لیفٹیننٹ گورنرکی شری ماتا ویشنودیوی جی پر حاضری

سری نگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا جو شری ماتاویشنو دیوی شرائین بورڈکے چیئرمین بھی ہیں، نے شری ماتا ویشنو دیوی جی پوتر گپھا کا دورہ کر کے وہاں درگا اشٹمی کے موقعہ پر حاضری دی۔انہوں نے جموں و کشمیر کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے پرارتھنا کی۔دور ے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ ان کے پرنسپل سیکرٹری اورچیف ایگزیکٹیو آفیسرشری ماتا ویشنوی دیوی شرائن بورڈ تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شرائین بورڈ کی جانب سے شردھالوئوں کی سہولیت کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور شرائین کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کاموںکا بھی معائینہ کیا۔انہوں نے سی ای او شرائین بورڈ کو تمام بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹو ںکو بروقت مکمل کرنے کے لئے کہا۔ شرائین بورڈ کے سی ای او نے انہیں جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی۔ انہوں نے نوراترو ں کے لئے شردھالوئوں کے بارے میں ان کی تفصیل دی جن میں ماتا ویشنو دیو

۔3 دہائیوں میں پولیس ہلاکتیں

 جموں// یو این آئی// جموں و کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران زائد از00 15 پولیس اہلکار، جن میں متعدد افسران بھی شامل ہیں، ملی ٹنسی و متعلقہ واقعات کے دوران مارے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے یو این آئی کو بتایا: 'جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 31 برسوں کے دوران مختلف جنگجو مخالف آپریشنز و دیگر کارروائیوں میں 1568 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ان میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس پی، 22 ڈی ایس پیز، 26 انسپکٹرس، 37 سب انسپکٹرس، 65 اسسٹنٹ سب انسپکٹرس، 148 ہیڈ کانسٹبلز، 193 سیلکشن گریڈ کانسٹیبلز، 537 کانسٹیبلز،508 ایس پی اوز، 1 این او اور24  فالوورس شامل ہیں'۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ولیج ڈیفینس کمیٹیوں کے 131 ممبران بھی مارے گئے ہیں۔بتادیں کہ 21 اکتوبر کو ملک بھر میں پولیس یادگاری دن منایا جاتا ہے۔ 1959 میں اس

۔360پولیس اہلکار ترقیاب

 سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے اہلکاروں اور افسران کو ترقیوں سے نوازنے کا سلسلے جاری رکھتے ہوئے 360افراد کو محکمانہ ترقیوں سے نوازا ہے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمارنے ایگزیکٹو پولیس کشمیر زون کے 110 ہیڈکانسٹیبلوں کواسسٹنٹ سب انسپکٹرس اور 250 سلیکشن گریڈ کانسٹیبلوں کو بطور ہیڈکانسٹیبل ترقیوں سے نوازا ہے۔آئی جی پی کشمیر نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ وہ مستقبل میں بھی یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے عوام کیلئے اپنے فرائض محنت ،لگن ، تن دہی اور خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دینے کی کوشش کرینگے۔  

سیول سیکریٹریٹ کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن | حکومت نے ٹائم لائن مقرر کردی ، جموںکے بعد سرینگر کی باری

جموں// محکمہ عمومی انتظامی (جی اے ڈی) نے سول سیکریٹریٹ جموں کے 22 محکموں کے سرکاری ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم دیا ہے ۔جموں میں تمام ریکارڈ ڈیجیٹائز ہونے کے بعد ایسی ہی مشق سرینگر میں کی جائے گی ۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری حکم کے مطابق ’’جموں میں دربار کھلتے ہی سرینگر میں تعینات محکمہ جات سکیننگ کے لئے تمام فائلوں کو تیار کردیں گے تاکہ جموں میں واقع محکموں کے ریکارڈ / فائلوں کی اسکیننگ مکمل ہونے کے بعد ان کو فوری طور پر ڈیجیٹائزکیا جائے‘‘۔اس حکم کے مطابق’’اس وقت سول سیکریٹریٹ جموں میں واقع مختلف محکموں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے چار مراحل میں ڈیجیٹائزیشن کے لئے شیڈول جاری کیا گیا ہے‘‘۔اینمل ہسبنڈری، اے آر آئی اور ٹریننگ، خوراک ،شہری رسدات اور امورصارفین (سی اے پی ڈی)، جنگلات و ماحولیات ، صحت اور طبی تعلیم او

