تازہ ترین

سری نگر کے گھنٹہ گھر لالچوک میں بپن راوت کو خراج عقیدت ادا کیا گیا

سری نگر//جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے معروف گھنٹہ گھر کے نزدیک بپن راوت کو خراج عقیدت ادا کیا گیا ۔ اس موقع پر 15 کارپس کمانڈر لفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے اور آئی جی کشمیروجے کمار بھی موجود رہے ۔ ضلع سری نگر میں جمعرات کی شام کو گھنٹہ گھر لالچوک کے نزدیک متعدد افراد جمع ہوئے جنہوں نے چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کو خراج عقیدت ادا کیا اور اُن کی تصویر پر گلباری کی ۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے اس موقع پر بتایا کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف لیٹنت جنرل بپن راوت میں کئی خوبیاں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ایس ایس کپواڑہ تھا تو اس دوران اُن کے ساتھ کئی ملاقاتیں کیں ۔ آئی جی نے بتایا کہ بپن راوت کے ساتھ ملاقات کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملتا تھا اور وہ ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ بات کیا کرتے تھے۔ وجے کمار کے مطابق بپن راوت کی وفات سے ایک بہت بڑ ا خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پُر ک

جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے: ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ

جموں// نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کا کہنا ہے کہ آئین ہند ہر کسی کو آزادی اور حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور ہم اپنے حقوق کی بحالی چاہتے ہیں انہوں نے کہا جموں وکشمیر کے عوام سے چھینے گئے حقوق کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس اپنی پُر امن جدوجہد جاری رکھے گی ان باتوں کا اظہارموصوف نے شیر کشمیر بھون میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ’جموں وکشمیر میں اس وقت افسر شاہی مسلط کی گئی ہے جس وجہ سے لوگوں کے مسائل حل ہی نہیں ہو رہے ہیں‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم کسی ریاست کا حق نہیں مانگتے، ہم وہ مانگتے ہیں جو ہم سے جبری طورپر چھینا گیا‘ ۔ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس ہر محاز پر اپنی آواز بلند کرتے رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس قانون کی واپسی کو لے کر پُر امن جدوجہد جاری رکھی ج

محکمہ جنگلات کی مختلف اسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے امیداروں کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر//محکمہ جنگلات کی مختلف اسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے امیداروں نے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر احتجاج درج کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فاسٹ ٹریک بنیادوں پر بھرتی کاعمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آنے والے دنوں میں ان کے مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا تو صوبہ جموں اور کشمیر کے امیدوار سری نگر میں جمع ہو کر تا مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔احتجاجی محکمہ جنگلات اور سروس سیلکشن بورڈ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محکمہ جنگلات میں فارسٹر اور فارسٹ انسپکٹر کی اسامیوں کے لئے سال2004،2010 اور سال2013 میں درخواستیں جمع کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2013 میں ہمارا ایک ٹیسٹ بھی لیا گیا اور سلیبس بھی فراہم کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تب سے ہم متعلقہ محکمے اور سرو

ترال:ریچھ کے حملے میں دوشیزہ زخمی

سری نگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے بٹہ نور ترال علاقے میں بھاری برکم ریچھ نے 13سالہ لڑکی پر حملہ کرکے اُس کو زخمی کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ’13سالہ اقرا رسول دختر غلام رسول ڈار ساکن بٹہ نور ترال رہائشی مکان کے صحن میں ٹہل رہی تھی کہ اس دوران اچانک ریچھ نے اُ س پر حملہ کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی اہل خانہ نے ریچھ کو وہاں سے بھگا دیا اوربعد ازاں زخمی لڑکی کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع اسپتال ترال پہنچایا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دوشیزہ کو مزید علاج ومعالجہ کی سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ وائلڈ لائف محکمہ نے ترال اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے آٹھ جنگلی ریچھوں کو پکڑ کر وائلڈ لائر سنچری منتقل کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں گھومنا پھ

بپن راوت کا کشمیری عوام کے ساتھ گہرا تعلق تھا: لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے

سری نگر//چنار کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت کا کشمیر سے گہرا تعلق رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بپن راوت کی جدائی کشمیری عوام کیلئے ایک بڑاسانحہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے شیر وانی ہال بارہ مولہ میں ایک تعزیتی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’نہ صرف بارہ مولہ بلکہ پوری کشمیری عوام کے ساتھ اُن کی والہانہ محبت تھی‘۔ فوجی کمانڈر کے مطابق بپن راوت بارہ مولہ میں 5 سیکٹر کے کمانڈر رہ چکے ہیں اور اُن کا یہاں کے لوگوں کے ساتھ قریبی رابط تھا اور لوگ بھی اُنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ کسی دوسرے آرمی آفیسر کی اتنی گہری وابستگی یہاں کے لوگوں کے ساتھ رہی ہوگی جتنی بپن راوت کی تھی‘۔ 15کور کماندر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے

کشمیر بھر میں سردی کی لہر جاری، سری نگر میں منفی 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ

سری نگر// کشمیر میں درجہ حرارت لگاتا کم ہوتا جا رہا ہے، جمعرات کو پوری وادی میں پارہ نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔   عہدیداروں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے گلمرگ سیاحتی مقام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔   ان کا کہنا تھا کہ یہ گلمرگ وادی میں ریکارڈ کی گئی سرد ترین جگہ ہے۔   حکام نے بتایا کہ سری نگر میں بدھ کی رات کو منفی 2.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو منگل کی رات کے منفی 0.4 ڈگری سے ایک ڈگری سے زیادہ کم ہے۔   پہلگام، جو سالانہ امرناتھ یاترا کے بیس کیمپ کے طور پر کام کرتا ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔   شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں پارہ منفی 2.4 ڈگری سیلسیس پر رہا۔   قاضی گنڈ، وادی کے گیٹ وے ٹاو¿ن میں کم سے کم درجہ حرارت من

کورونا سے 2فوت، 151متاثر

سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4489تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 55ہزار 107ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12مسافروں سمیت مزید 151افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 38ہزار 198تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 151افراد میں جموں میں 44جبکہ کشمیر میں 107افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے  سبھی 107افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں 107متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے دیگر 7اضلاع میں سرینگر میں سب سے زیادہ 47، بارہمولہ میں,18 بڈگام میں 14م کپوارہ میں 1، بانڈی پورہ میں 6، گاندربل میں 15جبکہ اننت ناگ میں 1شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مت

بجلی محکمہ کو عوام دوست بناناحکومت کا مقصد

سرینگر//ایک متحرک،موثر اور عوام دست محکمہ بجلی حکومت کا مدعاومقصدہے۔اس بات کا اظہار چیف سیکریٹری ڈاکٹر اے کے مہتہ نے یہاں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ اس سال264کام 2360.27کروڑروپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔یہ ایک سال میں سب سے زیادہ کام کرنے کا ایک ریکارڈ ہے۔تقسیم کاری کے شعبے میں کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن اورجموں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے بالترتیب 35 اور 44پروجیکٹ مکمل کئے ہیںاور رواں مالی سال کے اختتام تک 23 اور 46 پروجیکٹ مکمل کئے جائیں گے جن پر  1160.73کروڑروپے کی لاگت آرہی ہے۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ آئی پی ڈی ایس اور پی ایم ڈی پی (یو) کے تحت 3621ٹرانسفارمرنصب کئے گئے ہیں اور 864سی کے ایم ایچ ٹی اور 2482 سی کے ایم ایل ٹی لائینیں بچھائی گئی ہیں ۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں 2854 ترسیلی ٹرانسفارمرنصب کئے گئے ہیں۔ میٹنگ میں مزید کہا گیا کہ جموں

لولاب پیاراور محبت کی سر زمین ہے :صوبائی کمشنر

کپوارہ//صوبائی سر براہ کشمیر پی کے پولے نے شمالی ضلع کپوارہ کا دورہ کر کے وہا ں وائورہ لولاب میں بلاک میگا دیواس اجلاس میں شرکت کی ۔ انہو ں نے لولاب سے متعلق کہا کہ معروف عالم دین مولانا انور شاہ کشمیر کی جنم بھومی وادی لولاب کی سر زمین پیار و محبت کی سر زمین ہے اور یہا ں کے لوگو ں میں پیار اور جذبہ موجود ہے ۔عوامی ربطہ مہم کے تحت صوبائی سر براہ کشمیر پی کے پولے نے بدھ کے روز کپوارہ کا دورہ کیا جہا ں انہو ں نے میگا بلاک دیوس اجلاس کی صدارت کی ۔اس دوران لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے بلاک میگا دیوس اجلاس میں شرکت کر کے صوبائی سر براہ کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے جانکاری دی۔علاقہ کے لوگو ںنے بجلی کی بحرانی صورتحال اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے حوالہ سے صوبائی سر براہ کو آ گاہ کیا ۔ا س موقع پر وائس ضلع ترقیاتی کونسل کے چیر مین فاروق احمد میر ،ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین ،ایس

