۔177کورونا سے متاثر، کوئی فوتیدگی نہیں

سرینگر //جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس متاثرین کی تعدا میں کمی آئی ہے۔ پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 53ہزار 838ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 24مسافروں سمیت مزید 177افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 37ہزار 263تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر  جمعرات کو کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4477 بنی ہوئی ہے۔  گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید177افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 37جبکہ کشمیر میں140متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے140افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 137افراد مقامی سطح پر رابطے  میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر میں متاثر ہونے والے 140افراد میں سرینگر میںسب سے زیادہ58، بارہمولہ می

پلہالن میں 3اعانت کار گرفتار

بارہمولہ //پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پلہالن  میں گرینیڈ دھماکہ کرانے کی پاداش میں ملی ٹینٹوں کے 3اعانت کاروں کو وسن پٹن میںگرفتار کر کے انکی تحویل سے دو گرینیڈ اور دیگر اسلحہ بر آمد کیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ پولیس، 29آر آر اور 2بٹالین ایس ایس بی کی مشترکہ پارٹیوں نے علاقے میں گشت کے دوران صبح کے اوقات میں ووسن پٹن میں ناکہ لگایا۔ 3 افراد کو مشکوک انداز میں ناکہ پارٹی کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ ناکے پر نظر آنے پر ان افراد نے ملحقہ کھیتوں سے بھاگ دوڑ کی لیکن پارٹی کی جانب سے پکڑ ا گیا۔ ان کی شناخت آصف احمد ریشی ولدنثار احمد ریشی،معراج الدین ڈار ولدسنا اللہ ڈار اور فیصل حبیب لون ولدحبیب اللہ لون ساکن گنڈ جہانگیرحاجن بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ۔مسلسل پوچھ گچھ پر تینوں  کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ  ملی ٹینٹوں کے معاونین ہیں جو17نومبر کوپلہالن گری

جعلی تقرری کے آرڈر

سرینگر// پولیس کی کرائم برانچ کشمیر نے 5سال کے بعد جعلی تقرری کے آرڈر فراہم کرنیکی پاداش میں ایک ملزم کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا ہے۔کرائم برانچ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس تھانہ کرائم برانچ کشمیر میں درج ایک ایف آئی آر نمبر 15/2016 کے سلسلے میں عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا گیا۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، سرینگر نے بارہمولہ حال چنار کالونی، ایچ ایم ٹی سرینگر میں رہائش پذیر ایک ملزم کے خلاف چیف کنزرویٹر آف فارسٹ کے حوالے سے جعلی اور فرضی تقرری کے احکامات جاری کرنے پر فرد جرم عائد کیا۔بیان میں کہا گیا ہے، تحقیقات کے دوران، یہ ثابت ہوا کہ ملزم نے فرضی تقرری کے آرڈر تیار کیے اور ایک امیدوار رفاقت حسین منہاس ولد نزاکت حسین منہاس ساکن اوڑی، بارہمولہ کو فراہم کیے اور اس سے 2 لاکھ روپے حاصل کئے۔ فرد جرم میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے دھوکہ دہی کے ساتھ طارق احمد صوفی ولد محمد سلطان

عوام مایوسی اور مشکلات کے شکار، انصاف کے متلاشی: عمر عبداللہ

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر کچھ سیاسی جماعتوں نے دفعہ370کے مطالبے کو لیکر دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے، یہ لوگ کبھی ایک بات تو کبھی دوسری بات کہتے ہیں اور اس بارے میں اپنے مؤقف میں آئے روز تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں، ہمیں ایسی جماعتوں سے کوئی اُمید بھی نہیںہے لیکن ہم اُن لوگوں سے ہماری لڑائی میں شامل ہونے کی اُمید رکھتے ہیں جو دفعہ370کی وراثت کیساتھ جڑے ہوئے ہیں۔عوامی رابطہ مہم کے تحت رام بن میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ دفعہ370صرف جموں وکشمیر اور نیشنل کانفرنس کی ہی وراثت نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی بھی اُتنی ہی وراثت ہے،ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک کا ہر صحیح سوچ رکھنے والا باشندہ اور صحیح سوچ رکھنے والی ہر تنظیم اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دے تاکہ ہم اس ریاست کو موجودہ دلدل سے نکال سکیں

عوام جھوٹے وعدوں اور جذبات پر یقین نہیں رکھتے: الطاف بخاری

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی درجہ کی تنسیخ کے بعد اپنی پارٹی نے لوگوں کی دبی آواز کو بلند کیا جبکہ دیگر روایتی سیاسی جماعتیں خاموش تماشائی بن کر رہ گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ اب زیادہ تر جذبات بلیک میلنگ اور جھوٹے وعدوں پر یقین کرنے والے نہیں جوکہ اِن سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے کئے جارہے ہیں۔ پارٹی دفتر پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر الطاف بخاری نے کہا کہ ’اگر یہ سیاسی جماعتیں مقامی لوگوں کی بہبودی کیلئے مخلص ہوتیں ، تو جموں وکشمیر ترقی میں پیچھے نہ رہتا البتہ اپنی پارٹی اِس لہر کیخلاف چٹان کی طرح کھڑی ہوئی اور لوگوں کی آواز بن گئی جب دیگر سیاسی لیڈران نے خاموشی اختیار کر لی جبکہ اُس وقت لوگوں کو سب سے زیادہ اِن کی ضرورت تھی‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ڈی سی انتخابات ختم

