سری نگر-لہہ شاہراہ پردو دن بعد آمد ورفت بحال

سرینگر//434 کلومیٹر طویل سری نگر-لہہ قومی شاہراہ ہفتے کو برف باری کی وجہ سے بند ہو گئی تھی، جو دو دن تک بند رہنے کے بعد منگل کو دوبارہ آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھول دی گئی۔  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک، گاندربل، مہراج الدین رینہ نے گریٹر کشمیر کو بتایا کہ شاہراہ پر آج ٹریفک بحال کر دی گئی اور تقریباً 150 گاڑیوں کو بشمول 120 بڑی گاڑیوں کو سونمرگ سے لداخ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی جب کہ پھنسے ہوئے گاڑیوں کو بھی کرگل سے سری نگر جانے کی اجازت دی گئی۔  ڈپٹی ایس پی ٹریفک گاندربل، پولیس اور بیکن کے اہلکاروں کو برف باری کے بعد زوجیلا میں ٹریفک کی بحالی کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔  محکمہ ٹریفک کے مطابق، بدھ کو کرگل سے سری نگر کی طرف یک طرفہ ٹریفک کو سری نگر-سونامرگ-گمری روڈ پر چلنے کی اجازت ہوگی۔  

دفعہ 370 کی بحالی کا خواب دیکھنے والے دراصل خیالوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں: بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر

سری نگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے واضح کیا کہ دفعہ 370 کی واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی 370 کی بحالی کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ ان باتوں کا اظہار بی جے پی ترجمان نے پانپور ٹاون ہال میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی کا فیصلہ لیا جس وجہ سے آج جموں وکشمیر کے لوگ آزاد فضاوں میں سانسیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے چھ رفقا کے ہمراہ جنتر منتر پر ڈراما کیا ہے اور اُن کی جانب یہ کہنا کہ اس قانون کو واپس لایا جائے گا سفید جھوٹ ہے ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی اس طرح کے بیانوں سے لوگوں کو اب گمراہ نہیں کرسکتی ہیں کیونکہ وہ وقت چلا گیا جب لوگوں کو ک

جموں وکشمیر امپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر// جموں وکشمیر امپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے کے ای جے اے سی) نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات خاص طور پر عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی ’انقلاب زندہ باد‘، ’ایل جی تیری سرکار میں بچے بھوکے مرتے ہی‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پریس کالونی میں اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ سرکار عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے لئے ایک واضح پالیسی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر کام کرتے ہیں لیکن ان کے مسائل کو حل نہیں کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور ہم اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ احتجاجی نے کہا کہ ملازمین سماج کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے حقوق کی حفاظت

منوج سنہا کا فلیگ ڈے کے موقعے پر مسلح افواج کو خراج

سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم پرچم (فلیگ ڈے) کے موقع پر منگل کے روز مسلح افواج کو شاندار خراج پیش کرتے ہوئے ان کے لئے اظہار ممونیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا نا قابل تسخیر جذبہ پوری قوم کو عظمت کے حصول کی طرف ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے آرمڈ فورسز فلگ ڈے فنڈ کے لئے دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی۔ موصوف نے باتوں کا اظہار اپنے ایک ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا: ’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر میں ممونیت کا اظہار کرتے ہوئے مسلح افواج کی بہادری اور ملک کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ہماری مسلح افواج تواتر کے ساتھ بہادری کے اعلیٰ معیارات قائم کر رہے ہیں ان کے ناقابل تسخیر جذبہ قوم ہر روز عظمت کے حصول کی طر

حالات کو بہتر بنانے کے لئے کانگریس کا ساتھ دینا لازمی: غلام احمد میر

سری نگر// جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے موجودہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے کانگریس کا ساتھ دینا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘ کی پالیسی پر گامزن ہے اور کانگریس وہ پارٹی ہے جس نے کبھی بھی سیکولرزم کے اپنے موقف سے منہ نہیں موڑا۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ممبرشپ مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا: ’ہم آج پارٹی ممبر شپ مہم کا آغاز کر رہے ہیں جو پارٹی آئین کے مطابق ہر چار سال کے بعد کیا جاتا ہے اور ملک میں یہ مہم یکم نومبر سے شروع ہوئی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ملک کا کوئی بھی 18 سال سے اوپر کی عمر کا شہری پانچ روپے فیس ادا کرکے کانگریس کا ممبر بن سکتا ہے اور پھر اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر آگے

کولگام کے بیگام علاقے میں کشمیریت کی مثال زندہ: مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسومات انجام دیں

کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بیگام علاقے کے لوگوں نے کشمیر میں صدیوں سے چلی آ رہی روایت آپسی بھائی چارے اور ہمدردی و اخوت کی شاندار مشعل کو اس وقت مزید فروزاں کیا جب وہ نہ صرف ایک عمر رسیدہ راجپوت ہندو خاتون کی موت پر رات بھر غمزدگان کی ڈھارس بندھاتے رہے بلکہ ان کی آخری رسومات سر انجام دینے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بتادیں کہ کولگام کے بیگام گاؤں میں رہائش پذیر ایک عمر رسیدہ راجپوت ہندو خاتون لاجونتی دیوی کی پیر کی شام قریب سات بجے موت واقع ہوئی۔ مختار احمد کھانڈے نامی ایک مقامی باشندے نے یو این آئی اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں ہمیشہ بھائی چارے سے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’پیر کی شام جب مذکورہ خاتون کی موت واقع ہونے کی خبر گاؤں میں پھیل گئی تو گاؤں کے سارے لوگ ان کے گھر پر جمع ہوئے اور ہم

شمالی کشمیر کے سنگھ پورہ میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سنگھ پورہ علاقے میں منگل کی صبح ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے سنگھ پورہ علاقے میں منگل کی صبح جیل پل کے قریب مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور پولیس کو اس کے متعلق مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔  

کشمیر: مطلع صاف رہنے سے سردی میں پھر اضافہ، گلمرگ سرد ترین جگہ

سری نگر//وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے سے درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا گیا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین جگہ رہی جہاں مسلسل دوسری شب بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ وادی میں اگلے دس دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 8 اور 9 دسمبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے تاہم بعد ازاں موسم پھر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔ دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں یکم دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5

برف و باراں تَھم گیا،دھوپ کِھل گئی

 سرینگر// محکمہ موسمیات نے پیر کے روز اگلے دس دنوں کیلئے بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اور جموں اور کشمیر میں 8-9 دسمبر کے آس پاس کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ "جیسا کہ توقع تھی ،موسم میں بہتری آئی ہے‘‘۔ اگلے دس دنوں کی پیشین گوئی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 8 سے 9 دسمبر تک بعض مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ لیکن مجموعی طور پرموسم بنیادی طور پر خشک رہے گا۔ جموں و کشمیر اور لداخ  میں اگلے 10 دنوں کے لیے  موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گیتاہم رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی آئے گی۔ سرینگر میں 24 گھنٹوں کے دوران  15.3 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گزشتہ رات  0.6 ڈگری درجہ حرارت رہا، گلمرگ میں12.2میٹر برف ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں درجہ حرارت یکم دسمبر کو منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر

کپوارہ میں فورسز سب انسپکٹر کی حرکت قلب بند

کپوارہ// سی آر پی ایف کا ایک سب انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے میں فوت ہواہے۔بتایا جاتا ہے کہ سی آر پی ایف کے98بٹالین کا سب انسپکٹر جے نارائن سنگھ کو اتوار کی شب سانس لینے میں دشواری آئی جس کے بعد اس  کے ساتھیو ں نے انہیں سب ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ ڈاکٹرو ں نے سب انسپکٹر کا پوسٹ مارٹم کیا جس کے بعد یہی اندازہ ہوتا ہے کہ مذکورہ آفیسر حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوا ہے۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس زیر دفعہ 174کے تحت تحقیقات شروع کی ہے۔  

ڈانگر پورہ ہردشیوہ سڑک خستہ حال

سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں علاقہ زینہ گیر کے ڈانگر پورہ سے ہردشیوہ تک رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک زینہ گیر کے کئی دیہات کو جوڑتی ہے تاہم آج تک حکام نے اس سڑک کو نظر انداز کیا ، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی اور ٹرانسپورٹروں کو کافی مشکلات درپیش ہیں۔ ہردشیوہ کے ایک باشندے طارق احمد ڈار نے ا سس سلسلے میں بتایا کہ رابطہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے اور سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معمولی بارشوں سے یہ سڑک بیشتر جگہوں پر جھیل کا منظر پیش کرتی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں، مسافروں اور خاصکر زمینداروں کواپنے باغات تک پہنچنے میں بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے کئی مرتبہ آراینڈ بی محکمہ کو اس سڑک کی مرمت کرنے کیلئے اپیل کی لیکن کو

