تازہ ترین

کورونا وائرس میں تیزی ،دوسرے دن بھی 3اموات | جموں کشمیر میں149متاثر، سرینگر لگاتار سرفہرست

سرینگر //جموں و کشمیر میں دوسرے دن بھی اموات کا سلسلہ جاری رہا ۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے وادی میں مزید 3افراد فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4473 ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 51ہزار 433 ٹیسٹ کئے گئے جن میں7مسافروں سمیت مزید 149افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 36 ہزار 386تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران جموں و کشمیر میں 149 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 30اور کشمیر میں 119افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 119افراد میں سے ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹا ہے جبکہ دیگر 118افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 119افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 42، بارہمولہ میں 23، بڈگام میں 19، پلوامہ میں 4، کپوارہ میں 13، اننت ناگ میں 2، بانڈی پو

سنہ بنجر پلوامہ میں بجلی کی عدم دستیابی پر تشویش

پلوامہ/ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میںکے دور افتادہ علاقے سنہ بنجر میں ایک گرام سبھا منعقد ہوئی ہے جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد گائوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے منصوبے مرتب کئے ہیں ۔اس دوران مقامی سرپنچ نے بتایاکہ یہاں22محکموں کو اس حوالے سے مطلع کیا گیا تھا تاہم یہاں کل12محکوں کے ملازمین آئے تھے ۔انہوں نے بتایا اکثر ملازمین اور سربراہان ان پرواگراموں میں شمولیت نہیں کر تے ہیں جس کی وجہ سے ان پروگراموں کو منعقد کرنے کا مقصد ہی فوت ہوا ہے ۔حلقے کے سرپنچ ،جو ضلع پنچ سرنچ ایسو سی ایشن کے ضلع صدر ہے، نے کہاکہ علاقے میں بجلی کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے آج تنگ آکر علاقے میں احتجاج کیا اوردونوں مسائل کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ۔     

آریگام پلوامہ میں 15کلوبھنگ پتری ضبط

سرینگر//آریگام پلوامہ میں پولیس نے مکان میں رکھی گئی 15کلوگرام نشیلی شے بھنگ پتری برآمدکرکے ایک شہری کوگرفتار کرلیاہے۔ پولیس تھانہ پلوامہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کی بنا پر آریگام میںایک شہری کے گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران جمع کی گئی15کلو بھنگ پتری کو برآمدکرکے اپنی تحویل میں لے لیا اور ایک شہری کو حراست میں لے لیا۔اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔   

کورونا وائرس کی تیسری لہرسےبچاؤ | لولاب میں بیداری کیمپ، لوگوںکوجانکاری دی گئی

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے وادی لولاب میں انتظامیہ ،محکمہ صحت اور پولیس کے اشتراک سے بیداری مہم کا انعقاد کیاگیا ۔مہم کے دوران لوگو ں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔اس موقعہ پر تحصیلدار انعام الحق کے علاوہ بلاک میڈیکل آفیسر سوگام ڈاکٹر فرید شاہین اور ایس ایچ او سوگام ملک نصیر موجود تھے ۔لوگو ں سے اپیل کی گئی کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کریں جبکہ سماجی دوری اور ماسک کا استعمال کریں ۔ ڈاکٹر فرید شاہین نے کہا کہ حفظان صحت کے ماہرین کو رونا وائرس سے بچائو کے لئے بہت مشورے دے رہے ہیں اور ان پر عمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسر نے لوگو ں سے کہا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں کیونکہ ماسک کا استعمال وائرس اور جراثیمو ں سے بچائو کے لئے کیا جاتا ہے ۔  

سوپور میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

سوپور//سوپور میں محکمہ بجلی کے سینکڑوں عارضی اور مستقل ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھا۔پی ڈی ڈی سرکل سوپور کے سینکڑوں مستقل اورعارضی روزانہ اجرتوں پر کام کرنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے کہا کہ صرف عارضی اور مستقل روزانہ اجرتوں پر کام کرنے والے ملازمین ہی بجلی کے کھمبوں پر چڑھتے ہیںاوربجلی کی سپلائی کویقینی بناتے ہیںاورا سدوران ان کی جانیں بھی چلی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دن رات کام کرنے کے باوجود بھی ان کے مطالبات پرنامعلوم وجوہات کی بناپر توجہ نہیں دی جاتی۔انہوں نے کہا کہ محکمے کے اعلیٰ حکام جا ن بوجھ کر ان کے مسائل کونظر انداز کرتے ہیںاوران کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے اوران کی اجرتوں کی واگزاری کو طول دیا جاتا ہے جبکہ انہوں نے پانچ سال سے زیادہ کا عرصہ کام کرتے ہواپورا کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو ا

ٹنگمرگ میں مارکیٹ چیکنگ | گلی سڑھی سبزیاں ضائع کر دی گئیں، جرمانہ وصول

ٹنگمرگ//محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری ٹنگمرگ اور انفورسمنٹ ونگ بارہمولہ نے مشترکہ طور ٹن چھاندل، وانی گام ،غنی بابااور دارہ کشی میں مارکیٹ چیکنگ کی۔ مشترکہ ٹیم نے چیکنگ کے دران وافر مقدار میں گلی سڑھی سبزیاں اور غیرمیعاری مصالحہ جات موقع پر ضائع کرکے قصور وار دوکانداروں سے 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ۔تحصیل سپلائی افسر ٹنگمرگ نے دوکانداروں سے تاکید کی کہ وہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے سے پرہیز کریں ۔  

مزید خبریں

سوپور میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج سوپور//سوپور میں محکمہ بجلی کے سینکڑوں عارضی اور مستقل ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھا۔پی ڈی ڈی سرکل سوپور کے سینکڑوں مستقل اورعارضی روزانہ اجرتوں پر کام کرنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے کہا کہ صرف عارضی اور مستقل روزانہ اجرتوں پر کام کرنے والے ملازمین ہی بجلی کے کھمبوں پر چڑھتے ہیںاوربجلی کی سپلائی کویقینی بناتے ہیںاورا سدوران ان کی جانیں بھی چلی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دن رات کام کرنے کے باوجود بھی ان کے مطالبات پرنامعلوم وجوہات کی بناپر توجہ نہیں دی جاتی۔انہوں نے کہا کہ محکمے کے اعلیٰ حکام جا ن بوجھ کر ان کے مسائل کونظر انداز کرتے ہیںاوران کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے اوران کی اجرتوں کی واگزاری کو طول دیا جاتا ہے جبکہ انہوں نے پانچ سال سے ز

تازہ ترین