تازہ ترین

دفعہ370 کی بحالی کے لیے قربانی بھی دینی پڑے تو گریز نہیں کیا جائے گا: ڈاکٹر فاروق عبد ﷲ

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبد ﷲ کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ملک کے کسانوں نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے قربانیاں پیش کیں، 370 کی بحالی کی خاطر ہمیں بھی ایسی قربانیاں دینے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا چاہئے انہوں نے بتایا کہ حیدر پورہ مبینہ تصادم میں مارے گئے رام بن کے نوجوان کی لاش ابھی تک وارثین کے حوالے نہیں کی گئی ہے ان باتوں کا اظہار موصوف نے درگاہ حضرت بل میں مرحوم شیخ محمد عبد ﷲ کی برسی کے موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’نیشنل کانفرنس کے سبھی کارکنان اور لیڈران کو اب تیار رہنا چاہئے کیونکہ جو حقوق ہم سے چھینے گئے اُن کی بحالی کی خاطر ہمیں اگر قربانیاں بھی دینے پڑیں تو کوئی گریز نہیں کیا جائے گا‘۔ ڈاکٹرفاروق عبد ﷲ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے متنازعہ ذرعی قوانین لاگو کرنے کے بعد ملک کے کسانوں

ہلن ہاکھ پتری بونیار میںآگ | 2رہائشی مکانات خاکستر

اوڑی//بونیار کے ہلن ہاکھ پتری نامی گائوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں2رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔مقامی لوگوں اور پولیس کی بھرپور کوششوں کے باوجود 2رہائشی ڈھانچے بشمول ایک آنگن واڑی مرکز خاکستر ہو گیا۔ متاثرہ کنبوں میں تین بھائی لال دین کھٹانہ، معراج دین کھٹانہ اور محمد یعقوب کھٹانہ شامل ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی ٹینڈر واردات کی جگہ نہیں پہنچ سکے۔ادھر محکمہ مال کی ایک ٹیم نے نقصان کا جائزہ لیا۔  

پلوامہ کے کئی دیہات کٹوتی شیڈول سے برہم | موہند پورہ چرارشریف میں محکمہ بجلی کے خلاف دھرنا

سرینگر//جنوبی قصبہ پلوامہ کے کئی دیہات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا اور صارفین میں محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پلوامہ کے کئی علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے عجیب وغریب کٹوتی شیدول پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام کے وقت اچانک اور غیر متوقع طور پر برقی رو منقطع کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ڈی نے خفیہ طور شیڈول مرتب کیا ہے اور اس شیڈول کو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت منظر عام پر نہیں لایا جارہا ہے تاکہ انتظامیہ کے خلاف لوگ مشتعل نہ ہوجائیں ۔لوگوں نے کہا کہ شام چھ بجے کے بعد اچانک بجلی منقطع کی جاتی ہے جسے علاقوں کے لوگوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ اور ضلع انتظامیہ کو خبر دار کیا کہ اگر اس صورتحال پر قابو نہیں پایا گیا تو وہ سڑکوں پرآنے کیلئے مجبور ہوجائیں گے ۔اد

کو لگام میں ریچھ زندہ پکڑا گیا

سرینگر // سو پٹ ٹنگہ پورہ کولگام میں ایک واٹر ٹینک سے ایک ریچھ کو زندہ پکڑ کر وائلڈ لائف سینکچوری منتقل کیا گیا۔ ادھر ترال کے پیر ناڑ علاقہ میں ریچھ کی موجودگی سے دہشت پائی جارہی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور اب بالائی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہ گئے ہیں بلکہ میدانی علاقوں میں بھی نمودار ہونے لگے ہیں جس سے وادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔سی این ایس     

ماگام میں نقب زنی کا معاملہ حل ،7سارق گرفتار | لاکھوں روپے کے کل پُرزے برآمد، گاڑی ضبط

