پولیس اہلکار کاکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کٹھوعہ پولیس اسٹیشن بند

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک پولیس اہلکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مذکورہ پولیس اسٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا زنانہ پولیس اسٹیشن کٹھوعہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مذکورہ پولیس اسٹیشن میں تعینات تمام پولیس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک اس کا کام کاج بھی سنبھالے۔ ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر مشرا نے کٹھوعہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک پولیس اہلکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔  

جموں وکشمیر ہینڈ لوم کارپوریشن لمٹیڈ کی سالانہ میٹنگ | دویدی نے حساب کتاب کا جائزہ لیا

جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت ، منوج کمار دویدی نے جموں کشمیر ہینڈ لوم کارپوریشن لمٹیڈ کی سالانہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ دورانِ میٹنگ کارپوریشن کے سال 2011-12,2012-13 اور 2013-14 کیلئے کارپوریشن کے حساب کتاب کا جائیزہ لیا گیا ۔ کمشنر سیکریٹری نے کارپوریشن کے کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے اس کے حساب کتاب کو بروقت اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی تا کہ کارپوریشن کے معاملات سے متعلق حقایق کا اندازہ لگایا جا سکے ۔ انہوں نے جے کے ایچ ڈی سی حکام پر زور دیا کہ وہ سی اے جی کے مشاہدات سے متعلق تفاصیل پیش کریں ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ، ڈائریکٹر خزانہ اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ ڈی سی موجود تھے ۔   

بصیر خان کا مڑوا بلاک کا دورہ | ترقیاتی پروجیکٹوں کی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

جموں//انتظامیہ کو عوام کے دہلیز تک لانے کی کوششوں کے تحت لیفٹنٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے مڑھوہ بلاک میں گزنسو دیہات کا تفصیلی دورہ کر کے وہاں ایم جی نریگا ، پی ایم اے وائی ، بیک ٹو ولیج پروگرام اور دیگر مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا ۔  دورے کے دوران مشیر کو بتایا گیا کہ علاقے میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے منریگا ، پی ایم اے وائی اور بی ٹو وی کے تحت مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ انہیں بتایا گیا کہ کسانوں کو فوری راحت پہنچانے کی غرض سے منریگا کے تحت گزنسو پنچائت میں1 لاکھ 19 ہزار روپے کی لاگت سے ایک آبپاشی نہر تعمیر کی جا رہی ہے ۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ 61 ہزار روپے کی لاگت سے ایک اور آبپاشی نہر کی صفائی کا کام بھی ہاتھ میں لیا گیا ہے اور ان کاموں کی تکمیل سے مقامی کسانوں کی زرعی ضروریات کیلئے وافر مقدار میں پانی دستیاب رہے گا ۔ مشیر نے بیک ٹو

جے ٹی جی سی میں جانکاری و طبی کیمپ کا انعقاد | مفت آیورویدک ادویات تقسیم

جموں//جموں توی گالف کورس نے محکمہ انڈین سسٹم آف میڈیسن کے اشتراک سے اپنے پنچ کرما سنٹر میں ایک جانکاری و طبی کیمپ کا انعقاد کیا ۔ کیمپ کے انعقاد کا مقصد گالف کورس کے ارکان اور ورکروں کو کووڈ 19 وباء کی روکتھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا ۔ آیورویدک نظامِ علاج کی مایہ ناز ورثے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے لوگوں کو اس نظامِ علاج سے استفادہ کرنے کیلئے آنے آنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں کے علاج و معالجے اور اُن کی موثر روکتھام کیلئے یہ نظام نہایت ہی مفید ہے ۔ تبادلہ خیال کے دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے کیمپ میں موجود لوگوں کو درپیش طبی مسائل کے بارے میں انہیں مشوروں سے نوازا ۔ کیمپ میں جے ٹی جی سی کے ارکان اور ملازمین میں ایمونٹی کو بڑھاوا دینے والی آئیور ویدک ادویات مفت تقسیم کی گئیں ۔ اس کے علاوہ شرکاء میں ماسک ب

سابق وزیرلیفٹنٹ گورنر سے ملاقی | متعدد مانگوں پر مشتمل یاداشت پیش

جموں//سابق وزیر یش پال کنڈل یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملے ۔ کنڈل نے عوامی اہمیت کے حامل متعدد معاملات سے متعلق مانگوں کی ایک یاداشت ایل جی کو پیش کی جس میں درجہ فہرست ذاتوں اور درجہ فہرست قبائل سے وابستہ سرکاری ملازمین کی ترقیوں میں ریزرویشن کا معاملہ بھی شامل ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے سابق وزیر کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ حکومت سماج کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے کنڈل کو یقین دلایا کہ اُن کی جانب سے پیش کی گئی مانگوں اورمطالبات پر غور کیا جائے گا اور انہیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کیلئے کہا ۔    

آن لائین درس و تدریس نظام کو مستحکم بنایاجائے: شرما

جموں//لیفٹنٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے متعلقہ حکام کو جاری آن لائین درس و تدریس نظام کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی تا کہ اس نظام سے زیادہ سے زیادہ طلبا مستفید ہو سکیں ۔ مشیر جموں صوبے میں محکمہ سکولی تعلیم کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔  مشیر نے محکمہ کے حکام کی جانب سے طلبا کیلئے بلا رکاوٹ درس و تدریس کی سہولیت بہم رکھنے کی غرض سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ طلبا کو اس نظام کے دائرے میں لانے کیلئے اسے مزید مستحکم بنانے پر زور دیا اور محکمہ سکولی تعلیم کے حکام کو انٹر نیٹ اور موبائیل کنیکٹوٹی سہولت سے مبرا طلبا ء کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے ایک لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے اس ضمن میں محکمہ کو بہترین کام سرانجام دینے والے اساتذہ کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت دی ت

مارچ 2021 تک 2.3 لاکھ کنبوں کو پانی فراہم کیاجائیگا | چیف سیکریٹری کی’ جل جیون مشن‘ کو فوری طور لاگو کرنے کی ہدایت

جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے جموں کشمیر جل جیون مشن کی اپیکس کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی ۔ فائنانشل کمشنر خزانہ ،فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ اطلاعات ، کمشنر سیکرٹری جل شکتی ، سیکرٹری منصوبہ بندی و نگرانی میٹنگ میں موجود تھے ۔ پرنسپل سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم اور حکومت ہند کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی محکمہ کے نمائندگان نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ کمشنر سیکرٹری جل شکتی نے میٹنگ میں جل جیون مشن سے متعلق ایک مفصل پرذنٹیشن پیش کی ۔ جل جیون مشن کے تحت یو ٹی کے 10.3 لاکھ کنبوں کو پینے کا پانی تین مرحلوں میں 10644 کروڑ روپے کی لاگت سے فراہم کیا جا رہا ہے ۔ پہلے مرحلے میں ریاسی، سرینگر اور گاندر بل  کے 2.3 لاکھ کنبوں کو مارچ 2021 تک نل کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا ۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں بانڈی پورہ ،ڈوڈہ ، کلگام

تازہ ترین