کورونا وائرس|12فوت، متاثرین میں 542کا اضافہ

 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران  27ہزار117تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 542کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 12ہزار256ہوگئی ہے جن میں 45ہزار462جموں جبکہ 66ہزار794کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعہ کو مزید 12افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد1730پہنچ گئی جن میں611جموں جبکہ 1119کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے 542معاملات میں 380جموں جبکہ 267کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 267متاثرین میں 118سرینگر، 29بارہمولہ، 37بڈگام،15 پلوامہ، 10کپوارہ، 12اننت ناگ، 11بانڈی پورہ، 16گاندربل، 2کولگام اور 6شوپیان سے تعلق رکھتا ہے۔ جموں صوبے کے 109ضلع جموں، 24راجوری، 51ادھمپور، 15ڈوڈہ، 13کٹھوعہ، 3پونچھ، 23سانبہ، 27کشتواڑ،20رام بن اور 3ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔  12فوت  پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں

باغبانی،زراعت محکموں میں سی ایس ایس کی اخراجات کا جائزہ

سرینگر//پرنسپل سیکریٹری زرعی پیداوار ، بہبودی کسان ، باغبانی اور غنچہ ابریشم نوین کمار چودھری نے جموں وکشمیر یوٹی میں ان محکموں میں جاری مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت درج کئے گئے اخراجات کا جائزہ اس ضمن میں طلب کی گئی میٹنگ میں لیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس اے پی اینڈ ایف ڈبلیو محکمہ امتیاز احمد وانی ،ناظم زراعت جموں اندرجیت، ناظم باغبانی جمو ں رام سیوک، ناظم غنچۂ ابریشم جے اینڈ کے منظور احمد قادری کے علاوہ دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔ناظم باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ اور محکمہ زراعت اور باغبانی کے دوسرے اَفسران نے سرینگر سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری نے افسروں کو مختلف علاقوں کی جغرافیہ اور وہاں کاشت کی گئی بڑی فصلو ں کے تحت ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت دستیاب رقومات اس طرح صر ف

کپوارہ میں بیاہی گئی مظفر آ باد کی خواتین کا احتجاج

باز آ باد کاری کی پالیسی نے یہا ں قید کر دیا  کپوارہ//کپوارہ میں بیاہی گئی مظفر آ باد کی خواتین نے کپوارہ میں سرکار کی دو غلی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا ۔انہو ں نے کہا ’ یا ہمیں یہاں کی شہر یت دی جائے یا ہمیں مظفر آباد واپس بھیج دیا جائے ۔ثومیہ صدف کی طرف سے ضلع ترقیاتی کونسل الیکشن میں حصہ لینے کے بعد کپوارہ میں بیاہی گئی دوسری خواتین نے کپوارہ میں اس بات کو لیکر احتجاج کیا کہ ثومیہ صدف کو ہمارے مقابلہ میں سرکار کیوں مہربان ہے اور وہ پاکستان بھی آ سانی سے آتی جاتی ہے اور اب الیکشن میں بھی آ سانی سے حصہ لے رہ ہی ہے ۔احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ’ وہ2010میں بازآ باد کاری پالیسی کے تحت شوہرو ں کے ساتھ کشمیر آ ئیںاور اُس وقت کی سر کار نے ہمیں وعدہ کیا تھا کہ آپ کو باز آ باد کاری پالیسی کے تحت یہا ں پر زندگی کی ہر سہولیات میسر ہو گی لیکن سرکار کے وعدے و

منشیات کی روک تھام

 سرینگر//ڈگری کالج کنڈی کرناہ میں آل جموں وکشمیر یوتھ سوسائٹی کی طرف سے منشیات کی روکتھام کے حوالے سے جانکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں کالج کی انتظامیہ کے علاوہ پولیس اور فوج کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمانڈر 104انفنٹری برگیڈ منجیت موہن سنگھ نے مہمان خصوصی کے فرایض انجام دئے، جبکہ ایس ایچ او کرناہ مدثر احمد مہمان ذی وقار کی حییثت سے تقریب میں موجود تھے ۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمانڈر نے آل جموں وکشمیر یوتھ سوسائٹی کی ان کوششوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ ایسے جانکاری پروگراموں کو یہاں منعقد کرانے سے اس وبا کاقلع قمع کما ہو سکتا ہے اور ہم سب مل کر منشیات کے خاتمہ کیلئے لڑ سکتے ہیں جو اس علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج ہمیشہ عوام کی بہتری کیلئے کام کرنے کیلئے تیار رہتی ہے ۔ایس ایچ او کرناہ مدثر احمد نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس اس وبا کے خاتمہ کیلئے

