۔7اور 8دسمبر کو ہلکی برفباری کا امکان

سرینگر// وادی کشمیر میں جمعہ کی شام کو بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے7اور 8دسمبر کو برف باری کے ایک اور مرحلے کی توقع ظاہر کی ہے ۔ادھر نئی دہلی میںقائمانڈین میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے کہاہے کہ 7اور8دسمبر کومخصوص مقامات پر درمیانہ درجے کی برف باری ہونے کے90فیصدامکانات ہیں ۔بیان کے مطابق کشمیر کے کچھ بالائی علااقوں بشمول گلمرگ کیساتھ ساتھ بانہال تارام بن اورلداخ کے کچھ بالائی علاقوںمیں درمیانہ درجے کی برف باری ہوسکتی ہے ۔سوموار اورمنگل کوکشمیر کے شمالی علاقوں ،دراس ،سونہ مرگ ،زانسکار اوردیگر اوپری مقامات پربرف باری کاسلسلہ جاری رہے گا۔بیان کے مطابق 12اور13دسمبر کوکشمیر ،جموںکے بالائی علاقوں اورلداخ میں برف باری کاایک اورسلسلہ شروع ہوسکتاہے اوراسبات کے60فیصدامکانات ہیں کہ برف باری ہوگی۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق 8دسمبر کے

نئے زرعی قوانین کسان مخالف،احتجاج کی حمایت

 کولگام// ملک بھر میں کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت کے متعارف کروائے گئے نئے زرعی بلوں کی وجہ سے جموں و کشمیر کو زرعی ریاست ہونے کی وجہ سے بے حد نقصان اٹھانا پڑے گا۔کولگام میں پارٹی کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سی پی آئی (ایم) کسانوں کے خلاف مودی سرکار کی طرف سے شروع کی جانے والی بدنیتی مہم کی مذمت کرتی ہے، ہم کسانوں کے ستمبر 2020 میں پارلیمنٹ میں بی جے پی کی مرکزی حکومت کے ذریعہ غیر جمہوری طریقے سے بنائے گئے تین کارپوریٹ بلوں کو ختم کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، ہم بجلی کے ترمیمی بل 2020 کو بھی منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے نہ صرف کسانوں کے لئے بجلی کے نرخوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا بلکہ ملک کے تمام دیہی اور شہری صارفین کو بھی نقصان ہوگا۔ان کاکہناتھاکہ زراعت جموں و کشمیر کی

بارہمولہ میں کمین گاہ کو تباہ کا دعوی

بارہمولہ // بارہمولہ میں پولیس نے جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم نے کہا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کی 176 اور 53 بٹالین نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر شر پورہ اور ناری بل بارہمولہ میں تلاشی کارروائی کے دوران جنگجوئوںکی ایک کمین گاہ کو تباہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمین گاہ سے 2 یو بی جی ایل گرینیڈ ، ایک چینی گرینیڈ ، کچھ ادویات، ایک کمبل اور کچھ دستاویزات برآمد کئے گئے ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیرنمبر 53/20 US 4/5 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔  

ہاکرمولہ مظفر شاہ کا عوامی اجتما ع سے خطاب

سرینگر//عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر میں فرقہ پرست طاقتوں کو کسی بھی حالت میںپنپنے نہیں دیا جائیگا۔ ہاکر مولہ سویہ بگ بڈگام میں پیپلز الائنس ایپکس کمیٹی کے ممبر مظفر شاہ نے الائنس کی طرف سے کھڑے کئے گئے عوامی نیشنل کانفرنس کے امیدوار نذیر احمد وانی عرف جاوید اقبال کے لئے انتخابی مہم چلانے کے دوران کہا کہ 5اگست2019کافیصلہ غیر آئینی ، غیر جمہوری اور غیر قانونی تھا۔ انہوںنے کہاکہ ’’ کیا ہمیں تعمیر و ترقی کے نام پر آئندہ نسلوں کاسودا کرنا ہے یا اِن فرقہ پرست طاقتوں کو دوٹوک جواب دینا ہے کہ تعمیر و ترقی کے نام پر جموں کشمیر اور لداخ کا بٹوارہ نامنظور ہے ،35-A  اور دفعہ370 کی Position  پر سودا بازی نا منظور ہے،ہماری بقاء اور ہمارے تشخص کی بے حرمتی نا منظور ہے اور مذہب کے نام پر بٹوارہ نا منظور ہے ‘‘۔انہوںنے کہاکہ ا

