تازہ ترین

نائب صدر کے دورہ جموں سے قبل آئی آئی ایم جموں میں کووڈ 19کے19معاملات سامنے آئے

 جموں// انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں کے سالانہ کانووکیشن،جس میں نائب صدر وینکیا نائیڈو کل مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والے ہیں، سے ایک روز قبل محکمہ صحت نے ادارے میں کم ازکم19کورونا مثبت معاملات کا پتہ چلایا ہے ۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کنونشن سینٹرکینال روڈ جموں میں کیا جائے گا جو 9 اپریل 2021 (جمعہ) کو صبح 10:30 بجے شروع ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کانووکیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اوریہ تقریب ہوگی شیڈول کے مطابق منعقد کی جائیگی جبکہ صرف منفی کووڈ رپورٹ کے ساتھ لوگوں (طلباء اور عملے کے ممبران) کو شرکت کی اجازت ہوگی۔محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ انھوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں میں 188 افراد کے نمونے لینے کے دوران طلباء اور عملے کے ممبروں کے 19 مثبت واقعات کا پتہ چلا یاہے۔ ادھر آئی آئی ایم جموں

نائب صدرکے دورہ سے قبل جموں میں سیکورٹی سخت

  جموں// نائب صدر وینکیا نائیڈو کے دورے سے قبل موسم سرما کے دارالحکومت جموں میں سیکورٹی کو سخت کردیا گیا ہے جو جمعہ کو یہاں  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کے کانووکیشن سے خطاب کرنے والے ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر شہر ، خاص طور پر پنڈال اور جموں ایئر پورٹ سڑک کے آس پاس کے علاقوں میں چوکنا رہنے ، سخت نگرانی رکھنے اور گشت کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کے ہوائی اڈے سے کانووکیشن کے مقام تک نائب صدر کے قافلے کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے ایک آزمائشی مشق بھی آج صبح سکیورٹی انتظامات کے تحت کی گئی۔نائب صدر جمعہ کے روز یہاں کنونشن سنٹر میں آئی آئی ایم جموں کے سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی مہمانان خصوصی کے طور

صوبہ جموں کے سرمائی زون کے علاقوں میں تعلیم کا حال بے حال، ہچکولے کھا رہا ہے تدریسی نظام

بانہال// صوبہ جموں کے سرمائی زون کے علاقوں میں سرکاری تعلیمی ادارے محکمہ تعلیم کی عدم توجہی کا شکار ہیں اور اس سال کا تعلیمی سیشن شروع ہونے کے باوجود جہاں درجنوں ہائیر سیکنڈری سکولوں میں لیکچرار وں اور پرنسپلوں کی اسامیاں خالی ہیں وہیں بارہ سال پہلے قائم کئے گئے ڈگری کالج بانہال کو دو کمروں سے چلایا جارہا ہے جبکہ ڈگری کالج کی بنکوٹ گاوں میں زیر تعمیر عمارت ابھی تک مکمل ہی نہیں کی جاسکی ہے۔ نتیجے کے طور پر ڈگری کالج بانہال کے قیام کے تیرہ سال بعد بھی کالج میں سائنس مضامین متعارف ہی نہیں کئے گئے ہیں ۔کئی والدین اور محکمہ تعلیم کے متعلقین نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ جموں کے سرمائی زون کے علاقے خاص کر وادی چناب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں نظام تعلیم کا حال برا ہے اور دو دہائیوں سے ٹیچنگ سٹاف ، تعلیمی اداروں کیلئے عمارتوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے غریب بچوں سے

مشیر بصیر خان کادورۂ سانبہ

سانبہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے  ضلع سانبہ کا دورہ کیا اور محکمہ دیہی ترقی کے مختلف ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا اور کانفرنس ہال ڈی سی آفس سانبہ میں عوامی شکایات کی سنوائی کی۔ دورے کے دوران مشیر کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی سدرشن کمار تھے اور وہ سوانکھا مورہ، تلہوری میں تالاب چپری اور پنچایت گھر بڈھوری میں رورل ہٹ گئے۔پنچایتی چنی منشاسا، سوانکھا مورہ کے قریب رورل ہٹ کے گودام کی تعمیر کا کام سال2019-20میں سی ڈی اینڈ پی وائی ٹی سکیم کے تحت 15 لاکھ روپے کی لاگت سے کیا گیا ہے جبکہ آر جی ایس اے سکیم کے تحت بدھری میں پنچایت گھر کی تعمیراتی لاگت 35.44 لاکھ روپے ہے۔ آر ڈی ڈی کے دوسرے ترقیاتی کاموں میں بدھری میں باتھنگ گھاٹ کی تعمیر ، سی ایف سی ڈینی کی تعمیر اورڈینی میں شمشان شیڈ کی تعمیر شامل ہے۔ مشیر بصیرخان نے ترقیاتی کاموں کا معائ

