شمالی کشمیر کے سوپور میں جنگجو اور معاون کارگرفتار: پولیس

سری نگر// پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر پیر کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں ایک سرگرم جنگجو اور جنگجو معاون کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق سرگرم عسکریت پسند توفیق کابو ولد غلام رسول کابو ساکنہ کبو محلہ آرام پورہ سوپور اور معاون کار کی شناخت بلال احمد کالو ولد عبدالرحمن کالو ساکن تکیا بل سوپور کے طور ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سوپور کے ننگلی علاقے میں ایک خفیہ اطلاع کے بعد پولیس، 52آر آر اور 177بٹالین سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران دونوں گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں، تاہم گرفتار افراد کی وابستگی فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔  

سکل ڈیلوپمنٹ کو بڑھاوا دینے کی خاطر اسلامک یونیورسٹی اپنا بھر پور تعاون فراہم کرئے گی: وائس چانسلر

سری نگر// اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں سکل ڈیلوپمنٹ کے حوالے سے ایک ورکشاپ کا انعقا د عمل میں لایا گیا جس میں ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رمشو نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سکل ڈیلوپمنٹ کو بڑھاوا دینے کی خاطر یونیورسٹی اپنا کلیدی کردار ادا کرئے کو تیارہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’کالجوں اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات روزگار تلاش کرنے کے بجائے دوسروں کو روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت پیدا کریں‘۔ وائس چانسلر کے مطابق ہمیں سکل ڈیلوپمنٹ کی طرف خصوصی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آگے چل کرنوجوان سرکاری نوکریوں کے بجائے اپنا روزگار خود کما سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سکل ڈیلوپمنٹ کو بڑھاوا دینے کی خاطر اسلامک یونیورسٹی اپنا بھر پور تعاون فراہم کرئے گی۔ اُن کا

جے سی پبلیکشنز کی متنازع کتاب: پولیس کو پبلشر اور ڈسٹری بیوٹر کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت

سری نگر// دلی نشین جے سی پبلشرز کی ساتویں جماعت کی ’ہسٹری اینڈ سویکس‘ کی متنازع درسی کتاب پر عوامی حلقوں میں پائے جانے والے غم و غصے کے بیچ جہاں سری نگر انتظامیہ نے پولیس کو پبلشر اور کتاب کے سری نگر ڈسٹری بیوٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے مکتوب روانہ کیا ہے وہیں جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو یہ کتاب استعمال کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ دریں اثنا جے سی پبلیکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ دلی س اس ضمن میں معافی نامہ جاری کرتے ہوئے اس کو ایک غیر ارادی غلطی قرار دیا ہے۔ بتادیں کہ جے سی پبلیکشنز دلی کی طرف سے چھاپی گئی ساتویں جماعت کی اس ’ہسٹری اینڈ سویکس‘ کی درسی کتاب میں پیمبر اسلام حضرت محمد (ص) اور حضرت جبرئیل (ع) کا عکس چھاپا گیا ہے۔ اس متنازع کتاب کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ سری نگر سید حنیف بلخی

موسم کا لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے:سونم لوٹس

سری نگر//موسم کا لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے لہذا خراب موسمی حالات کے باعث لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہم کم سے کم پندرہ روز قبل ہی پیشن گوئی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ہفتہ وار پروگرام ’سکون‘ میں اپنے انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’لوگ ہم پر کافی بھروسہ کرتے ہیں اس بھروسے کو برقرار رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کی دستیابی کے علاوہ میں اور میرے ساتھ جڑے باقی ساتھی کافی محنت کرتے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا: ’لوگوں کو موسمیات کے متعلق بر وقت اور برار جانکاری فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے یہ ہمارا ان پر کوئی احسان نہیں ہے‘۔ موصوف ناظم محکمہ موسمیات نے کہا کہ موسم کا لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا: &