سوپور میں پودے لگانے کی مہم کا انعقاد

سوپور //سپیشل فارسٹ رینج سوپور کی طرف سے سنیچر کو پودے لگانے کی ایک مہم کا آغاز کیا ۔ کے ایم ای ٹی سکول سوپور میں پودے لگانے کی مہم سکول انتظامیہ ، محکمہ جنگلات اور پولیس کے تعاون سے شروع کی گئی تھی ۔مہم کے دوران سکول کے احاطے اور آس پاس سینکڑوں دیودار کے پودے لگائے گئے ۔اس مہم میں ایس ایس پی سوپور جاوید مقبول اور محکمہ جنگلات کے مختلف عہدیداروں کے علاوہ انتظامیہ کے افسران نے حصہ لیا ۔  

کنڈی نارواؤ کی بیشتر سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

بارہمولہ// کنڈی نارواو بارہمولہ میںبیشتر سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی لوگوں اور ٹرنسپوٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کاوہار ، کالے بن ، وانسرن ، بنگدجی، ملہ پورہ اور دیگر دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کی سڑکوں کو سرکار نے پچھلے کئی سالوں سے نظر انداز کیا ہے جس کے نتیجے میںیہ سڑکیں اس قدر خستہ حال ہو گئی ہیں کہ ٹرانسپوٹروں کو ان سڑکوں پر گاڑیاں چلانے میں کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر سڑکوں کی حالت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ بارشوں کے دوران یہ سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں۔ایک مقامی شہری محمد سلیم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں جبکہ دوران سفر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں کے دوران یہ سڑکیں ٹرانسپورٹ کیلئے حادثات کا سبب بنتی ہیں جس کے سبب طلا

آتشزدگی ورداتیں

کولگام+بانڈی پورہ//جنوبی کشمیر کے کوٹہ مرگ دمحال ہانجی پورہ میں آگ کی ایک واردات میں 3مکانات جبکہ بانڈی پورہ میں ایک واردات میں تحصیل دفتر خاکستر ہوگیا ۔کوٹہ مرگ دمحال ہانجی پورہ میںجمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب جمال الدین کے گھر سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مزید دو مکانوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ  مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کے عملہ نے فوری طور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم تین مکانات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے جن میں جمال الدین کسانہ کے علاوہ غلام حسن کسانہ،پرویز احمدکسانہ اور رشیداحمدکسانہ کے مکانات شامل ہیں۔۔ادھربانڈی پورہ میں تحصیل دفتر کی عمارت میں آگ نمودار ہونے سے خاکستر ہوگئی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دفتری یکارڑ جل گیا یا محفوظ ہے ۔ افراتفری میں کسی افسر نے فون نہیں اٹھایا۔ تحصیلدار دفتر کی عمارت میں پانچ بجے کے قریب

چرارشریف میںڈاکٹر غضنفر علی کے شعری مجموعہ کی اجرائی

سرینگر//کشمیر مرکز ادب وثقافت چرار شریف کی طرف سے لایف فائونڈیشن سکول چرار شریف میں ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں وکشمیر کے معروف معالج ڈاکٹر غضنفر علی کی تازہ تصنیف اردو شعری مجموعہ’گلبن خیال‘ کی رسم رونمای انجام دی گئی۔ کتاب اجراء کرنے کیلئے آن لاین اور آف لاین تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ آن لائن تقریب کی صدارت معروف ادیب پروفیسر محمد زمان آزردہ نے کی جبکہ بر صغیر کے معروف عروض دان اور جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے روفیسر عراق رضا زیدی تقریب کے مہمان خصوصی  تھے۔ آف لاین تقریب پر علی احسن، عنایت گل اور مشتاق محرم نے تین مقالات پیش کئے۔تقریب پر سکولی بچوں کے علاوہ معروف شاعر ادیب اور دانشور بھی موجود تھے جن میں ایڈوکیٹ وسیم رسول،یونس وحید، نذیر سالک، محمد اشرف اورعروسہ اشرف قابل ذکر ہیں۔ لائف فاونڈیشن کے سرپرست اور کشمیر مرکز ادب وثقافت کے رکن نذ را

