تازہ ترین

جموں کشمیرکااگلاوزیراعلیٰ بھاجپاکاہوگا:چگھ | پارٹی کارکنوں کو اسمبلی انتخابات کی تیاریاں کرنے کی ہدایت

سری نگر//جموں کشمیر کسی دن ریاست ہوگی ،کی بات کرتے ہوئے بھاجپا نے اپنے کارکنوں کو اسمبلی انتخابات کیلئے تیار یاں کرنے کی ہدایت دی جو اکتوبر نومبر میں ہوں گے کیوں کہ انہیں امید ہے کہ تب تک حدبندی کمیشن کاکام مکمل ہوا ہوگا۔اس بات کااظہار بھاجپا کے سینئررہنمائوں نے پارٹی کی اسٹیٹ ایگزیکیٹوکمیٹی کے کٹرہ میں منعقدہ دوروزہ اجلاس کے آخری دن کیا۔اسٹیٹ ایگزیکیٹوکمیٹی کی میٹنگ میں کئی قرار دادیں بھی پاس کی گئیں۔پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور جموں کشمیراورلداخ امور کے انچارج ترون چگھ نے کہا ِ’’وادی میں تقریباًامن بحال ہوا ہے ‘‘۔انہوں نے شرکاء کو بتایا ،’’اکتوبر اور نومبر میں منعقد ہونے والے انتخابات کی تیاریاں کرو‘‘۔چگھ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس وقت تک حد بندی کمیشن کاکام مکمل ہو اہوگا۔یقینی طور وزیراعلیٰ بھاجپا کا ہوگااور ہرایک کو اس کیلئے زمین ہم

تازہ ترین