جزوری سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی 14جولائی سے کورونا ٹیسٹ لازمی ، سیاحوں کو پہلے ہی ہوٹل اور ٹکٹ بک کرنیکامشورہ

جموں //14جولائی سے سیاحتی سرگرمیوں  کی جزوی طو رپر بحالی کی اجازت دیتے ہوئے حکام نے سیاحوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیاہے ۔ساتھ ہی سیاحوں کو مشورہ دیاگیاہے کہ وہ ہوٹل اور ٹکٹ کی بکنگ پہلے ہی کریں ۔پہلے مرحلے کے تحت حکومت نے سیاحوں کی آمد کے سلسلے کو بحال کرتے ہوئے ان کیلئے قواعد جاری کئے ہیں ۔انہیں مشورہ دیاگیاہے کہ وہ ہوائی سفر کریں اور لازمی طو رپر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔انہیں یہ مشورہ بھی دیاگیاہے کہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد وہ ہوٹل کی طرف سے بک کی گئی گاڑی پر ہی سفر کریں ۔قواعد میں کہاگیاہے کہ ہوٹل ، ہائوس بوٹ اور گیسٹ ہائوسز کی طرف سے ہی سیاحوں کیلئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیاجائے گاجس میں سماجی دوری کے اصول کو اپنایاجائے گا۔قواعد میں بتایاگیاہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ2005کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے حکمنامہ میں ب

ڈومیسائل اسناد کی اجرائی سپریم کورٹ میں چیلنج | لداخی وکیل کی حکم امتناع جاری کرنیکی عرضی دائر

جموں //جموں وکشمیر میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا کو چیلنج کرتے ہوئے لداخ کی ایک وکیل نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے ۔مذکورہ وکیل کاکہناہے کہ ریاست کی تقسیم کے بعد لداخ کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع کم ہوگئے ہیں اور خطے کے لوگوں کو جموں وکشمیر میں ملازمت اور تعلیم حاصل کرنے کے باوجود ڈومیسائل سے محروم رکھاگیاہے جبکہ بیرونی ریاستوں کے ملازمین کو یہ اسناد جاری کی جارہی ہیں ۔ڈومیسائل کو چیلنج کرنیوالی وکیل نجم الہدیٰ نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے ایک عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں ڈومیسائل کے جاری عمل پر روک لگانے کی اپیل کی گئی ہے۔اپنی عرضی میں نجم الہدیٰ نے ایڈووکیٹ نشانت کھتری کے ہمراہ جموں وکشمیر سیول سروسز کے دفعات 3اے،5اے،6،7اور8کو چیلنج کیاہے ۔نجم الہدیٰ نے کہاکہ جموں وکشمیر سے دفعہ 370کے خاتمے کے بعدجموں وکشمیر یوٹی میں بھی تمام قوانین اور سپریم کورٹ کے فی

تازہ ترین