جموں کی ایک عدالت کا حکم | بسنت رتھ پر 6افراد کیخلاف تحقیر آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے پر روک

جموں //جمو ں کی ایک عدالت نے سینئر آئی پی ایس افسر بسنت رتھ کو ان 6افراد کے خلاف تحقیر آمیز ریمارکس پوسٹ کرنے سے روک دیاہے جن کے نام موجودہ پولیس سربراہ کے ساتھ جوڑے جانے کا دعویٰ ہے۔یہ فیصلہ سیکنڈ ایڈیشنل منصف جموں جیون کمار شرما نے سنایاہے ۔یہ حکم تاجرپروین کمار متل ، میڈیکل پریکٹیشنروریندر دوبھے،تاجرراہل بنسل، تاجردیوندر ورمااورتاجر امت کوہلی کی عرضی پر سنایاگیاہے جنہوںنے درخواست میں آئی پی ایس افسر کوسوشل میڈیا جیسے ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرا م وغیرہ پر تحقیر آمیز ریمارکس سے روکنے کاکہاتھا۔سیکنڈ ایڈیشنل منصف جموں جیون کمار شرما نے ایڈوکیٹ پرنو کوہلی کے دلائل سنے جس دوران عدالت کے سامنے کئی سکرین شارٹ بھی پیش کئے گئے ۔ درخواست گزاروں کے مطابق بسنت رتھ کی طرف سے پوسٹ کئے جارہے ریمارکس فطری طور پر تحقیر آمیز ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان کے موجودہ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے ساتھ خاندانی تع

تازہ ترین