کوکرناگ میں ضلع ترقیاتی چنائو امیدوار پر حملہ

سرینگر//سوگام کورکرناگ اننت ناگ میں اپنی پارٹی سے وابستہ ضلع ترقیاتی چنائو کے امیدوار پر کئے گئے حملے کی جموں کشمیرکے الیکشن کمشنرکے کے شرما ، اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) کے رہنما یوسف تاریگامی نے مذمت کی ہے۔ کے کے شرما نے ساگم حلقہ انتخاب کے آزاد امیدوار انیس الاسلام پر اننت ناگ میںکئے گئے حملے کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو پولیس نے صلاح دی تھی کہ وہ انتخابی مہم کے دوران پولیس کاایسکارٹ ساتھ لیں جوانہوں نے بدقسمتی سے ساتھ نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ امیدوار کو معمولی زخم  لگے ہیں اور اس کی حالت مستحکم ہے ۔ادھر  سعید محمد الطاب بخاری نے جمعہ کوسوگام کورکرناگ اننت ناگ سے پارٹی ڈی ڈی سی اُمیدوار انیس الاسلام پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف بخاری نے کہاکہ ایسے پرتشدد واقعات لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں اور دنیا بھر

اوتنی پورہ میں1.5کروڑ کی ہیروئن اور سمبل میں نشیلی ادویہ ضبط

 سرینگر+بانڈی پورہ//اونتی پورہ میں پولیس نے 1.5کروڑ روپے مالیت کی ہیروین اور نائد کھے سمبل میںنشیلی ادویات کی 20بوتلیں برآمدکرکے فارماسسٹ اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے 2گاڑیاں ضبط کیں۔جموں و کشمیر پولیس کے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے ڈرگ مافیہ کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے ملنگ پورہ اونتی پورہ میں 1.5کروڑ روپے کی ہیرون ضبط کرکے سمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک خصوصی اطلاع ملتے ہی ایک ماورتی سفٹ کار زیر نمبرJK18/8056 میں نشیلی چیز کو سمگل کیاجارہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ جوں ہی نارکٹس ٹاسک فورس کو اسکی اطلاع ملی تو فورس نے گاڑی کی تلاشی لی اور گاڑی میں موجود ڈرائیور کو گرفتار کیاجس کے قبضے سے 1ایک کروڑ 50لاکھ روپے کا ہیروئن ضبط کیا گیا ۔ ترجمان نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور عبدالرشید بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ لارکی پورہ اونتی پورہ کو گرفتار کیا گیا ۔ ترجما

گلمرگ میں یونین کی ہدایت

 ٹنگمرگ//سیاحتی مقام گلمرگ میں مزدوروںنے یونین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنچا شروع کیا ہے۔ گلمرگ میں کام کررہے مزدورں کی مشترکہ یونین ’راحت اینڈ پونی سیلج ایسوسی ایشن ‘نے کووڈ 19 کے پیش نظر سماجی دوری کے ساتھ ساتھ تمام مزدورں کو سیاحتی مقام میں ماسک پہنے کی ہدایت دی ۔یونین کی ہدایات کے نتائج اس وقت دیکھنے کو ملا جب تمام مزدوروں نے ماسک کا استعمال شروع کیا ۔ ادھر محکمہ صحت نے ضلع انتظامیہ بارہمولا کے باہمی اشتراک سے گلمرگ جانے والے مزدوروں ،سرکاری ملازمین اور بیرون ریاست سے آنے والے سیاحوں کا ٹنگمرگ میں کووڈ چیک کے بعد ہی گلمرگ جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔  

کشمیریونیورسٹی کے سر ایک اورسہرا | گلیشروں اورآب وہوا کی تبدیلی کامطالعہ کرنے کا مرکزقرار

سرینگر// مغربی ہمالیہ میں گلیشیروں پانی اور آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کا مطالعہ کرنے کی خاطر حکومت ہند کے محکمہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی نے کشمیر یونیورسٹی کو سنٹر آف ایکسیلنس فار گلیشیئر اسٹڈیز سے نوازا ہے۔(ڈی ایس ٹی) سیکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے جمعہ کے روز بھارتی ہمالیہ ریجن (آئی ایچ آر) میں گلیشیوجیکل ریسرچ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ایک تقریب کے دوران 8 8 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کئے گئے اسCoEGSکا افتتاح کیا۔کشمیر یونیورسٹی میں CoEGS ان تین مراکز میں شامل ہیں جو ڈی ایس ٹی کے ذریعہ ہمالیائی ماحولیاتی نظام (این ایم ایس ایچ ای) کو برقرار رکھنے کے قومی مشن کے ایک حصے کے طور پر دیئے گئے ہیں۔جبکہ سکم اور تیج پور یونیورسٹیوں میں 2 دیگر CoEs کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ سنٹر آف ایکسیلنس فار گلیسیئر اسٹڈیز کا مقصد مغربی ہمالیہ کے خطے میں ماضی ، حال اور مستقبل کی آب و ہوا کی تبدیلیو