مشیر فاروق خان کابانڈی پورہ میں سرمائی تیاریوں کا جائزہ لیا

بانڈی پورہ// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے بانڈی پورہ ضلع میں سرمائی تیاریوں کا جائزہ لیا اور عوامی وفود سے تبادلہ خیال کیا۔ مشیر فاروق خان کے ہمراہ چیئرمین ضلعی ترقیاتی کونسل عبدالغنی بٹ ، ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد ، ایس پی محمد زائد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی افسرخان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر ، مشیر کے او ایس ڈی،ایس ای ’کے پی ڈی سی ایل‘ ، وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی کوثر شفیق،بی ڈی سی کے دیگر اَفسران ، چیئرپرسن ، چیئرمین میونسپل کونسل بانڈی پورہ ، حاجن اور سنبل کی میونسپل کمیٹیوں کے صدور کے علاوہ ضلع کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔ مشیر موصوف نے ضلع میں سرمائی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے ترقیاتی منظر نامے اور سردیوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع کی تیاریوں کے بارے میں

سوپور میں میونسپل کونسل کے خلاف دکانداروں کا احتجاج

سوپور// اقبال مارکیٹ سوپور میں دکانداروں نے سوپور انتظامیہ اور میونسپل کونسل سوپور کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ انہیں سڑکوں پر سٹال لگانے کی اجازت دی جائے یا مناسب جگہ فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایک سال قبل انہیںفراہم کی گئی جگہ موزوں نہیں ہے۔انہوں نے کہا چونکہ قصبے کے تجارتی علاقوں میں ان کے کام پر پابندی ہے جس کی وجہ سے حکام نے انہیں خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ایک احتجاجی نور محمد نے کہا’’ہمیں کوئی مناسب متبادل فراہم کیا جائے یا ہمیں اپنی پچھلی جگہ پر کام کرنے دیا جانا چاہئے کیونکہ پچھلے ایک سال سے وہ زبردست مشکلات کا شکار ہیں‘‘۔ایس ایچ او سوپور خالد فیاض نے موقع پر پہنچ کر دکانداروں کو یقین دلایا کہ وہ ان کا مطالبہ انتظامیہ تک پہنچائیں گے۔  

کشمیر کے طالب علموں کا کارنامہ

سرینگر//عالمی سطح پر سائنسدانوں نے نئی نئی چیزیں کو ایجاد کرکے انسان کو دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کردیا ہے۔ایسے میں کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء نے ایسے رائس کوکر کو ایجاد کیا ہے جسے وائی فائی کے ذریعے کسی بھی جگہ سے اس میں بغیر کسی آدمی کا ہاتھ لگائے کسی بھی مقدار میں چاول تیار کرسکتے ہیں۔سرینگر بڑھ پورہ کے طالب علم جہانگیر احمد لون جو کہ اس وقت یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹرانکس میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے زیر تعلیم ہے، بھی ان طلباء میں شامل ہیں جنہوں نے منفرد اور پہلے رائس کوکر کو ایجاد کیا ہے۔ جہانگیر احمد لون نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے اس رائس کوکر کے بارے میں بتایا ’’یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا رائس کوکر بنانے میں چھ طلباء  نے ملکر محنت اور لگن سے کام کیا ہے جسے گھر سے دور رہ کر کتنے آدمیوں کے لئے کتنا چاول پکانے ہیں ہم بغیر کسی کے سہا

