تازہ ترین

جموں کشمیر میں خصوصی لوک عدالت کا انعقاد

 جموں//جموں کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی نے جموں کشمیر میں خصوصی لوک عدالت کا انعقاد کیا ۔ جموں کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس پنکج متھل لیگل سروسزاتھارٹی کے سرپرست اعلیٰ ہیں جبکہ جسٹس علی محمد ماگرے اس کے ایگزیکٹو چئیر مین ہیں ۔ اس خصوصی لوک عدالت کا انعقاد جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں کیا گیا تا کہ نادار مدعیان کے مالی مسائل اور ذہنی دباؤ کو کم کر کے اُن کیلئے انصاف تک رسائی کا مقصد حاصل کیا جا سکے ۔ کووڈ 19 کے پیش نظر جزوی طبعی شنوائی دوبارہ عدالتوں میں شروع کرنے کے بعد یہ پہلی خصوصی لوک عدالت تھی ۔ جموں کشمیرکے مختلف اضلاع سے موصول اعداد و شمار کے مطابق ایک روزہ طویل خصوصی لوک عدالت کیلئے قائم کئے گئے 90 بنچوں نے 2804 معاملات کی شنوائی کی جن میں سے 1718 معاملات نمٹائے گئے اور 3 کروڑ 42 لاکھ 31 ہزار 135 روپے مختلف معاوضہ معاملات میں منظور کئے گئے ۔ ممبر سیکریٹری جموں کشمیر

قانونِ حقوق جنگلات کی عمل آوری

 جموں//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سریتاچوہان نے یہاں ون بھون جموں میں جموں کشمیر میں فارسٹ رائیٹس ایکٹ 2006 کی عمل آوری پر جاری پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے جبکہ جموں اور کشمیر خطوں کے کنزرویٹرز اور صوبائی فارسٹ افسران نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ صوبائی فارسٹ افسران نے گرام سبھا ، بلاک اور رینج سطح پر فارسٹ رائیٹس کمیٹی کی جانب سے موصول شدہ دعووں کی تعداد سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔ کمشنر سیکرٹری نے صوبائی فارسٹ افسران کو اس ضمن میں لازمی ریکارڈ اور نقشہ جات سمیت ایک مفصل لایحہ عمل تیار کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنران اور سب ڈویژنل لیبل کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کر کے فارسٹ رائیٹس کمیٹی کی جانچ کے عمل کا انعقاد کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے تمام تفاصیل متعلقہ گرام سبھا کو فیصلہ سازی کیلئے پی

موسم گرما کی تیاریاں

 جموں //پرنسپل سیکرٹری محکمہ بجلی روہت کنسل نے موسم گرما کیلئے تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے جموں پاور ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمٹیڈ ، کشمیر پاور ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمٹیڈ اور جموں و کشمیر پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمٹیڈ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کا انعقاد موسمِ گرما کے دوران قابلِ اعتماد اور بلا خلل بجلی کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے کیا گیا تھا ۔ میٹنگ میں چئیر مین جے پی ڈی سی ایل ، جے کے پی ٹی سی ایل ، منیجنگ ڈائریکٹرز جے پی ڈی سی ایل اور جے کے پی ٹی سی ایل ، محکمہ کے چیف انجینئروں ،سپرانٹنڈنگ انجینئروں اور ایگزیکٹو انجینئروں نے شرکت کی ۔ دورانِ میٹنگ موسم گرما کے دوران بجلی کی بلا خلل ترسیل یقینی بنانے کیلئے قلیل و طویل مدتی اقدامات کرنے پر غور و خوض ہوا ۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں مختلف جاری منصوبوں کی عمل آوری میں قانونی اور دیگر مسائل کے سبب تعطل پر بھی مفصل غور و خوض ہ

مہنگائی کے خلاف جموں میں کانگریس پارٹی کا احتجاج

جموں//جموں میں کانگریس پارٹی نے پٹرول ،ڈیزل، ایشاء خوردنی اور پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جموں کشمیر کے لوگ انتہائی بدترین مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔ کے این ایس کے مطابق سنیچر کے روز کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر رمن بلا کی قیادت میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاج کیا اور بی جے پی اور مرکزی سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی۔ کانگریس پارٹی سے وابستہ سینکڑوں کارکنان بیلی چرانہ جموں کے نزدیک لین نمبر 6 روڑ پر جمع ہوئے جس کے بعد کانگریس کے کئی سینئر لیڈران بھی وہاں پہنچے جن میں کانگریس کے سابق وزیر رمن بلا بھی شامل تھے۔ کانگریس کے سینئر لیڈران نے میڈیا کو بتایا کہ بی جے پی سربراہی والی مرکزی سرکار  جموں و کشمیر کی معیشت ، تجارت اور سیاحت کے شعبے کو تشویشناک حد تک نقصان  پہنچانیکے لئے مکمل طور پر ذمہ دار ہے جبکہ بی جے پی سر

جائیداد ٹیکس کی ادائیگی

جموں//جمو ں میونسپل کارپوریشن کے جنرل ہاوس نے کارپوریٹروں اور جموں کے لوگوں کے سخت ناراضگی کے بعد جائیداد پر ٹیکس عائد کئے جانے کو ملتوی کیاہے۔جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندرموہن گپتا نے کہا،”ہم نے جائیداد پرٹیکس عائد کئے جانے کو ملتوی کیا ہے ۔عام لوگ اور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اس کے خلاف ہیں ۔اس لئے اس پر عمل درآمد کرناٹھیک نہیں ہے“۔جنرل ہاوس کی میٹنگ کارپوریشن میں طلب کی گئی تھی اور اس میں تمام کارپوریٹروں نے شرکت کی اوران میں سے متعدد نے جائیداد پرٹیکس عائد کئے جانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف کھڑے ہوکت مخالفت کی۔گپتا نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا ،”پٹرول ،ڈیزل اور رسوئی گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں اور اس صورتحال میں جموں کے لوگوں پرمزید بوجھ ڈالنا مناسب نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جائیدادپرٹیکس عائد کئے جانے پر عملدرآمد کو ملتوی کر