تازہ ترین

ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ1,68,327افرادواپس لائے گئے

  جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے  1,68,327 شہریوں کو  بسوں کے ذریعے لکھن پور سے اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے راستے بسوں کے ذریعے اب تک بیرون ملک سے 657مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 66 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان سے بیرون یوٹی درماندہ 1,68,327 شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے واپس لایا۔تفصیلات کے مطابق 26جون سے 27 جون2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے1,757  درماندہ مسافر جن میں پاکستان سے 122 اور روس سے 2 (بیرون ملک) شامل ہیں، یوٹی میں داخل ہوئے جبکہ867مسافر  45ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اب تک 45ری

گھریلو پروازو ں کی اُڑانوں کا 34واںدِن

  جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے34ویں دِن  2,424مسافروں کو لے کر  سنیچرکو21 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈوں پر اُتریں ۔834مسافروں سمیت 8کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1,590مسافروں کو لے کر13 پروازیں  سری نگر کے ہوائی اڈے پر اُتریں۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  مسافراپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ انتظامات کئے گئے ہیں اور اس دوران  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ &nb

اقامتی اسناد کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں خدشات

جموں //نینشل کانفرنس نے بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ سے مستقل باشندوں کیلئے اراضی، ملازمتیں ،پیشہ وارانہ کالجوںمیں داخلہ کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں پارٹی کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ بعض حالیہ واقعات خصوصاً اقامتی سند کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میںخدشات پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بار ابر اراضی اور ملازمتیں مستقل باشندوں کیلئے مخصوص رکھنے کی یقین دہانیاں  زمینی سطح کے حقائق سے کھوکھلی ہو گئی ہیں۔انہوں نے بی جے پی لییڈروں سے اس سلسلہ میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو واضع کرنے کیلئے کہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار و یو ٹی سرکار لوگوں کے جذبات کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ عوام اراضی اور ملازمتوں کیلئے مستقل باشندوں کے لئے ضمانت چاہتی ہے۔صوبائی صدر نے کہا ہے کہ اقامتی سند کے قوانین سے مقامی نوجوانوں کے مستقبل پر

جموں بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر فوت

جموں// جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں کے سابق صدر اور سینئر ایڈوکیٹ بی ایس سلاتھیہ ہفتہ کی صبح فوت ہوگئے۔ستر سالہ ایڈوکیٹ سلاتھیہ نے چندی گڑھ کے پی جی آئی ہسپتال میں آخری سانسیں لیں جہاں وہ زیر علاج تھے۔ وہ جموں کی ترقی کے لئے اٹھنے والی تحریکوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ایڈوکیٹ سلاتھیہ کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ ان کی میت ہفتہ کی شام کو جموں پہنچ گئی اور آج یعنی اتوارکواُن کے آخری رسوم انجام دئے جائیں گے۔دریں اثنا سلاتھیہ کے انتقال پر وکیل برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے نیز کئی سیاسی و سماجی جماعتوں نے اظہار غم کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کی۔ ادھر لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے سینئر وکیل اورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموںکے سابق صدر بی ایس سلاتھیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے آنجہانی سلات