تازہ ترین

بھاجپا کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملی ٹینسی دوبارہ ابھری:ہرش دیو سنگھ

جموں//جموں و کشمیر میں موجودہ بحران کے لئے بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئےسابق وزیر اور سینئر عام آدمی پارٹی لیڈر ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ بھاجپا کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں بے گناہوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور خون خرابہ ہوا۔   انہوں نے کہا کہ عوامی حکومتوں کے دوران جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی تقریباً ختم ہو چکی تھی لیکن موجودہ حکمرانوں کے لاپرواہی کے تجربات کے نتیجے میں 90کی دہائی کے اوائل میں سابقہ ریاست میں سکیورٹی کا منظرنامہ بتدریج بگڑ گیا۔   ہرش دیو سنگھ نے کہا ، " بھاجپا حکومت ہر روز ہر معاملے اور ہر پُرتشدد کارروائی کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کرتی ہے، آپ محض پاکستان کو لعن طعن کر کے اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔ یہ آپ کا بنیادی فرض اور آئینی ذمہ داری ہے کہ آپ شہریوں کی جانوں کی حفاظت کریں جس میں آپ بری طرح ناکام ہ

جموں کے آر ایس پورہ میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون سرگرمی

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر ایک مشتبہ ڈورون کی سرگرمی دیکھتے ہی اس کی طرف گولیاں چلائیں۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی علی الصبح قریب چار بجکر 45 پر بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مشتبہ ڈورن کے گھومنے کی آواز سنی۔   انہوں نے کہا کہ آواز سنتے ہی مستعد اہلکاروں نے اس کی طرف گولیاں چلائیں۔   ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے فوراً بعد پولیس کی مدد سے اس علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔

چاڈورہ بڈگام میں کشمیری پنڈت ملازم کے قتل کے خلاف وسیع عوامی بیزاری

راشٹریہ بجرنگ دل کا راہول بھٹ کے قتل کے خلاف جموں میں احتجاج   سید امجد شاہ جموں//راشٹریہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے کشمیری پنڈت پی ایم پیکیج کے ملازم راہول بھٹ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔صدر کی قیادت میں راشٹریہ بجرنگ دل کے کارکنان یہاں جمع ہوئے اور پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے پاکستان کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے راکیش بجرنگی نے کہا کہ ’’ہم نے دہشت گردی اور حکومت کے خلاف کشمیری تارکین وطن کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر احتجاج کیا ہے۔ سیکورٹی کے بعد بھی دہشت گرد تسل کے دفتر کے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے اور انہیں قتل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ "ہم نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں مہاجر کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرے کیونکہ شہری ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔"انہوں نے حکومت کو انتباہ بھ

کٹرہ میں یاتری بس میں آگ4ہلاک،22زخمی

جموں//شری ماتاویشنوی دیوی مندر سے جموں آرہی ایک بس میں آگ لگنے سے4یاتری ہلاک اور22شدیدزخمی ہوگئے ۔شاہدین کے مطابق  بس زیرنمبرJK14-8131کٹرہ سے جموں آرہی تھی اورکٹرہ قصبے کے باہر اس میں آگ پراسرارطور لگ گئی۔مسافروں نے جلتی گاڑی سے چھلانگیں ماری۔لوگوں کے مطابق پولیس اور فائربرگیڈ بھی موقعہ پرپہنچ گئے۔اگرچہ بس میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی گئی لیکن اس واقعہ میں بس بری طرح جل گئی۔آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایاجارہا ہے ۔زخمیوں کومقامی لوگوں اور پولیس نے اسپتال پہنچایا ۔اگرچہ سرکاری طور اس کی تصدیق نہیں ہوئی لیکن بتایاجاتا ہے کہ 4مسافر آگ کے دوران جھلس کرہلاک ہوگئے۔ادھرلیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے کٹراہ میں المناک بس حادثہ میں جان بحق ہونے والے لواحقین کے لئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ضلعی انتظا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات

جموں// مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی درخواست پر جل شکتی کی وزارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں جموں و کشمیر کے کٹھوعہ علاقے میں اْجھ کثیر مقصدی (قومی) پروجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ میٹنگ میں جل شکتی کی وزرت کے مرکزی سکریٹری اور دوسرے  بھی شریک رہے۔ گزشتہ چند برسوں میں ایک سے زیادہ ملاقاتوں کے بعد سنٹرل واٹر کمیشن نے تیکنیکی اور اقتصادی اعتبار سے پروجیکٹ کا مفصّل جائزہ لیا اور نظر ثانی شدہ تجویز کو جنوری 2022 میں تکنیکی مشاورتی کمیٹی کی 148 ویں میٹنگ میں 11,907.77 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے قبول کیا گیا تھا۔ تقریباً چھ برسوں میں منصوبے کی تکمیل متوقع ہے۔ ایک بار کام مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ دریائے اْجھ (دریائے راوی کی ایک معاون ندی) کے تقریباً 781 ملین مکعب

ڈاکٹر کمال نے پروفیسر بھیم سنگھ کی عیادت کی

سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ہدایت پر پارٹی کے ایک اعلیٰ قیادتی وفد نے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں سُپر سپیشلٹی ہسپتال جموں جاکر وہاں زیر علاج سینئر سیاسی رہنما اور پینتھرس پارٹی سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ کی عیادت کی اور اُن کی صحت یابی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی سکریٹری جموں شیخ بشیر احمد اور ڈاکٹر فاروق مغل بھی تھے۔انہوں نے موصوف کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے اُن کی صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں اور دعائوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تجربہ کار اور قدآور سیاسی شخصیت جموں و کشمیر کی سیاست میں جوش بڑھانے کے لئے جلد صحت یاب ہوجائیںگے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اور ان کی پارٹی نیشنل کانفرنس کو جموں و کشمیر کیلئے 5اگست2019کے فیصلوں کی واپسی اور جموںوکشمیر میں براہ

۔ 305 ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اِی ۔ آفس پر، فی الحال 180 سروسز آن لائن دستیاب

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں جموںوکشمیر حکومت شفاف ، جواب دہ اور ذمہ دار حکمرانی کے نظام کو یقینی بنانے کے لئے جامع الیکٹرانک اِقدامات کر رہی ہے۔جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کو تمام خدمات کے اینڈ ٹو اینڈ تک ڈیجیٹائزیشن کو مکمل کرنے کا مینڈیٹ دیاہے ۔ تمام عوامی خدمات کو ایک پلیٹ فارم پر ضم کرنے اور مقررہ مدت میں اس کے لئے فیڈ بیک میکانزم تیار کرنا ہے۔این اِی ایس ڈی اے پر اعلیٰ کارکردگی کو جاری رکھنے اور ملک کی تمام ریاستوں اور یوٹیوں میں نمبر وَن کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے یوٹی بننے کے لئے ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) پلیٹ فارم پر مزید خدمات لائی گئیں۔جموںوکشمیر نے محکموں میں شفافیت ، جواب دہی اور ذمہ دار ورکنگ کلچر کو فروغ دینے کے لئے بہت سے اِی ۔ گورننس اقدامات شروع کئے ہیں۔ اِس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے جموںوکشمیر اَ