مزید خبریں

دربار مو دفاتر کی ششماہی منتقلی کے عمل کو بند کیا جائے: چاڑک جموں// ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر گلچین سنگھ چاڑک نے روایتی دربار مو کی ششماہی منتقلی کے عمل کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے کروڑوں روپے ضائع ہوجاتے ہیں۔موصوف منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ روایتی دربار مو کے عمل کو بند کریں اس سے کروڑوں روپے ضائع ہوجاتے ہیں۔چاڑک نے کہا کہ چیف سیکریٹری نے بھی اس سلسلے میں اپنے ’انڈرسیکریٹریوں‘ سے مشورے طلب کئے ہیں اور میرا یہی مشورہ ہے کہ اس روایت کو بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس 148 برس قدیم روایت کو ہائی کورٹ نے بھی وقت کا ضیاں قرار دیا ہے۔یو این آئی      سید غلام رسول غیور کا یوم وصال ۔22اکتوبر کو ٹاون ہال پلوامہ میں تقریب منعقد ہوگی سرینگر// غیور فاونڈیشن ،کل

لداخ کے نوجوانوں کیلئے5000سرکاری نوکریوں کااعلان | چین،پاکستان،کانگریس،این سی اور پی ڈی پی کی ایک ہی بولی:جی کشن ریڈی

لیہہ// مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے لداخ کے بے رزگار نوجوانوں کے لئے پانچ ہزار سرکاری نوکریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لداخ کو ترقی کے لئے یونین ٹریٹری کا درجہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان، کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لداخ کو یونین ٹریٹری کا درجہ دینے کی مخالفت کر رہے تھے، لہٰذا لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے چناؤ میں کانگریس پارٹی کوووٹ مانگنے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ یہ پریس کانفرنس لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے تین روز قبل منعقد کی گئی۔انہوں نے کہا،’’لداخ کو یونین ٹریٹری بنائے جانے کا ایک سال ہوگیا پہلے تین ماہ کے دوران یہاں ترقی کا کام ہوا لیکن پھر وہ کورونا کی وجہ سے  بند ہوگیا۔ لداخ کو اس لئے یونین ٹریٹ

ڈپٹی کمشنروں نے ضلع ترقیاتی کونسل کے حلقے نوٹیفائی کردیئے | 23 اکتوبر تک اعتراضات پیش کرنے کا وقت | کانگریس نے سوالات اٹھائے

جموں//جموں خطے میں ضلع انتظامیہ نے ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابی حلقوں کے مسودہ کو نوٹیفائی کردیاہے۔اس حوالے سے 23اکتوبر تک اعتراضات پیش کرنے کا وقت دیاگیاہے ۔حکومت کی جانب سے ڈی ڈی سی کے انتخابات کے انعقاد کے اعلان کے بعد انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن شائع کیا ہے اور لوگوں سے اعتراضات طلب کئے ہیں جو ڈپٹی کمشنرز کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے۔جاری کردہ اطلاعات میں ڈپٹی کمشنرز نے ہر ضلع میں 14انتخابی حلقوں کے قیام کو نوٹیفائی کیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان 14 ڈی ڈی سی حلقوں کو مسودہ نوٹیفکیشن میں تجویز کیا گیا ہے اور 23 دسمبر یا اس سے پہلے ڈی سی جموں کے دفتر کے ذریعہ اعتراضات طلب کیے گئے ہیں۔کانگریس پارٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے ڈی ڈی سی انتخابی حلقوں پر اعتراضات داخل کرنے کے لئے کم سے کم وقت فراہم کرنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ’’لوگوں کو اپنے اعتراضات درج کر

رام بن کا نوجوان | یوپی حکومت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

جموں// اتر پردیش حکومت نے جموں وکشمیر کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ شرن دیو سنگھ ٹھاکر کو اپنا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا ہے تاکہ وہ سپریم کورٹ میں ریاست کی نمائندگی کریں۔جموں و کشمیر کے رام بن ضلع کے رہائشی ایڈووکیٹ شرن دیو سنگھ ٹھاکر سابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کے بیٹے اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈی ڈی ٹھاکر کے پوتے ہیں۔ وہ مذکورہ عہدہ سنبھالنے والے کم عمر ترین وکیلوں میں سے ایک ہیں۔وہ بنگلور یونیورسٹی سے قانون کے شعبہ سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے برطانیہ کی واروک یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اشوریہ بھٹی کی اس خالی جگہ کو پُر کیا جنہیں حال ہی میں ہندوستان کی مرکزی حکومت کی نمائندگی کے لئے سپریم کورٹ میں ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے طور پر تعینات کیاگیاہے ۔  

