تازہ ترین

’اومی کرون‘ سے دوبارہ کووِڈ- 19میں مبتلاء ہونے کے زیادہ امکانات

سرینگر//بھارت میں کووِڈ- 19کی نئی ہیت ’اومی کرون‘کے دومعاملوں کے منظر عام پرآنے کے بعد ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے جمعہ کومتنبہ کیا کہ کووروناوائرس کی نئی قسم سے کووِڈ- 19سے شفایاب ہوئے مریضوں کے دوبارہ اس انفیکشن کا شکار ہونے کے کافی زیادہ امکانات ہیں۔ڈاکٹر س ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری اقسام کے مقابلے میں اومی کرون سے دوبارہ انفیکشن ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔جمعرات کو شائع ہوئی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اومی کرون، سے ڈیلٹا قسم کے کوروناوائرس کے مقابلے میںتین گنا زیادہ انفیکشن ہونے کے امکانات ہیں۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن صدر نے کہا کہ یہ تحقیق جنوبی افریقہ کے نظام صحت کے اعدادوشمار پرمبنی ہے جس میں 28لاکھ مصدقہ کورونامعاملوں کی مارچ2020سے27نومبر2021تک تحقیق کی گئی جن میں35670دوبارہ انفیکشن ہونے کے معام

۔2025تک جموں کشمیرمیں تپ دق کاخاتمہ

سری نگر//مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر یاسین ایم چودھری نے اولڈ سیکرٹریٹ سری نگر میں جموںوکشمیر  میں ( ٹی بی ) کے خاتمے کے ایکشن پلان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ مشن ڈائریکٹر نے تمام اَفسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ 2025ء تک یا اِس سے پہلے جموںوکشمیر یوٹی سے تپ دق کے خاتمے کے لئے نیشنل سٹریٹجک پلان( ایس ایس پی)2017-2025کے مطابق تمام اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تن دہی سے کا م کریں۔آج کی جائزہ میٹنگ ایم ڈی  این ایچ ایم جے اینڈ کے نے لیفٹیننٹ گورنر کی جائزہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے طلب کی تھی اور 2025ء تک یا اِس سے پہلے ٹی بی کے خاتمے کے لئے ایکشن پلان پر بھی تفصیلی غور وخوض ہوا۔مشن ڈائریکٹر  این ایچ ایم جے اینڈ کے نے ٹی بی کنٹرول پروگرام سے وابستہ تمام اَفسران اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ کووِڈ ویکسی نیشن اور آیوشمان بھارت گو

بڈگام اور مضافات میں بنیادی سہولیات کا فقدان

بڈگام//بڈگام قصبہ اورمضافات میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کے صدرآغاسیدحسن موسوی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں اور حامیوں نے احتجاج کیا۔ایک بیان کے مطابق مظاہرین نے علاقہ میں بجلی و پانی کی ابتر صورتحال ،آوارہ کتوں کی ہڑبونگ اور دیگر لازمی سہولیات کی فراہمی میں ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی کے خلاف نعرہ بازی کی اور اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے کہا کہ ضلع بڈگام کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کاسلوک روا رکھا گیا ۔ریاستی انتظامیہ نے ضلع کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے آج تک کئی کاغذی منصوبوں کا اعلان کیا لیکن عین موقعہ پر ان ترقیاتی منصوبوں کو کسی نہ کسی بہانے دیگر ضلعوں میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ بڈگام ضلع ہیڈ کوارٹر ہونے کے ناطے جن لازمی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کا تقاضاکر رہا ہے، ان منصوبوں اور ڈھانچوں کو ضلع ہیڈ کوارٹر کے بجاے ضل

شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کشمیرملک کی صف اول کی زرعی یونیورسٹیوں میں شامل

سرینگر//شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کشمیر کو کل ہند سطح پر زرعی یونیورسٹیوں میں چھٹا درجہ حاصل ہواہے۔اس سے قبل کشمیر زرعی یونیورسٹی کو سال 2020 میں 9 واں مقام حاصل ہوا تھا تاہم اس سال یونیورسٹی کی کارکردگی بہتر ہونے سے درجہ بندی میں 6 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔یہ درجہ بندی انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ (ICAR)نئی دہلی کے ایجوکیشن ڈویژن نے زرعی تعلیم کے دن کے دوران جاری کی، جو ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔6ویں درجہ بندی کے ساتھ ہی زرعی یونیورسٹی کشمیر ملک کی زرعی یونیورسٹیوں کے ایلیٹ گروپ میں شامل ہوگئی ہے۔انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ نئی دہلی نے شیر کشمیر یونیورسٹی ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو قومی سطح کے چار زرعی تحقیقی اداروں کی ملک گیر سطح پر درجہ بندی میں 10 واں مقام حاصل کیا ہے۔زرعی یونیورسٹی کو یہ تحقیق، تدریس، توسیع اور ماہرین تعلیم کو فروغ دینے ک