چیف سیکرٹری نے سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

جموں// چیف سیکرٹری بی وی آرسبھرامنیم نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اضلاع کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،ریلیف، ری ہیبلیٹیشن اور تعمیر نو کے کاموں اور خدمات کے لئے بجٹ مختص کرنے کو حتمی شکل دی۔میٹنگ میں خزانہ، داخلہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نوکے محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ڈی ایم آر آر آر کو اختیار دیا کہ وہ  برف ہٹانے والے مشینری کی ضلع وار موجودہ سٹال پوزیشن کا جائزہ لیں اور 15کے اندر اندر ضروریات کے مطابق رِپورٹ پیش کریں۔میٹنگ میں جموں و کشمیر کے اضلاع میںآفاتِ سماوی ،ریلیف، ری ہیبلٹیشن اور تعمیر نو کے سبب ہنگامی اخراجات پورے کرنے کے لئے22.64 کروڑ روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔مزید برآں،کمیٹی نے ضلع پونچھ میں21 ؍ جولائی 2020ء کو آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد کی ہلاکت کو ایس ڈی ا

شیتل نندا نے سماجی بہبود نظامت جموں کے کام کا جائزہ لیا

جموں// سیکرٹری سوشل ویلفیئر محکمہ شیتل نندا نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جموں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔سیکرٹری نے کمپونٹ وائز اور سکیم کے لحاظ سے دونوں مرکزی معاونت والی سکیموں اور یوٹی کے زیر اہتمام سکیموں اور صوبہ جموں میں ان کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ابتداً ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جموں سمیتا سیٹھی نے ایک پرزنٹیشن پیش کی اور سیکرٹری کو جموں صوبہ میں محکمہ کے تحت چلائی جانیو الی مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔میٹنگ کو صوبہ جموں میں عمل درآمد کے تحت اولڈ ایج پنشن، جسمانی طورناخیز اَفراد کے لئے پنشن اور بیوہ خواتین کیلئے پنشن جیسی فلاحی منصوبوں کی طبعی اور مالی کامیابی کے بارے میں بتایا گیا ۔سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ پنشن کے سہ ماہی معاملات کا جائزہ لیں تاکہ مستحق درخواست دہندگان کو بھی شامل کیاجائے ۔اس کے علاوہ سیکرٹری کو ایس سی ، او

جی ایم سی جموں و منسلک ہسپتالوں میں میڈیکل اور زچگی کے علاوہ ہر طرح کی چھٹیاں منسوخ

 جموں //پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سدھن شرما نے پچھلے کئی ہفتوں سے ضلع جموں میں کوویڈ 19 کیسوں میں اضافے کے دوران میڈیکل اور زچگی رخصتیوں کے علاوہ ہر طرح کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔جی ایم سی جموں کے پرنسپل نے بتایا’’ہم نے ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظرمناسب حکمت عملی کے ساتھ کووڈ سے نپٹنے کے لئے چھٹیوں کو منسوخ کردیا ہے کیونکہ ہمیں ڈاکٹروں اور عملے کے ممبروں کی مناسب تعداد کی ضرورت ہے "۔پرنسپل نے حکم دیا ہے کہ "خطے میں کوویڈ 19 مثبت واقعات میں حالیہ اضافے کے پیش نظر جی ایم سی اور ایسوسی ایٹیڈہسپتالوں کے گزیٹیڈونان گزیٹیڈ ملازمین کی منظور شدہ یازیر غور تمام قسم کی چھٹیاں منسوخ کردی جاتی ہیں اور صرف  طبی / زچگی کی چھٹیوں کو استثنیٰ حاصل ہے‘‘۔میڈیکل رخصت پر قائمہ میڈیکل بورڈ کی سفارش کے بعد ہی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام ہیڈ ا

جموں یونیورسٹی میں 26 ، ایم اے ایم کالج میں 2 ، آئی آئی ایم جموں میں 3 فیکلٹی ممبران کورونا متاثر

جموں// جموں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے 26 فیکلٹی ممبران ، گورنمنٹ ایم اے ایم کالج جموں کے 2 ٹیچنگ اسٹاف ممبران اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں کے 3 ٹیچروں کو کورونا وائرس میں مبتلا پایاگیا۔چونکہ ضلع جموں میں مثبت افراد کی تعداد 164 تک پہنچ چکی ہے تومحکمہ صحت نے وائرس کے مزید پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے متاثرہ لوگوں کی نشاندہی کرنے اور ان کو الگ تھلگ کرنے کے لئے مختلف تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار انداز میں نمونے لینے شروع کردیئے۔ایک عہدیدار نے کہا"ہم نے جامعہ جموںمیں عملے کے 154 ممبروں کے نمونے لئے اور ان میں سے 26 کوویڈ 19 مثبت پائے گئے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ خود کو الگ کریں اور ان کے رابطوں کا سراغ لگایا جائیگا‘‘۔عہدیدار نے بتایا کہ یونیورسٹی میں کل بھی نمونے لینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عہدیدار نے مزید کہا "ہم تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار نمون