ملک میں کوروناوائرس کے 8 ہزار سے زائد نئے کیسز

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 8,306 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 211 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے گھٹ کر 98,416 رہ گئی ہے۔ کورونا کے مزید 8306 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 46 لاکھ 41 ہزار 561 ہو گئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 8 ہزار 834 مریض صحت یاب ہونے کے بعد جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 69 ہزار 608 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس جان لیوا وائرس سے مزید 211 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 73 ہزار 537 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.28 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.35 فیصد اور امو

کپوارہ میں غالباً حرکت قلب بند ہونے سے سی آر پی ایف افسر فوت

کپواڑہ// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں دوران شب سی آر پی ایف کے ایک سب انسپکٹر کی ممکنہ طور حرکت قلب بند ہونے موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں قائم ایک کیمپ میں سانس لینے میں دقت محسوس کرنے کی شکایت کے بعد سی آر پی ایف کے ایک سب انسپکٹر کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب سب ضلع ہسپتال کپوارہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔ متوفی افسر کی شناخت سب انسپکٹر جئے نارائن سنگھ کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 98 بٹالین سے وابستہ تھے۔ ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر کی موت واقع ہونے کی اصلی وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکتی ہیں تاہم ہمارے ابتدائی تشخیص کے مطابق غالباً حرکت قلب بند ہونا ہی موت واقع ہونے کی باعث بن گئی ہے۔    

ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی مجموعی تعداد 127.93 کروڑ سے متجاوز

    نئی دہلی// کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 24 لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد 127.93 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 24 لاکھ 55 ہزار 911 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 127 کروڑ 93 لاکھ نو ہزار 669 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 8306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 98 ہزار 416 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.28 فیصد اور یومیہ کیسزکا 0.94 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8834 کووڈ مریض صحت مند ہوئے ہیں اور اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 69 ہزار 608 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ م

کشمیر: برف وباراں کے بعد موسم بہتر،دس دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں برف وباراں کے بعد محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔ متعلقہ محکمے کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں حسب توقع موسم بہتر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 8 اور 9 دسمبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے تاہم اگلے دس دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔ ادھر مطلع ابر آلود رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہونے سے سردی کا زور بھی قدرے تھم گیا۔ دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں یکم دسمبر کو رواں سیزن کی سرد تری

فتح گڑھ بارہمولہ میں ہولناک آگ | 8دکانیں خاکستر،لاکھوں کا سازوسامان راکھ

بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے فتح گڑھ علاقے میں دوران شب آتشزدگی کی ایک واردات میں 8دکانیں خاکستر ہوگئیں۔عینی شاہدین کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو رات گیارہ بجکر آٹھ منٹ پر مین بازار میں اویس احمد میر نامی شخص کی ایک دوکان( ہول سیل) سے آگ نمودار ہوئی جس کی لپیٹ میں آس پاس موجود منیب احمد، منظور احمد، غلام محی الدین اور محمد یوسف کی مزیدسات دوکانیں آگئیں ۔اس موقع پرلوگوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکمہ کو اطلاع دی گئی جنہوں نے فوج، پولیس اور مقامی نوجوان کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ۔ ادھر فوج کے حکام نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر دو ٹیمیں بشمول کوئیک ری ایکشن ٹیم آگ بجھانے کے آلات کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں آگ پر قابو پالیا گیا۔آتشزدگی کی اس واردات میں آٹھ دوکانیں اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا ساما

طلبہ کی صلاحیتو ں کو نکھارنے کی ذمہ داری اساتذہ پر عائد | کے جی بی وی سکول پتو شئے لولاب میں جانکاری پروگرام

