وادی میںمنفی درجہ حرارت کی لہر| سرد ترین راتیں درج

سرینگر//وادی اور لداخ  کیساتھ سرینگر شہرمنفی درجہ حرارت کی زد میںہے اور بدھ کو موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ رات کے منفی 1.5 درجہ حرارت کے مقابلے میں منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے پہلے اس سال 23 نومبر کو سرینگر میں سب سے کم پارہ 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 1.4 ڈگری تھا۔ سال کے اس وقت کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لیے یہ معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 3.3 تھا۔ پہلگام پوری وادی کا سرد ترین مقام تھا۔ جنوبی کشمیر میں کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ رات منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور معمول کا درجہ حرارت 1.4 ڈگری

’ایڈز ‘کا عالمی دن

سرینگر //محکمہ صحت کی جانب سے بدھ کو پوری وادی میں ایڈز بیماری کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ وادی بھر کے مختلف اسپتالوں میں ایڈز بیماری کے بارے میں لوگوں میں آگاہی بڑھانے پر زور دیا گیا ۔ پروگرام کے دوران لوگوں کو ایڈزبیماری سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔ اس سال کے عالمی یوم ایڈز کا موضوع ’’ اونچ نیچ ختم کرو، ایڈز ختم کرو‘‘تھا۔پروگرام کے دوران  بتایاگیاکہ وائرس سے زیادہ لوگ  اپنے رویہ کی وجہ سے اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ بیماری بھی معلوم ہے اور وجوہات بھی معلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ لوگوں کو اس بیماری کی منتقلی اور اس کے اثرات کے بارے میں جانکاری دینی ہے۔  انہوں نے کہا ’’ہمیں اپنے بچوں کو بھی بیماری کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے&

۔4انجینئروں سمیت6افسرڈیپوٹیشن پرلداخ میں تعینات

سرینگر//جموں کشمیر حکومت نے 4 انجینئروں اور محکمہ مال کے ایک افسر سمیت6افسراں کو مرکزی زیر انتظام خطے لداخ میں ڈیپوٹیشن پر تقرری کیلئے موجودہ مقامات  سے فارغ کیا۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ انتظامیہ کے مفاد میں مختلف حکم ناموں کے تحت جن6 افسراںکی مرکزیزیرانتظام خطے لداخ میں ڈیپوٹیشن پر تقرری کی گئی و ہ  یکم دسمبر2021سے خود کو موجودہ مقامات اور پوزیشنوں سے فارغ  تصور کریں ۔ان افسراں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر مرکزی زیر انتظام خطے لداخ میں رپورٹ کریں۔ ان افسراں میں 4جونئر انجینئر اور ایک نائب تحصیلدار اور ایک ڈرگ کنٹرول افسر شامل ہیں۔ آرڈر کے مطابق جونیئر انجینئروں میں محکمہ پی ایچ ای کے جونیئر انجینئر ماسٹر پلان ڈویژن شیخ محمد اسلم، محکمہ تعمیرات عامہ میں جونیئر انجینئر’’ آر آر سی آر‘‘ محبوب

ٹیٹوال کے لوگ بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان

سرینگر //لائن آف کنٹرول پر واقع گائوں ٹیٹوال کرناہ کے لوگ بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں 12گھنٹوں میں صرف 4گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جس سے نہ صرف عام لوگ بلکہ طلاب کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے متعدد بار اس تعلق سے محکمہ بجلی کو آگاہ کیا لیکن محکمہ من مرضی سے لوگوں کو بجلی فراہم کر رہا ہے ۔منظور احمد نامی ٹیٹوال کے ایک شہری نے بتایا کہ اس وقت دسویں اور بارویں کے امتحان چل رہے ہیں لیکن یہاں کے بچوں کو بجلی نہ ہونے کے سبب اپنی تعلیم میں کافی دقتوں کا سامنا ہے کیونکہ بجلی نہ ہونے کے برابر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب بجلی آتی ہے اس کی وولٹیج بھی کافی کم ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیٹوال کو مقامی بجلی پروجیکٹ پنگلہ ہری ڈل سے بجلی فراہم ہوتی ہے اگرچہ گرمیوں میں انہیں معقول بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے لی