جنگلاتی اراضی کا محکمہ مال میں غیر قانونی اندراج

جموں// محکمہ جنگلات نے عدالتی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے جموں خطے میں جنگلات میں تجاوزات سے متعلق ریکارڈ میں غیر قانونی اندراجات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہائی کورٹ ہدایات کی تعمیل میں جموں خطے کے تمام ڈویژنل فارسٹ آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں غیر قانونی اندراجات کی منسوخی اور محکمہ جنگلات کے حق میں مزیداراضی کے متعلق متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے فوری رجوع کریں۔چیف کنزرویٹر جنگلات جموں رمیش کمار نے اس سلسلے میں صوبائی کمشنر سنجیو ورما کو ایک مکتوب لکھاہے جس کے مطابق ’’یہ درخواست کی جاتی ہے کہ جموں خطہ کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو براہ مہربانی ہدایت کریں کہ وہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں غیر قانونی اندراجات کی منسوخی اور محکمہ جنگلات کے حق میں مزید اراضی کا معاملہ ترجیحی طور پر اٹھائیں تاکہ اس سلسلے میں پیشرفت پیش کی جاسکے‘‘۔محکمہ جنگلات نے محکمہ

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہند۔پاک کے مابین گولہ باری کا تبادلہ

سرینگر//بھارت اور پاکستانی کی افواج نے ہفتہ کے روز ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق گولہ بھاری کا آغاز پاکستانی رینجرس نے بلا کسی اشتعال کے کیا اور انہوں نے بھارت کے اگلے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ گذشہ رات دیر گئے پنسر منیاری علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں سرحد کے قریب آبادی زیر زمین بینکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئی۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پاکستانی گولہ باری کا مو¿ثر جواب دیا۔ اطلاعات کے مطابق آر پار گولہ باری کا سلسلہ رات بھر جاری رہنے کے بعد آج صبح تھم گیا جس کے نتیجے میں منیاری کا ایک48سالہ شہری زخمی ہوا اور ایک دکان کو نقصان پہنچا ۔

سرکاری ہسپتالوں میں کورونا دور میں 49 ہزار زچگیاں انجام: اٹل ڈلو

جموں //یو این آئی// محکمہ صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا وبا کے بیچ بھی مختلف سرکاری ہسپتالوں میں سال رواں کے اپریل سے ستمبر تک زائد از 49 ہزار زچگیاں انجام دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے بیچ غیر کووڈ 19 مریضوں کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔موصوف نے یو این آئی کو بتایا: 'کورونا کے بیچ یونین ٹریٹری کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں سال رواں کے ماہ اپریل سے ماہ ستمبر تک 49 ہزار 1 سو 23 زچگیاں ہوئی ہیں جن میں 16 ہزار 5 سو 23 سیزیرن کیسز جبکہ 15 ہزار 3 سو 63 جراحیاں انجام دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں غیر کووڈ مریضوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر ممکن  انتظامات کئے گئے۔مسٹر ڈلو نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ہسپتالوں میں زائد از ڈھائی لاکھ نان کووڈ 19مریضوں کو داخل کیا گیا اور قریب ساٹھ لاکھ مریضوں کا مختلف شعبوں

گپکار اعلامیہ کشمیر میں خونریزی کی سازش :رینہ

جموں//گپکار اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کسی بھی سازش کا ارتکاب کرنے پر سنگین نتائج سے خبرداررہیں۔ رویندر رینہ نے کہا’’اگر کشمیر میں کسی کے ذریعہ بھی ایک بار پھر خون خرابہ پھیلانے کی کوئی سازش رچی گئی، چاہے وہ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ ہو یا محبوبہ مفتی، انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے‘‘۔رینہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں سرینگر میں 15 اکتوبر کو مرکزی دھارے میں شامل حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے شیڈول اجلاس سے ایک روز قبل گپکار اعلامیہ کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی حال ہی میں رہا ہونے والی پی ڈی پی صدر سے ملاقات کے دوران محبوبہ مفتی کو مدعو کیا۔رینہ کاکہناتھا’&r

جموں میں اپنی پارٹی کا احتجاجی دھرنا | سیلف ہیلپ گروپ اسکیم تحلیل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل

جموں//اپنی پارٹی نے جموں وکشمیر کے تعلیم یافتہ بے روزگار انجینئروں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے شروع کی گئی ’سیلف ہیلپ گروپ‘اسکیم کو تحلیل کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ صوبائی صدر منجیت سنگھ کی قیادت میں اپنی پارٹی لیڈران ڈوگرہ چوک میں جمع ہوئے اور مطالبہ کیاکہ جموں وکشمیر میں دوباہ سے ایس ایچ جی اسکیم شروع کی جائے جوکہ انجینئروں کو روزگار فراہم کرنے کا منفرد طریقہ تھا۔ اسکیم کو تحلیل کرنے کے یکطرفہ فیصلہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی پارٹی لیڈران نے الزام لگایاکہ حکومت کے اس غیر دانشمندانہ فیصلے سے ہزاروں کنبہ جات متاثر ہوئے ہیں، لہٰذا فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ دھرنے میں پرنو شگوترہ، رقیق احمد خان، فقیر ناتھ، صوبائی صدر خواتین ونگ نمرتہ شرما، شنکر سنگھ چب، آر کے للوترہ، سردیش رانا، گورو کپور، ابہے بقایہ، جوگیندر سنگھ، وجے ہاتشی، غلام محمد شاہ، وائی بہو مٹو، جگمیت س

گھریلو اُڑانوں کا 141واںدِن | 2308مسافر20پروازوں میں سرینگر پہنچے

جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 141 ویں دِن 3,999 مسافروں کو لے کر 31پروازیں جموں اور سر ی نگر ہوائی اڈے پر اتریں۔1691مسافروں سمیت 11کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 2308مسافروں کو لے کر20پروازیں  سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر1,287گھریلو پروازیں اُتری ہیں جن میں     129,312 مسافروں نے سفر کیا ۔ اسی طرح سری نگر ائیر پورٹ پر2,102گھریلو پروازیںاُتریں ہیں جن میں 2, 85,529مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,806مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا۔ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اَڈوں سے اَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ

سابق پولیس سربراہ ،اہلیہ اور بیٹا متاثر | جموں ضلع میں 15502 مثبت معاملات ریکارڈ ،227 اموات

جموں//سابقہ ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) شیش پال وید، ان کی اہلیہ اور بیٹے کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں سابق ڈی جی پی جموں وکشمیر پولیس نے کہا ’’میں ان تمام لوگوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری خیریت کی خواہش کرتے ہوئے میرے اور میرے اہل خانہ کیلئے دعا کی ، وہ سبھی جو پچھلے 2 ہفتوں میں مجھ سے براہ راست رابطے میں رہے، براہ کرم اپنے آپ کی جانچ کروائیں ‘‘۔ایس پی وید نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ وہ طبی نگہداشت کے بعد بہتر محسوس کررہے ہیں۔   

جموں میونسپل کارپوریشن عوام کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے میں ناکام:نمرتہ

دومانہ، اکتوبر12//اپنی پارٹی خواتین ونگ صوبائی صدر جموں نمرتہ شرما نے اسمبلی حلقہ رائے پوردومانہ کے اودھے والا میں لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہنے پر انتظامیہ بالخصوص جموں میونسپل کارپوریشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نمرتہ شرما نے علاقہ میں خواتین کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگیں منعقد کیں اور اُن کی مشکلات ومسائل سنے ۔ خواتین نے موصوفہ کو رابطہ سڑکوں کی خستہ حالت، اسٹریٹ لائٹیں نہ ہونے اور نالیوں وراستوں کی خستہ حالی بارے بتایا۔ نمرتہ شرما نے کہاکہ اپنی پارٹی اُن کے دیرینہ مسائل کو اُجاگر کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے یہ قابل مذمت ہے کہ انتظامیہ اودھے والا جوکہ جموں ضلع کا حصہ ہے، کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سات دہائیوں بعد بھی جموں کے ملحقہ علاقہ جات میں لوگ قدیم زندگی جینے پر مجبور ہیں جہاں ترقی تو دور کم سے کم بنیادی سہ

