تازہ ترین

اُدھمپور میں کورونا کے4مثبت کیس،جموں کشمیر میں تعداد188ہوگئی

سرینگر//ضلع اُدھمپور میں جمعہ کے روز مزید چار افراد کو مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ءپایا گیا ہے۔ مذکورہ چاروں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مرض کا شکار لوگوں کی تعداد188تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ چاروں افراد اُس61سالہ خاتون کے رابطے میں آئے تھے جو دو روز قبل وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئی۔ ضلع مجسٹریٹ اُدھمپور،پیوش سنگھ کے مطابق”اُدھمپور میں کورونا کے10ٹیسٹ رپورٹ آگئے، جن میں4مثبت ہیں اور یہ چاروں اُس خاتون کے رابطے میں آئے تھے جو دو روز قبل فوت ہوگئی“۔ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ جن چار افراد کے مثبت رپورٹ آئے ہیں اُن میں فوت شدہ خاتون کی دو پوتیاں،بہو اور ایک ہمسایہ شامل ہیں۔خاتون کے بیٹے اور شوہر کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔ حکام نے اُدھمپور کے ٹیکری گاﺅں کو ریڈ زون قرار دے رکھا ہے۔  

جموں وکشمیرمیں کھادوں اور بیجوں کی کوئی کمی نہیں

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے موجودہ کووِڈ۔19 سے پید ا شدہ صورتحال کے مد نظر مرکزی وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ توماراور مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت اور سیکرٹری ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو کی طرف سے منعقدہ ایک میٹنگ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی اور زرعی اور اس کے ساتھ منسلک دیگر سیکٹروں سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں زرعی وزراء ، سیکرٹریوں ،مختلف ریاستوں کے زرعی محکموں  کے سربراہوںنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔محکمہ زراعت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، زراعت اور باغبانی ،جموں کشمیر محکموں کے سربراہان نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران فارمنگ اوپریشن ، زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور منڈی اوپریشن ، حصولیابی و دیگر معاملات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔مرکزی وزیر نے اس موقعہ پر کہا کہ مختلف موقعوں پر حکومت کی طرف سے

کسانوں کو بندشوں کے دوران فصل کاٹنے کی اجازت ہو گی:نوین چودھری

کٹھوعہ//کسانوں کو آنے والے موسم میں فصلوں کی کٹائی کی اجاز ت دینے کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے محکمہ کے اَفسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔اُنہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ فصلوں کی کٹائی کے لئے کسانوں کو نقل و حمل کی اجازت دیں۔اُنہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ لازمی طور ماسکس پہنیں اور فیلڈ دوروں کے دوران سماجی دور یاں بنائے رکھیں۔اُنہوں نے ضلع کی منڈیوں میں ضروری سازو سامان کی حصولیابی کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کیں اور افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِقتصادیات کی بقا کے لئے کسانوں کے کام کرنے کی خاطر ایک لائحہ عمل تیار کریں۔سبزیوں اور پھلوں کے کسانوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے نوین چودھری نے ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ او پی بھگت کو ہدایت دی کہ وہ فصلوں کی خرید و فروخت کے لئے مخصوص مقامات کی نشاندہی کریں اور اس میں سماجی دوری ک

شمشیر سنگھ منہاس اورسوربھ بھگت نے ماسک اور غذائی اجناس تقسیم کئے

جموں//راجیہ سبھا کے ممبر شمشیر سنگھ منہاس نے رائے پور دومانہ کے بڑروڈ پنچایت حلقے میں ضرورت مند افراد میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ اِس موقعہ پر اُنہوںنے کہا ’’ وقت کا تقاضا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی مدد کریں‘‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کے مشوروں پر عمل کرنا چاہئے تاکہ حاجت مندوں کی ضروریات کوپورا کیا جاسکے۔انہوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ کووِڈ۔19 کے پھیلائو کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔اس دوران کمشنر سیکریٹری محنت و روزگار سوربھ بھگت نے مارویل مارکیٹ اور گریٹر کیلاش جموں میں مائیگرنٹ ورکروں میں ماسک اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔سوربھ بھگت نے بین ریاستی مائیگرنٹ ورکروں کی بستیوں کا دورہ کیا اور انہیں یقین دِلایا کہ حکومت موجودہ صورتحال کے مدنظر اُنہیں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے اِن ورکروں کو کورونا وائرس کی روک