بڈگام//بڈگام میں پولیس نے نقب زنی کے معاملے کو حل کرتے ہوئے 7چوروں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ رواں ماہ دسمبر میں پولیس تھانہ ماگام میں منصور احمد شیخ ولد غلام نبی ساکنہ بٹ پورہ کنہ ہامہ نے شکایت درج کرائی کہ اگریکلان ماگام میں قائم ’منصور آٹو موبائلز‘ دکان میں چوروں نے نقب لگاکر لاکھوں روپے مالیت کے کل پُرزے اڑا لئے ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر254/2021درج کرکے انسپکٹر گوہر احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی اور تحقیقات شروع کی۔ پولیس نے چند مشتبہ افراد ، جن میں عمران حسن میر ساکن پٹن نے تفتیش کے دوران چوری کرنے کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مزید 2سارقوں کی نشاندہی کی۔ پولیس نے یاور عباس ملک ساکنہ نشاط اور اعجاز احمد ملہ ساکنہ پٹن کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس نے سید اختر شاہ کی تحویل سے مسروقہ برآمد کیاگیا جسے اس نے شادی پورہ کراسنگ میں اپنے ورکش

بانڈی پورہ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا | ایس ایس پی کاامن و استحکام یقینی بنانے پر زور

سرینگر// ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہدنے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے کانفرنس ہال میں ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ میں اے ایس پی بانڈی پورہ عاشق حسین ٹاک سمیت کئی افسروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران 2021میں درج کی گئی ایف آئی آر کی صورتحال، بیک لاگ کیسز اور ان کے نمٹانے کیلئے خصوصاً دہشت گردی اور منشیات سے متعلق کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی بانڈی پورہ نے ضلع کے دائرہ اختیار میںبالائے زمین ورکروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔انہوںنے افسران سے کہا کہ دائرہ اختیار کے نگران افسران کو ذاتی طور پر مقدمات کی نگرانی کرتے ہوئے تفتیش اور معاملات کو نمٹانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام زیر التوا مقدمات خاص طور پر UA(P)ایکٹ، NDPS ایکٹ کے معاملات کو تیز کرنے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ جدید تک

وادی میں پہلی برفباری آج متوقع | موسمی پیش گوئی کے پیش نظرگریز بانڈی پورہ روڑ بند

سرینگر//وادی کشمیر میں موسم کی پہلی برف باری کی پیشگوئی کے بیچ ہفتہ کو بادل چھائے رہنے کے درمیان شبانہ درجہ حرارت میں معمولی بہتری آئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا ہے کہ برفباری 4دسمبر کی رات سے شروع ہونے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ6 دسمبرتک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کو برفباری کی زیادہ سرگرمی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ میدانی علاقوں میں 2سے3 انچ جبکہ بالائی علاقوں میں 6سے7 انچ تک برفباری کا امکان ہے۔ اونچائی پر کچھ ایک علاقوں میں بھاری برف باری بھی ہو سکتی ہے۔، لیکن وادی کے میدانی علاقوں میں مجموعی طور پر کوئی بھاری برفباری نہیں ہوگی۔ انہوںنے بتایا کہ جموں خطہ کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ہونگی۔انہوں نے کہا کہ برف باری کے نتیجے میں بالائی علاقوں کی سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔سنیچر کی شامپیش گوئی کے مطابق کچھ ایک بالائی علاقوں میں

مزید خبریں

کووِڈ پر قابو پانے کے اقدامات | لیفٹیننٹ گورنر کاسخت جانچ،روکتھام اورنگرانی پرزور دہلی//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں COVID-19 کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ابھرتے ہوئے منظر نامے کے خلاف لاگو کیے جانے والے احتیاطی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔کوویڈ ٹاسک فورس اور ڈی سیز، ایس پیز کی میٹنگوں کی صدارت کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ چونکہ ڈبلیو ایچ او نے اومیکرون کو 'تشویش کا ایک متغیر' قرار دیا ہے، اس لیے صحت کے حکام اور لوگوں کو زیادہ فعال ہونا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زیادہ کیسز کی اطلاع دینے والے علاقوں میں سخت جانچ، روک تھام اور بہتر نگرانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ RT-PCR ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن کی مکمل صلاحیت کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ڈویژنل کمشنروں کو بیرونی ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانچ اور قرنطینہ پر سختی

تازہ ترین