ادھمپور میں شوہر کے قتل کامعاملہ | اہلیہ سمیت4افراد کو عمر قید

اودھمپور// فاضل پرنسپل سیشن جج اودھم پور ، ایس آر گاندھی نے شوہر کے قتل کے معاملہ کے الزام میں بیوی اور تین دیگر افراد کو عمر قید کی سزا سنا ئی ۔ عدالت مقتول شوہر کی بیوی نیلو دیوی کو اپنے شوہر سنی کمارکو وکی کمار ولد منشی رامرانو دیوی زوجہ منشی رام اور لکشمی دیوی دختر منشی رام کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔جبکہ پانچویں ملزم نیرو دیوی زوجہ وکی کمار کو استغاثہ کی جانب سے اس کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہنے پر بری کیا ۔استغاثہ کیس کے حقائق کے مطابق ، 29.04.2013 کو مقتول اپنے سسرال سوئی گیا تھا اور تمام ملزمان جن میں متوفی نیلو دیوی کی بیوی بھی شامل ہے ،گھر میں موجود تھے۔ متوفی کے وہاں پہنچنے پر مبینہ ملزموں سے تلخ کلامی ہوئی ۔ اسی اثنا میں تمام ملزمان نے مقتول کے ہاتھ پیچھے سے رسی کے ساتھ باندھ کر ڈنڈے کے ساتھ اسے مار ڈالا اور ترپال میں لپیٹ کر نعش کو کھیت میں پھ

کانگریس پھر گروہ بندی کا شکار ،رجنی پاٹل سے الگ الگ وفود ملاقی | پی سی سی کی مکمل تنظیم نو کا مطالبہ

جموں// ناراض سینئر کانگریسی رہنماؤں کے ایک گروپ نے اتوار کے روز پارٹی کی جموں وکشمیر کی نئی انچارج رجنی پاٹل سے ملاقات کی اور یونین ٹیریٹری میں موجودہ قیادت کے موثر طور پر ابھرنے میں ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کی مکمل تنظیم نو کا مطالبہ کیا۔پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق وزیر نے بتایا’’لوگ کانگریس پارٹی کی حمایت کرتے ہیں اور وہ ہمیں اپنے معاملات اٹھانے کے لئے قبول کرتے ہیں، تاہم، ہم جموں وکشمیر میں بی جے پی کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے میں حزب اختلاف کی حیثیت سے ناکام رہے ہیں یہاں تک کہ جموں میں ان کے خلاف غصہ ہے، لہٰذا ہم نے پوری پردیش کانگریس کمیٹی کی تنظیم نوکا مطالبہ کیا ہے‘‘۔انہوں نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا’’پارٹی میں کوئی گروہ بندی نہیں ہے، ہم کانگریس پارٹی کے سچے سپاہی ہیں، تاہم، ہم چاہتے تھے کہ اے آئی سی سی حکومت کے خلاف ل

درماندہ 5,87,139شہریوں کی واپسی | اڑانوں کے ذریعہ 3858مسافرجموں اور سرینگر پہنچے

جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈائون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے5,87,139شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا  رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے937مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اَب تک 155کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ 5,87,139شہریو ں کو کووِڈ۔19 وَبا سے متعلق تمام اَحتیاطی تدابیر پرعمل کرکے واپس لایا۔تفصیلات کے مطابق 10 اکتوبرسے11 اکتوبر 2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے نیپال سے 03اَفراد سمیت 6579درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے۔اَب تک 134ریل گاڑیوں میںیوٹی کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے 124,596درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مساف

سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی ناقص دیکھ بھال انتظامی بدنظمی کا مظہر:وکرم ملہوترہ | منتخبہ حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے، بیروکریسی نہیں:منجیت سنگھ

جموں//صوبہ جموں میں صحت خدمات کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اپنی پارٹی نے کویڈ صورتحال سے نپٹنے میں سرکاری اسپتالوں کی ناکامی کے لئے ذمہ دار حکام کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہاں منعقدہ ایک پروگرام میں پارٹی جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے کہاکہ صوبہ جموں میں ضلع وسب ضلع اسپتال کورونا سے پیداشدہ صورتحال سے نپٹنے میں مکمل طور ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے بیشتر لوگ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں یا ملک کی دیگر ریاستوں کو جانے کو ترجیحی دے رہے ہیں۔ بخشی نگر اسپتال جموں میں بہت زیادہ بھیڑ ہے جومریضوں کو ہینڈل نہیں کرپارہا، سبھی متاثرہ مریضوں کو وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں ہوپارہے ، آکسیجن سپلائی بھی نہ ہونے کے الزامات ہیں۔ ملہوترہ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے پاس بہتر صحت حفظان نظام ہے لیکن بدنظمی کی وجہ سے صورتحال بدترہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ککریال میں موجود اسپتال صرف وی آئی آئی پیز کا ع

تازہ ترین