۔4جی کی بحالی کیلئے وزیراعظم سے ڈاکٹرفاروق کی اپیل | باتیں 28ہزارکروڑ پیکیج کی،80 ہزارکروڑ کا کیا ہوا؟

جموں//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹرفاروق عبداللہ نے وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ جموں کشمیر میں4جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے اس سہولیت کے نہ ہونے اور سخت موسم سرماسے لوگوں کو درپیش مشکلات کواُجاگر کیا۔انہوں نے کووِڈ- 19ٹیکہ کاری کی کامیابی کی دعاکی اور لوگوں پرزوردیا کہ وہ مجموعی ترقی اورخوشحالی کیلئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوہرحال میں برقرار رکھے۔ ایک کتاب کے اجراء کی تقریب پرڈاکٹر فاروق نے کہا،’’وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ 5جی بھارت میں آرہا ہے جبکہ ہمیں 4جی انٹرنیٹ موبائل سے محروم رکھاجارہا ہے،کرسی چھوڑ کر انہیں یہاں آناچاہیے اور یہاں رہ کر دیکھیں کہ ہم کس طرح 2جی(خدمات) میں جی رہے ہیں‘‘ ۔ گجردیش خیراتی ٹرسٹ کے اہتمام سے منعقدہ تقریب پراس کے سرپرست مسعوداحمدچودھری سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس اور باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے سابق وائس

حکومت ہر طبقے کی کلہم ترقی کی وعدہ بند | سابق وزیر، بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین اورکئی وفود لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاسے یہاں راج بھون میں مختلف سیاسی جماعتوں اور اِداروں سے وابستہ کئی قائدین اورسربراہان سے ملاقی ہوئے۔منڈی پونچھ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین شمیم احمد گنائی کی قیادت میں ایک وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملااور اُنہیں مانگوں اور مسائل کی ایک یاد داشت پیش کی۔ جس میں سب ضلع ہسپتال منڈی میں ڈاکٹروں کی قلت ، ناقص نکاسی آب نظام ، بجلی و سڑک رابطہ سہولیات ، سیاحت کی ترقی اور کھیل کود بنیادی ڈھانچے اور سیاحت شعبے کی ترقی ، ایم جی نریگا ، پی ایم اے وائی اورایس بی ایم کے تحت کئے گئے کاموں کے واجبات کی ادائیگی شامل ہیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کو بغور سنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی جائز مانگوں کا بغور جائزہ لے کر انہیں ترجیحی بنیاد پر پورا کیا جائے گا۔جموںوکشمیر کے سابق وزیراور نائب صدر جموںوکشمیر کانگریس جی ایم سروری نے بھی لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے مل

یہ قیامت کا دور ہے اورہمیں اس سے گزرنا ہے:ڈاکٹر فاروق | باباغلا م شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مسعود چودھری کی سوانح حیات کااجراء

جموں//نیشنل کانفرنس کے صدراور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ قیامت کا دور ہے اوراس سے ہمیں گزرنا ہے ۔جموں کشمیرکی موجودہ صورتحال کاذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’’یہ قیامت کا دور ہے اوراس سے ہمیں گزرنا ہے‘‘۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ باباغلا م شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مسعوداحمد چودھری کی سوانح حیات کااجراء کررہے تھے ۔ان کے ہمراہ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیوندرسنگھ رانا اوردیگر پارٹی اور گجرلیڈر تھے۔ڈاکٹر مسعوداحمد چودھری کی سوانح حیات غنی غیوراور ڈاکٹر شمس کمال انجم نے ترتیب دی ہے۔مسعودچودھری کے سماجی خدمات اور تعلیمی آگاہی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ،کہ دنیا کے لوگوں کے اچھے دن آنے والے ہیں اور انسان انسان بن کر جیئے گے اورانسانوں سے بلالحاظ مذہبی شناخت محبت کریں گے۔ انہوں نے سماج کی بہبودی کیل

جموں میںزرعی قوانین کیخلاف ’کسان ریلی‘نکالی گئی | کئی گھنٹوں تک دھرنا،متعدد رہنماگرفتار،بعدمیں رہا کیاگیا

جموں // آر ایس پورہ کے کسانوں نے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس کے نتیجے میں سوچیت گڑھ سے ڈی ڈی سی ممبر سمیت متعدد رہنماؤں کی گرفتاری عمل میں آئی۔تاہم ، بعد میں انھیں رہا کردیا گیا ۔ممتاز سماجی کارکن آئی ڈ ی کھجوریہ نے کہا "ہم نے آر ایس پورہ کے بانا سنگھ اسٹیڈیم سے جموں کی طرف ایک پْرامن احتجاجی ریلی نکالی تھی جسے شیر کشمیر یونیورسٹی برائے زرعی سائنس کے قریب پولیس فورس نے درمیانی راستے میں روکا " ۔آئی ڈی کھجوریہ نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ‘‘کسان ریلی’’ تھی جس میں بڑی تعداد میں ٹریکٹر ، چار پہیہ والی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شامل تھیں۔کھجوریا نے کہا کہ "پولیس نے سڑک کی راہ میں رکاوٹ ڈالی تھی لیکن احتجاجی ریلی کو روکنے کے لئے پولیس کی کوششوں کے بعد بھی بہت سارے لوگ وہاں سے چلے گئے اور ڈی ڈی سی ممبر ترنجیت سنگھ ٹونی کی سربراہی میں م

تازہ ترین