تازہ ترین

ڈی ڈی سی ممبران کا جموں میں مقررہ ماہانہ مشاہرے کے خلاف احتجاج

جموں// جموں و کشمیر کے ڈی ڈی سی ممبروں نے سرکار کی طرف سے ان کے لئے مقرر کئے جانے والے ماہانہ مشاہرے کو توہین قرار دیتے ہوئے منگل کے روز یہاں احتجاج درج کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ حکمنامہ واپس نہیں لیا تو وہ سب مسعتفی ہوں گے۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے ڈی ڈی سی ممبروں و نو منتخب چیئر مینوں کے لئے ماہانہ مشاہرہ مقرر کیا ہے جس کے مطابق ڈی ڈی سی چیئرمین کو ماہانہ 35 ہزار روپے جبکہ نائب چیئرمین کو ماہانہ 25 ہزار روپیے اور ڈی ڈی سی ممبر کو ماہانہ 15 ہزار روپے بطور اعزازی مشاہرہ ملیں گے۔

جموںوکشمیر میں اگلی حکومت بنانے کے بھاجپا دعوے پر فاروق عبداللہ کا ردعمل | ’دیکھیں گے کہ ایسا کیسے ہوتا ہے‘ | کہا خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں کو کشمیر سے زیادہ خطرہ لاحق

جموں//صدر نیشنل کانفرنس اور رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے اس قرار داد پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اگلی حکومت تشکیل دیں گے جبکہ انہوں نے اسے خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کے عوام کو پھر سے گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا ۔عبداللہ نے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو منسوخ کرنے کے بعد ترقی اور خوشحالی آئے گی تاہم اس کے بعد جموں و کشمیر کو کچھ نہیں ملا۔یوم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جموں میں نیشنل کانفرنس کے صدر دفتر میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے جموں و کشمیر میں اقتدار میں آنے کا دعوی کیا  ، وہ کبھی نہیں آئیں گے اور وہ صرف شور مچا رہے ہیں۔عبد اللہ بالواسطہ کٹرہ کی دو روزہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں بی جے پی کی منظور کردہ قرارداد کی طرف اشارہ کررہے تھے جس میں دعویٰ کیاگیا تھاکہ بھاجپا جموں و کشمیر می

جموں میں پہلے یومِ تاسیس پر اپنی پارٹی لیڈران کی یقین دہانی

 جموں //اپنی پارٹی نے پیر کے روز اپنے پہلے یومِ تاسیس پر جموں وکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے جدوجہد کا عزم دہرایا ۔گوجر دیش چیرٹیبل ٹرسٹ چھنی ہمت جموں میں منعقدہ پارٹی کے پہلے یومِ تاسیس اور عالمی یوم ِ خواتین کی پروقارتقریب میں ہزاروں لیڈران اور ورکرز بشمول سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے اپنے خطاب میںکہا’’جموں وکشمیر جس کی ایک طویل تاریخ کے شہریوں کو ریاستی درجہ چھین کر بے اختیار بنا دیاگیا۔ ہم جموں وکشمیر کی تنزلی کر کے یونین ٹریٹری بنانے کی ہرگز حمایت نہیں کرتے‘‘۔غلام حسن میر نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر رول کو طوالت دیکر حکومت جموں وکشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی جہاں پر بے روزگاری میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور صنعتی شعبہ بری طرح متاثر ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کی بنیاد 8مارچ 2020کو رکھی گئی تھی اور اسی روز عا

مشیر فاروق خان کامارکیٹ چیکنگ تیز کرنے کا حکم | کالا بازاری اور ذخیرہ اندوزی پر قدغن لگانے کی ہدایت

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے محکمہ خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے مارکیٹ چیکنگ تیز کریں۔مشیر نے یہ ہدایات اُن سے ملاقات کے لئے آئے مختلف وفود کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے دوارن جاری کیں ۔ جنہوں نے انہیں آنے والے مہاشوراتر اور شب معراج کے مبارک موقعوں کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی نرخوں کو اعتدال پررکھنے کی درخواست کی۔ محکمہ ناپ تول کو معیاری اشیائے ضروریہ لوگو ں کے لئے دستیاب رکھنے کے لئے پہلے ہی اَپنے عملے کو متحرک کیا ہے ۔ خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین ومحکمہ ناپ تول کے ملازمین کو مثبت نتائج کے حصول کے لئے مختلف قانون نافذ کرنے والی ایجنسیو ں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے کہا گیا۔  

مشیر فاروق خان کامارکیٹ چیکنگ تیز کرنے کا حکم | کالا بازاری اور ذخیرہ اندوزی پر قدغن لگانے کی ہدایت

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے محکمہ خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے مارکیٹ چیکنگ تیز کریں۔مشیر نے یہ ہدایات اُن سے ملاقات کے لئے آئے مختلف وفود کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے دوارن جاری کیں ۔ جنہوں نے انہیں آنے والے مہاشوراتر اور شب معراج کے مبارک موقعوں کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی نرخوں کو اعتدال پررکھنے کی درخواست کی۔ محکمہ ناپ تول کو معیاری اشیائے ضروریہ لوگو ں کے لئے دستیاب رکھنے کے لئے پہلے ہی اَپنے عملے کو متحرک کیا ہے ۔ خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین ومحکمہ ناپ تول کے ملازمین کو مثبت نتائج کے حصول کے لئے مختلف قانون نافذ کرنے والی ایجنسیو ں سے رابطہ قائم کرنے کے لئے کہا گیا۔  

عالمی یوم خواتین پر جموں صوبہ بھر میں تقاریب کا اہتمام،حقوق نسواں پر روشنی ڈالی گئی

جموں// عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں پورے جموں صوبہ میںتقاریب کا اہتمام ہو اجس دوران مقررین نے حقوق نسواں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے خوشحال معاشرہ کی تعمیر میں خواتین کے رول کو اجاگر کیا۔ ڈوڈہ نامہ نگار  اشتیاق ملک کے خواتین کے عالمی دن پر ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس دوران مقررین نے حقوق نسواں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ دور میں خواتین پر گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کو افسوسناک قرار د یا۔ضلع صدر مقام پر سب سے بڑی تقریب اے ڈی سی کشوری لال کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں سونالی ڈئفوڈے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خواتین کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف سکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ادھرضلع لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے کورٹ کمپلیکس بھدرواہ میں یوم خواتین کے موقع پر ایک تقریب زیر صدار

مزید خبریں

 پونچھ میں تین روزہ مصنوعی اعضاء کیمپ کا آغاز  حسین محتشم پونچھ// ضلع پولیس پونچھ نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت پریتم سپریچول ٹرسٹ پونچھ کے ہاہمی اشتراک سے تین روزہ مفت مصنوعی اعضاء کیمپ کا آغاز کیا جس کا افتتاح ایس ایس پی پونچھ رمیشن انگرال اور ٹرسٹ کے چیئرمین سردار جگجیت سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر ریاست اور بیرون ریاست کے ماہر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ یہ کیمپ تین روز تک جاری رہے گا اور اس میں ضلع پونچھ اور دیگر اضلاع کے معذوروں کو مفت آرٹیفیشیل لمبس لگائے جائیں گے۔پرتیم سپرچول ٹرسٹ کے چئیرمین نے بتایا کہ ان کے پاس پہلے روز ستر معذوروں کی رجسٹریشن  ہوئی ہے جن کا تین روز قیام و طعام کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا اس دوران دہلی سے آئے ہوئے ڈاکٹر ان کا طبی معائنہ کریں گے اور ان کے اعضاء تیار کر کے ان کو لگایا جائے گا۔         

تازہ ترین