کپوارہ//وادی لولاب کے پتو شئے میں قائم کوستو ریا گاندھی بالیکہ ودھیالیہ سکول میں ایک جانکاری پروگرام کونسلنگ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ زونل ایجوکیشن سوگام کے علاوہ دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجودتھیں ۔اس موقع پر کہا گیا کہ نئی نسلو ں کی تربیت اچھے طریقے سے ہونی چاہئے اور طلبہ کی اندرونی صلاحیتو ں کو یکجا کرنے کی بنیادی ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے ۔مقررین نے کہا کہ اساتذہ پر یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کو ایک سنہری مستقبل کا تصور کرنے اور ان کی خواہشات کی تکمیل کے لئے ضروری اہلیت حاصل کرنے کی ترغیب دیں اور اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو کونسلنگ اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کی دلچسپیو ں ،رجحانات اور ذہانت کو مد نظر رکھ کر دی جاتی ہے ۔مقررین نے کہا کہ رہنمائی یا کونسلنگ کامقصد یہ ہوتا ہے کہ کیرئر کی راہ میںحائل رکاوٹ کو دور کیا

کوچنگ سنٹر ایسوسی ایشن کا الیکشن | حامد مفتی صدر اورریاض مجید جنرل سیکریٹری منتخب

سرینگر//کوچنگ سینٹرز ایسوسی ایشن (سی سی اے) نے انتخابی عمل کے ذریعے اپنے نئے عہدیداروں کاانتخاب عمل میں لایا۔موصولہ بیان کے مطابق اس سلسلے میں 13 نومبر کو یہ عمل شروع ہوا جب سابق صدر نے CCA کی موجودہ باڈی کو تحلیل کر دیا اور ایڈوکیٹ خالد نذیر بانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیاتاکہ CCA کا الیکشن کرایا جا سکے۔ الیکشن کمشنر نے 28نومبرکو ایسوسی ایشن کے متعدد عہدوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کی۔ صدر کے عہدے کیلئے سابق صدر شاہد ڈار اور حامد مفتی، نائب صدر کیلئے منیر عالم، جاوید ڈار اور لطیف مسعودی، خزانچی عہدے کیلئے حافظ بٹ اور معید خان جبکہ جنرل سیکریٹری کیلئے واحد امیدوار ریاض مجید کے ساتھ کل آٹھ افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔بیان کے مطابق شاہد ڈار، لطیف مسعودی اور جاوید ڈار نے اپنی نامزدگی واپس لے کر حامد مفتی کے سی سی اے کے بلامقابلہ صدر اور منیر عالم کے نائب صدر بننے کی راہ ہموار کر

ایوان ادب بلیوارڈ روڑ سرینگر میں تقریب | نگینہ انٹرنیشنل کے سالنامہ سمیت 6کتابوں کی رسم رونمائی

سرینگر//نگینہ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اتوار کو ایوان ادب بلیوارڈ روڑ سرینگر میں میزان پبلشرز اور وائس آف ہلز کے اشتراک سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت سابق جسٹس بشیر احمد کرمانی نے انجام دی جبکہ سرکردہ ادیب پروفیسر جاوید قدوس، خالد حسین اور نگینہ انٹرنیشنل کے مدیر اعلی وحشی سعید ایوان صدارت میں موجود تھے۔اس موقع پر سالنامہ نگینہ انٹرنیشنل کے تازہ شمارے جولائی تادسمبر 2021 کے ساتھ ساتھ دیگر 6 کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی جن میں وحشی سعید کی فکشن نگاری،معاصرین کے ساتھ تقابل اور تجزیہ از ڈاکٹر جگموہن سنگھ، وحشی سعید اور فن افسانہ نگاری از شارق عدیل، کرشن چندر میری نظر میں از دیپک بدکی، خالد حسین کی خودنوشت’ میں زندہ آدمی ہوں، تعلیمی نفسیات از رشید کانسپوری اور ادب کے معمارجموں کشمیر اور لداخشامل ہیں۔ ان کتابوں پرڈاکٹر شاہ فیصل، ڈاکٹر عرفان عالم، ڈاکٹر آفاق عالم صدیقی

