تازہ ترین

جموں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

جموں// صوبہ جموں میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جو چند سیکنڈوں تک جاری رہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

کٹھوعہ میں پہلی کورونا ہلاکت،85سالہ خاتون چل بسی، تعداد97

سرینگر//جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کو پہلی کورونا ہلاکت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر97ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق کٹھوعہ کی رہنے والی85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، آج صبح دم توڑ بیٹھی۔ ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرا نے مذکورہ خاتون کی موت کی تصدیق کی۔    

لیفٹیننٹ گورنر سے سابق ایم ایل اے اور جے ایم سی میئر ملاقی

 جموں//سابق ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار اور جموں میونسپل کارپوریشن کا مئیرلفیٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو  سے ملاقی ہوا۔پریہار نے لیفٹیننٹ گورنر کو بھدرواہ علاقے میں سڑ ک رابطے ، تعلیمی سہولیات وغیرہ مسائل کو مستحکم بنانے سے متعلق کئی عوامی اہمیت کے حامل مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے شری پریہا ر کو یقین دِلایا کہ اُن کی جانب سے پیش کی گئی مانگوں اور اٹھائے گئے مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانے کا یقین دلایا۔انہوں نے انہیں اُن کے علاقے میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے کہا۔ ادھر جموں میونسپل کارپوریشن کے عوامی نمائندوں کا ایک وفد جے ایم سی میئر چندر موہن گپتا کی قیادت میں  لیفٹیننٹ گورنر گریش سے ملاقی ہوا اورانہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔جے ایم میئر کے ہمراہ جے ایم سی کی ڈپٹی میئر ایڈوکیٹ پورنیما شرما ، جے ایم سی کی اقامتی کمیٹی کے چ

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جموں میں میٹنگ کاانعقاد

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سول سیکریٹریٹ جموںمیں میٹنگ منعقد کر کے کووِڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے اِضافی اِقدامات کا جائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر کشمیر ، صوبائی کشمیر کے ڈپٹی کمشنراں ، ڈائریکٹر سکمز صورہ ، ڈائریکٹر محکمہ صحت کشمیر، پرنسپل جی ایم سی سری نگراور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔مشیر نے تمام ڈپٹی کمشنران سے کووِڈ۔19کی روکتھام کے لئے کئے گئے اِقدامات کے بارے میں تفصیل طلب کی۔ بصیر خان نے صوبائی کشمیرکے ڈپٹی کمشنروں اور صوبائی اِنتظامیہ کو دائمی امراض یعنی ذیابطیس ، سرطان ، ہائی بلڈ پریشراورگردوں میں مبتلا ایسے مریض جن کی ڈائلیسس ہو رہی ہو جو ساٹھ برس سے زائد عمر کے افراد کی صد فیصد جانچ اور تشخیص یقینی بنائیں۔مشیرنے اَفسروں کو حکومت ہند اور جموںو کشمیر یوٹی سیکرٹریٹ سے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے جاری رہنما خطوط پر سخ

تازہ ترین