تازہ ترین

مشیر بصیر خان کی جموں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے افسران کیساتھ طویل میٹنگ

  روزانہ بنیادوں پر معائنے، مرمت ، ٹرانسفارمروں کی تبدیلی او رکٹوتی شیڈول کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے صوبہ جموں کے اَفسران کے ساتھ ایک میراتھن میٹنگ منعقد کی تاکہ اَپنے اَپنے علاقوں میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے مائیکرو پلان بنا یا جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات پر ٹرانسفارمروں کو تبدیل کرنے اور کہیں بھی سسٹم میںخرابی کی بحالی کے لئے فراہم کردہ شیڈول پر سختی سے عمل کریں۔مشیر موصوف نے کہا کہ وہ اِنفرادی طور پر صوبہ کے تمام اَضلاع کے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں معائینے ، دورہ ، غیر مجاز الیکٹرک گیجٹ کے قبضے اور بجلی کی فراہمی سے متعلقہ روزانہ بنیاد پر رِپورٹ پیش کریں۔اُنہوں نے اُن سے کہا کہ وہ چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر ملازمین کی ڈیوٹی روسٹر تیار کریں اور سینئر اَفسران کو بھی تاکید کی کہ وہ عوا

کلچرل اَکیڈیمی جموں کے زیر اہتمام فنکاروں کیلئے ٹیکہ کاری مہم

جموں//حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی ٹیکہ کاری مہم کے ایک حصے کے طور پر اَکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز نے اَکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز جموں میں ملازمین ، نوجوان فنکاروں ، ادباء اور دیگر وابستہ کارکنوں کے لئے ایک ٹیکہ کاری مہم کے کیمپ کا اِنعقاد کیا۔کلچر اکیڈیمی جموں کے  کے ایل سہگل ہا ل میں آج 18 برس عمر سے 44 برس کی عمر تک کے گروپ میں آنے والے 200نوجوان فنکاروں اور دوسرے فرنٹ لائن ورکروں کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔ حفاظتی ٹیکہ کاری مہم کلچرل اکیڈیمی کے سیکرٹری راہل پانڈے کی ہدایت پر چلائی جارہی ہے۔جموں ضلع اور دنسال میں کام کرنے والے فنکاروں کو بھی ٹیکے لگائے گئے۔بیداری کیمپ اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کے لئے کام کرنے والے فنکاروں اور دیگر اَفراد کو مہم کے دوران ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔وہ لوگ جو اِنسداد کووِڈ۔19 ویکسین کے ساتھ ٹیکے لیتے ہیں جن میں مصنفی

جموں میں 6.60 لاکھ افراد ، فرنٹ لائن کارکنوں کو ٹیکے لگائے گئے

جموں// ضلع جموں میں فرنٹ لائن ورکرز اور بزرگ افراد سمیت 6 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ صحت نے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں جموں ضلع میں 45 سے زیادہ عمر اور 60 سال کی عمر والے اور فرنٹ لائن کارکنوں کو کوڈ 19 سے 6 لاکھ اور 60ہزار افراد کو اب تک کووڈ ویکسین کی خواراکیں دی ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا "یہ ویکسی نیشن جموں کے ضلع بھر میں کامیابی کے ساتھ چلائی جارہی ہے اور محکمہ صحت ، آنگن واڑی ورکر ، آشا کارکنوں ، پنچوں اور سرپنچوں کی شمولیت اور ہم آہنگی کے ساتھ یہ جارحانہ طور پر تمام بلاکس میں پنچایت کی سطح پر جارہی ہے"۔عہدیدار نے بتایا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو خاص طور پر دیہی علاقوں میں اب بھی ویکسین دی جارہی ہے حالانکہ ضلع میں 100 فیصد ویکسی نیشن پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ شوپیان ، گاندربل اور جم

جے کے سیمنٹس لمیٹڈ کے ملازمیں 28 ماہ سے تنخواہ سے محروم، جموں میں احتجاج

 جموں، 10 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر سیمنٹس لمیٹڈ ملازمین اپنے مطالبات خاص کر تنخواہوں کی واگذاری کو لے کر بر سر احتجاج ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ 28 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں چولھا جلنا مشکل ہوگیا ہے۔احتجاج کے دوران جمعرات کو یہاں جموں وکشمیر کیجول لیبررس فرنٹ کے نمائندے تنویر حسین نے میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا کہ یہ لوگ یہاں بارہ دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کا کوئی بھی افسر ان کے پاس نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ جے کے سیمنٹس کے ملازمین گذشتہ 28 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔موصوف نے کہا کہ کورونا میں بھی تنخواہ نہ ملنے سے ان ملازموں کے گھر کیسے چلیں گے محکمہ اس کے بارے میں کوئی فکر نہیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے کے سیمنٹس اگر گھاٹے میں ہے تو صرف مخصوص ملازموں کو ہی باہر کا راستہ کیوں دکھایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت

تازہ ترین