جسمانی طور پر خاص افراد کا عالمی دن

خودانحصاری کیلئے معاشرے کو کردار ادا کرناہوگا: فاروق خان  سرینگر //لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے سماج پر زور دیا کہ وہ خصوصی طور پر معذور افراد کو کامیاب زندگی کی طرف آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ مشیر نے یہ بات ایس کے آئی سی سی سرینگر میں منعقدہ ’’ معذور افراد کے عالمی دن ‘‘ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ ان خصوصی افراد کو ’’ حقیقی زندگی کے ہیرو ‘‘ قرار دیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ کشمیر میں ان میں سے بہت سے اسٹیفن ہاکنگ کی طرح بصیرت اور باصلاحیت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام سفر میں تمام تر مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود انہوں نے کھیل ، تعلیم اور سول سروسز سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور معاشرے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعاون کسی جسمانی معذو

جسمانی طور ناخیز افراد کا مطالبات پورا کرنے کیلئے پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر// جسمانی طور پر نا خیز افراد کے عالمی دن پر سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے جسمانی طور معذور لوگوں نے مرکزی و ریاستی سرکار کو متنبہ کیا کہ اگر انکے مطالبات کو حل نہیں کیا جائے گا تو دہلی میں26جنوری کو جنتر منتر پر غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع کرینگے۔ جمعہ کی صبح ہینڈ ی کپیڈ ایسوسی ایشن کے بینر تلے درجنوں کی تعداد میںجسمانی طور نا خیز افراد پریس کالونی سرینگر میں جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ۔ اس موقعہ پر جسمانی طور نا خیز افراد کی انجمن کے صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جسمانی طور ناخیز افراد کے کافی مطابات پڑے ہوئے جنہیں حل نہیں کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے مرکزی و ریاستی لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مشاورتی بورڈ کی تشکیل ، جسمانی طورنا خیز افراد کے پنشن میں اضافہ ، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ، کم تعلیم یافت

پرنسپل کمشنر اِنکم ٹیکس کی پلوامہ کے ٹیکس دہندگان اور نوجوانوں سے ملاقات

پلوامہ//جموں وکشمیر اور لداخ یوٹیوں میں اَپنے رَسائی پروگراموں کے سلسلے میں تیسرے دِن ٹیکس دہندگان کی بیداری مہم ، ’’ ملاقات ‘‘  صوبہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جاری رکھی گئی۔اِس کاررِوائی کی صدارت پرنسپل کمشنر انکم ٹیکس سری نگر( پی سی آئی ٹی) ایم پی سنگھ نے کی ۔اِس موقعہ پر پلوامہ کے ضلع مجسٹریٹ بصیر الحق چودھری اور محکمہ سی جی ایس ٹی کے افسران بھی موجود تھے۔یہ تبادلہ خیال مقامی نوجوانوں کے نمائندوں ، تاجر برادری کے نمائندوں ، مقامی نوجوانوں ، صنعت کاروں ، زعفران کے کاشت کاروں ، چھوٹے دکانداروں اور بڑی تعداد میں تاجروں کے ساتھ ہوا۔ پی سی آئی ٹی نے ٹیکس دہندگان میں اِنکم ٹیکس سلیب کی شرح کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے سامعین پر زور دیا کہ وہ ایماندار اور قابل فخر ٹیکس دہندگان کے طور پر نیشن بلڈنگ کے عمل میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔پرنسپل کمشنر آف اِنکم ٹیکس ن

۔5دسمبر کوشیخ محمد عبداللہ کا116واں یوم پیدائش

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کا ایک اجلاس پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی صدارت میں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شیخ محمد عبداللہ کی 116ویں سالگرہ کے سلسلے میں پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر نائب صدر محمد سعید آخون، سٹیٹ سکریٹری عرفان احمد شاہ، صوبائی سکریٹری شوکت احمد میر، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد، خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس، صوبائی صدر صبیہ قادری، صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر ، ترجمان عمران نبی ڈار، احسان پردیسی کے علاوہ کئی عہدیداران موجود تھے۔ ناصر اسلم وانی نے شیخ محمد عبداللہ 116 ویں یوم پیدایش کے پروگرام کے بارے میں اجلاس کو تفصیل سے آگاہ کیا اور پروگراموں کو آخری شکل دی ۔ ساگر نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مزار پر 5دسمبر کو تشریف لاکر مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کریں۔ 