منقسم سیاسی جماعتیں لوگوں کے حقوق کادفاع نہیں کرسکتی

سرینگر//اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے کہا ہے کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ میں شامل مختلف سیاسی جماعتوں کے حالیہ بیانات نے ایک بار پھر لوگوں کے ذہنوں میں کنفیوژن پیدا کیا ہے۔ پارٹی مرکزی دفتر پر صوبائی صدر محمد اشرف میر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہاکہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی طرف سے لگاتار اپنے سیاسی موقف میں تبدیلی ، اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کے لئے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ پی اے جی ڈی لیڈرشپ کے حالیہ تبصروں کا تذکرہ کرتے ہوئے میر نے کہاکہ اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اِس الائنس کے درمیان کوئی اتحاد نہیں اور نہ ہی لوگوں کے لئے کوئی پختہ ایجنڈ ا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم نے پہلے ہی اِس یونین کے بارے میں متنبہ کیاتھا کہ یہ انتخابی الائنس سے زیادہ کچھ نہیں اور ڈی ڈی سی انتخابات کا جموں وکشمیر کے خصوصی در

مٹی کو سانچے کو ڈال کر مستقبل کی تعمیر

سرینگر//سرینگرکاایک 26برس کا کامرس گریجویٹ قدیم مگر نابود ہورہے ،’’مٹی کے چمکیلے برتن‘‘بنانے کے ہنر کوبحال کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کیلئے اُس نے ایک اَسی سالہ بزرگ ،جوبقول اس کے وادی میں اب اس ہنر کو جاننے والاواحد ہنرمند ہے،سے سیکھا ہے۔ اشبر کے محمد عمرکمہار نے اب اس کام میں اپنے کنبے کو بھی شامل کیا ہے اور وہ یہ ہنر اب کئی اور نوجوانوں کو بھی سکھارہا ہے تاکہ یہ فن معدوم ہونے سے بچایا جائے۔مٹی کے چمکیلے برتن جنہیں ’ڈلگیٹ پوٹری‘کے نام سے بھی جاناجاتا ہے،کشمیرکی منفرد پہچان ہے۔پہلے کشمیرمیں گہرے سبز،نیلے،بھورے اور زدرنارنگی رنگ کے چمکیلے ٹائل بنائے جاتے تھے۔مابعد یہ ہنر دوحصوں میں بٹ گیا،میزوں پر سجائے جانے والے برتن اور پھولدان جو سرخ،سبزاورنیلے رنگوں کے بنائے جاتے تھے۔کبھی مشہوراور ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے والا یہ ہنر بھی کشمیرکی دیگر دستکاریوں کی

بھاجپا کو نیشنل کانفرنس نے کشمیرمیں متعارف کیا

سرینگر// پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد غنی لون نے بتایاکشمیر کے لوگ عوامی حکومت کی کمی محسوس کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکشمیر میں دفعہ370کی بحالی کی مانگ کبھی مر نہیں سکتی ہے اور ایک دن آئے گا جبکہ یہ(مرکزی حکومت)از خود اس دفعہ کوبحال کریں گے اس پر مجھے پورا بھروسہ ہے اس لئے لوگوں کو ان ڈراموں کی طرف توجہ نہیں دینی چاہئے۔ کے این ایس کے مطابق پیپلزکانفرنس کے چیئر مین سجاد غنی لون نے ان باتوں کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیا  ۔ حال ہی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں جلسوں میں عوامی شرکت پر انہوں نے کہا کہ لوگ عوامی سرکار کی کمی کو محسوس کر رہے ہیں اور لوگوں کو بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔پیپلز کانفرنس چیئر مین نے بتایا کہ مقامی ممبر اسمبلی کے ساتھ لوگ زور سے بات کر کے اپنا کام کرواتے تھے۔بیوروکریٹ کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے ہیں ۔ سیاسی جماعتوں کی جانب س