نالہ ماور سے ریت اور باجری نکالنے کا کام جاری

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں نالہ ماور سے ریت اوربابجری نکالنے کاکام جاری ہے جس کے نتیجے میں زرعی ارا ضی کے ساتھ ساتھ آس پاس مکانو ں کو بھی خطرہ لا حق ہے ۔مقامی لوگو ں نے اس نالہ سے ریت اورباجری نکالنے کے خلاف بدھ کے روز احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نالہ سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔نالہ ماور کے آس پاس رہائش پذیر لوگو ںکا کہنا ہے کہ نالہ ماور ضلع کپوارہ کے متعدد دیہات کو پینے کا صاف پانی فراہم کرتا ہے اور اس نالہ کی نگرانی کی ذمہ داری جیالوجی اور مائننگ محکمہ کو دی گئی ہے لیکن عدالت اور ضلع انتظامیہ کی پابندی کے باجود بھی ریت مافیا سرگرم عمل ہے اور دوران شب اس نالہ سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکال دیتے ہیں جس کی وجہ سے نالہ ماور کی ہیت بگڑ چکی ہے اور یہ نالہ بنجر نظر آرہا ہے ۔مقامی لوگو ں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک زمانہ تھا جب یہ نالہ لوگو

متوفی پولیس اہلکاروں کے ورثاء کی امداد 1.43کروڑروپے منظور

جموں//مارے گئے پولیس اہلکاروں اور ایس پی اوز کے لواحقین کو مالی مددفراہم رکھنے کو جاری رکھتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایک کروڑ43لاکھ روپے کی رقم مہلوک اہلکاروں کے لواحقین کے حق میں واگزار کی ہے۔ایک حکم کے مطابق 22لاکھ روپے فی کس  سب انسپکٹرغلام رسول،ہیڈ کانسٹیبل فاروق احمد اور خاتون ہیڈ کانسٹیبل ہربھجن کور کے لواحقین کے حق میں منظور کی گئی جوبیماری کی وجہ سے فوت ہوئے ۔20لاکھ روپے فی کس ہیڈ کانسٹیبل محمد یونس ،ہیڈ کانسٹیبل انوپ سنگھ اوردیپک کمار کے قانونی ورثاء کے حق میں بھی منظور کئے گئے۔ایک اورحکم میں چھ لاکھ روپے ایس پی اوملک راج کے قانونی ورثاء کے حق میں منظور کئے گئے۔پانچ لاکھ روپے کی رقم ایس پی اومحمد شریف ،جوسڑک حادثوں میں دوران ڈیوٹی انجام دہی ہلاک ہوئے،کے ورثاء کو دیئے گئے۔ قابل ذکرہے کہ مہلوک اور متوفی پولیس اہلکاروں کے قانونی ورثاء کے حق میں اس سال ابھی تک43کروڑرو

مابعد تنسیخ دفعہ370

 سری نگر//مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے نے بدھ کو ملکی پارلیمان کے ایوان بالاکو ایک تحریری جواب میں مطلع کیا کہ جموں و کشمیر حکومت کو دفعہ370 کی منسوخی کے بعد اب تک تقریباً 31000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ ممبر پارلیمنٹ ایم پی نارائن داس گپتا کے سوال پر راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں وزیر داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ حکومت نے 19 فروری 2021کو مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کیلئے نئی مرکزی سیکٹر اسکیم کو متعارف کیا ہے تاکہ جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کو راغب کریں۔مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے نے کہاکہ اس کی تکمیل جموں وکشمیر انڈسٹریل پالیسی، جموں وکشمیر پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پالیسی اور جموںوکشمیر انڈسٹریل لینڈ الاٹمنٹ پالیسی کے ذریعے کی گئی ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کاتحریری جواب م

حج2022

سرینگر//عازمین حج2022کوتربیت فراہم کرنے کیلئے جموں کشمیر کے مستقل سرکاری ملازمین سے 20دسمبر تک درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔ درخواست دہندہ نے ترجیحی طور 2017،2018یا2019 میں حج کیا ہو اور 58برس سے زیادہ عمرکانہ ہو۔31دسمبر2021کو25سے58سال کی عمر کے ملازم آن لائن درخواست دینے کے اہل ہیں اورانہوں نے کووِڈ- 19 سے بچائو کا منظور شدہ ٹیکہ لگایا ہو۔ اسکے علاوہ درخواست دہندہ  انگریزی، ہندی،اردو اور مقامی زبان کوروانی سے بولنا جانتا ہو ،کمپوٹر کی جانکاری رکھتا ہوتاکہ ای میل /وٹس ایپ پر پیغام اور مسیج بھیج سکیں یاوصول کرسکیں۔ درخواست دہندہ کیلئے لازمی ہے کہ وہ حج اورعمرہ سے متعلق تمام امور کی جانکاری رکھتا ہو۔جسمانی اورذہنی طور چست ہواوربھاری اجتماع سے خطاب کرنے کی اہلیت رکھتاہواورتربیت دینے کیلئے اس کے پاس وقت ہو۔ جرائم کا پس منظر رکھنے والے یا جن کے خلاف کسی عدالت میں کوئی کیس چل رہا ہو،وہ در

