پلوامہ کے بعد چیک چولان شوپیان میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم آرائی

پلوامہ// وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میںتیزی کے بیچ پہاڑی ضلع شوپیان کے چیک چولان علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں تین جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔  پولیس نے جھڑپ میں تین جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیک چولان شوپیان نامی گاﺅں میں دو سے تین جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آ ر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو بدھ کی اعلیٰ الصبح محاصرے میں لیا اور تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔  ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ بدھ کی اعلیٰ الصبح جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فوج و فورسز پر شدید فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں فائرنگ شروع ہوتے ہی فوج و فورسز نے مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی اور اس طرح سے علا

جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سری نگر میں علامتی احتجاج

سری نگر// جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے کے ای جے اے سی) نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے مطالبے کو لے کر علامتی احتجاج درج کیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ ’ڈیلی ویجرس کے ساتھ انصاف کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی برسوں سے عارضی ملازموں کی نوکریوں کی مستقلی کے مسئلے کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج تک کئی میمورنڈم بھی پیش کئے لیکن مسئلے کو حل نہیں کیا گیا۔ موصوف احتجاجی نے کہا کہ سرکار نے اصولی طور پر یہ مسئلہ تسلیم بھی کیا ہے اور ہمارے ساتھ بھی ایک معاہدہ کیا ہے اور ہمیں یہ مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور ہم نے اس کو ترجیحی بنیادوں پر لیا ہ

اومیکرون:محکمہ صحت کشمیر نے ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت دی

سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز نے کہا ہے کہ بڑھتی کویڈ -19 کی صورتحال اور نئے وائرس اومیکرون کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے انتہائی اختیاط کی ضرورت ہے، اومیکرون کو عالمی ادارہِ صحت نے تشویش ناک قسم قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے بدھ کے روز صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ انفیکشن میں اضافے اور وائرس کی نئی اقسام کے پھیلنے کے پیش نظر کویڈ-19 کے لیے ریورس ٹرانسکرپشن پولیمریز چین ری ایکشن (RT-PCR) ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔ ڈائریکٹوریٹ نے متعلقہ چیف میڈیکل آفیسرز، میڈیکل آفیسرز اور بلاک میڈیکل آفیسرز سے کہا ہے کہ وہ انفیکشن کے پھیلاو¿ پر نظر رکھنے کے لیے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں RT-PCR ٹیسٹنگ کو بڑھا دیں۔  

کرنٹ لگنے سے محکمہ بجلی کا45سالہ لائین مین زخمی

کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کلم گاوں میں بدھ کے روز محکمہ بجلی (پی ڈی ڈی) کا ایک 45 سالہ لائن مین بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ایک سرکاری اہلکار نے نیوز ایجنسی - کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ محکمہ بجلی کا لائن مین جس کی شناخت فیاض احمد شاہ (45) ولد محمد یوسف شاہ کے طور پر ہوئی، جو کہ کلم کا رہائشی تھا، بجلی کے ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کی زد میں آ گیا۔ زخمی لائین مین کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔  

کشمیر: خشک موسم کے بیچ سردی کا زور برابر جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

سری نگر//وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کا زور برابر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری 15دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریوں میں 15 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 8 اور9 دسمبر کو زوجیلا- دراس علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت دونوں یونین ٹریٹریوں میں دن کے دوران موسم خوشگوار جبکہ رات کے دوران سردیاں متوقع ہیں۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں یکم دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین ات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم د

اسلامیہ کالج سری نگر میں تعینات چند ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد کالج بند

سری نگر// جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے اسلامیہ کالج میں کئی ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کالج کو 11دسمبر تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’اسلامیہ کالج سری نگر میں پرنسپل کی ہدایت پر تدریسی و غیر تدریسی عملے سے وابستہ ملازمین کے ٹیسٹ کئے گئے جس دوران چند ایک کی رپورٹ مثبت آگئی‘۔ کالج پرنسپل شیخ اعجاز بشیر نے بتایا کہ ’ٹیسٹنگ کے پہلے روز کئی ملازمین میں کورونا کی تشخیص پائی گئی‘ ۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر کالج کو 11دسمبر تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کالج میں اب در س وتدریس کا کا م کاج 13دسمبر سے شروع ہوگا ۔ پرنسپل موصوف کے مطابق کالج بند رہنے کے دوران طلبہ و طالبات کو آن لائن موڑ کے ذریعے پڑھانے کا معقول بندوبست کیا گیا ہے۔ اُنہو

