تازہ ترین

چیف سیکرٹری نے بجلی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں خطے میں بجلی کی حالیہ صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،چیف انجینئران اور ایم ڈی پاور ڈی آئی ایس سی او ایم س نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ جموں میں بجلی کے استعمال میں ایک سال میں اور زیادہ بوجھ کی گنجائش بالترتیب 29.43 فیصد اور 11.36 فیصد کا اِضافہ ہوا ہے ۔چیف سیکرٹری نے محکمہ کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ یونین ٹیریٹری کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مانگ کا تجزیہ کریں۔ اُنہوں نے بجلی کی ترسیل کے چینلوں سے متعلق امور کی باقاعدہ نگرانی اور جاری موسم گرما میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری نے کچھ فیڈروں میں 70 فیصد سے زیادہ تقسیم کے نقصان پر تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ ایسے فیڈروں پر ترجیحی طور پر اے ٹی اینڈ سی نقصانات کی

سانبہ میں ہندو پاک سرحد پر

جموں// (یو این آئی) بھارت اور پاکستان کے درمیان سال رواں کے ماہ فروری میں جنگ بندی معاہدے پر ہونے والے اتفاق یا عمل درآمد سے اگرچہ جموں و کشمیر کی سرحدوں پر امن کا ماحول سایہ فگن ہے لیکن ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر لگنے والے سالانہ بابا چملیال میلے کے انعقاد پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔سال گذشتہ بھی کورونا کی وجہ سے اس سالانہ میلے ، جو بھارت اور پاکستان کے درمیان امن و آشتی کی علامت مانا جاتا ہے ، کا انعقاد نہیں ہوسکا اور محدود عقیدت مندوں نے ہی مزار پر حاضری دے کر چادر چڑھائی تھی۔مشہور صوفی سنت بابا دلیپ سنگھ منہاس معروف بہ بابا چملیال کا مزار ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر واقع ہے یہاں ہر سال ماہ جون کی آخری جمعرات کو ایک میلہ لگتا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔بی ایس ایف ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ چملیال میلے کے انعقاد کے متعلق سر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

جموں //پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو لیکر جموں کے تمام خطوں میں کانگریس لیڈران نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا او ر مرکزی سرکار پر الزام عائد کیا کہ سرکار ایندھن کی قیمتوں میں کمی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔جموں میں علامتی احتجاج درج کرنے کے موقع پر جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول کی قیمت چالیس روپیے فی لیٹر ہونی چاہئے تھی جو آج سو روپیے فی لیٹر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف پارٹی ملک گیر علامتی احتجاج درج کررہی ہے تاکہ مودی سرکار جاگ سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف لوگ کورونا وبا سے پریشان ہیں تو دوسری طرف مہنگائی نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے ۔موصوف صدر نے کہا کہ ملک کے غریبوں سے پیسہ لوٹا جا رہا ہے لیکن ملک میں نہ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں اور نہ ہی لوگوں کو آکسیجن اور ویکسین فراہم کئ

کشن ریڈی 13 جون کو تروپتی بالاجی مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

جموں// مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی امکانی طور پر 13 جون کو جموں کا دورہ کریں گے اور یہاں سرکاری زمین پر بننے والے تروپتی بالاجی مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ ریڈی جموں سری نگر قومی شاہراہ پر واقع سدھرا ٹائون میں تروپتی بالاجی مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد واپس دہلی کے لیے روانہ ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ مندر کی سنگ بنیاد کی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، انتظامیہ کے سینیئر عہدیدار، بی جے پی لیڈران اور دیگر معزز افراد شرکت کریں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا’’اس مندر کے بننے سے جموں میں مذہبی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا'۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے رواں برس یکم اپریل کو مندر کی تعمیر کے لئے ترومالا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) کو 496 کنال اور17 مرلہ اراضی الاٹ کرنے کو منظوری دی۔ٹی ٹی ڈی اس اراضی پر پلگرم سہولیات کمپلیکس، ویدا پاٹ شالہ،

تازہ ترین