تازہ ترین

پازیٹو قرار دیئے گئے ڈاکٹر کے اہل خانہ سکتے میں

جموں //گزشتہ روز جموں میں کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ڈاکٹر کے اہل خانہ سکتے میں ہیں اور انہوںنے ہسپتال انتظامیہ کے اس دعوے کو مسترد کردیاہے کہ ہوسکتاہے کہ مذکورہ ڈاکٹرکا تبلیغی جماعت کے کسی کرونا مریض سے رابطہ رہاہو۔اہل خانہ نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ ڈاکٹر کبھی سبزیاں خریدنے گھر سے باہر بھی نہیں گیا لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اسے وائرس کیلئے تبلیغی جماعت سے نتھی کیاجارہاہے ،وہ تو براہ راست گھر سے ہسپتال اور ہسپتال سے گھر آتاتھا۔گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں تعینات اس ڈاکٹر کے کورونا میں مبتلا پائے جانے کے بعد حکام نے اس کی اہلیہ جو سابق پولیس افسر ہیں، کے علاوہ زیا بیطس کاشکار والدہ کوریلوے اسٹیشن روڈ پرواقع سکاسٹ یونیورسٹی کے گیسٹ ہائوس میں قرنطینہ کیاہے جبکہ ان کے محافظ ایس پی او کوسانبہ میں قرنطینہ میں رکھاگیاہے۔ اہل خانہ نے بتایاکہ ڈاکٹر کو13سے 19مارچ تک نمونے حاصل ک

ایمر جنسی آؤٹ ریچ سروس کی خدمات جاری

جموں//تکلیف میں مبتلاء بچوں کو ضروری طبی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے چائلڈ لائین ( 1098 ) ایمر جنسی آؤٹ ریچ سروس کورونا وائرس لاک ڈاؤن مدت کے دوران اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ مرکزی وزارت برائے خواتین بچوں کی نگہداشت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تنظیم قلیل عملے کی دستیابی کے باوجود اپنی خدمات بخوبی انجام دے رہی ہے تا ہم اس سلسلے میں ایمر جنسی معاملات کی دیکھ ریکھ کے علاوہ ٹیلی فون سہولیات بھی جاری رکھی گئی ہے ۔ مرکزی وزارت نے ریاستی /یو ٹی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ چائیلڈ لائین کے عملے کے ممبران کو مکمل تعاون دیں تا کہ وہ تکلیف میں مبتلاء بچوں کیلئے موثر خدمات انجام دے سکیں ۔   

جموں میں بدستور لاک ڈائون | جگہ جگہ خار دار تاریں بچھادی گئیں

جموں//صوبہ جموں میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ بدستورگھروں میں محصورہیں۔ جموں شہر اور صوبے کے دیگر ضلع و تحصیل صدر مقامات میں مکمل لاک ڈاؤن کو ممکن بنانے کے لئے سڑکوں اور گلی کوچوں میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور جگہ جگہ خار دار تاریں بچھائی گئی ہیں۔پولیس اور دیگر فورسز اہلکاروں کے رویہ میں روزانہ سختی آرہی ہے اور بلا جواز گھروں سے باہر نکلنے والوں سے سختی سے نمٹاجارہاہے ۔واضح رہے کہ صوبہ بھر میں پابندیاں جاری ہیں اور لوگوں کو گھروں میں میں بند رکھنے کے لئے دفعہ 144پہلے سے ہی نافذ ہے۔ لوگوں کو گھروں میں ہی بیٹھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے پولیس کی گاڑیاں دن بھر مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لائوڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلانات کررہی ہیں۔ مساجد سے بھی یہ اپیل کی جارہی ہے کہ لوگ گھروں میںنماز ادا کریں اورایک جگہ جمع ہونے سے گریز کریں ۔خطہ

اشیائے ضروریہ و دیگر خدمات کو یقینی بنانے کیلئے کوآرڈینیشن ٹیموں کی تشکیل

جموں//کورونا وائیرس وبائی بیماری کے پیش نظر پید صورتحال سے نمٹنے کیلئے منگل کو سیول سیکرٹریٹ میں نئی تشکیل شدہ کوآرڈینیشن ٹیموں کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو نے انجام دی ۔ کوآرڈینیشن ٹیموں کی تشکیل اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل و دیگر خدمات انجام دینے کیلئے دی گئی ہے ۔ میٹنگ کے دوران فائنانشل کمشنر نے مختلف کوآرڈینیشن ٹیموں، جنہیں رسپانس ٹاسک فورس کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے، کی طرف سے کی جا رہی کوششوں کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران اٹل ڈولو نے متعلقہ ٹیموں کو روزانہ بنیادوں پر پیدا صورتحال کے بارے میں مشترکہ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی اور اس رپورٹ کو’ اپیکس ہیلتھ کنٹرول روم‘ کو پیش کرنے کی ہدایت دی تا کہ لوگوں کو درپیش کوئی بھی مسئلہ فوری طور حل کیا جا سکے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر این ایچ ایم جو اپیکس ہیلتھ کنٹرول روم کے انچارج بھ