تازہ ترین

نعتیں

نعتِ شریف  ’’رب کے محبوب کی زندگی معجزہ‘‘ شاہِ کونین کی بندگی معجزہ   زندگی معجزہ، بندگی معجزہ ہر عمل معجزہ ، سادگی معجزہ   طائرِ سد رہ کے پر جہاں جل گئے شاہِ معراج کی رفتگی معجزہ   کسریٰ قیصر کے گنبد کاوہ ٹوٹنا آمدِ مصطفیٰ کی گھڑی معجزہ   اک اشارہ کیا چاند بھی شق ہوا ڈوبتے شمس کی واپسی معجزہ   قاب قوسین نزدیک تر دیدنی بے قراروں کی وارفتگی معجزہ    جبیں نازاں لکشمی نگر، نئی دہلی  jabeennazan2015@gmail.com     رسولِ رحمتﷺ تیرے بدولت نبیٔ ؐ رحمت  ملی جہاںمیں ہے ہم  کو عزت ہے نام تیرا، پیام تیرا، ستم کبیدہ دلوں کی راحت بحر ثنا گو، ہےبَر ثنا گو، حجر و سارے شجر ثنا گو ہے بزمِ انجُم یہ چاند&nb

نظمیں

ہمت بولنے اب عطا کر بے زبانوں کو   اے مجید وانی ساکن احمد نگر سرینگر،  جو 31اگست2021کو مرحوم و مغفور ہوئے،  کے غیر مطبوعہ کلام میں سے ایک نظم قارئین کی نذر۔   نہ دیںجو حوصلہ کوئی ،بھلا اُن داستانوں کو  حقیقت میں بدل دے اب ،پرانے اُن فسانوں کو  کریں پیدا دِلوں میں ولوَلہ جو ہم ضعیفوں کے سجالے اپنے ہونٹوں پر ،تُوایسے ہی ترانوں کو  جہاں مجروح ہوتی ہو،خودی تیری اے آدم زاد پلٹ کر بھی کبھی مت دیکھ ایسے آستانوں کو  برق رفتار بن کر تُو،حکومت کر ہوائوں پر قدم اپنے زمین پہ رکھ کے چھُولے آسمانوں کو  بسیرا کر نہیں سکتا ہے شاہیں سبز پیڑوں پر  وہ گھر اپنا بنا لیتا ہے پتھریلی چٹانوں کو  اندھروں میں جلایا ہو،جنہوں نے وہ تیرا مَسکن تُو بجلی بن کے کردے راکھ اُن کے آشیانوں کو