سہ سطحی پنچایتی راج نظام ترقی کا انجن: لیفٹیننٹ گورنر

جموں//قومی یوم رائے دہندگان کی تقریبات جموں کشمیر میںلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں منائی گئیں ۔ انہوں نے ریل ہیڈ کمپلیکس جموں میں نرواچن بھون کا افتتاح کیا اور وہاں موجود افسران اور ملازمین کو قومی یومِ رائے دہندگان کا عہد دلایا ۔ افسران کی انتخابی عمل میں بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ رائے دہندگان کو اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال سے متعلق ضروری جانکاری دینا نہایت ہی اہم ہے تا کہ جمہوری نظام مستحکم ہو سکے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے انتخابی مشینری کو الیکشن کمیشن کے یومِ تاسیس کی تقریبات کے موقعہ پر مبارکباد دی ۔ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر کے رائے دہندگان کو جانکاری دینے پر زور دیتے ہو ئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ امسال قومی یومِ رائے دہندگان کا مرکزی خیال ’’ رائے دہندگان کو بااختیار، چوکس، محفوظ ،مطلع رکھنا ہے ‘‘ ۔

شاہ آباد ڈیولپمنٹ فورم وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

 جموں //جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے شاہ آباد ڈویولپمنٹ فورم کے وفد نے پیر جو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔وفد نے چیئرمین ظہور ملک کی سربراہی میں لیفٹیننٹ گورنر کو عوامی اہمیت کے مختلف امور سے آگاہ کیا جن میں بجلی کی فراہمی میں اضافہ ، زچگی اور چلڈرن اسپتال کا قیام اور ڈورومیں گرلز ہاسٹل ، لارکی پورہ میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ دیگر ترقیاتی امور شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبروں کی طرف سے پیش کردہ  معامالت کو صبر و تحمل سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کا جلد از جلد ازالہ کے لئے تمام جائز مسائل کو زیر گور لایا جائے گا۔  

سکیم ، اے آئی ڈی ایف کے تحت قرضہ نوین چودھر ی نے واگزاری کا جائزہ لیاMFME

 جموں//پرنسپل سیکرٹری باغبانی، زرعی پیداوار اور بہبودی کساناں نوین کمار چودھری نے وزیر اعظم فارملائزیزیشن مائیکرو فوڈ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) سکیم اور زرعی بنیادی ترقیاتی فنڈ (اے آئی ڈی ایف) قرضہ جات کی واگزار ی کی میٹنگیں منعقد کیں۔میٹنگ میں بتایا یا کہ پی ایم ایف ایم ای کے تحت 17نئے اور 14منصوبوں کی باغبانی جموں نے نشاندہی کی ہے جبکہ صوبہ کشمیر میں ان منصوبوں کے لئے محکمہ باغبانی نے 19نئے اور 10 توسیع پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے ۔اس کے علاوہ محکمہ زراعت جموں نے 50 نئے اور 15 توسیع منصوبوں جبکہ صوبہ کشمیر5 اور 40 توسیع منصوبوں کی نشاند ہی کی گئی ہے۔باغبانی منصوبہ اور مارکیٹنگ جموںوکشمیر نے 59نئے منصوبوں اور57 موجودہ منصوبوں توسیع کی نشاندہی کی ہے۔نوین چودھری نے زور دے کر کہا کہ اگر اس سے ملحقہ اضلاع سے تعلق رکھنے والا کوئی کاروباری شخص بھی شناخت شدہ مصنوعات میں سے کسی کی پ

قومی یوم رائے دہندگان کے سلسلے میں جموں صوبہ بھر میں تقاریب کا انعقاد

 جموں//جموںصوبہ بھر میں قومی یوم رائے دہندگان منانے کے سلسلے میں آگاہی پروگراموں،مباحثوں ،سمیناروں اور ریلیوں کا انعقاد کیاگیاجبکہ رائے دہندگی کا حلف بھی لیاگیا۔ راجوری  ضلعی انتظامیہ راجوری نے اہل نوجوانوں کو ووٹر کی حیثیت سے رجسٹر کرنے اور انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لئے قومی یوم رائے دہندگان منایا۔اس دن کا آغاز ایک بیداری ریلی سے ہوا جس میں طلباء ، سول اور پولیس انتظامیہ کے افسران ، سول سوسائٹی کے ممبران اور پی آر آئی شامل تھے۔ ریلی کو ضلعی الیکشن آفیسر راجیش کے شون نے پرچم دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی ڈی ڈی سی آفس کمپلیکس سے شروع ہوئی اور اس کا اختتام پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلہ پر ہوا۔مرکزی تقریب کا انعقاد ڈاک بنگلہ راجوری میں کیا گیا تھا ۔اسی طرح کے پروگرام ضلع کے دیگر سب ڈویژنوں میں بھی ترتیب دیئے گئے تھے۔تھنہ منڈی سے طارق شا ل کے مطابق یہاں بھی ووٹران

جموں میں آل انڈیا مشاعرہ ، کیوی سمیلن منعقد ہو رہا ہے

جموں// جموں و کشمیراکادمی برائے فن ، ثقافت اور لسانیات ریڈیو مرچی کے اشتراک سے27اور28؍ جنوری کو جموں میں 72ویں یوم جمہوریہ کے ایک حصے کے طور پرجشن جمہوریہ منارہا ہے جس دوران کل ہند اردو مشاعرہ اور اکھل بھارتیہ ہندی کوی سمیلن منعقد ہونگے۔اِن پروگراموں میں ملک کے معروف ہندی اور اُردو زبانوں سے تعلق والے شعرأ کے علاوہ بالی ووڈ کے معروف گیت کار اورمصنفین شرکت کریںگے۔اِن باتوں کا اِظہار سیکرٹری جموں و کشمیر اکادمی برائے فن ، ثقافت اور لسانیات منیر الاسلام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ گالا ایونٹ کا اِنعقاد جموں یونیورسٹی کے زوآور سنگھ آڈیٹیوریم میں کیا جائے گا اور جموں و کشمیر کے اعلیٰ شخصیات سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی نوعیت کے اس پہلے قومی ایونٹ میں شرکت کریں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم اِن تقاریب میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو پلیٹ فارم بھی فراہم کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین