تازہ ترین

جموں و کشمیر امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے: منوج سنہا

جموں//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ بعض لوگ جموں وکشمیر کی ترقی سے خوش نہیں ہیں وہ لوگوں کو اکسانے میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ملک کے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور یونین ٹریٹری کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں تمام تر کوششیں جاری ہیں کسی کا نام لئے بغیر ان کا کہنا تھا: ’بعض لوگ جموں وکشمیر کی ترقی کو دیکھ کر خوش نہیں ہیں اور وہ لگاتار لوگوں کو اکسا رہے ہیں‘۔ سنہا نے کہا کہ میں یونین ٹریٹری کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تعمیر و ترقی کا ح

سروسز سلیکشن بورڈ کو مزید 20 ہزار 323 اسامیاں ریفر کی گئی ہیں: منوج سنہا

جموں//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم جمہوریہ کے موقع پر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار 323 خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر سروسز سلیکشن بورڈ کو احکامات صادر کئے گئے ہیں۔     لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ جموں وکشمیر میں پچھلے ڈیڑھ برس کے دوران 11ہزار اسامیوں کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے پُر کیا گیا ہے۔     انہوں نے بتایا کہ سروسز سلیکشن بورڈ کو مزید 20 ہزار 323 اسامیاں ریفر کی گئی ہیں اور بہت جلد اُنہیں بھی پُر کیا جائے گا۔     بتادیں کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں ضم ہونے کے بعد موجودہ انتظامیہ نے ایک سال کے اندر 15ہزار سے زائد اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر آن لائن درخواستیں طلب کیں اور ابتک لگ بھگ 11 ہزار اسامیوں کو پُر کیا گیا جبکہ باقی اسام

لیفٹیننٹ گورنر کی لوگوں کو مبارکباد

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم جمہوریہ خود شناسی کا دن ہے، ایک ایسا موقع، جب ہر شہری کو اپنے آپ کو قوم کے نظریات اور کامیابیوں کی حفاظت اور ان کی مزید پرورش کرنے کا اپنا فرض یاد دلانا ہوتا ہے۔انکا کہنا ہے کہ میں جموں و کشمیر پولیس، فوج اور دیگر مرکزی سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور افسروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو مادر وطن کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے بہترین قربانیاں دیتے رہتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں ہمسایہ ملک کی طرف سے جاری دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا عہد بھی کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نریندر مودی کی مضبوط اور قابل قیادت میں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی ترقی کی راہ میں کھڑی کی گئی بیڑیوں کو توڑنے کا جرات مندانہ اور فیصلہ کن قدم اٹھا

جموں صوبہ میںکورونا کی قہرسامانیاں بدستور جاری ،مزید1555مہلک وائر س سے متاثر | 25دنوں میں60اموات

جموں//جموں ضلع میں حالیہ کووڈ 19لہر کے دوران اب تک35 اموات ہوئی ہیںحالانکہ منگل کو مثبت کیسوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری متاثرہ کیسوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جموں ضلع میں 849 کیس ریکارڈ کیے گئے اور ان میں 14 مسافر بھی شامل ہیں۔جموں ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 355 مثبت معاملات میں کمی آئی ہے۔منگل محکمہ صحت نے 1204 مثبت کیس (24 جنوری 2022)ریکارڈ کئے تھے ور اس میں 20 مسافر شامل تھے۔خطے کے باقی اضلاع کے مقابلے جموں ضلع میں نہ صرف مثبت کیس پائے جا رہے ہیں بلکہ ضلع میں اموات بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں اور پچھلے 25 دنوں میں 35 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے 35 افراد جموں ضلع میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں حالانکہ سانبہ ضلع میں کووڈ سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ تاہم جموں خطے میں 33 فیصد سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔محکم

جموں میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات

جموں// جموں میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جہاں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوجیوں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے ، وہیں میدانی علاقوں میں جنگجووں کی سرگرمیوں پر بریک لگانے کے لئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ گذشتہ قریب دو ہفتوں سے جاری ہے ۔ سرمائی دارالحکومت جموں جہاں ایم اے اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے ، کے ارد گرد سخت سیکورٹی پہرہ بٹھایا گیا ہے ۔ جموں شہرمیں جگہ جگہ پر ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں نہ صرف ہر آنے جانے والی گاڑی بالخصوص دوپہیہ گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے ، بلکہ ان میں سوار افراد کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ ان سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے ۔پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے کہا کہ جموں میں یوم جمہوریہ کی تقریبات ک

پہاڑی قبیلہ کو شیڈول ٹرائب کادرجہ دینا غیر آئینی نہیں

جموں//پہاڑی ٹرائب ایس ٹی فورم نے کچھ حلقوں کی طرف سے پہاڑی قبیلے کو ایس ٹی کا درجہ دینے کے مطالبے کو کم کرنے کی کوشش کرنے کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔جموںمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈوکیٹ احسان مرزا نے دعویٰ کیا کہ بعض حلقے جھوٹے بیانیے بنانے کے لیے میڈیا کے کچھ پلیٹ فارمز کو بھی استعمال کر رہے ہیں، اس طرح غیر ضروری شکوک و شبہات اور الجھنیں پیدا ہو رہی ہیں۔تحصیلدار آر ایس پورہ کی طرف سے اٹھائے گئے حالیہ مسئلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے مرزانے کہا کہ 2017 میں جیت لال گپتا کی سربراہی میں ریاستی کمیشن برائے پسماندہ طبقات نے محکمہ سماجی بہبود اور اُس وقت کے گورنر جموں و کشمیرکی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے پہاڑی بولنے والے علاقوں کی شناخت ، معیارکار،پی ایس پی قرار دینے کے ضابطہ کواور اس طرح کے دیگر مسائل کو پہلے ہی حل کرلیا ہے تو اب اس کے باوجود اس قسم کے کنفیوژن پیدا کرنا معصوم عوام کو

روہنگیا پناہ گزینوں میں گرم ملبوسات و امدادی اشیاء تقسیم | انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا: مولانا محمود مدنی

 نئی دہلی//جمعیت علماء ہند کے ایک وفد نے جموں میں سخت سردی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی روہنگیا پناہ گزینوں میں کمبل، جیکٹس، اسکول بیگ وغیرہ تقسیم کیے۔یہ روہنگیا پناہ گزین کھلے میدان میں بھوسے اور بانس کی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں۔جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک مرکزی وفد نے جموں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں روہنگیا رہ رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثنا 500 کمبل، 350 جیکٹس، 150 بچوں کے لیے اسکول بیگ اور بیواؤں کے لیے الگ چیزیں  مظلوم ترین لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔جمعیت علماء ہند کے وفد نے روہنگیا علماء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پناہ گزین بچوں کے لیے چلائے جانے والے مختلف مکتبوں کا کرایہ ادا کیا۔جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بھی معصوم بچوں سے بات کی اور وہاں کی روہنگیا برادری کی دیکھ بھا