تازہ ترین

جموں صوبہ میں مکمل لاک ڈائون

جموں //جموں صوبہ میں جمعہ کے روز بھی مکمل طور پر لاک ڈائون رہا اور جہاں ٹرانسپورٹ اور بازار سنسان نظر آئے وہیں مساجد میں بھی ویرانی تھی اور نماز جمعہ کی ادائیگی نہ ہوسکی ۔اگرچہ کئی اضلاع میں لازمی خدمات کی فراہمی والی دکانیں کھلی رہیں تاہم رام بن میں انتظامیہ نے سخت بندشیں عائد کررکھی تھیں اور اشیائے ضروریہ والی دکانوں کو بھی نہیں کھلنے دیاگیا جبکہ ضلع اُدھمپور میں گھر گھر راشن و دیگر اشیاء فراہم کی گئیں ۔ڈپٹی کمشنر رام بن ناظم ضیا خان نے گزشتہ شب ہی ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ احتیاطی اقدامات کے طور پر جمعہ کے روز مکمل لاک ڈائون رہے گا اور لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں کیونکہ اشیائے ضروریہ والی دکانیں بھی بند رکھی جارہی ہیں ۔جموں شہر و دیگر علاقوں میں بھی مکمل بند رہااوربارشوں کی وجہ سے بھی لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پائے لیکن جگہ جگہ پولیس کی تعیناتی نے بھی انہیں

کورونا مخالف جنگ

جموں//صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو نے جمعہ کو کہا کہ مختلف ہسپتالوں میں کورو ناوائرس کیسوں کا علاج و معالجہ کی سہولیات میں اضافہ کرنے کیلئے اضافی آئسو لیشن کمرے اور وارڈ کھولے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ان ہسپتالوں میں انٹیسو کئیر یونٹ بستروں کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار فائنانشل کمشنر نے  گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں کے دورے کے دوران کیا ۔ فائنانشل کمشنر نے اس موقعہ پر ہسپتال کے نئے بلاک پر جاری کام کا بھی جائیزہ لیا جسے خصوصی طور پر کووڈ 19 مریضوں کے علاج و معالجے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ گاندھی نگر ہسپتال میں تعمیر کئے جا رہے نئے بلاک میں 200 آئسو لیشن بستروں کی گنجائش رکھی گئی ہے اس کے علاوہ ہسپتال میں کووڈ 19 مریضوں کیلئے پہلے ہی 90 آئسو لیشن بسترے تیار رکھے گئے ہیں جن میں معصوم بچوں کے علاج و معالجہ کیلئے بھی سہولیات بہم رکھی گئی ہیں