ضلع ترقیاتی کونسلوںکے چیئر پرسن

جموں//مرکزی زیرانتظام جموں کشمیرمیںسٹیٹ الیکشن کمیشن نے تمام20 اضلاع میں ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسنوں کے ریزرویشن کاڈرافٹ جاری کیا ہے۔ اس میں تجویز دی گئی ہے کہ 10چیئر پرسن  اراکین کی اکثریت سے منتخب کئے جائیں گے جبکہ دیگر 10نشستیں مخصوص زمروں کیلئے رکھی گئی ہیں۔سٹیٹ الیکشن کمشنر کی طرف سے جاری کئے گئے ریزرویشن ڈرافٹ تجاویز سے متعلق اگر کسی کو کوئی اعتراض ہوتو وہ 30جنوری 2021تک سٹیٹ الیکشن کمیشن نرواچن بھون جموں کو بھیج سکتا ہے یا  ceo-jk.nic.in,پرای میل کرسکتا ہے۔ڈرافٹ کے مطابق اننت ناگ اور راجوری اضلاع میں چیئر مینوں کی نشستیں درج فہرست قبائیل کیلئے مخصوص رکھی گئی ہیں جبکہ چار ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین کی نشستیں خواتین کیلئے مخصوص رکھی گئی ہیں، جن میں بارہ مولہ،گاندربل،کشتواڑ،رام بن اور شوپیان اضلاع شامل ہیں۔پونچھ میں چیئرپرسن کی ایک نشست درج فہرست قبائیل سے تعلق رکھنے والی

جے کے بنک چیئرمین نے زونل دفتر جموں میں ترنگالہرایا

جموں// جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹرراجیش کمار چھبر نے بینک کے جموں زونل دفترمیں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا لہرایا ۔ اس تقریب کے موقع پر بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میں شامل وکرم گجرال مہمان ذی عزت کے بطور شامل تھے۔ تقریب پربینک سٹاف کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی جن میںبینک کے ایگزیکٹیوپریزیڈنٹ سنیل گپتا ، گرامین بینک کے چیئرمین سدھیر گپتا، ادھمپور زونل ہیڈ سشیل گپتا، زونل ہیڈ آنند پال سنگھ اور سنیت گپتا،  زونل ہیڈ ڈوڈہ وبھاکر کجھوریہ، جموں و کشمیر بینک آفیسرس ایسو سی ایشن جموں یونٹ کے عہدیداراں انیل شرما اور ارجن سنگھ راٹھور، ایس پی ساؤتھ دیپک اور دیگر پولیس اور بینک افسراں شامل تھے۔72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اس خصوصی تقریب کے آغاز میں پیراگرین سکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور اسکے بعد ایک رنگا رنگ کلچرل پروگرام بھی پیش کیا گیا جس د

صو بہ جموںمیں 72ویں یوم جمہوریہ تقریبات جوش و خروش کے ساتھ منعقد

 جموں//ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں خطے میں بھی یوم جمہوریہ کی72ویں تقریبات کا اہتمام بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔صوبہ جموں میں حب الوطن جذبے کے ساتھ 72 ویں یوم جمہوریہ منایاگیا۔قومی پرچم کشائی کا انعقاد ضلع ، سب ڈویژن ، تحصیل اور بلاک سطح پر منعقدہ تقریبات کے تمام مقامات پر متاثر کن پریڈ اور ثقافتی پروگراموں سے کیا گیا۔ کشتواڑ : نامہ نگار عاصف بٹ کے مطابق 72 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کو بڑے جوش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک شرما نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سائنس اور ٹیکنالوجی ، صحت اور صفائی ستھرائی ، یوگا کو فروغ دینے کے میدان میں یونین حکومت کے شروع کردہ پیش رفت اور بیداری پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے ترقیاتی شعبے میں کی جانے والی کامیابیوں کواُجاگر کیا جس میں ضلع میں پی ایم ڈی پی ، بیک ٹو وِلیج ،

تازہ ترین