نتظامی صلاحیت سازی پروگرام

سرینگر//سرکار نے جموں کشمیر انتظامی سروس اور کئی محکموں کے سربراہاں، سیکریٹریوں اور کمشنروں سمیت30سینئر افسراں کو اُتراکھنڈ کے مسوری میں 13 دن تک جاری رہنے والے انتظامی صلاحیت سازی کے پروگرام میں شمولیت کومنظوری دی۔ حکومت ہند کی جانب سے انسٹی چیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کی جانب سے منعقدہ صلاحیت سازی کا یہ پروگرام نیشنل سینٹر فار گوڈ گورننس مسوری میں13سے25دسمبر تک جاری رہے گا۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ12روز تک جاری رہنے والے اس صلاحیت سازی پروگرام میں جموں کشمیر کے30سینئر ’کے اے ایس‘ افسراں شمولیت کریں گے۔ ان افسراں میں جموں کشمیر سپیشل ٹریبونل کی چیئر پرسن رخسانہ غنی، جموں کشمیر کیبل کار کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد اکبر وانی، جموں کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر شیخ ارشد ایوب، ڈائریکٹر سری کلچر بابیلا

میں دوانجینئر ڈیپوٹیشن پر تعیناتSIA

سرینگر// حکومت نے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس اے آئی) کو فعال بنانے کیلئے2انجینئروں کو ڈیپوٹیشن پر اس ایجنسی میں تعینات کیا ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے محکمہ بجلی کے جونیئر انجینئر وکاس رازدان ،جو کہ فی الوقت ریلیف آرگنائزیشن جموں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات تھے،کو اپنی اسامی سمیت ریاستی تحقیقاتی ایجنسی میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تبدیل کیا ہے۔ آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ آر ٹی ائو آفس سرینگر میں جونیئر سسٹم انجینئر خورشید ملک کو بھی اپنے  پوسٹ سمیت’سی آئی ڈی‘ محکمہ میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تبدیل کیا گیا ہے۔ آرڈر کے مطابق وکاس رازدان اور انجینئر معراج خورشید ملک ’ایس اے آئی ‘ و سی آئی ڈی کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی،ڈیپوٹیشن کی ضوابط کے شروط پر ہوگی،جس کا ذکر جموں کشمیر سیول سروس ضوابط مجریہ1956کے شیڈول18میں کیا گیا ہے&ls

بجلی کٹوتی میں لوگوں کی زندگی جہنم بنا دی:لائیگرو

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے حلقہ انچارج حبہ کدل عارف لائیگرو نے کشمیر بالخصوص سرینگر میں بجلی کے موجودہ بحران پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں کو جہنم بنا دیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پورا کشمیر صوبہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بزرگ ، طلباء اور مریض زیادہ متاثر ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر کے بعد سے کشمیر اندھیرے میں گھرا ہوا ہے اور  صورتحال بہت زیادہ خراب ہوئی ہے۔لائیگرو نے کہا کہ سول انتظامیہ نے لوگوں کو اپنے ھال پر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بس لوگ نہیں جانتے کہ کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کٹوتی کا شیڈول صرف یہ ظاہر کرنے کے لیے پھیلایا گیا تھا کہ میٹررڈ والے علاقوں میں بھی بار بار بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء اور مریض سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔پی ڈی پی لیڈر نے کہا کہ کشمیر میں ایسا منظ

گاندربل میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس

گاندربل//گاندربل میں نیشنل کانفرنس ورکنگ کمیٹی کا ایک اجلاس ضلع صدر غلام نبی راتھرکی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں رواں ماہ کی 14 تاریخ کو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے دورئہ گاندربل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں گاندربل کے بیشتر علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی اراکین نے شرکت کی اور پارٹی کی مضبوطی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر نیشنل کانفرنس کے دورئہ گاندربل کے سلسلے میں کی جانی والی تیاریاں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی کو چھوڑ کر جانے والے ہرن گاندربل کے سرپنچ اعجاز احمد نے پارٹی میں پھر سے شمولیت اختیار کی۔  

تازہ ترین