تازہ ترین

روزانہ 500امرناتھ یاتری شاہراہ سے سفر کریں گے | مشیر بھٹناگر اور پولیس سربراہ کا گپھا کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

جموں //بھاگوتی نگر جموں میں واقع یاتری نواس کو امرناتھ یاترا کیلئے آنے والے یاتریوں کی خاطر بیس کیمپ کے طور پر استعمال کیاجائے گا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک افسر نے بتایا’’یاتری نواس کو بیس کیمپ کے طور پر استعمال کیاجائے گا اور اس سلسلے میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں ‘‘۔جموں و کشمیر انتظامیہ نے روزانہ 500یاتریوں کو جموں سرینگر شاہراہ پر سفر کرنے کی اجازت دی ہے ۔قبل ازیں سالانہ یاترا کو شیڈیول کے مطابق 23جون کو شروع ہوناتھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اس میں تاخیر ہوئی ۔واضح رہے کہ یاتری نواس جموں کو پہلے انتظامی قرنطینہ میں تبدیل کیاگیاتھا اور پھر اسے اپ گریڈ کر کے 500 بستروالا کووڈ ہسپتال بنایاگیا۔دریں اثناء اتوار کو لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے امرناتھ گپھا بالتل کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

’مگھراور مل ‘دو گورکھا ذاتوں کا نام تھا:جموں وکشمیر گورکھا سبھا صدر کا دعویٰ | جموں میں 7500سے زائد افراد کو اقامتی اسناد جاری

جموں //جموں میں سابق گورکھا سپاہیوں،مغربی پاکستان کے مہاجرین اور والمیکی سماج کے لوگوں سمیت 7500افراد کو ڈومیسائل کے دائرے میں لاکر ان کو اسناد جاری کی گئی ہیں ۔ایڈیشنل کمشنر ریونیو جموں وکاس کمار شرما نے بتایا’’اب تک ضلع جموں کے 21تحصیل دفاتر سے7500ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے جاچکے ہیں ،سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست دینے والے زیادہ تر مقامی افراد ہیں ‘‘۔تحصیلدار باہوروہت شرما نے بتایاکہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر درخواستیں موصول ہورہی ہیں ،ابھی تک 2500درخواستیں آئیں جن میں سے کچھ درستی کیلئے واپس بھیجاگیاہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ والمیکی ،گورکھا اور مغربی پاکستانی مہاجرین کے حق بھی جاری کی گئی ہیں ۔تحصیلدار باہو نے بتایا’’ہم نے گورکھا،والمیکی اور مغربی پاکستانی مہاجرین کے نام 20سے زائد اسناد جاری کی ہیں اور مجموعی طور پر ہم نے 1100اسناد

بڑی براہمناں فیکٹری کے 17ورکر کورونا مثبت

جموں //سانبہ کے صنعتی علاقے بڑی براہمناں کی ایک فیکٹری سے 17ورکر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ چیف میڈیکل افسر سانبہ راجندر سنگھ سمبیال نے بتایا’’پیپسی فیکٹری بڑی براہمناں کے 17ورکروں کی آج کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ دوروز قبل اسی فیکٹری کے 2ورکر کورونا میں مبتلاپائے گئے تھے‘‘۔انہوں نے بتایاکہ انہوں نے پیپسی کمپنی کے لگ بھگ500ورکروں کے کورونا نمونے حاصل کئے اوربیشتر کے نتائج ملنے کا انتظار ہے ۔انہوں نے بتایاکہ 17ورکروں کے نمونے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دو ملازم دوروز قبل مثبت پائے گئے تھے ۔انہوں نے بتایاکہ ابتدائی معاملات میں ڈپٹی منیجر رینک کا ایک منتظم بھی کورونا مثبت پایاگیااور فیکٹری کو حکام نے وقتی طور پر سیل کردیاہے۔  

تازہ ترین