بلاک دوس

آبپاشی اسکیموں کاافتتاح،ترقیاتی کاموں کا جائزہ اورعوامی وفود سے ملاقات  بانڈی پورہ //ہفتہ وار عوامی تعامل پروگرام بلاک دوس کے موقع پر پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون جو سیکرٹری انچارج ضلع بانڈی پورہ بھی ہیں ، نے بدھ کو بانڈی پورہ کے سمبل سب ڈویژن کا دورہ کیا اور وانگی پورہ میں بابا جنگی لفٹ اریگیشن اسکیم کا افتتاح کیا ۔ ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لینے کے علاوہ عوامی وفود سے بات چیت کی ۔  ان کے ہمراہ چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل عبدالغنی بھٹ ، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ، باغبانی ، زراعت ، ہنر مندی کے فروغ ، شہری بلدیاتی اداروں ، دستکاری ، حیوانات اور بھیڑ پالن  ڈائریکٹرز ، سماجی ، جنگلات ، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ، اسسٹنٹ کمشنر ترقیات بھی موجود تھے ۔  ڈاکٹر سامون نے وانگی پورہ میں لفٹ اری گیشن اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مائیکرو اری گی

وکرم ملہوترہ آسٹریلیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقی

نئی دہلی//اپنی پارٹی ریاستی جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے نئی دہلی میں آل انڈیا یوتھ ڈائیلاگ2022کے موقع پر آسٹریلیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر این بیگز سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے موصوف کے ساتھ جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ این بیگز نے جموں وکشمیر میں ریاستی درجہ کی بحالی اور جلد اسمبلی انتخابات کرانے کی ضرورت پرزور دیا تاکہ منتخب حکومت سابق ریاست کے لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرسکے۔ وکرم ملہوترہ نے اُنہیں بتایا کہ حکومت ِ ہند نے پارلیمنٹ کے ایوان میں یہ یقین دلایا ہے کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیاجائے گا۔ وکرم ملہوترہ نے اُنہیں یہ بھی بتایاکہ حد بندی عمل جاری ہے اور اِس کے بعد انتخابات متوقع ہیں۔ بیگز نے جموں وکشمیر میں سیاسی عمل شروع کرنے پر بھی زور دیا اور خطہ میں امن اور حالات پر معمول پر لانے میں دلچسپی ظاہر کی ۔  

تلیل گریز میں آگ کی ہولناک واردات

بانڈی پورہ//سرحدی تحصیل گریز کے تلیل علاقے میںدوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں10 رہائشی مکانات سمیت14ڈھانچے مکمل طور پر خاکستر ہوگئے۔ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ گریز مدثراحمد کے مطابق تاتری بستی جولائن آف کنٹرول کے متصل واقع ہے، میںمنگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ایک رہائشی مکان سے آگ ظاہر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مقامی باشندوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن اس دوران تمام بستی ہولناک آگ کی لپیٹ میں آچکی تھی۔ ایس ڈی ایم نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی صبح سویرے ہی جائزہ لینے کیلئے ٹیم روانہ کردی گئی اور کمبل وغیرہ پر مشتمل امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ متاثرین کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے اور امداد کے طور پر بنیادی ضروریات بھی روانہ کردی گئیں۔ منگل اوربدھ کی درمیانی رات کو اڈھائی بجے غلام نبی لون ولد عبدالغفور لون کے گھر سے آگ ظاہرہو

کپوارہ اور بجبہاڑہ میں میگا بلاک دیوس تقریبات

کپوارہ+اننت ناگ//عوامی رابطہ مہم کے تحت شمالی ضلع کپوارہ اوربجبہاڑہ اننت ناگ میں میگا بلاک دیوس تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔لولاب کے چھئی پورہ علاقہ میں وائس چیر مین ڈسٹرکٹ ڈیو لپمنٹ کونسل فاروق احمد میر کی صدارت میں میگا بلاک دیواس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین ،سب ڈویڑنل مجسٹریٹ لولاب اعجاز احمد کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر افسران موجود تھے۔اس موقع پر  فاروق احمد میر نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد ہے کہ انتظامیہ لوگو ں کی دہلیز پر پہنچ کر ان کی شکایات سن کر ان کے حل کرنے کی کوشش ہے۔وائس چیر مین فاروق احمد میر نے لولاب وادی میں ہورہی تعمیر وترقی کے کامو ں کا بھی ذکر کیا۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ لوگو ں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر وقت سنجیدہ ہے کیونکہ انتظامیہ عوامی شکایات کو موقع پر ہی حل کرنے کی خواہاں ہے۔انہو

