روزانہ 500امرناتھ یاتری شاہراہ سے سفر کریں گے | مشیر بھٹناگر اور پولیس سربراہ کا گپھا کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

جموں //بھاگوتی نگر جموں میں واقع یاتری نواس کو امرناتھ یاترا کیلئے آنے والے یاتریوں کی خاطر بیس کیمپ کے طور پر استعمال کیاجائے گا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک افسر نے بتایا’’یاتری نواس کو بیس کیمپ کے طور پر استعمال کیاجائے گا اور اس سلسلے میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں ‘‘۔جموں و کشمیر انتظامیہ نے روزانہ 500یاتریوں کو جموں سرینگر شاہراہ پر سفر کرنے کی اجازت دی ہے ۔قبل ازیں سالانہ یاترا کو شیڈیول کے مطابق 23جون کو شروع ہوناتھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اس میں تاخیر ہوئی ۔واضح رہے کہ یاتری نواس جموں کو پہلے انتظامی قرنطینہ میں تبدیل کیاگیاتھا اور پھر اسے اپ گریڈ کر کے 500 بستروالا کووڈ ہسپتال بنایاگیا۔دریں اثناء اتوار کو لیفٹنٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے امرناتھ گپھا بالتل کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

بڑی براہمناں فیکٹری کے 17ورکر کورونا مثبت

جموں //سانبہ کے صنعتی علاقے بڑی براہمناں کی ایک فیکٹری سے 17ورکر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ چیف میڈیکل افسر سانبہ راجندر سنگھ سمبیال نے بتایا’’پیپسی فیکٹری بڑی براہمناں کے 17ورکروں کی آج کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ دوروز قبل اسی فیکٹری کے 2ورکر کورونا میں مبتلاپائے گئے تھے‘‘۔انہوں نے بتایاکہ انہوں نے پیپسی کمپنی کے لگ بھگ500ورکروں کے کورونا نمونے حاصل کئے اوربیشتر کے نتائج ملنے کا انتظار ہے ۔انہوں نے بتایاکہ 17ورکروں کے نمونے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دو ملازم دوروز قبل مثبت پائے گئے تھے ۔انہوں نے بتایاکہ ابتدائی معاملات میں ڈپٹی منیجر رینک کا ایک منتظم بھی کورونا مثبت پایاگیااور فیکٹری کو حکام نے وقتی طور پر سیل کردیاہے۔  

ٹیلی ریڈیولوجی سے 1ہزار مستحقین مستفید

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی جانب سے 24؍جون 2020ء کو جموں وکشمیر میں ٹیلی ریڈیولوجی کا اِفتتاح کرنے کے بعد پہلے ہفتے کے دوران زائد اَز ا1000مریضوں کو یہ سہولیت فراہم کی گئی۔اِس پہل کے تحت ڈوڈہ ، رِیاسی ، رام بن ،پونچھ ، کپواڑہ اوربانڈی پورہ کے دُور دَراز اور دُشوار گزار علاقوں میں نامزد مراکز پر مریضوں کو ایکسرے اور سٹی سکین رِپورٹ مقررہ مدت کے اندر فراہم کئے گئے۔ٹیلی ریڈیولوجی سہولیت قومی صحت مشن کے مفت قومی تشخیصی پہل کے تحت جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کے نامزد طبی اِداروں میں فراہم کی جارہی ہے اور اِبتدائی مرحلے میں دیہی اور دُور دراز اور دُشوار علاقوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔اِس پہل سے دیہی علاقوں میں بود و باش رکھنے والے لوگوں کو راحت ملی اور اُنہیں درست تشخیص جدید ترین ٹیکنالوجی اور تشخیصی آلات کو بروئے کار لا کر کی گئی۔ اس پہل سے دیہی اور دُشوار علاقوں کے مریضوں ک

۔1,75,166درماندہ شہری واپس لائے گئے

  جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈائون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے     1,75,166 شہریوں کو  بسوں کے ذریعے براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے راستے بسوں کے ذریعے اب تک بیرون ملک سے 657مسافرو ں کویوٹی واپس لایا  ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 69 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اب تک بیرون یوٹی درماندہ 1,75,166 شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے واپس لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق 29جون سے 30 جون2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے1,620  درماندہ مسافر یوٹی میں داخل ہوئے جبکہ818مسافر آج 48ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اب تک 48ریل گاڑیوں سے یوٹی کے مختلف

