کورونا وائرس | جموں میں 24گھنٹوں کے دوران 183نئے معاملات درج

 جموں //جموں میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 183نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں جس دوران 8لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے جموں وکشمیر میں کل 3,13,476معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے6,537سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک3,02,655اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,284تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,197کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,087کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید682فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے170افراداور کشمیر صوبے کے512اَفرادشامل ہیں۔ حکام کے مطابق  اب تک   جموں میں وائر س کے 52,317مثبت معاملات پائے گئے ہیں(22نئے معاملات سمیت ) جن میں726سرگرم معاملات ہیںاور50,461صحت یاب ہوئے ہیںاور1,130کی موت واقع ہوئی ہے ۔  اود ھمپور

ڈنسال میں ڈی سی جموں نے عوامی شکایات سنی

جموں // ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرک نے ڈنسال علاقے میں لوگوں کے مسائل سننے کیلئے ایک دربار منعقد کیا جس میں لوگوں کے مسائل سننے کے بعد انہوں نے لوگوںکو یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کا حل فوری طور نکالا جائے گا ۔ڈی سی عوامی رابطہ پروگرام میں شرکت کیلئے جمعرات کو ڈنسال جموں پہنچتے ،جہاں پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پنچایتی اراکین نے عوامی مسائل سے انہیں آگاہ کیا ۔ان مسائل میں اراضی معاوضہ ، راشن کارڈز کا اجراء ،سڑک رابطہ ، پینے کے پانی کی دستیابی ، بجلی کی فراہمی کے منظرنامے میں بہتری ، ہینڈ پمپوں کی تنصیب ، صحت مراکز وغیرہ شامل تھے ۔ڈی سے نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے حقیقی مطالبات کا ازلہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں جبکہ کئی ایک مسائل کو موقعہ پر ہی حل کیا گیا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی اہمیت کے اجاگر کردہ معاملات متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھائے جائ

تازہ ترین