محبوبہ مفتی نے نیوز لیٹر ’سپیک اپ‘ جاری کیا

سری نگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو پارٹی کے نیوز لیٹر ’اسپیک اپ ‘کا پہلا شمارہ جاری کیا۔ خبر نامہ کو محبوبہ مفتی کی سرکاری رہائش گاہ پر پی ڈی پی کے سینئر لیڈروں نعیم اختر، عبدالرحمان ویری اور غلام نبی لون کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔ نیوز لیٹر جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور سیاسی مسائل پر پارٹی کے موقف کے بارے میں پی ڈی پی کارکنوں تک پہنچنے کی کوشش ہے۔نیوز لیٹر کے اداریے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیے ہوئے 2 سال سے کچھ زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اورتب سے موجودہ حکومت کے ہر فیصلے کا مقصد کشمیریوں کی اجتماعی سزا اور تذلیل ہی ہے۔اس میں لکھا گیا ہے،’’ہماری معیشت تباہ حال ہے، سیکورٹی کی صورتحال سنگین ہے اور بے چینی کا وسیع احساس، اور ابلتا غصہ ہے۔‘‘اداریہ میں مزید لکھا ہے کہ عام حالات میں غم و غصہ ہوتا لیکن یہ کوئی

ٹیٹوال میں شاردہ بیس کیمپ، مندر اور گردوارہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا

ٹیٹوال // پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے نیلم علاقے میں قائم 5ہزار سال پرانے مندر شادرا پیٹھ کو کھولنے کے مطالبہ کے بیچ حکام نے حدمتارکہ پر واقع گائوں ٹیٹوال میں 1947کے بعد پہلی بار دوبارہ دھرم شالہ کی زمین کو حاصل کر کے اس پر شاردہ مندر ، شاردہ بیس کیمپ اور ایک گردوارہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد جمعرات کو رکھا ۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرپرسن وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی برائے مرکزی وزارت اقلیتی امور اور بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو ممبر درخشاں اندرابی مہمان خصوصی تھیں، جنہوں نے اس مندر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعہ پر پنڈتوں اور سکھ طبقہ کی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی ۔مند رکا سنگ بنیاد رکھنے کے دوران پنڈتوں نے پوجا پارٹ میں بھی حصہ لیا ۔اس موقعہ پر درخشاں اندروابی نے کہا کہ پنڈتوں کی یہ خواہش تھی کہ ان کی زمین پر مندر تعمیر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں امن اور ترقی کا گہوارہ رہا ہے ا

ٹیکس دہندگان کیلئے آگاہی مہم

سرینگر//اننت ناگ اور کپوارہ اضلاع میں ٹیکس دہندگان کی آگاہی مہم ’ملاقات‘اننت ناگ ، کپوارہ، لیہہ ،کٹھوعہ اور کٹرا میں جاری رکھا گیا۔جموں و کشمیر اور لداخ میں محکمہ انکم ٹیکس کی سربراہی پرنسپل کمشنر آف انکم ٹیکس سرینگر ایم پی سنگھ کرتے ہیں۔ کپوارہ میں یہ پروگرام ٹائون ہال میں منعقد کیا گیا جہاں انکم ٹیکس کے جوائنٹ کمشنر راجیو گبگوترا اور سی جی ایس ٹی محکمہ کے افسران اور ضلع کے اے ڈی سی بھی موجود تھے۔ اننت ناگ میں یہ پروگرام ڈاک بنگلو، کھنہ بل میں منعقد کیا گیا جہاں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر پیوش سنگلا، انکم ٹیکس کے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ سی جی ایس ٹی محکمہ کے افسران موجود تھے۔یہ بات چیت مقامی نوجوانوں کے نمائندوں، خشک میوہ جات کی دکانوں کے مالکان، کرکٹ بلے مینوفیکچررز اور دیگر چھوٹے دکانداروں اور بڑی تعداد میں تاجروں کے ساتھ تھی۔ ٹیکس کے مسائل اور مرکزی بجٹ سے ان کی خواہشات کے بارے میں

کنگن میں چوری کا معمہ حل

کنگن//گاندربل پولیس نے چوری کی ایک واردات کو حل کرتے ہوئے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لاکر مال مسروقہ برآمد کیا ۔29نومبر کو کنگن تھانہ میں ایک دوکاندار محمد سیف خان ساکن توحید پورہ کنگن نے ایک شکایت درج کی تھی کہ ان کی دوکان سے لاکھوں روپے کے زیورات 28اور 29نومبر کی درمیانی شب کو اڑا لیا۔ ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر ایس ایچ او کنگن ترک ظہور کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کنگن سید یاسر قادری کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس کے بعد انہوں نے چور کی تلاش شروع کردی۔ تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے چور کی پہچان کی گئی جو ضلع گاندربل سے ہندوارہ فرار ہوگیا تھا ۔مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کے لئے  پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کو ہندوارہ روانہ کیا گیا ۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ شخص جموں کی طرف روانہ ہورہا ہے جس کے بعد پولیس نے بجبہاڑہ پولیس کی مدد سے مذکور