تخلیقی ادب کی آبیاری وقت کی اہم ضرورت

سرینگر//تخلیقی ادب کی مختلف نہجوں کی آبیاری اور اس پر سیر حاصل بحث کے لئے کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے دو روزہ محفلِ افسانہ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کے ابتدائی روز اردو اور کشمیری زبانوں سے وابستہ افسانہ نگاروں نے اپنی تخلیقات پیش کیں جن پر بعد میں سیر حاصل بحث کی گئی۔ یہ تقریب اکیڈیمی کے صدر دفتر واقع لال منڈی کے سمینار ہال میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت نامور ادیب ، شاعراور محقق پروفیسر گلشن مجید نے کی جبکہ سرکردہ ادیب ، محقق اور ترجمہ کار پروفیسر بشر بشیر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر محمد اشرف ٹاک نے مہمانوں اور افسانہ نگاروں کا استقبال کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری نئی نسل تخلیقی ادب کی طرف مائل ہے لیکن اُن کی پرداخت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے لئے اس دو روزہ ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں خاص طور سے نوجوان افسانہ نگاروں کو اپنی تخلیقات پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہ

ویری ناگ میںدھرنا پر بیٹھے

اننت ناگ//ویری ناگ میں فارسٹ رینج دفتر کے احاطے میں اُس وقت افرا تفری مچ گئی جب یہاں دھرنا پر بیٹھے ایک عارضی ملازم نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی جس کو دیگر ساتھیوں نے ناکام بنادیا ۔محکمہ جنگلات میں تعینات عارضی ملازمین کے ایک گروپ نے جمعہ کو رینج دفتر مقفل کر کے دفتر کے باہر دھرنا دیا ۔احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ گذشتہ کئی سالوں سے محکمہ میں تعینات ہے ،گذشتہ ہفتے رینج آفیسر ویری ناگ نے اثر رسوخ رکھنے والے38 ملازمین کے حق میں مشاہرے واگذار کئے اور دیگر 30کو نظرانداز کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مشاہرے کی عدم فراہمی کی وجہ سے انہیں سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔اس بیچ ہفتہ کو دھرنے پر بیٹھے ایک کیجول لیبر عاشق حُسین نائیکو ساکنہ بٹہ گنڈ نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی جس کو یہاں موجود دیگر ساتھیوں نے ناکام بنا دیا ۔خود سوزی کرنے والے عارضی ملازم کا کہنا تھا کہ محکمہ غریب ملازمین کو نظر ا

عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کی کوشش

 گاندربل//ارشاد احمد//پولیس نے وسن گاندربل سے تعلق رکھنے والے 2نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے سے بچالیا ۔گاندربل پولیس نے جدید تکنیک کا استعمال کرکے دونوں نوجوانوں کو سرینگر کے پرانے شہر کے ڈاون ٹاون سے ایک خفیہ ٹھکانے سے گرفتار کیا۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال کے مطابق دونوں نوجوانوں کو واپس لایا گیا اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں ان کی عسکریت پسندی میں شمولیت سے متعلق حقائق کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ مذکورہ نوجوان عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے ان کے رابطے میں آگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ والدین کے حوالے کرنے سے قبل نوجوانوں کو ایک ماہر نفسیات سے مناسب مشورے دیئے گئے جس کے بعد ان کو گھروالوں کے سپرد کردیا گیا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی گاندربل نے اس معاملہ کے بارے میں کہاکہ سرحد پار سے مختلف عسکریت پسندوں کی تنظیموںکے کارکن سوشل میڈیا پر معصوم

