تازہ ترین

کورونا کرفیو سے جموں میں فضائی آلودگی میں کمی واقع

جموں// جموں وکشمیر میں جاری کورونا کرفیو سے سرمائی راجدھانی جموں میں فضائی آلودگی کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرمائی دارلحکومت جموں میں گذشتہ پندرہ دنوں سے جاری کورونا کرفیو سے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بند رہنے سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔  

جموں میں کورونا سے 3 ڈاکٹروں کی موت

جموں// جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران تین ڈاکٹروں کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔  جموں صوبے میں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران کل 15 مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوئی جن میں سے 3 ڈاکٹر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبہ جموں میں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران ہوئی کورونا ہلاکتوں میں تین ڈاکٹربھی شامل ہیں۔  

تازہ ترین