سیاسی عمل میں خواتین کی نمائندگی ناگزیر

سرینگر//اپنی پارٹی نے کہا ہے کہ سیاسی عمل میں خواتین کی نمائندگی ناگزیر ہے لیکن جموں وکشمیر کی سیاست میں خواتین کے رول کو پس ِ پشت رکھاگیاہے۔ اپنی پارٹی صوبائی خواتین ونگ کا ایک اجلاس مرکزی دفتر ایم ٹو چر چ لین سونہ وار میں منعقد ہوا جس میں صوبائی خواتین ونگ صدر دلشادہ شاہین کے علاوہ خواتین ممبران شریک ہوئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دلشاد شاہین نے کہاکہ وہ خواتین کے حقوق اور جموں وکشمیرمیں اُن کی سیاسی با اذختیاری کے لئے لڑائی لڑیں گیں تاکہ خواتین کی مشکلات کا بھی موثر ڈھنگ سے ازالہ ہوسکے۔ انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر میں خواتین کی سیاسی نمائندگی ہمیشہ نہ کے برابر رہی ہے اور حکومت سازی وسیاسی عمل میں آنے کے لئے خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اقدامات نہیں کئے گئے اور یہی وجہ ہے کہ خواتین طبقہ ہمیشہ انتہائی مایوسی کا شکار اور الگ تھلگ رہا کیونکہ اُن کے جائز مطالبات اور مشکلات بے حساب ہیں۔

بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کی کووِڈجانچ

سرینگر// صوبائی کمشنرکشمیر پانڈورنگ پولے نے جمعہ کو سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی مسافروں کی کووِڈٹیسٹ کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا تاکہ کشمیر میں کووِڈ’ اومی کران‘ قسم کے پھیلائو کو روکا جا ئے۔اس موقع پر انہوں نے سری نگر ایئر پورٹ اتھارٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ڈویژنل کمشنر کشمیر نے تمام بین الاقوامی مسافروں کی سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد پر ان کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے پر زور دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ نمونے لینے کے بعد مسافروں کو ان کی پسند کے مطابق سرکاری یا نجی انتظامی قرنطینہ میں بھیجا جائے۔پولے نے سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی اور مقامی مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی کووڈ ٹیسٹنگ کیوسک قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ان مسافروں کے لیے پرائیویٹ آر ٹی پی سی آرٹیسٹنگ سہولت کے قیام کی ہدایت دی۔ انہوں نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آئی ٹی ڈیسک کے ق

کووِڈ- 19یتیموں کی فروختگی کا معاملہ

سری نگر// انٹگریٹڈ چائلڈ پروٹیکشن اسکیم ( آئی سی پی ایس) کی مشن ڈائریکٹر شبنم کاملی کا کہنا ہے کہ صرف تسلیم شدہ غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو ہی یتیم بچوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غیر تسلیم شدہ غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو رجسٹرڈ بچے ہیں ان کی حفاظت کے لئے اقدام کئے گئے ہیں۔موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا،’’جو یتیم بچے ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہیں ہم نے ان کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا،’’ہمارے ساتھ635 بچے رجسٹرڈ ہیں اور جیسے ہی انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ سامنے آئی تو ہم نے اُس این جی او کے خلاف کارروائی شروع کی اور اس کے خلاف ایف آئی درج کیا‘‘۔شبنم کاملی نے

مزید خبریں

فورسزایجنسیوں اور پولیس کے درمیان تال میل  ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ کااظہاراطمینان نیوز ڈیسک   سرینگر//پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے وادی میں فورسزکی مختلف ایجنسیوں اور پولیس کے مابین تال میل پر اطمینان کااظہار کیا ہے۔یہا ں حکام کی ایک میٹنگ میں وادی میں حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے امیدظاہر کی کہ سیکورٹی فورسز آپسی تال میل سے قیام امن کیلئے کام کرتے رہیں گے۔پولیس سربراہ نے حکام پرزوردیا کہ وہ پرامن ماحول کو پراگندہ کرنے کی کسی کو اجازت نہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں ،بالائے زمین کارکنوں اوران کے بہی خواہوں کے مکروہ عزائم کوناکام بنایا جاناچاہیے۔ انہوں نے حکام پرزوردیا کہ وہ حفاظتی حکمت عملی کا وقت وقت پر جائزہ لیتے رہیں اور اس میں پائی جانی والی کوتاہیوں کو دور کریں۔انہوں نے موسم سرما کی تیاریوں کابھی جائزہ لیا۔     &