جموں کشمیراورلداخ میں وقف بورڈوں کا قیام عنقریب: نقوی

 سرینگر//اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے جمعہ کے روز کہا کہ جموں وکشمیر اور لداخ کے وسطی علاقوں میں جلد ہی وقف بورڈ قائم کئے جائیں گے اور اس کے لئے یہ عمل شروع ہوچکا ہے۔جے کے این ایس کے مطابقنئی دہلی میں مرکزی وقف کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر اور لیہہ و کرگل علاقوں میں وقف بورڈ قائم کئے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ دفعہ370 کی منسوخی کے بعد ہی ایسا کرنا ممکن ہوگیا ہے۔مختار عباس نقوی نے کہاکہ جموں و کشمیر اور لداخ میں وقف بورڈ معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے وقف املاک کے مناسب استعمال کو یقینی بنائیں گے۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امورمختارعباس نقوی نے کہا کہ مرکزی حکومت خطوں میں وقف املاک پر سماجی و اقتصادی اور تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے مناسب مالی معاونت فر

۔4۔جی انٹرنیٹ پر پابندی سے حفاظتی صورتحال بہتر نہیں ہوئی:عمرعبداللہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تیز رفتار انٹرنیٹ پر مسلسل بندش پر سرکار کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں 4جی انٹرنیٹ کی معطلی پر مرکزی سرکار سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دے رہی ہے لیکن تیز رفتار انٹرنیٹ پر بندش کے باوجود بھی کیا جموں کشمیر میں حفاظتی انتظامات میں کوئی خاص فرق پڑا ہے کیا گزشتہ ایک سال سے یہاں پر کوئی تشدد آمیز واقع پیش نہیں آیا۔ سی این آئی کے مطابق  سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر 4جی انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ، ’’اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے جموں کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ بند ہے جس کیلئے سرکار سیکورٹی کا حوالہ دے رہی لیکن کیا گزشتہ ایک برس سے جموں کشمیر میں کوئی تشددآمیز واقع پیش نہیں آیا‘‘۔انہو

سابق مرکزی رابطہ کار دنیشور شرما فوت | ایل جی ، فاروق خان ،عمر اور محبوبہ کا اظہار تعزیت

 سرینگر//لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر دنیشور شرما ، جو جموں و کشمیر کے سابق مرکزی رابطہ کارتھے اور انٹلیجنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے ، کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔کے این ایس کے مطابق شرما کا علاج چنئی کے ایک اسپتال میں چل رہا تھا۔ لکشدیپ کے منتظم دنیشور شرما نے ہندوستان کی پولیسنگ اور سیکورٹی ا مورمیں دیرپا خدمات انجام دیئے ۔انہوں نے اپنے پولیس کیریئر کے دوران انسداد دہشت گردی اور شورش کے متعدد آپریشنز میں حصہ لیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے شرما کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’’شرما کو گذشتہ سال اکتوبر میں لکشدیپ مرکزی خطے کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا‘‘۔ ہندوستانی پولیس سروس (آئی پی ایس) کے ایک افسر ، شرما کا تعلق کیرالا کیڈر سے تھا اور انہوں نے1979 میں پولیس فورس جوائن کیا تھا۔انہوں نے 2014 میں آئی بی کے25 ویں ڈائریکٹر کی

گوشت کی قیمتوں کا تعین | 2نفری سرکاری ٹیم بیرونی منڈیوں کادورہ کرکے معلومات حاصل کرے گی

سرینگر//حکومت نے  جموں کشمیر سے باہر منڈیوں میں قیمتوں کا احاطہ کرنے اور قیمتوں سے متعلق حقیقت پسندی کی صورتحال معلوم کرنے کیلئے ایک ٹیم روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے جاری حکم میں لکھا گیا ہے کہ محکمہ نے افسران کوگوشت کی شرح قیمتوں کے بارے میں معلوم کرنے کے لئے دہلی ، راجستھان ، پنجاب اور ہریانہ کے ہول سیل بھیڑ بکریوں کی منڈیوں کا دورہ کرنے کیلئے دو نفری ٹیم کو روانہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’کمیٹی متعلقہ سرکاری محکموں سے بھی باضابطہ طور پر قیمتوں کے بارے میں دستخط کئے ہوئے دستاویزات کے علاوہ ہول سیل تاجروں ، کمیشن ایجنٹوں سے بھی ماہانہ اور سالانہ شرح کے ڈھانچے کے رجحانات کو حاصل کرنے کے لئے ان سے رجوع کرے گی۔‘‘حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مذکور ہ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ کو مثبت

