۔120بچوں کیلئے3کمرے دستیاب | مڈل سکول حاجن ترال کی عمارت ڈیڑھ سال سے ناقابل استعمال

ترال//گورنمنٹ مڈل سکول حاجن کی سکولی عمارت کو ڈیڑھ سال قبل سیلابی پانی کے ریلے نے سخت نقصان پہنچایا جس کے بعد یہ عمارت ناقابل استعمال بن گئی۔18ماہ کا وقت گزرنے کے باجوودمحکمہ تعلیم نے اس عمارت کی تعمیر وتجدید کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ ترال قصبہ سے تقریباً25کلو میٹر دور تحصیل آری پل کے حاجن علاقے میں یہ سکول نالے کے کنارے پر قائم کیا گیا ہے ،جسے اگست2019کو سیلابی پانی کے ایک ریلے نے سخت نقصان پہنچایا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ سرکار نے اس وقت سکول کو دوسری جگہ منتقل کیا تاہم سکول کی عمارت کوڈیڑھ سال کا وقت گزرنے کے باوجود اس عمارت کی مرمت بھی نہیں کی گئی اور نہ سرنو تعمیر کرنے کیلئے کوئی اقدام کیا جارہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سکول میں زیر تعلیم تقریباً120 بچوں کیلئے 3کمرے دستیاب ہیں۔اس صورتحال کے نتیجے میں یہاں تعینات عملے کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے س

کپوارہ میں کانگڑیو ں اور کوئلہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضاٖفہ

کپوارہ//سردیو ں میں اضافہ کے ساتھ ہی شمالی ضلع کپوارہ میں مقامی طور تیار ہونے والی کانگڑیا ں اور کوئلہ کی قیمتو ں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے اور لوگو ں سے منہ مانگی قمیتیں وصول کی جار ہی ہیں ۔ لولاب ،ہندوارہ ،کپوارہ ،ترہگام ،کرالہ پورہ ،کرالہ گنڈ ،لنگیٹ اور دیگر علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ سردیا ں شروع ہونے کے ساتھ ہی مقامی طور تیار کردہ کانگڑیا ں اور کوئلہ کی قیمتوںمیں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے عام آدمی مشکلات کا شکار ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ کانگڑیوں کی قیمت 250سے لیکر5سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ کوئلہ 400سے لیکر500 تک فی بوری فروخت کی جاتی ہے ۔لوگو ں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ قیمتوں میں اضافہ ہونے سے لوگ پریشان ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔  

گورونانک جینتی | لیفٹیننٹ گورنر اور اُن کے مشیروں، سکھ کارڈی نیشن کمیٹی،چیف سیکریٹری،ڈی جی پی اور بخاری اورکی عوام کو مبارکباد

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے گورو نانک دیو جی کے جنم دن پرجموں و کشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے پیغام میںلیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گورو نانک دیو جی کے پاکیزہ اصول اور بے لوث خدمت بغیر امتیاز کے ایک ہم آہنگ معاشرے کے قیام کا بنیادی جزہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ گورو جی کی زندگی اور ان کا پیار و محبت، مساوات ، اَمن اور بھائی چارہ کا پیغام آج بھی اِنسانیت کی رہنمائی کرتا ہے۔ اُنہوں نے اُن کو خراجِ عقیدت اَدا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوگوں کے درمیان محبت ، سا  لمیت اور باہمی خیر سگالی کی روابط کو مستحکم کرنے کے لئے اُن کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ ہم سب کو گورونانک دیوجی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں امن ، ترقی ،خوشحالی اور عوام کی فلاح کے لئے دعا کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے

ترہگام میں سیرت کوئز کا اہتمام کیا گیا

کپوارہ//شمالی قصبہ ترہگام میں مکتبہ ابراہیمی کی جانب سے اتوار کو ایک سیرتی مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 1سو سے زائد طلبہ نے شرکت کی ۔مکتبہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتوار کو ترہگام سٹیڈیم میں تحریری امتحان عمل میں لایا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر معروف سماجی کارکن انجینئر عبد الحمید ملک نے سپر انٹنڈنٹ کے فرائض انجام دئے جبکہ حاجی بشیر احمد چوپان کے علاوہ ترہگام کی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ تحریری امتحان میں اول ،دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو انعامات سے نوازا گیا ۔مکتبہ ابراہیمی کے نگراں حافظ عبد الرشید کا کہنا ہے کہ مکتبہ کی یہ کوشش ہے کہ آئندہ بھی ایسے امتحانات کا انعقاد کیا جائے تاکہ بچو ں میں اسلامی ذہن پیدا ہوجائے ۔

چوری کا معاملہ | سوپور پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت کیلئے لوگوں سے مدد طلب کی

سرینگر// سوپور پولیس نے چوری کے ایک معاملہ میں ملوث مشتبہ شخص کی نشاندہی کرنے میں لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے۔پولیس تھانہ سوپور کو ایک دکاندارکی چوری سے متعلق تحریری شکایت موصول ہوئی۔ اسی مناسبت سے تھانہ سوپور میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 334/2020 درج کیا گیا تھا اور تفتیش جاری ہے۔پولیس نے اس سلسلے میںسی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور ایک مشتبہ شخص کی تصاویر حاصل کیں۔پولیس نے اس سلسلے میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی شخص اگر اس مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات رکھتا ہے تو وہ سوپور پولیس سے 9596773010 ، 9596773100 اور 9596773024 یا 112 پر پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کرسکتا ہے۔  

کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کیلئے وائس چانسلر کی تلاش شروع | نوٹیفکیشن جاری، سرچ کمیٹیاں سرنو تشکیل

سرینگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگرکے لئے وائس چانسلر کی تلاش شروع ہوگئی ہے اور یونیورسٹی نے اس سلسلے میں درخواستیں بھی ایک نوٹیفیکشن جاری کرکے طلب کی ہیں ۔یہ دوسری دفعہ ہے جب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر تقرر کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں.۔نوٹیفیکشن کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے درخواستیں دینے والے امیدواروں کو کم سے کم 10 سال تک پروفیسر کے طور یونیورسٹی نظام یا اس کے مساوی  تحقیقی ۔تدریسی یاانتظامی ادارے میں درس دینے کا تجربہ ہونا چاہیے ۔نوتیفیکشن میںلکھا ہے کہ وائس چانسلر کاعہدہ تعلیمی اور انتظامی ہونے کی وجہ سے وائس چانسلر کیلئے دوراندیش ہونے کے ساتھ ساتھ قیادت کی اہلیت اور انتظامی امور میں مہارت ہونی چاہیے۔  درخواست دہندہ کی عمر65سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔عہدے پر تقرر کئے جانے کے بعد وائس چانسلر کو دیگر الاونسز کے علاوہ ماہانہ دولاکھ دس ہزار روپے

سوپورمیںٹریفک پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ | منٹوں کا سفرگھنٹوں میں طے،قصبہ میں ٹریفک جام معمول

سوپور// قصبہ سوپور میں آئے روز ٹریفک جام کے نتیجے میں مسافروں اور راہگیروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قصبہ میں پارکنگ سہولیات اور ٹریفک پولیس کی عدم موجودگی کے نتیجے میں ٹریفک جام نے عوام کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کردیا ہے جبکہ قصبہ اور اس کے گرد نواح کے علاقوں کی بیشتر سڑکوں کی حالت بھی ناگفتہ بہہ ہے۔قصبہ کے اقبال مارکیٹ، مین چوک، جنرل بس سٹینڈ روڑ، شاہ درگاہ چوک، سنگرامہ چوک، ہاتھی شاہ روڑ اور فروٹ منڈی روڑ پر روزانہ صبح وشام سخت ترین ٹریفک جام دیکھنے کو ملتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بدترین ٹریفک جام کے نتیجے میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ اس بارے میں سوپور کے مقامی باشندے محمد شفیع لرہ نے بتایا کہ قصبے میں تنگ سڑکیں اور غلط پارکنگ بھی ٹریفک جام کا سبب بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ٹریفک جام کے نتیجے میں ملازمین دیر سے دفاتر پہنچ جاتے ہیں ج

مزید خبرں

اسلامی ممالک کی تنظیم کے وزائے خارجہ کااجلاس |  تنازعہ کشمیراور اسلاموفوبیا کے خلاف قراردادیں منظور سرینگر//اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں تنازعہ جموں و کشمیر اور اسلاموفوبیا کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔ کے این ٹی کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نیامے میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی پہلی قرارداد میں تنازع کشمیر کی مضبوط حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔او آئی سی نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کردیا اور قرارداد کے ذریعے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے ساتھ دیگر یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات منسوخ کرے۔ان اقدامات میں جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر 2020، جموں و کشمیر گرا

پی ڈی پی پر پابندی لگانے کی کوششیں: محبوبہ مفتی | الیکشن کشمیر حل کا متبادل نہیں

سرینگر//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں انتخابات سے مسئلہ کشمیر کی ہیت تبدیل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھاجپا کی مرکزی سرکار انہیں گرفتار کر کے پی ڈی پی پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دفعہ370 منسوخ کرنے سے تمام معاملات حل ہو گئے ہیں تو وادی میں ابھی بھی 9 لاکھ فوج کیوں تعینات ہے۔ مسئلہ کشمیر انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جاتا،یہ معاملہ موجود رہیگا جس طرح رہتا آیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ جب تک دفعہ 370کی بحالی نہیں ہوتی یہ مسئلہ حل ہونے والا نہیں ہے۔وزراء آئیں گے جائیں گے،محض انتخابات کرانا مسئلے کا حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے، اگر ہم چین کیساتھ بات کرسکتے ہیں، جس نے ہماری اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے تو پاکستان کیساتھ کیوں نہیں؟۔کیا یہ صرف اسلئے کہ وہ ایک مسلم ملک ہے کیونکہ اب سب کچھ ق

گاڑی چلانے کے دوران حرکت قلب بندہونے سے ریلوے پولیس اہلکار فوت

اننت ناگ //کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقہ میں ریلوے پولیس میں تعینات ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ۔ہیڈ کانسٹبل اوتار سنگھ ولد جنک سنگھ ساکن چھٹی سنگھ پورہ اننت ناگ بیلٹ نمبر 9505283/ اپنی ذاتی گاڑی میں کہیں جارہا تھا جس دوران انکو دل کا دورہ پڑ ا۔ اگر چہ انہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم یہاں موجود ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔قانونی لوازمات کے بعد نعش ورثاکے حوالے کی گئی۔    

تازہ ترین