رشوت ستانی کا معاملہ

جموں //اینٹی کرپشن بیورو جموں نے سینئر سابق کے اے ایس افسر کے خلاف رشوت ستانی کے معاملے میں تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کیاہے ۔سابق ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹو)جموں سید مریدحسین شاہ ولد نصیب شاہ ساکن گورسائی تحصیل مینڈھر ضلع پونچھ کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر42/2018کے تحت کیس درج تھا اور اب چالان اینٹی کرپشن جموں سپیشل جج کے پاس پیش کیاگیاہے۔تحقیقات کے مطابق 21/12/2018کو کرنل ایچ ڈی ایس رینل ولد دلیپ سنگھ ساک 243سیکٹر1چھنی ہمت جموں نے اس وقت ایکسائز کمشنر کے عہدے پر تعینات مرید حسین شاہ کے خلاف تحریری طور پر شکایت درج کروائی ،جس میں الزام عائد کیاتھاکہ مذکورہ افسر اس کی شراب کی دکان کی لائسنس زیر نمبر204/JKEL-02کی تجدید کیلئے 2لاکھ روپے رشوت طلب کررہاہے ۔اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق اس پر ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی اور مذکورہ افسر کو 2لاکھ روپے رشوت طلب اور قبو

جموں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

جموں//یواین آئی// صوبہ جموں میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جو چند سیکنڈوں تک جاری رہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سرکاری ذرائع نے زلزلے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا،’’صوبہ جموں بالخصوص جموں، ریاسی، ادھم پور اور خطہ چناب کے دو اضلاع کشتواڑ اور رام بن میں منگل کی صبح 8 بجکر 56 منٹ کے قریب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ ہوئی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز جموں وکشمیر کا ہی کوئی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔واضح رہے کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتا ہے۔  

جموں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

جموں// صوبہ جموں میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جو چند سیکنڈوں تک جاری رہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

کٹھوعہ میں پہلی کورونا ہلاکت،85سالہ خاتون چل بسی، تعداد97

سرینگر//جموں کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کو پہلی کورونا ہلاکت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر97ہوگئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق کٹھوعہ کی رہنے والی85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، آج صبح دم توڑ بیٹھی۔ ایس ایس پی کٹھوعہ شیلندر مشرا نے مذکورہ خاتون کی موت کی تصدیق کی۔    

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جموں میں میٹنگ کاانعقاد

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سول سیکریٹریٹ جموںمیں میٹنگ منعقد کر کے کووِڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے اِضافی اِقدامات کا جائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر کشمیر ، صوبائی کشمیر کے ڈپٹی کمشنراں ، ڈائریکٹر سکمز صورہ ، ڈائریکٹر محکمہ صحت کشمیر، پرنسپل جی ایم سی سری نگراور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔مشیر نے تمام ڈپٹی کمشنران سے کووِڈ۔19کی روکتھام کے لئے کئے گئے اِقدامات کے بارے میں تفصیل طلب کی۔ بصیر خان نے صوبائی کشمیرکے ڈپٹی کمشنروں اور صوبائی اِنتظامیہ کو دائمی امراض یعنی ذیابطیس ، سرطان ، ہائی بلڈ پریشراورگردوں میں مبتلا ایسے مریض جن کی ڈائلیسس ہو رہی ہو جو ساٹھ برس سے زائد عمر کے افراد کی صد فیصد جانچ اور تشخیص یقینی بنائیں۔مشیرنے اَفسروں کو حکومت ہند اور جموںو کشمیر یوٹی سیکرٹریٹ سے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے جاری رہنما خطوط پر سخ

ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ1,68,327افرادواپس لائے گئے

  جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے  1,68,327 شہریوں کو  بسوں کے ذریعے لکھن پور سے اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے راستے بسوں کے ذریعے اب تک بیرون ملک سے 657مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 66 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان سے بیرون یوٹی درماندہ 1,68,327 شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے واپس لایا۔تفصیلات کے مطابق 26جون سے 27 جون2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے1,757  درماندہ مسافر جن میں پاکستان سے 122 اور روس سے 2 (بیرون ملک) شامل ہیں، یوٹی میں داخل ہوئے جبکہ867مسافر  45ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اب تک 45ری

گھریلو پروازو ں کی اُڑانوں کا 34واںدِن

  جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے34ویں دِن  2,424مسافروں کو لے کر  سنیچرکو21 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈوں پر اُتریں ۔834مسافروں سمیت 8کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1,590مسافروں کو لے کر13 پروازیں  سری نگر کے ہوائی اڈے پر اُتریں۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  مسافراپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ انتظامات کئے گئے ہیں اور اس دوران  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ &nb