اننت ناگ میں تیندوے اور ریچھ کو قابو کیا گیا

سری نگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہالن ویری ناگ اور تلوانی باغات میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ریچھ اور تیندوے کو پکڑ کر وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’مقامی لوگوں کی جانب سے جنگلی جانوروں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد کنٹرول روم اہر بل نے تلوانی میں آپریشن شروع کیا‘ ۔ انہوں نے کہا کہ جی توڑ مشقت کے بعد وائلڈ لائف ٹیم نے تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ۔ علاوہ ازیں ہالن وہری ناگ میں بھی ایک بھاری برکم ریچھ کو محکمہ جنگلی حیات سے وابستہ اہلکاروں نے قابو کیا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں گھومنا پھرنا ایک معمول سا بن گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور اب بالائی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہ گئے ہیں بلکہ میدانی علاقوں میں بھی نمودار ہونے لگے ہیں جس سے وادی م

پلوامہ کے بعد چیک چولان شوپیان میں جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین تصادم آرائی/تین ٹی آر ایف جنگجو جاں بحق ، اسلحہ بھی بر آمد علاقے میں تلاشی آپریشن جاری / پولیس

شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چک چولند علاقے میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔  ایک سینئر پولیس افسر نے نیوز ایجنسی - کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ بدھ کی صبح شوپیاں میں جاری ایک تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے، جس کی شناخت کی جا رہی ہے جب کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ قبل ازیں، ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن (CASO) شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی، جس کا جوابی کارروائی کی گئی۔    

۔11روز بعد اموات میں اضافہ| 4فوت، 132متاثر

سرینگر / جموں و کشمیر میں11دنوں کے بعد کورونا وائر سے ہونے والی اموات میں اچانک اچھال آیا ہے۔  پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 4افراد فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4487تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل 26نومبر کو کورونا وائرس سے 4افراد فوت ہوگئے تھے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 47ہزار 917ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت مزید 132افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ  38ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 38ہزار 47ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 132افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 29جبکہ کشمیر میں 103افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے سبھی 103افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 103افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 32،ب

بجلی کی ابتر صورتحال | بانڈی پورہ میںبجلی بحران | لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا،ضلع ہسپتال بھی متاثر

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ ضلع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ضلع کے قصبہ جات اور دیہات کو ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے بلکہ ضلع ہسپتال بانڈی پورہ بھی متاثر ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بجلی کی مسلسل کٹوتی کے نتیجے میں انہیں پچاس لیٹر ڈیزل فی گھنٹہ خرچ ہوتا ہے۔ قصبہ کے ملحقہ علاقہ جات آجر، کلوسہ ،اونہ گام پنجیگام، سنرونی، آیت مولہ، اہم شریف چکریشی پورہ، پانار،بونہ کوٹ ،پزل پورہ ،درمہامہ ،منتری گام ، سملر، شوخبابا ،ارن چیونٹی مولہ کے لوگوں نے بتایا کہ مسلسل لوڈشیڈنگ اُن کیلئے عذاب بنا ہوا ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ مٹی کا تیل بھی میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے شام ہوتے ہی گھپ اندھیراچھاجاتا ہے۔ سنروانی ،چکریشی پورہ اوراہم شریف بلال کالونی کے لوگوں نے بتایا کہ بجلی فیس کی باقاعدگی کے ساتھ ادائیگی کے باوجود اس قدر کٹوتی ناانصافی ہے۔    

سرینگر لداخ شاہراہ آمدورفت کیلئے بحال | سونہ مرگ سے 152مسافر اور مال بردار گاڑیاں کرگل کیلئے روانہ

کنگن//دو روز تک بند رہنے کے بعد منگلوار کو سرینگر لداخ شاہراہ کو آمدورفت کے لئے بحال کیا گیا۔تازہ برفباری کی وجہ سے 434کلو میٹر طویل سرینگر لداخ شاہراہ کو حکام نے احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا تھا جس کے نتیجے میں دراس اور سونہ مرگ میں چھوٹی بڑی 152گاڑیاں درماندہ ہوگئی تھیں جس کے بعد پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیادوں پر دراس اور زوجیلا سے سوموار شام تک برف ہٹایا گیا ۔ سونہ مرگ میں تعینات ٹریفک پولیس کے ڈی ٹی آئی انسپکٹر نویت ورما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منگلوار صبح ساڈے دس بجے سونہ مرگ سے کرگل اور لداخ کی طرف 152مسافر اور مال بردار گاڈیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود زوجیلا درے پردن بھر ٹریفک کی نگرانی کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موسم سازگار رہا تو آج کرگل سے سرینگر کی طرف گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہو گی۔  

سوپور میں مجلس النساء کی تقریب | چار خواتین بہترین کارگردگی کیلئے ایوارڈ سے سرفراز

