پاورپروجیکٹوں کی تکمیل کیلئے اجتماعی کوششیں کی جائیں

جموں//پرنسپل سیکریٹری محکمہ بجلی روہت کنسل نے یہاں منعقدہ میٹنگ میں جموں و کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیکٹریکل ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سول ، کمپنی سیکریٹری ، چیف انجینئر بغلیار میکنیکل ، چیف انجینئر سولر اور چیف انجینئر بغلیار الیکٹریکل موجود تھے ۔ ڈائریکٹر فائنانس ، چیف جنرل منیجر لاء ، جنرل منیجر ہائیڈرو اور دیگر افسران نے کشمیر صوبے سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری جن کے پاس منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کا چارج بھی ہے ، نے متعلقہ حکام کو پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کیلئے اجتماعی کوششوں کی ہدایت دی تا کہ زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار کو یقینی بنا کر صارفین کو بلا خلل بجلی کی ترسیل ممکن ہو سکے ۔ دورانِ میٹنگ جموں و کشمیر میں جاری پروجیکٹ

یوٹی کی کلہم ترقی کیلئے کوششیں جاری:مرمو

 آئینی اداروں،کمیشنوں،مختلف بورڈوںاورعدلیہ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ جموں// پاکستانی  زیرانتظام کشمیرکے بے گھر افراد ، گورکھا سبھا درجہ فہرست قبیلوں ، ذاتوں اور دیگر پسماندہ طبقوں کی انجمنوں کے وفود  نے یہاں راج بھون میں لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو سے ملاقات کی اور حکومت ہند اور یو ٹی انتظامیہ کا حقِ شہریت قانون کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ لفٹینٹ گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران وفود کے ارکان نے کہا کہ نئے حقِ شہریت قانون نے اُن لوگوں کی نمائندگی کی ہے جنہیں اس سے قبل آئینی تحفظ کے دائرے کے باہر ہی رکھا گیا تھا ۔ آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی انجمنوں کے ایک وفد جس کی سربراہی آر کے کلسوترہ کر رہے تھے نے ان طبقوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مانگیں پیش کیں ۔ جن میں سرکاری نوکریوں میں ترقی کیلئے ریزرویشن پالیسی کو لاگو کرنے ، نیشنل کمیشن ہیڈ کوارٹر کی

سیکرٹری جنگلات کا دورہ کٹھوعہ

کٹھوعہ//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات نے کٹھوعہ میں ڈی سی آفس احاطے میں منعقدہ میٹنگ کے دوران انتظامی کورنٹین مراکز میں داخل افراد کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ نے میٹنگ کو بتایا کہ ضلع میں اب تک 20858  واپس آئے افراد کو 139 کورنٹین مراکز میں اقامت فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15267  افراد کو کٹھوعہ میں کورنٹین مدت مکمل کرنے کے بعد اپنے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ 5591  ضلع کے مختلف کورنٹین مراکز میں ابھی تک قیام پذیر ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے 750 بستروں کی صلاحیت والے پانچ کووِڈ- 19 ویلنیس مراکز بھی تیار رکھے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ان مراکز میں داخل افراد کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی ۔ کمشنر سیکرٹری نے کورنٹین مراکز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور غسل خانوں وغیرہ کے معقول انتظام پر ب

ایس آر او 202کو واپس لیا جائے : رانا

جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صد رجموں دیویندر سنگھ رانانے جموں و کشمیر کے ملازمین میں برابری لانے کیلئے ایس آر او 202کو فوری طور سے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایس آر او 202انصاف اور یکساں کام کیلئے یکساں تنخواہ کے صول کے خلاف ہے اور نئی بھرتی سے قبل اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ2015میں اس قانون کو لاگو کیا گیا تھا ،جس سے اس رول کے تحت تعینات ملازموں میں مایوسی پھیلی ہے۔انہوںنے کہا کہ 2سال کے بجائے5سال کی عمر کا پروبیشن اور انکریمنٹ سے انکار سے ان ملازمین اور بیروز گار نوجوانوں میں بے چینی ہوئی ہے۔رانا نے لاء کمیشن کی جانب سے واضع سفارش کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ایس آر او202کے متاثرین میںانصاف کرنے میں ہچکچاہٹ پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ ایس آر او 202 کے تحت ملازمین کے جائز مطالبے اور سماج

بھیم سنگھ کاالزام

جموں// پنتھر س پارٹی کے سرپرست اعلی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ہندستان کے مختلف حصوں سے جموں وکشمیر واپس آنے والے باشندوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور انہیں سرکاری مقامات خواہ وہ گودام ہو، سکول یا کالج ہوں یا پھر دیہی علاقہ میں سنسان جگہ پر رکھا جارہا ہے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے پولیس  اورانتظامیہ کے ذریعہ کئی ہفتوں سے قید میں رکھے گئے لڑکوں کے رشتہ داروں کی طرف سے آئے سینکڑوں فون کالوں کے بعد صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کے نام ایک پیغام میں ان سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ۔انہوں نے صدر جمہوریہ کو بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملازمت گنوا نے کے بعد اپنے خرچہ پر لکھن پور (پنجاب)کے راستہ جموں وکشمیر میں داخل ہونے والے لوگوں کو کورونا وائرس کی جانچ کے نام پر پولیس انتظار کرارہی سرکاری گاڑیوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح بھرکر ن

تازہ ترین