تازہ ترین

۔7دنوں میں 330اموات،31ہزارمتاثر

 سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران وائرس سے 330 متاثرین فوت ہوگئے ۔ متوفین میں 209 جموں جبکہ 121افراد کشمیر میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ اس دوران وائرس سے مجموعی طور پر 30ہزار871افراد متاثر ہوئے جن میں 20ہزار662کشمیر جبکہ 10ہزار209افراد کو جموں میں وائرس نے اپنی گرفت میں لیا ہے۔ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی قہر انگیز لہر کی سخت گرفت میں ہے اور مئی کے پہلے ہفتے میں نہ صرف 30ہزار 871افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں بلکہ 330افراد کو اپنی جان بھی گنوانی پڑی ہے۔ یکم مئی سے 7مئی تک جان گنوانے والے 330افراد میں 209کا تعلق جموں جبکہ 121متاثرین کو وادی میں وائرس نگل گیا ہے۔ کشمیر میں جان گنوانے والی 121 افراد میں 7مئی کو 21، 6مئی کو 18،5مئی کو 24،4مئی کو 12، 3مئی کو 16،   2مئی کو

انڈین ریڈکراس سوسائٹی جموں نے عالمی یوم ریڈ کراس منایا

جموں// انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ، جموں ریجن نے ریڈ کراس بھون کچی چھائونی میں ریڈ کراس موومنٹ کے بانی "سر ہنری ڈنانٹ" کے احترام کے طور پر عالمی یوم ریڈ کراس دن منایا۔ ریڈ کراس ڈے تقریب کا آغاز چیف گیسٹ ڈویژنل کمشنر و چیئر مین ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ، جموں ریجن ، ڈاکٹر راگھو لنگر نے کیا۔ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگرنے ریڈ کراس کے بانی کو پھولوں کی صورت میں خراج تحسین پیش کیا۔ سکریٹری انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں ریجن ونود ملہوترا، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں ریجن کے ایگزیکٹو ممبران انیل سوری ، سریندر مہاجن ، اور ایس سی بالی ، سابق ممبر ، آئی آر سی ایس بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر راگھو لنگر نے آئی آر سی ایس جموں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس کوویڈ کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایسے افراد تک پہنچنے اور ان کو کور کرنے کے لئے مربوط اور سائنسی انداز میں بہت زیادہ سرگر

ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ نے عالمی یوم ریڈکراس منایا ۔

کشتواڑ//ورلڈ ریڈ کراس ڈے 2021 منانے کیلئے ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما ،جو چیئرمین ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ بھی ہیں ،کی نگرانی میں آج بال آشرم کشتواڑ کے مستحق افراد میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر روز مرہ کے سامان پر مشتمل امدادی سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ محمد اقبال ، اے سی آر کشتواڑ اختر حسین قاضی ، ڈی ایس ڈبلیو او طارق پرویز قاضی ، اصغر علی شیخ ریڈ کراس سکریٹری کشتواڑ کے علاوہ دیگر افسران اور رضاکار موجود ہیں۔اس موقعہ پر ہلدی 10 کلو ، مرچ پاؤڈر 10 کلو، سرسوں کا تیل 48 لیٹر ، چائے 20 کلو ، نمک 25 کلوگ ، دال چنا 25 کلو ، چینی 50 کلو، لائف بوائے صابن 30 نمبر اور رین صابن 30 نمبر ڈی ایس ڈبلیو او کشتواڑ کے حوالے کردیئے گئے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود ڈی سی کشتواڑ نے کویڈ 19وبائی امراض کے دوران ضلع ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ کے کردار پ

مزید خبرں

گاندھی نگر ہسپتال (اولڈ بلاک) میں اضافی ٹرایج سنٹر قائم  جموں//جموں ضلع میں کوڈ مریضوں کے داخلے کو باقاعدہ کرنے کے لئے گورنمنٹ گاندھی نگر ہسپتال میں کووڈ مریضوں کے لئے ایک اضافی ٹرایج سنٹر قائم کیا گیا ہے۔جموں کے ضلع میں کووڈ ہاسپٹل میں داخل ہونے کے خواہشمند کسی بھی کووڈ مریض کی سکریننگ کے لئے پہلا رابطہ پوائنٹ کے طور پر پہلی کوویڈ - 19 ٹرایج سہولت جموں کے چیسٹ امراض اسپتال میں قائم کی گئی ہے۔ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر کے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے"اب ، کووڈ 19 میں واقع حالیہ اضافے کے پیش نظر اور ایسے مریضوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے تحت حکومت نے اضافی ٹرایج سنٹر قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔اورگاندھی نگرہسپتال (اولڈ بلاک)  جموں جہاں کوویڈ 19 مریض ہوں گے     صحت کے پیشہ ور افراد کی نامزد ٹیموں کے ذریعہ اس کا اندازہ کیاجائے گا‘‘۔اسی منا