ڈاکٹر امبیڈکرکی برسی پر مہاپری نروان دیوس منایا گیا

سرینگر//آزادی کا امرت مہااتسو مہم کے ایک حصے کے طور پر کشمیر کے مختلف اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے پیر کو آئین ہند کے مصنف ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کی 66 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر متعلقہ ڈپٹی کمشنروں نے ملک میں اہم سماجی اقتصادی ڈھانچہ کو ڈیزائن کرنے اور اس کی فراہمی میں ڈاکٹر امبیڈکر کے تعاون پر روشنی ڈالی۔بڈگام میں ڈپٹی کمشنر شہباز مرزا نے ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر امبیڈکرکوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امیبیڈکر نہ صرف ایک ماہر معاشیات، سیاست دان اور سماجی مصلح تھے بلکہ انہیں ایک آرکیٹیکٹ اور ہندوستانی آئین کا باپ بھی سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر اے ڈی سی اکرم اللہ ٹاک، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، سی ڈی پی او بڈگام نے پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام میں آئی سی ڈی ایس کے سپروائزروں، آنگن واڑی کارکنان اور سماجی بہبود اور دیگر دفاتر کے عہدیداروں نے بھی ش

طلبا روزگار تلاش کرنے کے بجائے روزگار

سرینگر// اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں اسکل ڈیولپمنٹ کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقا د عمل میں لایا گیا جس میں ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ کو بڑھاوا دینے کی خاطر یونیورسٹی اپنا کلیدی کردار ادا کرئے کو تیارہے۔انہوں نے کہا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات روزگار تلاش کرنے کے بجائے دوسروں کو روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔وائس چانسلر نے کہا’’ ہمیں اسکل ڈیولپمنٹ کی طرف خصوصی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آگے چل کرنوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے اپنا روزگار خود کما سکیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ کو بڑھاوا دینے کی خاطر اسلامک یونیورسٹی اپنا بھر پور تعاون فراہم کرے گی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کالجوں

بڈگام اور گاندربل میں انکم ٹیکس کی جانکاری مہم

سرینگر//جموں و کشمیر اور لداخ میں انکم ٹیکس محکمہ نے’ملاقات ‘کے تحت ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا۔ انکم ٹیکس کے پرنسپل کمشنر کی رہنمائی میں یہ پروگرام بڈگام اور گاندربل کے اضلاع میں جاری رکھا گیا۔دونوں پروگراموں میں مقامی نوجوانوں، تاجر برادریوں، میوہ کے کاشتکاروں، چھوٹے دکانداروں اور سرکاری ملازمین کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ٹیکس دہندگان میں انکم ٹیکس سلیب کی شرحوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے ساتھ ساتھ تاجروں کو انکم ٹیکس کی فرضی ٹیکسیشن اسکیم کے مختلف حصوں کے بارے میں مطلع کیا گیا، جو اکائونٹس کے آڈٹ کیے بغیر اور اکائونٹس کی کتابوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت کے بغیر ریٹرن فائل کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ابھیشری نے سامعین پر زور دیا اور حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایماندار اور قابل فخر ٹیکس دہندگان کے طور پر نیشن بلڈنگ کے کام میں اپنا حصہ ڈالیں۔دونوں آگاہی پروگ

پہلگام میں ڈگری کالج کی عدم موجودگی

سرینگر// پہلگام میں ڈگری کالج کی عدم موجودگی سے علاقے کے طلبہ کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلگام کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو چالیس پچاس کلو میٹر کا سفر طے کرکے ڈگری کالج اننت ناگ پہنچناپڑتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ علاقہ قریب پانچ لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جس میں ہزاروںایسے طلبہ شامل ہیں جنہیں ڈگری کالج جانا پڑتا ہے ۔ اس سلسلے میں عوامی حلقوںنے بتایا کہ علاقے میں کالج کے قیام کیلئے پچھلی سرکاروں نے وعدے تو کئے تھے لیکن زمینی سطح پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ 2012سے یہاںکے لوگ یہ مطالبہ کرتے آرہے ہیں لیکن حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔مقامی لوگوں نے اعلی تعلیم کے حکام سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ۔سی این آئی   