سوپور//ادبی مرکز کمراز کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں منگل کو مجلس النسا ء سوپور کے اہتمام سے آج زنانہ کالج آف ایجوکیشن نور باغ سوپور میں خواتین کی ادبی تقریب منعقد ہوئی۔ مجلس کے صلح کار ڈاکٹر رفیق مسعودی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔پہلی نشست کی صدارت پرنسپل زنانہ کالج پروفیسر فہمیدہ ہلال نے کی جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر سوپور پرویز سجاد اور ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ ایوانِ صدارت تھے۔ تقریب کی پہلی نشست میں ڈاکٹر فرحت جبین کو محکمہ صحت، حنیفہ قریشی کو محکمہ تعلیم اور سماجی کام، اشواق مسعودی کو صحافت جبکہ ڈاکٹر رافعہ ولی کو ادب کے شعبوں میں بہترین کارکردگی پر اعزاز و اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ ہماری خواتین کو سماج میں کافی درجہ دیا گیا ہے اور ضرورت اس بات

دفعہ 370کی بحالی کا خواب | دیکھنے والے خیالوں کی دنیا میں رہتے ہیں:الطاف ٹھاکر

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے واضح کیا کہ دفعہ 370کی واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی 370کی بحالی کا خواب دیکھ رہی ہیں۔موصوف پانپور ٹائون ہال میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے دفعہ 370کی منسوخی کا فیصلہ لیا جس کی وجہ سے آج جموں وکشمیر کے لوگ آزاد فضاوں میں سانسیں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے چھ رفقا کے ہمراہ جنتر منتر پر ڈراما کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ محبوبہ مفتی اس طرح کے بیانوں سے لوگوں کو اب گمراہ نہیں کرسکتی ہیں کیونکہ وہ وقت چلا گیا جب لوگوں کو کھوکھلے دعوئوں اور وعدوں سے بھلایا جاتا تھا۔الطاف ٹھاکر نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے اس سے قبل بھی سبز باغ دکھا کر جموں وکشمیر کے لوگوں کو بیوق

ٹنگمرگ میں آگ | 2گائوخانوں کو جزوی نقصان

 ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں دو گائوخانے اور ٹین شیڈ کو جزوی طور نقصان پہنچا ۔ شرائے ٹنگمرگ میں منگل کی صبح دس بجے عبدالعزیز بٹ اور محمد مقبول ماگرے کے گائو خانوں میں اچانک آگ نموادر ہوئی جس سے دونوں گائو خانے اور ایک ٹین شیڈ کو نقصان پہنچا۔ تاہم فائرسروس ٹنگمرگ کی بروقت کارروائی سے وہاں دیگر املاک کو خاکستر ہونے سے بچایا گیا۔مقامی لوگوں نے فائرسروس کی بروقت کارروائی کی سراہنا کی۔  

ایس آر ٹی سی ملازمین 5ماہ سے تنخواہوں سے محروم، فاقہ کشی کے شکار | نئی گاڑیوں کی خریداری پرکروڑوں خرچ،سبکدوش ملازمین کیلئے ایک پائی بھی نہیں

سرینگر// جموں و کشمیر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو مالی بحران کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں سبکدوش ملازمین گریجویٹی اور رخصتی کے مراعات سے محروم ہیں،جبکہ حاضر سروس ملازمین بھی کئی ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ذہنی تنائو کا شکار ہیں۔ ایس آر ٹی سی میں نئی روح پھونکنے کیلئے جہاں نئی گاڑیوں کی خریداری شباب پر ہے ،وہیں اس ادارے کے خزانے خالی ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے سبکدوش اور حاضر سروس ملازمین تنخواہوں اور دیگر مراعات سے محروم ہیں۔فاروق احمد شیخ، جنہوں نے کارپوریشن میں تین دہائیوں سے زائد عرصے تک بطور ڈرائیور خدمات انجام دیں، اب بھی سبکدوشی کے بعد مراعات سے محروم ہیں۔ شیخ 2019 میں ریٹائر ہوئے اور تب سے، وہ گریجوٹی اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے دیگر فوائد کی وصولیابی  کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ ان 300 سبکدوش ملازمین میں سے ایک ہیں، جو دو سال سے اپنے رقومات کی و صولیابی کا انتظار ک

وادی کے پہاڑوں پرفوج ،بحریہ اور فضائیہ کی مشترکہ مشق | ہیلی ڈراپ کے دوران ٹاسک فورس نے9000فٹ بلندی پرکام کیا