ہائر سیکنڈری سکول کھنہ بل کا نام تبدیل

اننت ناگ // گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول کھنہ بل اب شہید شری روی جی کے نام سے جانا جائے گا۔اننت ناگ ضلع کے کھنہ بل میں قائم گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول کا نام تبدیل کرکے شہید شری روی جی رکھا گیا۔ اسکول کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ کے علاوہ چیف ایجوکیشن افسر موجود رہے۔تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ پیش کیا۔اے ڈی سی کا کہنا تھا کہ شری روی جی نے ملک کے لئے اپنی جان نچھاور کی اور انکی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے سرکارکے تعلیمی اداروں میں بہتر تعلیمی نظام پر بھی زور دیا۔  

میں ٹھیکیداروں کے ذریعے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کی فراہمی نجکاری کی ابتداء:قیوم وانیSRTC

سرینگر//سول سوسائٹی فورم نے ملازمین کو مابعد سبکدوشی کے مراعات سے محروم کرنے پرفکرمندی کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے جموں کشمیر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کو مابعدسبکدوشی کے تمام مراعات دینے کی وکالت کی تاکہ ان کی روزی روٹی چلتی رہے ۔قیوم وانی نے ان ملازمین کے جموں اور سرینگرمیں احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مابعد سبکدوشی کے مراعات دینے کا مطالبہ کرنا بلاجوازنہیں ہے اور ان کے اس مطالبے کو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ RTCکی نئی حاصل کی گئی بسوں کے لئے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کوبیرونی ٹھیکیداروں کے ذریعے کام پرلگانا ،اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی نج کاری کا پہلا قدم ہے اور یہ یہاں کے بیروزگار نوجوانوں پر کلہاڑامارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا ٓرٹی سی ملازمین گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کے بغیر ہیں اور سبکدوش ہوئے ملازمین کو بھی م

کھاگ میں پولیس دربار،مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

سر ینگر / / پولیس تھانہ کھاگ میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کی صدارت میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایس پی کے ہمراہ ایس ڈی پی او ماگام اور ایس ایچ او کھاگ کے علاوہ بڑی تعدادمیں معززین نے شرکت کی۔ شرکاء نے ٹریفک کی نقل و حمل ، طبی سہولیات بجلی اور پانی کی قلت، منشیات سمیت مختلف مسائل اجاگر کئے۔ایس ایس پی نے شرکاء کے تمام مسائل غور و خوض کے ساتھ سننے کے بعد کچھ مسائل موقع پر ہی حل کر کے یقین دلایا کہ دیگر مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا تاکہ انکا جلدی سے ازالہ ہوسکے۔اس دربارمیں شرکاء سے درخواست کی گئی کہ وہ آنے والی کووڈ19-  کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب رویہ پر عمل کریں۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے نوجوان لڑکوں کے استحصال کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور انہیں بچوںونوجوانوں کے آن لائن رویے پر نظر رکھنے کی ضرورت کے بارے میں مشورہ دیا۔شرکاء نے پو

مزید خبریں

سوپور میں سڑک حادثہ،موٹر سائیکل سوارزشدیدزخمی غلام محمد   سوپور//ہتھلنگو سوپورمیں ایک28برس کا موٹر سائیکل سواربدھ شام کو ایک حادثے میں شدیدزخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ جانواراسوپور کے معروف کرکٹر طارق احمدمیرولدغلام رسول میراُس وقت نازک طورزخمی ہوئے جب اُس کی موٹر سائیکل  زیرنمبر  JK05B-5122جس پر وہ سوار تھا،کوسوپوربانڈی پورہ سڑک پرایک نجی کار نے ٹکر ماردی۔اُسے سب ضلع سوپورلیجایا گیاجہاں سے اُسے سکمزصورہ منتقل کیاگیا۔پولیس نے کیس درج کرکے تحیققات شروع کردی ہے۔     سینٹرل یونیورسٹی کے شعبہ پولٹیکل سائنس میں اورینٹیشن پروگرام ارشاد احمد   گاندربل//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ سیاست وحاکمیت نے ایم اے پولیٹیکل سائنس کے طلاب کیلئے ایک اورینٹیشن  پروگرام کااہتمام کیا۔ڈین اسکول آف سوشل سائنسز پروفیسرحمیداللہ مرازی اورسینئرپ

تازہ ترین