تازہ ترین

جموں یونیورسٹی میں 26 ، ایم اے ایم کالج میں 2 ، آئی آئی ایم جموں میں 3 فیکلٹی ممبران کورونا متاثر

جموں// جموں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے 26 فیکلٹی ممبران ، گورنمنٹ ایم اے ایم کالج جموں کے 2 ٹیچنگ اسٹاف ممبران اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں کے 3 ٹیچروں کو کورونا وائرس میں مبتلا پایاگیا۔چونکہ ضلع جموں میں مثبت افراد کی تعداد 164 تک پہنچ چکی ہے تومحکمہ صحت نے وائرس کے مزید پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے متاثرہ لوگوں کی نشاندہی کرنے اور ان کو الگ تھلگ کرنے کے لئے مختلف تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار انداز میں نمونے لینے شروع کردیئے۔ایک عہدیدار نے کہا"ہم نے جامعہ جموںمیں عملے کے 154 ممبروں کے نمونے لئے اور ان میں سے 26 کوویڈ 19 مثبت پائے گئے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو الگ کریں اور ان کے رابطوں کا سراغ لگایا جائیگا‘‘۔عہدیدار نے بتایا کہ یونیورسٹی میں کل بھی نمونے لینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عہدیدار نے مزید کہا "ہم تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار نمون

نوارترا تہور پرجموں میونسپل حدود میں تمام گوشت / مرغ کی دکانیں ،ذبح خانے بند

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) نے نواترا تہوار کے دوران میونسپلٹی حدود میں دو ذبح خانوں اور 162 گوشت / مرغ کی دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔میئر ، جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) چندر موہن گپتا نے بتایا’’ ہم نے ایک پرانی روایت کو زندہ کیا ہے جب جموں پرانا شہر تھا تومہاراجہ دورکے دوران پرانے شہرمیں نوراترا تہوار کے دوران گوشت کی تمام دکانیں بند رہتی تھیں‘‘۔گپتا نے کہا کہ یہ مشق جموں میں مشکل سے 25 سے 30 سال پہلے تک جاری تھی اور اسی وجہ سے انہوں نے اس کو دوبارہ بحال کیا ہے جو کوئی نئی بات نہیں ہے۔جے ایم سی نے جموں کے میونسپل حدود میں ذبح خانے اور گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم دیا ہے جس کے جواب میں جے ایم سی کے 11 ویں جنرل ہاؤس اجلاس کی منظوری دی گئی قرارداد کا حوالہ دیا گیا ہے۔میونسپل ویٹرنری آفیسر ، ڈاکٹر سشیل کمار شرما نے بتایا "جے ایم سی

انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس میں پوسٹر سازی مقابلے کا اہتمام

جموں//وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج کماردھرنے انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس (آئی ایم ایف اے) میں پوسٹرمیکنگ مقابلے کاافتتاح کیا۔پوسٹرمیکنگ مقابلے کاانعقاد ڈیپارٹمنٹ آف اپلائیڈ آرٹس نے سٹیٹ آرگنائزاینڈٹشوٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (SOTTU) جے اینڈکے اشتراک سے کیاتھا۔ وائس چانسلرنے لیفٹینٹ گورنر کی ہدایا ت پرانسٹی چیوٹ کی عمارت  پر قومی ترنگالہرایا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے وائس چانسلرنے انسٹی چیوٹ کے عملہ کوCovid-19 سے متعلق SOPs پرسختی سے عمل کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی جموں صوبے کی خواندگی اورثقافتی عظمت کو تحفظ فراہم کرنے کے  خواہشمندہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف اے کے تدریسی وغیرتدریسی عملے کے مسائل کاجلدازالہ کیاجائے گا۔وائس چانسلرنے IMFA کو بہترڈھانچہ فراہم کرانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔اس موقعہ پرکتھک ڈانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے &rsquo

بھارت اپنے مسائل خود حل کرنے کا اہل

جموں // نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیانائیڈونے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور ملک یہاں کی مشکلات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے دیگر ممالک سے کہا  ہے کہ وہ اپنے مسائل حل کرنے تک خود کو محدود رکھیں۔ سال 2019میں دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد اپنے پہلے دورے کے دوران بغیر کسی ملک کا نام لئے انہوں نے کہا کہ پڑوس کے کچھ لوگ مسائل اور ناسازگار حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت ترقی نہ کرے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کے تیسرے اور چوتھے کنوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ میں چند دوستوں جو بغیر پوچھے صلاح دینے کی کوشش کررہے ہیں، وہ خود کے مشورے خود تک ہی محدود رکھیں، ہم خود اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں اور انہیں ہماری فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی تقریب می

جموں ائیرپورٹ پر1کلو گرام غیر قانونی سونے کیساتھ 2گرفتار

جموں//پولیس نیجموں ائیرپورٹ پر سعودی عرب سے غیر قانونی طور پر درآمد کی جانے والی سونے کے ایک کلو گرام بسکٹس کے ساتھ 2 غیر مقامی افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تھانہ ستواری کو موصولہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ایچ او تھانہ ستواری انسپکٹر نشنت گپتا کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔دہلی سے جموں ہوائی اڈے پر اترنے والے دو افراد کے کچھ  مشکوک برتائو کا نوٹس لینے پر پولیس نے دونوں مشتبہ افراد کو تفتیشی مقصد کے لئے تھانہ ستواری لے جایا۔ پولیس نے بتایاکہ پوچھ گچھ کے دوران دونوں مشتبہ افراد نے اپنی شناخت جئے ویر ولد ہیم چندر ساکن جھجر ہریانہ اور محمد طارق ولد زاہد حسین سکنہ میواجات تحصیل دھم پور ضلع بجنور اترپردیش کے طور پر ظاہر کی۔پولیس نے بتایا "ان کے قبضے سے تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت کی سونے کے چار بسکٹ برآمد ہوئے ہیں جو انہوں نے اپنے جوتوں میں چھپا رکھی تھیں&q