۔1.60 لاکھ ورکروں میں16کروڑ روپے کی امداد تقسیم

جموں// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے اَفسروں کی ایک میٹنگ میں بین ریاستی مائیگرنٹ اور مقامی سطح کے مزدوروں میں اِمداد فراہم کرنے کے لئے کی جارہی کوششوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری محنت و روزگار ( ایل اینڈ ای ) سوربھ بھگت ، لیبر کمشنر عبدالرشید وار ، سی ای او / سیکرٹری ، جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی ، مظفر احمد پیر و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران سوربھ بھگت نے مشیر موصوف کو بتایا کہ لیبر کمشنر جے اینڈ کے نے جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی کے ذریعے 1.60لاکھ ورکروں میں اشیائے ضروریہ کی حصولیابی کے لئے 16کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی۔اِس رقم میں سے ہر ایک ورکر کو یک وقتی امداد کے طور پر ایک ہزار روپے کی رقم فراہم کی جاتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بین ریاستی مائیگرنٹ ورکروں کے لئے ہیلپ لائین قائم کی گئی ہے۔اِس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں پھنسے مزدروں کے لئے دو ہیلپ لائ

کووِڈ۔19کی روکتھام | شادی بیاہ اور مذہبی تقریبات ملتوی کرنے پرزور

جموں// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان جو کشمیر صوبے کے کورونا وائرس کنٹرول کے کلہم انچارج بھی ہے نے ایک میٹنگ کے دوران مختلف محکموں کی طرف سے کووِڈ۔19کے پھیلائو کو روکنے کے سلسلے میں کی جارہی کوششوں کا جائزہ لیا۔سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا ، ایم ڈی این ایچ ایم ڈاکٹربھوپندر کمار و دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ، صوبہ کشمیر کے تمام ڈپٹی کمشنروں ، ڈائریکٹر محکمہ خوراک کشمیر و دیگر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران کووِڈ ۔ 19مریضوں ، کورنٹین اور آئیسولیشن مراکز ، بیرونی ریاست مزدوروں ، بزرگوں اور جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے ہیلپ لائین نمبرات ،راشن ، ادویات و دیگر اشیائے ضروریہ کی سپلائی و دیگر اہم معاملات پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔میٹنگ کے دوران مشیر موصوف نے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ممبران ، سرپنچوں او

کورونا لاک ڈائون کی وجہ سے جموں میں سکول امتحانات منسوخ

جموں//کوروناوائرس کی وجہ سے جاری ملک گیر لاک ڈائون کے پیش نظر جموںوکشمیر انتظامیہ نے جموں صوبہ کے گرمائی زون میں پڑنے والے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم اول سے نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا ء کو کسی امتحان سے گزارنے کے بغیر ہی اگلی جماعتوں کیلئے پراموٹ کیاہے ۔لاک ڈائون کی وجہ سے یہ امتحانات مسلسل تاخیر کا شکار ہورہے تھے ۔اس کے علاوہ کشمیر صوبہ اور جموں کے سرمائی زون سکولوں میں گیارہویں جماعت کے کچھ مضامین کے پرائیوٹ امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروںکو بھی براہ راست اگلی جماعت میں داخلہ کا اہل قرار دیاگیا ۔ اس ضمن میں ڈپٹی سیکریٹری ایجوکیشن سچن جنڈیال کی جانب سے جموںوکشمیربورڈ آف سکول ایجوکیشن کی چیئرپرسن اور ناظم تعلیما ت جموں کے نام جاری کئے گئے ایک تحریری مکتوب میںکہاگیا ہے’’جموں صوبہ کے گرمائی زون میں بورڈ آف سکول ایجوکیشن سے منسلک سبھی نجی سکولوں اورتمام سرکاری سک

کووِڈ - 19 کیلئے مخصوص اسپتالوں میں سہولیات میں بہتری لانے کی ہدایت

جموں// صحت وطبی تعلیم محکمہ کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کے عمل میں مزید استحکام لانے اور لیبارٹریوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا ہے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر میں کووِڈ۔19کے لئے مخصوص رکھے گئے ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی ہے تاکہ مریضوں کو لیول ۔3کا علاج و معالجہ دستیاب رکھا جاسکے۔انہوں نے یہ ہدایات آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہ ایک میٹنگ کے دوران دیں جو کووِڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔فائنانشل کمشنر نے کہا کہ مختلف مریضوں کے نمونوں کے جانچ کے عمل میں تیزی لائی جانی چاہیئے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے ۔ٹریشری کیئر ہسپتالوں پر مریضوں کا دبائو کم کرنے کے لئے انہوں نے کہاکہ لیول۔2ہسپتالوں کو لیول ۔3 لے جانے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔اُنہوں نے کہا کہ لیول ۔3ہسپتالوں

تازہ ترین