ہیڈ ماسٹر ہائی سکول منڈی گام کی سبکدوشی پر تقریب

کپوارہ //شمالی ضلع کپوارہ کے گورنمنٹ ہائی سکول منڈیگام کرالہ گنڈ قاضی آبادمیں سکول ہیڈ ماسٹر تنویر کوثر قریشی کی سبکدوشی پر ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر سکول میں زیر تعلیم طلبہ اور والدین کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تنویر کوثر قریشی نے محکمہ تعلیم میں 35سال تک اپنی خدمات نجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئی۔ پروگرام کے دوران سکولی عملہ ،طلبا نے مزکورہ ہیڈ ماسٹر کے رول کی تعریف کی ۔اس موقع پر ڈپٹی سی ای او کپوارہ منظور احمد، سابق زیڈ پی او معراج الدین گیلانی، سابق سی ای او کولگام اور کئی دیگر افسران اور رشتہ دار موجود تھے۔    

کپوارہ کے متعددعلاقوں میں پینے کاپانی نایاب،لوگوں کو مشکلات

کپوارہ//مسلسل خشک سالی کی وجہ سے کپوارہ کے بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی دستیابی نے سنگین رخ اختیار کیا ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے حوالہ سے محکمہ جل شکتی کو کئی بار آگاہ کیاگیا لیکن تا حال کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ۔ضلع کے نگری اور ہتمولہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت پریشانیو ں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔نگری کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ میر محلہ ،ملک محلہ ،نجار محلہ ،خان محلہ اور وار پورہ کے علاوہ ہتمولہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شاٹھ واری میں  ایک پمپ کے ذریعے پانی ذخیرہ کیا جاتا ہے جس کے بعد مذکورہ علاقوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن اب یہ سکیم بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔مقامی لوگ

مزید خبریں

ہندوستان دنیا کا ’’روحانی دارالحکومت‘‘: چیف جسٹس متل | کوشش حقوق مانگنے کے بجائے بنیادی فرائض کو ادا کرنے کی ہونی چاہیے جموں// جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس پنکج متھل نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کا ’’روحانی دارالحکومت‘‘کہلانے کا اعزاز حاصل ہے۔ہندوستان کا ثقافتی ماحول خالص روحانیت کا عالم ہے جو مذہب کی بنیاد پر انسانوں میں امتیاز کرنے کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس 72ویں یوم آئین کی یاد میں دہلی میں قائم تنظیم ادھیوکتا پریشد، جموں و کشمیر اور لداخ باب کے ذریعہ منعقدہ دھرم اور ہندوستان کا آئین کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہے۔تقریب میں ایڈوکیٹ جنرل، ڈی سی رینا اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل اور درجنوں دیگر وکلا اور قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔اپنے کلیدی خطاب میں جسٹس متل

کانگڑیاں،کرسیاں، میز اور ٹوکریاں بنانے کی ہنرکاری کاروایتی شاخسازی کاشعبہ | گاندربل کے متعدد علاقوں میں ختم ہونے کی دہلیز پر،سینکڑوں کاریگروں میں مایوسی کی لہر

گاندربل//کشمیر کی صدیوں پرانی روایتی بید کی دستکاری کی ہنزسرکار کی عدم توجہی سے ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔جہاں چرار شریف اور اسکے ملحقہ علاقوں میں کانگڑیاں اور دیگر گھریلو استعمال میں آنے والی چیزیں جنگلات میں پائے جارہے مخصوص قسم کے پودوں کی شاخوںسے تیار کی جاتی ہیں وہیں گاندربل اور بانڈی پورہ علاقوں میں بید کے درختوں کی شاخوں کو ان چیزوں کیلئے استعمال میں لایا جاتا ہے اور شاخسازی کا یہ کام یہاں صدیوں سے کی جارہا ہے۔شالہ بگ، ژھندنہ ،کورگ،ہرن، کژھن،ملک پورہ سمیت کئی دیگر علاقوں میں  بید کی شاخوں سے کئی اقسام کی ٹوکریاں،کرسیاں، میز اور کئی اقسام کی کانگڑیاں بنائی جاتی ہیں۔ان علاقوں میں 70 فیصد سے زیادہ آبادی مرد اور خواتین اس ہنز سے وابستہ ہیں، تاہم کاریگروں نے شکایت کی ہے کہ وہ انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ سرکاری طور پر اس شعبہ کی سر پرستی نہیں کی جارہی ہے۔شا

تازہ ترین