تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی اعلیٰ میٹنگ میں جائزہ،عوامی آگاہی مہم تیز کرنیکا مشورہ

جموں // لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کووڈ ٹاسک فورس، ڈی سیز اور ایس پیز کے ساتھ میٹنگوں کے سلسلے میں پورے یو ٹی میں کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران، لیفٹیننٹ گورنر نے ٹیلی کنسلٹیشن کی اہمیت کا اعادہ کیا، خدمات کو دور دراز علاقوں تک پھیلانا اور گھروں میں تنہائی میں رہنے والوں کی موثر نگرانی کرنے پر زور دیا۔۔انہوں نے لوگوں کو ماسک کے استعمال اور کووِڈ پروٹوکول کے بارے میں حساس بنانے کے لیے آگاہی مہموں میں کمیونٹی کو شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ "ہمیں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں، مریضوں اور کمیونٹیز کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے مطابق ہماری توجہ صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے، آکسیجن، وینٹی لیٹرز، ضروری ادویات وغیرہ کی دستیابی پر مرکوز رہنا چاہیے۔"لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیسٹنگ، ٹریسنگ، علاج،

بیورو کریسی عوامی سرکار کی متبادل نہیں:دیوندرسنگھ رانا

جموں// کشمیر کے کچھ سیاستدانوں پر جموں کے ماحول کو خراب کرنے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی دیوندر سنگھ رانا نے کہا کہ انہیں ان کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بابا چنچل سنگھ کی جانب سے جموں ضلع کی تحصیل بھلوال کے بارن میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا نے کہا’’کشمیر کے کچھ سیاست دان اکثر جموں کا دورہ کرتے ہیں اور سماج کے مختلف طبقات کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔ رانا نے کہا کہ ایسے سیاست دان، جو وادی سے جموں آتے ہیں اور یہاں کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس تکثیری خطے کو اس طرح تباہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے جس طرح انہوں نے کشمیر کو تباہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کے لوگ امن سے رہتے ہیں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے رہیں گ

جموں صوبہ میں مزید1440افراد کورونا سے متاثر

جموں//کشمیر صوبہ کی طرح جموں صوبہ میں بھی کورونا وائرس کا پھیلائو جاری ہے اور جمعہ کو صوبہ میں1440کیس ریکارڈ کئے گئے جبکہ مزید تین اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ جمعہ کوجموں صوبے میں1918افرادصحتیاب ہوئے۔میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ضلع جموں میں763،ضلع ادھمپور میں 111،ضلع راجوری میں43،ضلع کٹھوعہ میں 68،ضلع سانبہ میں 104،ضلع کشتواڑ میں 30،ضلع پونچھ میں91، ضلع رام بن میں106،ضلع رِیاسی میں61 اورضلع ڈوڈہ میں103نئے معاملات مثبت آئے ہیں جبکہ اس ضلع میں 19 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 103 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور انیس مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 1197 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 8113 پہنچ گئی ہے۔ڈوڈہ ضلع میں اب ت

پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے سکولوں کا دورہ کیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بی کے سنگھ نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول بخشی نگر اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چھنی ہمت کا دورہ کر کے اسکولوں کے روز مرہ کے کام کا جائیزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی چیئرپرسن وینا پنڈتا ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی سریندر کمار ، سی ای او جموں سورج سنگھ راٹھور ، ڈی آئی ای ٹی پرنسپل جموں روشن لال اور محکمہ سکولی تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے لائیبریریوں ، سائینس لیبارٹریوں ، کمپیوٹر لیبارٹریوں ، کلاس رومز کا معائینہ کیا اور عملے کے ارکان اور طلباء کے ساتھ بات چیت کی تا کہ طلباء اور اساتذہ کو خاص طور پر کووڈ 19 کی وجہ سے درپیش مسائل کی ایک بڑی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے اساتذہ اور طلباء کو یقین دلایا کہ ان کی مدد کرنے میں کوئ

نیشنل کانفرنس خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے ہر سطح پر برسرجہد

