تازہ ترین

جموں صوبے کے اول تا9ویں اور11ویں جماعت تک طالب علموں کی ماس پروموشن کو منظوری

سرینگر//محکمہ سکولی تعلیم نے منگل کو جموں صوبے میں پڑنے والے جماعت اول تا 9ویں اور11ویں کے سبھی طالب علموں کو ماس پرموشن فراہم کرنے کے منصوبے کو منظوری دی۔ حکومت نے جموں کشمیر کے دونوں سرمائی زونوں میں 11ویں جماعت کے ششماہی امتحان میں شامل ہونے والے اُمیدواروں کو بھی ماس پروموشن کے زمرے میں لایا ہے ۔ یہ فیصلہ اُس منصوبے کے بعد لیا گیا ہے جو جے کے بورڈ آف سکول ایجو کیشن کی چیئر پرسن وینا پنڈتا نے4اپریل کو حکومت کے سامنے پیش کیا تھا۔ بورڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے”کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے، حکام نے اُس منصوبے کو منظوری دی ہے جس کا مقصد لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں بچوں کے تعلیمی کیریئر کو بچانا ہے“۔یہ فیصلہ تعلیمی سرگرمیاں معطل رہنے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن، جموں انورادھا گپتا نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا”او

جموں میں محکمہ دیہی ترقی نے165811ماسک تقسیم کئے

جموں//محکمہ دیہی ترقی نے جموں کشمیر کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں سلسلہ وار طریقہ کار اپناتے ہوئے لوگوں کو اپنا تحفظ یقینی بنانے کے بارے میں جانکاری دی ۔ ان اقدامات کی تفاصیل کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ناظم دیہی ترقی جموں سدھرشن کمار نے کہا کہ محکمہ کے عملے اور پنچائتی راج اداروں کے منتخب ممبران بشمول بی ڈی سیز کے چیئر پرسن ، سرپنچ اور پنچ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کئے ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے پنچائت اور بلاک سطحوں پر دیہی بیداری اور نگرانی کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ موصوف نے کہا کہ بلاک سطح کی کمیٹیوں کے سربراہ بی ڈی سی چیئر پرسن اور پنچائت سطح کی کمیٹیوں کی قیادت سرپنچ کر رہے ہیں ۔ دیہی ترقی محکمے نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے جموں صوبے میں 165811 ماسک تقسیم کئے ۔ ناظم موصوف نے

مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اشیا ئے ضروریہ کے کٹ تقسیم

گھر گھر سروے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے پرغور

جموں// مکانات و شہری ترقی محکمے کے پرنسپل سیکرٹری دھیرج گپتا کی صدارت میں محکمہ کے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں اور سرینگر شہروں میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں گھر گھر سروے منعقد کرنے کیلئے موثر حکمتِ عملی وضع کرنے پر غور و خوض کیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران کورونا وائیرس وباء سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا بالخصوص میونسپلٹیوں اور اربن لوکل باڈیز کے پاس دستیاب وسائل پر بھی بات چیت ہوئی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے وباء کو روکنے کے سلسلے میں تعینات افرادی قوت کے تحفظ کے سلسلے میں کئے جا رہے اقدامات سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ سینی ٹیشن ورکروں و دیگر عملے کو تمام ضروری تحفظی آلات فراہم کئے جانے چاہئیں جن میں میونسپلٹیوں اور اربن لوکل باڈیز کے ملازم شامل ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان لوگوں کو انشورنس سہولیت کے علاوہ ضروری سینی ٹائیز

مڈ ڈے میل سکیم کے تحت 87 فیصد طلبا کو خشک راشن فراہم

جموں// سرکاری اساتذہ کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے سکولی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ڈائریکٹوریٹ سطح پر شکائتوں کے ازالے کے پورٹل شروع کریں ۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر سامون نے دونوں صوبوں کے محکمہ تعلیم کے افسران کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی تمام شکایات معیاد بند طریقے پر دور کی جانی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ڈائریکٹوریٹوں یا سول سیکرٹریٹ میں اپنی فائلوں کے پیچھے رہنے کے بجائے تدریسی عمل میں اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ کسی بھی وقت اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں اور اُن کی شکایات کا ازالہ معیاد بند طریقے پر کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں چئیر مین جے اینڈ کے بوس ، ناظمِ تعلیم کشمیر ، ناظمِ تعلیم جموں ، ڈائریکٹر سماگرہ

کووڈ 19متاثرہ علاقوں میں سروے کیلئے منصوبہ تشکیل دینے کی ہدایت

جموں// چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے جموں اور سرینگر شہروں بالخصوص نشاندہی کئے گئے ریڈ زونوں میں سروے کا عمل منعقد کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ ان اقدامات کا مقصد انتظامیہ کے پاس ڈاٹا بیس تیار رکھنے اور کورونا وائیرس سے متاثرہ لوگوں کو ائسو لیشن /کورنٹین میں رکھنا ہے تا کہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔ ان باتوں کا اظہار چیف سیکرٹری نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو جموں و کشمیر میں مثبت کیسوں میں اضافہ درج کرنے کے سلسلے میں پیدا شدہ صورتحال کا جائیزہ لینے کیلئے منعقد کی گئی تھی ۔ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر ، مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکرٹری ، پلاننگ و اطلاعات کے پرنسپل سیکرٹری ، جنگلات کے کمشنر سیکرٹری ، صوبائی کمشنر جموں ، دیہی ترقی کے سیکرٹری ، خوراک و امور صارفین کے سیکرٹری ، ڈی سی جموں اور ایم ڈی این ایچ ایم نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ صوبائی کمشنر کشم

تازہ ترین