تازہ ترین

کمشنر سیکریٹری میں وائرس کی تصدیق | 6آئی اے ایس افسران، ڈائریکٹرمحکمہ صحت اور پرنسپل میڈیکل کالج جموں سمیت متعدد افسران کا قرنطین

جموں//جموں وکشمیر حکومت کے ایک سینئر آئی اے ایس افسر میں کورونا وائرس کی تصدیق  ہونے کے بعد 6سینئر آئی اے ایس افسران سمیت متعدد عہدیداران کو قرنطینہ کیاگیاہے۔کورونا میں مبتلا پایاگیا سینئر افسرکمشنرسیکریٹری کے عہدے پر تعینات ہے جس کے پاس سرینگر ایئرپورٹ کے انتظامات کی نگرانی کاچارج بھی ہے۔ذرائع نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ پرنسپل سیکریٹری عہدے کا ایک افسر کورونا میں مبتلا پایاگیاہے جس کی رپورٹ گزشتہ شام موصول ہوئی تاہم اس سے قبل اس نے جموں میں ایک میٹنگ میں حصہ لیا تھا۔ رپورٹ ملنے کے بعد مذکورہ افسر کو کٹرہ ریاسی کے نارائنہ ہسپتال کے آئیسو لیشن وارڈ  میںداخل کردیاگیا جبکہ کورونا اقدامات کی دیکھ ریکھ کرنے والے میٹنگ میں شامل محکمہ صحت کے افسران کو قرنطینہ کیاگیاہے۔ایک سینئر افسر جو خود بھی قرنطینہ میں ہے، نے بتایا ’’متاثرہ آئی اے ایس افسر کے پچھلے دو ہفتوں سے جموں

تازہ ترین