باغبانی نمائش 2021 | جموں کشمیر کیلئے پائیدارزرعی منصوبہ تیار

 جموں //مستقبل میں زرعی شعبے کیلئے بجٹ کا ایک بڑا حصہ مختص رکھا جائے گا ۔ جموں کشمیر کیلئے ایک منفرد ، پائیدار زرعی منصوبہ تیار کیا گیا ہے جو فی الوقت مستقبل کی صلاحیتوں کو زک پہنچائے بغیر تمام ترقیاتی ضروریات پورا کرے گا ۔ ان باتوں کا اظہار لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے گلشن گراؤنڈ پولیس آڈیٹوریم میں منعقدہ باغبانی نمائش 2020 کے دوران کیا ۔ اس موقعہ پر  لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر میں زرعی اور باغبانی شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی پیداوار کو فروغ دینے اور اسے عالمی بازار تک لے جانا جموں کشمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت وسائل اور مارکیٹ روابط کو فروغ دینے کیلئے متواتر کوشاں ہے ۔ کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت کسانوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور کسان طبقے کی فلاح و بہبود اور اُ

حالات ٹھیک ہونے کے دعوے سراسرجھوٹ : ڈاکٹر فاروق

سرینگر//مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ پاکستان کیساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کریںتاکہ خطے میں امن و امان کا ماحول قائم ہوسکے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں میں رگھوناتھ بازار کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے انہوں نے لوگوں کے ساتھ بات کی اورانہیں درپیش مسائل و مشکلات سے بھی آگہی حاصل کی۔ اُن کے ہمراہ صدرِ صوبہ جموں دیوندر سنگھ رانا، سینئر لیڈران ایس ایس سلاتیہ اور سجاد شاہین بھی تھے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جوا ب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جو لوگ اس بات کے دعوے کررہے ہیں کہ حالات بالکل ٹھیک ہیں اور ملی ٹنسی ختم ہوگئی ہے وہ سراسر جھوٹ بول رہے ہیں، ملی ٹنسی اس وقت بھی موجود ہے اور یہی سچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اس کا خاتمہ کرنا ہے تو اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے پڑوسیوں کیساتھ بات

کرشناگھاٹی میں ہندپاک کے درمیان پھر گولہ باری

سرینگر//ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں کے درمیان حد متارکہ پر ایک بار پھر شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔ ادھر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے حدمتارکہ پر بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔سی این آئی کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے مابین حد متارکہ پر آج بھی شدیدگولہ باری ہوئی ۔ ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے سوموار کو ضلع پونچھ میں حدمتارکہ پر ایک دوسرے پر بھاری فائرنگ کی۔آر پار گولہ باری میں جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔دفاعی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کرشنا گھاٹی علاقے میں پیش آیا جہاں پاکستان نے صبح چھ بجے بلا اشتعال فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ سات بجے تک جاری رہا۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی فوج نے بھی پاک ف

ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف جموں میں کانگریس کا احتجاج

  جموں /کانگریس کی جموں وکشمیر یونٹ نے پیر کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر مرکزکو طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے "لوگوں کے دکھ سے منافع کمانے کا انتخاب کیا ہے۔" پارٹی کے اراکین نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا فوری طور واپس لیاجائے ۔ سینئر کانگریس لیڈر رمن بھلا نے کہاکہ ان چیلنجوں کو " ریکارڈ توڑ مہنگائی اور کم و بیش تمام گھریلو اشیاء اور ضروری اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے۔"انہوں نے کہا "افسوسناک بات یہ ہے کہ ان پریشان کن اوقات میں ، حکومت نے لوگوں کے دکھ اور تکالیف سے منافع کمانے کا انتخاب کیا ہے۔"پلے کارڈز اٹھائے ہوئے اور مرکز میں بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے درمیان میں ہی

مانسر کیلئے ایک فعال ترقیاتی منصوبہ عنقریب روبہ عمل لایاجائیگا: مشیر بصیر خان

جموں//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نیج محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری منصوبوں کا جائیزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں افسروں کی میٹنگ طلب کی۔ دورانِ میٹنگ مشیر نے کہا کہ لفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیر سیاحتی ترقیاتی کارپوریشن کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر توسیع کی ہدایات دی ہیں اور ان ہدایات پر فوری طور عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے تا کہ سیاحوں کے رش سے بخوبی نمٹا جا سکے۔ دورانِ میٹنگ انہیں جے کے ٹی ڈی سی کی املاک کی فہرست بھی پیش کی گئی۔ مشیر کو بتایا گیا کہ 198 کروڑ روپے کی مالیت کا ایک فعال ترقیاتی منصوبہ مانسر کیلئے پہلے ہی سودیش درشن سکیم کے تحت حکومت ہند کو بھیجا جا چکا ہے اور کیپکس بجٹ کے تحت چند ایک کام پہلے ہی منظور کئے گئے ہیں جن میں سدھڑا مانسر اور سانبہ مانسر راستوں کے ساتھ ساتھ ویو پوائینٹس کی تعمیر ،بیت الخلاء￿ کی تعمیر ، لائف جیکٹ اور کشتیوں کا حصول اور تیز روشنیو

جموں میں خواجہ سرائوں کا سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج

جموں //ایک ماہ پرانے کاسٹریشن کیس میں رام گڑھ کے ایک اورخواجہ سرا کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے خواجہ سرائوںنے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کرنے والے خواجہ سرا سیکرٹریٹ کے باہر پہنچے اور سانبہ ضلع کے رام گڑھ سے ایک کی گرفتاری کے لئے  احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ سانبہ پولیس نے بار بار احتجاج کے باوجود ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔احتجاج میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ بھی شامل تھے جب انہوں نے سیکرٹریٹ کے اندر زبردستی داخلے کی کوشش کی۔ تاہم ، ایک معمولی جھگڑے کے بعد پولیس کی ایک مضبوط فورس کی موجودگی نے ان کی کوشش کو روک لیا۔عینی شاہدین نے کہا ، "مظاہرین نے اس رکاوٹ کو عبور کرنے کی کوشش کی جسے پولیس مردوں اور خواتین کی نفری نے تیار کیا تھا ۔بعدازاں ، جب پولیس نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تو مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔ یہ

پینتھرس پارٹی وفدی لفٹنٹ گورنر سے ملاقی

جموں //جے اینڈ کے نیشنل پینتھرز پارٹی کے قاعدین اور عہدیداران راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقی ہوئے ۔ وفد جس کی قیادت جماعت کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ کر رہے تھے ، نے لیفٹنٹ گورنر کو عوامی اہمیت کے حامل مختلف معاملات جن میں بھدرواہ میں یونیورسٹی کا قیام ، بھدرواہ چھمب سڑک کی تکمیل اور بھدرواہ ۔ بنی ۔ بسوہلی سڑک کی تعمیر ، صحت سہولیات کی توسیع ، راجوری اور پونچھ میں بنکروں کی تعمیر ، جموں صوبے کے سیاحتی منصوبوں کی تکمیل اور رائیکا رکھ جنگلات کا تحفظ شامل ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے وفد کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے تمام جائیز مسائل کا ازالہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر حکومت یو ٹی کی کلہم اور یکساں ترقی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدام اٹھا رہی ہے ۔جے کے این پی پی کے عہدیداران میں پی کے گنجو ، مسعود اندرابی ، چودھری اقبال ، انیتا ٹھاکر&

تازہ ترین