جموں صوبہ میں کورونا کی اونچی اچھال،1875مثبت | ڈوڈہ میں120،کشتواڑ میں49اور رام بن میں99معاملات درج

جموں// صوبہ جموںمیں بھی کورونا معاملات میں اضافہ کا رجحان بدستور جاری ہے ۔سنیچر کو جموں صوبہ میںکل1875معاملات ریکارڈ کئے گئے ۔کشتواڑ ضلع کے مختلف مقامات پر کورونا ٹیسٹنگ کے دورون 49 مثبت معاملے درج کئے گئے جس سے اب ضلع میں فعال مثبت معاملات کی تعداد بڑھ کر 129تک پہنچ گئی ۔اس ماہ سب سے زیادہ کورونا کے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ادھرڈوڈہ میں سنیچر کوکووڈ 19 کے 120 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 9 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 120 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور نو مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 521 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 8000 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے 139 افراد فوت ہوئے ہیں اور 657998 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔رام بن ضلع

خطہ میںکورونا مثبت فعال کیسوں میںبھی اضافہ مسلسل جاری | علامات والے متاثرہ افراد کووڈ جانچ سے گریز کرتے ہیں،حکام کو تشویش

جموں//محکمہ صحت نے لوگوں کو کووڈ 19 کی مثبتیت کو غیر سنجیدگی سے لینے پر خبردار کیا ہے کیونکہ یہ جموں خطہ میں تباہی میں بدل سکتا ہے جہاں فعال مثبت معاملات کی تعداد 12479 تک پہنچ گئی ہے۔جموں خطہ میں ایکٹیو مثبت کیسوں میں اضافہ حیران کن انداز میں ہوا ہے جہاں یکم جنوری 2022 کو یہ تعداد 298 تھی لیکن کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے 22 دنوں میں بڑھ کر 12479 ہو گئی۔محکمہ صحت کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ انہوں نے متعدد معاملات میں نوٹ کیا ہے کہ وائرس سے متاثرہ مریض بعد کے مرحلے میں یہ سوچ کر علاج کے لیے ہسپتال جاتے ہیں کہ وائرس کا علاج گھر پر ہی کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہناتھا’’عقیدے کے برعکس علامات والے متاثرہ افراد کو ڈاکٹروں سے مشورہ کرنا چاہیے اور کووڈ 19 کے لیے اپنا ٹیسٹ کروانے کے بعد جلد ہی علاج کروانا چاہیے۔ متعدد صحت کے مسائل والے افراد کو زیادہ محتاط رہنا چاہیے" ۔تاہم لوگ نمونے لینے کے

جموںشہرمیںہفتہ وارلاک ڈاؤن جاری، معمولات زندگی متاثر

جموں// جموںو کشمیر میں ہفتے کے روز بھی ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ رہنے سے ہر سو بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔بتادیں کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے بنانے کے لئے انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں 64 گھنٹوں پر محیط لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے ۔یہ لاک ڈاؤن جمعے کے دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے ختم ہوگا اور اس کا نفاذ ہر ہفتے اگلے احکامات صادر ہونے تک جاری رہے گا۔جموںشہر کے تمام بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی معطل ہی ہے۔لاک ڈاؤن کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے کئی مقامات پر پولیس کے ناکے لگا دئے گئے ہیں اور اہم جگہوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ایمر جنسی سروسز اور سرکاری ملازمین کو ہی اپنے کام پر جانے کی اجازت دی جاتی تھی جبکہ غیر ضروری طور گھروں سے نکلنے والوں کو روکا جاتا تھا۔لوگ بھی گھروں

ادھم پور میں’ کوووڈ 19۔ کیا کریں اور کیا نہ کریں‘ پوسٹر لانچ

ادھم پور// عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن ادھم پور لال چند نے ڈی ڈی سی کونسلروں کی موجودگی میں "کرم کرتے چلو ویلفیئر سوسائٹی ادھم پور (جے اینڈ کے)" کی طرف سے تیار کردہ کووڈ 19 کرنے اور نہ کرنے کے بارے میں ایک پوسٹر لانچ کیا ۔پوسٹر کے اجراء کے بعدویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین وکاس کمار نے بتایا کہ سوسائٹی نے ضلع کے عام لوگوں میں کووڈ مناسب رویے کے بارے میں بیداری پھیلانے اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کیا کرنا اور نہ کرنا درج کیا ہے ۔مہلک وبائی امراض کو شکست دینے کے لیے این جی او کی طرف سے کیے گئے منفرد اقدام کی تعریف کرتے ہوئے، ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن نے لوگوں سے چہرے کے ماسک پہننے، بار بار صابن سے ہاتھ دھونے اور بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔      ۔ 15سے 18 سال کی عمر کے گروپ میں صد فیصدکووڈ

تازہ ترین