سری نگر//سری نگر میں قائم فوج کی چنار کور نے منگل کو وادی کشمیر کے اونچے علاقوں میں ہیلی کاپٹر سے چلنے والی تربیت اور مشق کی۔ ایک فوجی افسرنے کہا’’یہ ایک سہ فریقی مشق تھی جو کشمیر میں ہندوستانی فضائیہ، بحریہ اور فوج کے ساتھ کی گئی تھی۔‘‘انہوں نے کہا کہ مشق کا منصوبہ فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر آپریٹنگ ماحول میں دشمن کی صفوں کے پیچھے حکمت عملی کے ساتھ ٹاسک فورس کو داخل کرنے کی مشترکہ صلاحیت کو درست کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔انہوںنے کہا،’’مشن کے کامیاب انعقاد نے منصوبہ بندی، وسائل کے استعمال اور متعین کردہ مشن کے مقاصد کی تکمیل میں مسلح افواج کی سہ فریقی خدمات کی حقیقی عکاسی کے طور پر حاصل کی گئی مشترکہ جذبے کی توثیق کی۔‘‘انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے گرائے گئے ٹاسک فورس نے 9,000 فٹ سے زیادہ کی بلندی پر برف پوش علاقے میں کام کیا اور اس

مالی نظم وضبط اور متوازن اخراجات | محکموں کو کارکردگی متاثر کئے بنا کفایت شعاری یقینی بنانے کی تلقین

سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میںسرکار کی آپریشنل کارکردگی کو محدود کیے بغیر مالیاتی نظم و ضبط کو فروغ دینے اور اخراجات کی متوازن رفتار کو یقینی بنانے کے لیے، تمام سرکاری محکموں اور خود مختار اداروں کو حکومت کی طرف سے مالی امداد فراہم کرنے کے لیے معیشت اور کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل کرنے کا حکم دیا جبکہ انتظامی سیکریٹریوں کو ان اقدمات پر عمل آواری کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی۔ محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری( فائنانشل کمشنر فائنانس) اتل ڈھلو کی جانب سے منگل کو جاری حکم نامہ میں ان اقدمات کی نشاندہی کی گئی جس سے مالیاتی نظم و ضبط کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے،’’رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران اخراجات کو مختص بجٹ کے 30 فیصد تک محدود رکھا جائے اور مارچ کے مہینے میں اخراجات کو بجٹ کے تخمینے کے 15 فیصد تک محدود رکھا جائے۔‘‘ آرڈر میں

سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ کپوارہ میں سہولیات کافقدان | نامعقول طبی عملہ،پرانی مشینیں،نامکمل آپریشن تھیٹر،عوام کو مشکلات

کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ کے سب ضلع اسپتال میں طبی عملہ اور جدید سازوسامان نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اوراکثر انہیں معمولی بیماریوں کیلئے ضلع اسپتال کپوارہ جاناپڑتا ہے۔کرالہ پورہ میں کئی دہائیاں قبل ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر بنایاگیاتھا جسے آبادی میں اضافے کی بناپر کئی برس قبل سب ضلع اسپتال کا درجہ دیاگیا اور اسپتال کیلئے نئی عمارت کی تعمیر بھی دس سال قبل شروع کی گئی جوسست رفتاری کے باعث گزشتہ برس مکمل کی گئی اور اسپتال کو اس عمارت میں منتقل کیاگیا۔مقامی لوگوں کو امید تھی کہ اب اس اسپتال میں انہیں تمام سہولیات مہیا ہوں گی لیکن مقامی لوگو ں کے مطابق ایک سال قبل اسپتال کو نئی عمارت میں تو منتقل کیا گیا لیکن اس کے با وجود بھی کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ۔مقامی لوگو ں کے مطابق موجود بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد شفیع میر نے اگرچہ اسپتال میں جدید طبی علاج و معالجہ بہم رکھنے

مزید خبریں

پٹرول اورڈیزل گاڑیوں پرانحصار ختم کرنے کی مہم | 150سے 200الیکٹرک بسیں شامل کی جائیں گی | حکومت بجلی بسوں کو متعارف کرانے کیلئے سنجیدہ:لیفٹیننٹ گورنر جموں//جموں کشمیرمیں بین الشہراوراندرون شہر بہتر اور صاف ٹرانسپورٹ مہیا رکھنے کیلئے لیفٹینٹ گورنر نے یہاں اولیکٹراگرین ٹیک لمیٹڈ کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹرکے وی پردیپ کے ساتھ میٹنگ میں بجلی سے چلنے والی بسوں کو متعارف کرانے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ بجلی سے چلنے والی بسیں مستقبل کاٹرانسپورٹ ہیں کیوں کہ ماحول دوست  ہونے کے علاوہ شہری ماحولیات کیلئے موزوں ہیں اور ان سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مددملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کا مدعاومقصد پٹرول سے چلنے والے ایندھن پرانحصارکم کرنا ہے تاکہ سرسبزاوردیرپانقل وحمل کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔اولیکٹراگرین ٹیک لمیٹڈ کے چیئرمین

تازہ ترین