ضلع ترقیاتی انتخابات | کپوارہ میں 46فیصد پولنگ ہوئی

کپوارہ// کپوارہ میں ضلع ترقیاتی کونسل اور ضمنی پنچائتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کی ووٹنگ پر امن طور اختتام کو پہنچ گئی اور ضلع کی دو انتخابی نشستو ں کے لئے59307ووٹوں میں سے27464ووٹ ڈالے گئے اور کل ملا کر ضلع میں ووٹنگ کی شرح فی صد 46رہی اور دوسرے مرحلے کے مقابلے میںکم ووٹ ڈالے گئے ۔ضلع کے ہائیہامہ اور قاضی آ باد نشستو ں کے لئے جمعہ کی صبح 7بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور دوپہر2بجے اختتام کو پہنچ گئی ۔ہایہامہ حلقہ میں صبح سے ہی ووٹرو ں میں جوش و خروش پایا گیا اور متعدد پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرو ں کی لمبی لمبی قطاریں تھیں۔ اس کے مقابلہ میں قاضی آ باد حلقہ میں ووٹرو ں میں کم جو ش و خروش نظر آیا ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قاضی آ باد میں ضلع ترقیاتی کونسل کے علاوہ سر پنچوں کی7نشستیں اور 96پنچ نشستیں خالی تھیں اور ان کے لئے بھی جمعہ کو ہی ووٹ ڈالے گئے ۔ہایہامہ حلقہ میں ضلع ترقیاتی کونسل کی

برقی رو کی عدم دستیابی | کورونامریضوں، تاجروں اور طلاب کیلئے سوہان روح | وادی میں بجلی کی ابتر صورتحال پر ٹریڈا لائنس کوتشویش

سرینگر//محکمہ بجلی کے کٹوتی شیڈول کوکشمیری عوام کے ساتھ ناانصافی سے تعبیر کرتے ہوئے کشمیر ٹریڈ الائنس نے کہا کہ شہر سمیت پوری وادی کو محکمہ پی ڈی ڈی نے گھپ اندھیرے میں ڈبو دیا ہے ۔ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدارر نے کہا کہ برقی رو کی عدم دستیابی نے پوری وادی میں سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے اور صارفین کو بجلی فیس بغیر برقی رو کے ادا کرنے پر مجبور کرنے کے علاوہ اُن کے کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیاہے ۔انہوں نے کہاسورج غروب ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی کو گھپ اندھیرے میں ڈبونے کا سلسلہ محکمہ پی ڈی ڈی نے تیز کر دیا ہے جبکہ کٹوتی کے بارے میں پی ڈی ڈی محکمہ اپنے ہی شیڈول پر کاربند نہیں ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی کے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کٹوتی کا شیڈول منظر عام پر نہ لائے بلکہ دکھاوے کے نام پر صارفین کو برقی رو فراہم کرئے تاکہ محکمہ لوگوں کے غیض وغضب ک

گاندربل کے ووٹراُمیدواروں سے پُراُمید | کہیں ووٹروں کی لمبی قطاریں ،کہیں کوئی ووٹر ہی نہیں

گاندربل//ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع گاندربل میں کونسل کی تین نشستوں،سرپنچوں کی سات  اور پنچ کی چار نشستوں کیلئے رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا۔گاندربل میںضلع ترقیاتی کونسل کی تین نشستوں کے لئے 34 ہزار 8 سو 68 رائے دہندگان کے لئے مختلف علاقوں میں موجود سرکاری سکولوں میں 188 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے،جہاں کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی لمبی لمبی قطاریں کھڑی تھی اور کچھ پولنگ اسٹیشن پر موجود عملہ دن بھر رائے دہندگان کے انتظار میں بیٹھے رہے لیکن کوئی بھی ووٹ ڈالنے نہیں آیا۔ورپش گورنمنٹ مڈل سکول میں قائم کئے گئے پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی لمبی قطاریں اپنی باری کے انتظار میں تھی،جبکہ سالورہ،تولہ مولہ،بدکونڈ میں ایک یا دو افراد نے ووٹ ڈالے۔پتی سالورہ میں 233 رائے دہندگان کے لئے گورنمنٹ مڈل سکول رام پورہ میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا تھا تاہم دن

مزید خبریں

 کسانوں کے احتجاج نے مرکز ی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکردیا:محبوبہ مفتی سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی صدر اور جموں وکشمیرکی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کی طاقت سے خوفزدہ ہے اوریہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا،’’ کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بی جے پی عوام کے طاقت سے مرعوب ہے اور یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا۔ پرامن اختلاف رائے پر پابندی لگانا ان کے تمام محاذوں پر ناکام ہونے اور گھبراہٹ کا ثبوت ہے‘&ls

تازہ ترین