جموں بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر فوت

جموں// جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں کے سابق صدر اور سینئر ایڈوکیٹ بی ایس سلاتھیہ ہفتہ کی صبح فوت ہوگئے۔ستر سالہ ایڈوکیٹ سلاتھیہ نے چندی گڑھ کے پی جی آئی ہسپتال میں آخری سانسیں لیں جہاں وہ زیر علاج تھے۔ وہ جموں کی ترقی کے لئے اٹھنے والی تحریکوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔ایڈوکیٹ سلاتھیہ کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ ان کی میت ہفتہ کی شام کو جموں پہنچ گئی اور آج یعنی اتوارکواُن کے آخری رسوم انجام دئے جائیں گے۔دریں اثنا سلاتھیہ کے انتقال پر وکیل برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے نیز کئی سیاسی و سماجی جماعتوں نے اظہار غم کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کی۔ ادھر لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے سینئر وکیل اورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموںکے سابق صدر بی ایس سلاتھیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے آنجہانی سلات

پاکستان میں درماندہ 404شہریوں کی بذریعہ بس واپسی

جموں //جموں وکشمیر کے 404افراد کو بذریعہ بس واپس لایاگیاہے جو کورونالاک ڈائون کی وجہ سے پاکستان میں درماندہ ہوکر رہ گئے تھے ۔ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ اوپی بھگت نے بتایا’’204افراد لکھنپور پہنچے ، ان کا استقبال کیا گیا اور انہیں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرکے اپنے متعلقہ اضلاع کیلئے روانہ کردیا گیا‘‘۔بھگت نے بتایاکہ یہ افراد8بسوں اور2چھوٹی گاڑیوں کے ذریعہ پہنچے اور سانبہ ضلع انتظامیہ نے ان کیلئے رات کے کھانے کا بندوبست کیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ 200مزید افراد پاکستان سے واپس آگئے ہیں اور دیر گئے شام تک وہ بھی لکھنپور پہنچیں گے ۔انہوں نے بتایاکہ اس طرح سے کل 404افراد واپس آئے ہیں ۔امتیاز احمد لون پچھلے تین ماہ سے اسلام آباد میں درماندہ تھے جو واپس پہنچے ہیں ۔ ان کاکہناہے کہ ان کے ساتھ آنیوالے کئی طلباء ہیں جبکہ کچھ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے پاکستان گئے تھے ۔اسی طرح

فاروق خان نے جموں وکشمیر میں سماجی بہبودی سکیموں کی آوری کا جائزہ لیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے محکمہ سماجی بہبود کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کا اِنعقاد مختلف مرکزی معانت سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود ، محکمہ کے ناظم جموں ، ڈائریکٹر جنرل برائے ترقی خواتین و اطفال، انٹگریٹیڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ سروسز ، سی پی ایس ، ایس سی ایس ٹی کارپوریشن کے مشن ڈائریکٹران او دیگر اعلیٰ اَفسران موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ سماجی بہبود کشمیر ، جموں وکشمیر کے ڈپٹی کمشنران ، ضلع سماجی بہبود اَفسران اور پروگرام اَفسران نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر خان نے افسروں کو سکیموں سے متعلق جانکاری عام کرنے کے لئے کہا تاکہ مستحقین اِن سکیموں سے اِستفادہ کرسکیں۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر وں اور سوشل ویلفیئرافسرو ں کو تمام اہم سکیموں کو آئی سی ڈی ایس

’ڈکشااورودیادان‘پورٹلوں کاآغاز | درس وتدریس میں بہتری کیلئے اختراعی اقدام کئے جارہے ہیں : شرما

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے جموںوکشمیر میں ڈکشا اور وِدیا دان پورٹلوں و اَپیس کا آغاز کیا۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم نے بھی تقریب میں سری نگر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی جبکہ کمشنرسیکرٹری اعلیٰ تعلیم ، چیئرپرسن جے کے بی او ایس ای ، ناظم تعلیم جموں ، ناظم تعلیم کشمیر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا اِس موقعہ پر موجود تھے۔ڈی آئی کے ایس ایچ اے( ڈیجیٹل اِنفراسٹرکچر فار نالیج شیئرنگ ) پورٹل  اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا ۔اِس کی مدد سے اساتذہ اپنی تدریسی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکتے ہیں اور دیگر اساتذہ کے ساتھ بھی رابطے قائم کرسکتے ہیں۔اس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کے کے شرما نے کہا کہ جموںوکشمیر حکومت درس و تدریس کے عمل کے معیار میں بہتری لانے کے لئے متعدد اختراعی اِقدامات اُٹھارہی ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ کووِڈ ۔19