سرکاری چاول کی کالا بازاری ، پٹن میں 2 راشن گھاٹ سیل

بارہمولہ// شمالی قصبہ پٹن میں بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے صارفین کو لوٹنے والوںکے خلاف انتظامیہ نے ایک کارروائی کے دوران دو راشن گھاٹوں کو سیل کر دیا ہے۔ ایس ڈی ایم پٹن سید فہم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انتظامیہ کو ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ علاقے میں غریب عوام کیلئے مختص چاول کو چوری بازاروں میں فروخت کیا جارہا ہے اور مستحقین کے پاس یہ چاول نہیں پہنچتا تھاجس کے بعد نہال پورہ اور گہوا میں دو راشن گھاٹوں کو سیل کر دیا ہے۔ ادھر اس کارروائی پر مقامی لوگوں نے انتظامیہ خاص طور پر ایس ڈی ایم پٹن کی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ سردیوں کے ان ایام میںبھی عوام کو لوٹنے میںکوئی کثر باقی نہیں چھوڑی جا رہی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایم کی سربراہی میں پٹن میں ٹیم سرگرم عمل ہے جس کے نتیجے میں لوگوںکو کچھ حد تک راحت کی سانس نصیب ہوتی ہے۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔  &nbs

سوپور میں نامعلوم افراد نے استانی سے بستہ چھینا

سرینگر// شمالی قصبہ سوپور میں نامعلوم افراد نے سنیچر کو ایک اُستانی سے بیگ(بستہ) چھینا جس میں نقدی کے علاوہ اہم کاغذات بھی تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ سوپور کے ویلکن اسکول کی ایک اُستانی نے شکایت کی کہ جب وہ اسکول سے گھر جا رہی تھی تو قریب 4 بجکر 30 منٹ پرسوپور میں نیو کالونی اقبال نگر لنک روڑ پر کوآپریٹو کمپلیکس کے نزدیک نامعلوم افراد نے زبردستی ان سے انکا بیگ چھینا۔ایس ایچ او سوپور عازم اقبال نے اس سلسلے میں کہا کہ انہوں نے کیس درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

ضلع ترقیاتی چنائو امیدوار کا الزام

سرینگر// ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ نشست پر میدان میں اترے امیدوار نے ریٹرنگ افسرپر ناجائز طریقہ کار اپناتے ہوئے اس کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایوان صحافت کشمیر میں سنیچر کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بجبہاڑہ حلقے سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے ایک امیدوار طارق احمد شاہ نے کہا کہ یکم دسمبر کو اس نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے اور2 دسمبر کو سکرینگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران اسے فٹ بال کا انتخابی نشان دیاگیا۔ طارق احمد شاہ نے کہا کہ تاہم اسے4دسمبر کو مطلع کیا گیا کہ اس کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ اصل میں وہ محکمہ سوشل فاریسٹ اننت ناگ میں بطور سوشل فاریسٹری ورکر کے بطور کام کرتا ہے اور کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے قبل ہی رضا کارانہ طور پر ریٹائرمنٹ کیلئے متعلقہ محکمہ کو درخواس

مزید خبرں

سری گفوارہ پُراسرار طور 12سالہ لڑکے کی لاش بر آمد عارف بلوچ اننت ناگ // اننت ناگ میں ایک کم عمر لڑکے کی لاش ٹین شیڈ سے پر اسرار حالت میں بر آمد ہوئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق 12 سالہ شوکٹ احمد ڈار ولد گل محمد ڈار ساکنہ پاڈن سلر سری گوفوارہ مقامی لڑکوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے گھر سے نکلا تھا۔ مذکورہ لڑکا جب کافی دیر تک گھر واپس نہیں آیا جس کے بعد گھروالوں نے اس کی تلاش شروع کردی۔اس بیچ لڑکے کی لاش ٹین شیڈ سے پر اسرار حالت میں بر آمد کی گئی ہے۔پولیس نے قانونی لوازمات کے لئے نعش کو تحویل میں لے لیا۔   تیسرے مرحلہ کے پنچ اور سرپنچ انتخابات بالترتیب61اور 49.25فیصد رائے دہندگان نے حصہ لیا جموں//سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرمانے جانکاری دی ہے کہ جمعہ کو منعقد کئے گئے تیسرے مرحلے پنچ او رسرپنچ انتخابات 2020 میں بالترتیب 61فیصد ،اور 49.25فیصد رائے دہندگان نے حصہ لیا۔اُ

تازہ ترین