جموں//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی وحدت، انفرادیت ، اجتماعیت اور مذہبی ہم آہنگی کا راز نیشنل کانفرنس کی مضبوطی میں ہی مضمر ہے۔وہ شیر کشمیر بھون جموں میں صوبائی سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، خالد نجیب سہروردی، صوبہ جموں کے عہدیداران کے علاوہ پارٹی کی مختلف اکائیوں کے سربراہان، زون صدور صاحبان اور ضلع صدور بھی موجود تھے۔ حاجی علی محمد ساگر نے زور دیا کہ صوبہ جموں کی ممبرشپ مہم کے حسابات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور ڈیلی گیٹوں کے قیام سے متعلق تمام لوازمات بھی پورے کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیلی گیٹوں کے قیام کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی ریاستی سطح کے ڈیلی گیٹ سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کی وحدت، انفرادیت ، اجتماعیت اور مذہبی ہم آہنگی کا راز نیشنل کانفرنس

منجیت سنگھ کاٹھنڈی کسی میں ٹول پلازہ کی تعمیر کیخلاف کو انتباہ

سانبہ//اپنی پارٹی صوبائی صدر منجیت سنگھ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ضلع سانبہ میں ٹھنڈی کسی کے مقام پر ٹول پلازہ تعمیر نہ کرے جس سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوں گے اور کاروبار بھی متاثر ہوگا۔ضلع سانبہ کے وجے پور میں ورکروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے ٹحنڈہ کسی میں ٹول پلازہ کی مجوزہ تعمیر سے متعلق خاموشی اختیار کرنے پر بھاجپا و تنقید کا نشانہ بنایا، ٹھنڈی کسی جوکہ جموں پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ انہوں نے کہا’’اقتدار سے باہر جب بھاجپا تھی تو اِس شاہراہ پر ٹول پلازہ کی مخالفت کی تھی اور اب یہ جانتے ہوئے بھی کہ لوگ اِس کی سخت مخالفت کر رہے ہیں، پارٹی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھمب علاقہ سے بے گھر ہوئے افراد کو سرکار نے ٹھنڈی کسی میں اراضی الاٹ کی ہے۔ ان بے گھر افراد کو اراضی کے مالکانہ

پہاڑی ٹرائب ایس ٹی فورم کی ایل جی منوج سنہا سے ملاقات

جموں// پہاڑی ٹرائب ایس ٹی فورم کے ایک وفد نے جمعہ کو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی تاکہ پہاڑی قبیلے کو درپیش مختلف مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔تین رکنی وفد کی قیادت ایڈوکیٹ احسن مرزاکررہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ایڈووکیٹ گوردیو سنگھ ٹھاکر اور سجاد مرزا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں پہاڑی قبائل کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ملاقات کا بنیادی مسئلہ پسے ہوئے اور پسماندہ پہاڑی قبائل کو ایس ٹی کا درجہ دینا تھا۔میٹنگ کے دوران ایک اور اہم مسئلہ اٹھایا گیا پہاڑی ایڈوائزری بورڈ کا کام کرنا جو اس وقت ناکارہ پڑا ہے کیونکہ گزشتہ دو سال سے بورڈ کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ بورڈ پہاڑی بولنے والے طلباء اور پہاڑی قبیلے کے دیگر طبقات کے لیے کوئی فلاحی اسکیم نافذ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوںنے ایل جی پر زور دیا کہ پہاڑی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک افسر کو آزادانہ چارج

مزید خبریں

کشمیر میں بھاجپاکے کئی کارکن شیوسینا میں شامل   جموں: نظریہ سے متاثر ہو کر تقریباً درجن بھر بی جے پی ممبران نے کشمیر میں شیوسینا کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ ریاستی صدر منیش ساہنی کی ہدایت کے مطابق کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک سادہ مگر متاثر کن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں تحصیل زچلڈارہ اور ہندواڑہ سے بی جے پی کے کئی ممبران شیوسینا میں شامل ہوگئے ۔کشمیر کے پارٹی ورکنگ صدر غلام رسول لون اور ضلع کپواڑہ کے صدر راشد میر نے شیوسینا بندن اور پارٹی نشان کے ساتھ نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔        جموں وکشمیر میں جمہوری اداروں کو بحال کریں:غلام حسن میر  جموں//اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں جمہوری اداروں کو بحال کیاجائے۔ وہ پارٹی دفتر گاندھی نگر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ت