۔8575اسامیوں کی بھرتیاں | ایس ایس بی کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری

جموں //جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر میں 8575اسامیوں کی بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے تاہم عارضی ملازمین نے اس بھرتی عمل کی مخالفت کا اعلان کیاہے۔ یہ درجہ چہارم کی اسامیاں ہیں جنہیں جموں وکشمیر خصوصی بھرتی قواعد 2020 کے تحت مشتہر کیاگیاہے ۔ایس ایس بی نے امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں اورامیدوار 10جولائی سے 25اگست تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔امیدواروں کیلئے صرف تحریری امتحان ہوگا اور انٹرویوکا سلسلہ ختم کر دیا گیاہے ۔ دستاویزی جانچ کے وقت امیدواروں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پیش کرناہوگی ۔دریں اثناء عارضی ملازمین نے اس بھرتی عمل کی مخالفت کا اعلان کیاہے ۔جموں وکشمیر کیجول لیبررز یونائٹیڈفرنٹ کے صدر عمران پرے نے اس بھرتی طرز عمل کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ 61ہزار کے قریب عارضی ملازمین پہلے سے ہی کئی کئی برسوں سے مختلف محکمہ جات میں خدمات انج

۔99پولیس اہلکاروں کو سیٹو پرموشن مل گئی

 جموں //جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے مختلف رینک کے 99پولیس اہلکاروں کیلئے سیٹو پرموشن کو منظوری دی ہے ۔پولیس سربراہ کی طرف سے ترقی سے نوازے جانے والے اہلکاروں میں 3 انسپکٹر،10سب انسپکٹر،6ہیڈ کانسٹبل،50سلیکشن گریڈ کانسٹبل اور4کانسٹبل شامل ہیں ۔اس کے علاوہ 23نرسنگ اردلیوں کو بھی ہائرسکینڈری پے سکیل پر ترقی ملی ہے ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ ان سبھی اہلکاروں کی ڈی پی سی کلیئر ہونے پر انہیں گریڈ دے دیئے گئے ہیں اور اب آگے چل کر انہیں نئے عہدوں پر بھی تعینات کیاجائے گا۔دریں اثناء پولیس سربراہ نے ترقی پانے والے سبھی اہلکاروںاوران کے گھروالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کی کہ وہ اسی طرح سے محنت اور دیانتداری سے خدمات جاری رکھیں گے ۔  

گھریلو پروازو ں کی اُڑانوں کا 32واںدِن

 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے32واں دِن 2,492مسافروں کو لے کر آج 21 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔ 759مسافروں سمیت 8کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1,733مسافروں کو لے کر13 پروازیں آج سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ انتظامات کئے گئے ہیں اور اس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔    درمان

سابق وزیر کے ایجوکیشنل ٹرسٹ پر زمین ہڑپنے کا الزام،سی بی آئی میں کیس درج

سرینگر//سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی سرپرستی میں چلنے والے ایجو کیشنل ٹرسٹ کیخلاف سرکاری زمین ہڑپنے کے الزام میں سی بی آئی نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ یاد رہے کہ کٹھوعہ میں ایک کمسن بچی کی عصمت ریزی و قتل معاملے کو لیکرلال سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے مستعفی ہوکر الگ پارٹی بنائی ہے۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق لال سنگھ کے تعلیمی ادارے ،آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کٹھوعہ پر جنگلاتی زمین ہڑپنے کا الزام ہے۔ نیز سی بی آئی نے ضلع کٹھوعہ میں محکمہ مال اور جنگلات کے نامعلوم ملازمین کیخلاف بھی تحقیقات شروع کی ہے، جنہوں نے سرکاری زمین کو فروخت کیا ہے۔  

ریل و بس سے ایک لاکھ 60ہزار کی واپسی

 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے31واں دِن 2,054 مسافروں کو لے کر 20 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔639مسافروںکو لیکر 8پروازیں جموں اور 1,415 مسافروں کو لے کر12 پروازیں سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔ادھرحکومت نے  ابتک1,60,945  درماندہ شہریوں کو یوٹی واپس لایا۔1,10,072 براستہ لکھن پور اور 50,873کو63 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے وارِد جموں وکشمیر ہوئے۔    

تازہ ترین