آری پل ترال میں محکمہ ایکسائز کاجانکاری کیمپ ،خشخاش کی کاشت ترک کرنے کی صلاح

ترال// سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل میںپیر کے روز محکمہ ایکسائز کی جانب سے ایک جانکاری کیمپ منعقد ہوا ہے جس میںمحکمہ کے افسران ،مقامی دہی نمائندوں،تحصیل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ جانکاری  کیمپ میں ماہرین نے منشیات کی وباء کو روکنے کے لیے حاضرین کو جانکاری دی کی وہ کس طرح مقامی سطح پر اپنے اپنے علاقوں میں اس حوالے سے اپنا کردار نبھا سکتے ہیں ۔مقررین نے تمام لوگوں سے منشیات کی وباء کو جڑ سے اکھاڑ پرپر زوردیتے ہوئے خشخاش اور دیگر ممنوعہ فصل کو اگانے سے پرہیز کرنے کی صلاح دی ۔انہوں نے بتایاخشخاش کی وجہ سے سماج میں منشیات کو فروغ مل رہا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ایکسائز آفیسرجنوبی کشمیر سمیر احمد نے بتایا کہ پورے جنوبی کشمیر میں خشخاش کی فصل کو بڑے پیمانے پر اُگایا جاتا ہے اور اسی لیے محکمہ نے امسال قبل از وقت اس حوالے سے آگاہی مہم شروع کی ہے۔انہوں نے کہا

پشتو محلہ ژونٹھ ولی وار میں آگ | رہائشی مکان اور گائوخانہ خاکستر

گاندربل//لار گاندربل کے مضافات میں واقع پشتو محلہ ژونٹھ ولی وار میں دوران شب آتشزدگی کی ایک واردات میں الطاف احمد خان ولد عبدالخالق کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے قریب ہی موجود گائوخانہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس موقع پر اگرچہ مقامی آبادی اور فائر اینڈ ایمرجنسی نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم رہائشی مکان اور گائوخانہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔تاہم اس موقع پر گائوخانہ میں موجود مویشیوں کو بچا لیا گیا۔  

زرعی یونیورسٹی کشمیرکو چھٹا درجہ حاصل

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر ( سکاسٹ ۔ کے) کی تعریف اور مبارک باد پیش کی ہے جسے آل اِنڈیا سطح پر چھٹی بہترین سٹیٹ ایگریکلچر یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہوا۔چھٹی رینک کے ساتھ سکاسٹ ۔ کے پی اے یو اور پنت نگر ایگر یکلچریونیورسٹی جیسی ملک کے زرعی یونیورسٹیوں کے ایلیٹ گروپ میں شامل ہو گیا ہے ۔مشیر موصوف نے اس کار نامے کو حاصل کرنے پر سکاسٹ کشمیر کے وائس چانسلر ، فیکلٹی اور تمام عملے کو مبارک باد دی ہے۔  

لنگیٹ میں ریچھ کی موجودگی سے دہشت،متعدد بھیڑیں چیر پھا ڑ کر ہلاک

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں ریچھ نے دہشت مچا دی ہے اور گزشتہ شب کو متعدد بھیڑیں چیر پھا ڑ کر ہلاک کر ڈالیں  ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ایک ریچھ ہانجی شاٹھ گائو ں میں داخل ہو گیا جہا ں اس نے محمد احسن شیخ ولد سکندر شیخ کے گائو خانہ میں گھس گیا جہا ں ریچھ نے اس کے چھ بھیڑو ں پر حملہ کر کے چیر پھا ڑ کر ڈالا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہ سب ضلع ہندوارہ میں اس قسم کا پانچواں واقعہ ہے اور اس سے قبل ماور ،راجواڑ ،رامحال اور قاضی آ باد کے علاقوں میں ریچھ نے مویشیو ں کی چیر پھا ڑ کی جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مقامی لوگو ں نے وائلڈ لائف محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریچھ کو پکڑنے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ لوگو ں کے جان و مال کی حفاظت ممکن بن جائے ۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھرو ں سے باہ

سرینگر لداخ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل

کنگن//434کلو میٹر سرینگر لداخ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔گذشتہ روز ہوئی برفباری کے بعد حکام نے 434کلو میٹر طویل سرینگر لداخ شاہراہ کو احتیاطی طور پر آمدورفت کے لئے بند کردیا تھا جس کے نتیجے میں سرینگر سونہ مرگ شاہراہ کے مختلف مقامات جن میں وسن، گگن گیر اور سونہ مرگ میں ایک سو سے زائد مال بردار گاڑیاں درماندہ پڑی ہیں۔ سوموار کو موسم میں آئی بہتری کے بعد  پروجیکٹ وجیک اور باڈر روڈ آرگنائزیشن نے شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔ معلوم ہواہے کہ اگر موسم سازگار رہا تو آج شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے گا اور درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس سرینگر لداخ شاہراہ کو 31دسمبر کو بھاری برفباری کے بعد آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا ۔شام دیر گئے ایس ڈی ایم دراس اصغر حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پیر کی شام کو

تازہ ترین