جسمانی طور خاص افراد کا عالمی دن

سرینگر//جسمانی طور خاص افراد کے بین الاقوامی دِن پر کمپوزٹ ریجنل سینٹر( سی آر سی) بمنہ کے مریضوں اور عملے کے لئے ایک روزہ آفات سے نمٹنے کی تیاری کی تربیت کااِنعقادکیا گیا ۔پروگرام میں ڈائریکٹر ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اینڈ نوڈل افسر ایس اِی او سی اِنجینئر عامر علی ، ڈائریکٹر سی آر سی بمنہ ڈاکٹر میر ظفر اِقبال اور ڈپٹی کمانڈنٹ این ڈی آر ایف ایم این خامہ نے شرکت کی۔اِس پروگرام کا اہتمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف ، بازآباد کاری اور تعمیر نو (ڈی ایم آر آر آر)محکمہ نے سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس ( ایس ڈی آر ایف) کے اشتراک سے کیا ہے۔تربیت میں سی آر سی عملے کے اَرکان، سی آر سی میں مختلف پیرا میڈیکل کورسز کے طلاب، معذور مریضوں کے والدین ، جو سی آر سی بمنہ میں علاج اورفزیو تھراپی سے گزررہے ہیں، نے شرکت کی۔دورانِ تربیت شرکاء کو عبدالغفار اور اعجاز احمد کی قیادت میں ایس ڈی آر ایف کے ماہرین نے سرچ این

اپنی پارٹی میں کئی سیاسی کارکنوں کی شمولیت

سرینگر// خانصاحب بڈگام سے سیاسی کارکن فیاض بخاری نے درجنوں حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر صوبائی صدر کشمیر محمد اشر ف میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، صوبائی یوتھ صدر کشمیر خالد راٹھور، ضلع سیکریٹری کپواڑہ بلال عارف اور پارٹی لیڈر ایڈوکیٹ میر عماد بھی موجود تھے۔ نئے ساتھیوں کا جماعت میں خیر مقدم کرتے ہوئے اشرف میر نے کہاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کی یکساں ترقی کی وعدہ بند ہے اور یہ لوگوں کی بہبودی کے لئے سبھی اقدامات یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا’’مجھے یقین ہے کہ اِس طرح کے مخلص اور مقبول کارکنان کی شمولیت سے پارٹی کو اپنا منشور لوگوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی‘‘۔انہوں نے مزید کہاکہ اپنی پارٹی حقیقت پسندانہ سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ کبھی بھی لوگوں کو آسمان سے تارے توڑ لانے کے خواب دکھائے نہ دکھائیں گے، وہی کہا جوقابل ِ حصول ہے۔ 

ناظم باغبانی کا پلوامہ اور شوپیاں دورہ

سرینگر //ڈائریکٹر جنرل باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ نے ضلع پلوامہ اور شوپیاں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے علاقے کے مختلف یونٹوں کا دورہ کیا اورکسان دوست ماحول پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔انہوںنے دونوں اضلاع کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چیف ہارٹیکلچر افسروںکو مشورہ دیا کہ وہ مختلف سکیموں کے تحت انہیں دیئے گئے اہداف کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ ترمیم شدہ ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن اسکیم کے نفاذ پر خصوصی توجہ دیں۔ڈائریکٹر نے قبائلی علاقوں میں اس سکیم کے بارے میں جانکاری عام کرنے کی صلاح دی۔ انہوں نے علاقے کے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ محکمہ جاتی ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ باغات میں کٹائی مکمل کریں اور صفائی ستھرائی کو برقرار رکھیں۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ باغبانوں کی سہولت کیلئے سرینگر میں قائم مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ 01942311484، 7006319098 اور Kas

مزید خبریں

حدمتارکہ پر دراندازی کی کوششوںکاناکام بنایاجائیگا: ڈی جی بی ایس ایف  سرینگر//بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل پنکج کمار سنگھ نے کہا ہے کہ موجودہ موسم حد متارکہ پر دراندازی کیلئے موزون ہے اور پاکستانی ڈرون کے خطرات سے نمنٹے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب دی گئی ہے۔ بی ایس ایف کے 57ویں یوم تاسیس پر نئی دلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرحدی پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہونی والی دراندازی سے ملک کو پاک رکھنے کیلئے بی ایس ایف تیار ہے اورتمام دیگر حفاظتی ایجنسیاں کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے اہل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ’ہم اس بات کے وعدہ بند ہے کہ سرحدوں پر کسی طرح کی دراندازی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ ۔ سرحدوں پر پاکستان کی جانب سے ڈورن سرگرمیوںکے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب دی

تازہ ترین