شرما نے چیئر مین پبلک سروس کمیشن کا حلف لیا

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج نئے منتخب شدہ جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین بی آر شرما کو آج یہاں اپنے عہدے کا حلف دِلایا۔بی آر شرما جوکہ ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر ہے، نے چیئرمین سٹاف سلیکشن کمیشن کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری بی و ی آر سبھرامنیم ،فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری محکمہ داخلہ شالین کابرا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک، سیکرٹری قانون، انصاف و پارلیمانی اچل سیٹھی اور دیگر اعلیٰ اَفسران اور نئے منتخب چیئرمین کے اہلِ خانہ بھی موجو دتھے۔  

اے بی وی پی اور جموںوکشمیر ہوم گارڈس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے نمائندگان لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

  جموں//اکھل بھارتیہ وِدیارتھی پریشد ( اے بی وی پی ) ، جموںوکشمیر اور جے اینڈ کے آل ہوم گارڈس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے نمائندگان راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملے اور اُنہیں درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔صدر اے بی وی پی جے کے ڈاکٹر پرمندرسنگھ نے اے بی وی پی جموںوکشمیر کے سابق سیکرٹری دیپک گپتا کے ہمراہ نوجوانوں کو درپیش مختلف مسائل بشمول اَنڈر گریجویٹ سطح کے لئے سمسٹر سسٹم ختم کرنا، کووِڈ۔19 بحران کے پیش نظر مقامی سطح پر اِمتحانا ت کے اِنعقاد ، سٹارٹ اَپس کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ، آف لائن درس و تدریس کے لئے نئی راہیں تلاش کرنا ، تعلیمی اِداروں کے فیس وغیر ہ سے متعلق معاملات لیفٹیننٹ گورنر کے گوش گزار کئے۔دریں اثنأ صدر آل جموںوکشمیر ہوم گارڈس ویلفیئر ایسو سی ایشن کملا شرما نے لیفٹیننٹ گورنر کو جموںوکشمیر ہوم گارڈس کو دیگر رِیاستوں اور یوٹیز کی طرز

سٹیزنزکواپریٹیو بینک ملازمین کا عطیہ

 جموں//سٹیزنزکواپریٹیو بینک نے بینک عملے کے ایک دِن کی تنخواہ کا ایک چیک لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کو جے کے ریلیف فنڈ کے لئے بطور عطیہ پیش کیا۔مشیر کو چیک چیئرمین سی سی بی ایل نے ڈائریکٹر سی سی بی ایل کی موجودگی میں پیش کیا ۔مشیر فاروق خان نے ریلیف فنڈ کے لئے بینک کے عطیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے عطیۂ جات سے جموںوکشمیر میں کووِڈ۔19 سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔اس موقعہ پر بینک کی اِنتظامیہ نے بینک سے متعلق مختلف مسائل پر ایک مشتمل یادداشت مشیر کو ازالے کے لئے پیش کی۔  

اجیت ساہو نے کلیدی پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ لیا

 جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ جل شکتی اجیت کمار ساہو نے جموں وکشمیر میں محکمہ کی جانب سے کلیدی پروجیکٹوں پر کام کا جائزہ لیا۔ اس ضمن میں منعقدہ میٹنگ میں جموںوکشمیر صوبوں کے محکمہ کے اہلکاروں اور افسروں نے ذاتی طور اور بذریعہ ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔سیکرٹری نے جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کا مفصل جائزہ لیا جن میں کثیر المقاصد آبی پروجیکٹ ، بڑے پیمانے کے آبپاشی پروجیکٹ اور واٹر سپلائی سکیمیں شامل ہیں۔سیکرٹری نے محکمہ کے تمام شاخوں کے کلہم کام کاج کا جائزہ لیا۔ جموںصوبے میں ہاتھ میں لئے جانے والے جن پروجیکٹوں کا میٹنگ میں جائزہ لیا گیا اُن میں اوجھ کثیر المقاصد پروجیکٹ ، شاہپور کنڈی پروجیکٹ ، راوی نہر اور جموں صوبے میں اس کے تقسیمی نظام کی جدیدکاری، توی براج پروجیکٹ جموں ، نیگاڑ واٹر سپلائی سکیم کشتواڑ جیسے پروجیکٹ شامل ہیں۔میٹنگ میں صوبہ کشمیر کے پروجیکٹ بشمول ترال لفٹ اری گیشن سکیم ، وا

تازہ ترین