تازہ ترین

بین الاقوامی پروازیں 15دسمبر سے

نئی دہلی // بھارت 15دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے جارہا ہے۔ تاہم 14ممالک کیلئے پروازیں فی الحال بند رہیں گی۔مرکزی شہری ہوابازی کی وزارت نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کیا کہ بھارت 15دسمبر سے معمول کے مطابق بین الاقوامی پروازیں شروع کررہا ہے۔تاہمبرطانیہ،فرانس،جرمنی، ہالینڈ، فن لینڈ،ساتھ افریقہ،برازیل،بنگلہ دیش،بوٹسونہ، چین،مریشس،نیوزی لینڈ،زمباوے اور سنگا پور کے لئے پروازیں بند رہیں گی۔ یہ فیصلہ وزارت صحت کیساتھ مشاورت کر کے لیا گیا ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ افریقی ممالک کیساتھ دیگر کچھ ممالک میں کورونا کی نئی قسم دیکھنے میں آئی ہے۔ یاد رہے مارچ 2020سے بھارت سے بین الاقوامی پروازیں بند ہیں۔

’ ممکن ‘سکیم روزگارممکن بنا رہی ہے

۔ 100% قرض کی سہولت فراہم ، اب تک  166کروڑ خرچ ،4800درخواستیں موصول    سرینگر //’ممکن ‘ سکیم بے روزگار نوجوانوں کیلئے ممکن بن رہی ہے اور جموں کشمیر سرکار نے ابھی تک ایسے نوجوانوں میں 2074گاڑیاں تقسیم کی ہیں جو اس سکیم کے اہل تھے ۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ’ممکن‘ ایک ذریعہ معاش پروگرام ہے جو بنیادی طور پر 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں کیلئے ترتیب دیا گیا ہے جس میں ان لوگوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر مشن یوتھ جموں وکشمیر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کا فائدہ نوجوانوں تک پہنچ رہا ہے اور ابھی تک لگ بھگ 2074 گاڑیاں نوجوانوں میں کاروبار کرنے کیلئے تقسیم کی گئی ہیں اور 166کروڑ روپے چھوٹی کمرشل گاڑیوں کو خریدنے پر خرچ کئے گئے ہیں، جس میں 33کروڑ حکومت اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے ا

دودھ پیداکرنے والے معیارپرسمجھوتہ نہ کریں:نوین چودھری

سری نگر//نیتی آیوگ کے سالانہ سروے کے مطابق جموں وکشمیر نے ایک سال کے اَندر زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی درجہ بندی میں 22ویں پائیدان سے 5 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ کسانوں کی خاندانی کمائی کے لحاظ سے جموں وکشمیر آل اِنڈیا رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہے۔اِن باتوں کا اِظہار پرنسپل سیکرٹری بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پروری محکمے نوین کمار چودھری نے ’’ نیشنل مِلک ڈے‘‘ کی تقریبات کے دورا ن کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے بذریعہ ورچیول موڈ ڈیری فارمروں او رمحکمہ مویشی پالن کے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے دودھ کو ’’ زندگی کا امرت‘‘ قرار دیا اور اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سال 2022ء میں دودھ کی پیداوار 30 فیصد سے زیادہ ہوگی ۔ دُودھ کی ضرورت کے لئے پنجاب اور ہریانہ پر زیادہ انحصار کیا جائے۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ ان کے محکمہ کا مقصد دودھ اور پراسس شدہ دودھ کی

۔5اور 6دسمبر کو بارش اور ہلکی برفباری کا امکان

سرینگر //وادی میں دو دن کے وقفے کے بعد موسم صاف ہونے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر تنزیلی واقع ہوئی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 4دسمبر تک موسم خشک اور سرد ترین رہے گا اور5و 6دسمبر کو بارشیں اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ وادی میں جمعہ کو دو دن کے وقفے کے بعد درجہ حرارت میں گراواٹ دیکھنے کو ملی ۔ مطلع صاف رہنے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سرینگر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب درجہ حرارت منفی 1.3ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل کی رات شبانہ درجہ حرارت  0.4 ڈگری تھا ۔قاضی گنڈ میں بھی درجہ حرارت میں تنزلی آئی اور وہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل وہاں درجہ حرارت 0.0ڈگری تھا ۔پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 3.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ا

خوراک وعوامی تقسیم کاری کے مرکزی وزیرکی میٹنگ

سرینگر//خوراک وعوامی تقسیم کاری کے مرکزی سیکریٹری نے یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں خوراک شہری رسدات اور امورصارفین محکمے اورموسم سرما کیلئے اجناس کاذخیرہ کرنے کاجائزہ لیا۔مرکزی سیکریٹری خوراک وعوامی تقسیم کاری نے  وزیراعظم کی غزیب کلیان یوجنا اورقومی خوراک سلامتی ایکٹ کے تحت سبسڈی پردیئے جانے والے اناج اسکیموں کا بھی جائزہ لیا۔مرکزی سیکریٹری نے محکمہ کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ وہ جموں اور سرینگر کے اسپتالوں میں تیمارداروں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یعنی عوامی ونجی شراکت داری طریقے پرکمیونٹی کچن شروع کرنے کے امکانات کو تلاش کریں۔انہوں نے انہیں کہا کہ وہ یہ کام ایمپینلڈ غیرسرکاری تنظیموں یاسماجی تنظیموں کو تفویض کریں جو کمیونٹی کچن شروع کریں۔ میٹنگ کے آغازمیں کمشنر سیکریٹری محکمہ خوراک وشہری رسدات اور امورصارفین زبیراحمدنے مختلف بہبودی اسکیموں کی پیش رفت کے

یوم آئین کے سلسلے میں جموں وکشمیر میں تقاریب کا اہتمام

 ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں میںیوم آئین منایا گیا سرینگر//جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیوں کے تمام ضلعی عدالتوں میں 72واں یوم آئین منایا گیا۔آئین کو اَپنانے کی یاد میں یوم آئین دستورکی تمہید پڑھ کر منایا گیا۔ہائی کورٹ کی جموں وِنگ میں یوم آئین کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا او رجسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر نے آئین کی تمہید پڑھ کر سنائی۔جموں وِنگ کے ججوں میں جسٹس تاشی ربستان، جسٹس سندھو شرما ، جسٹس رجنیش اوسوال ، جسٹس پونیت گپتا اور جسٹس محمد اکرم چودھری نے آئین کی تمہید پڑھنے میں حصہ لیا۔ رجسٹرار جنرل اور دیگر اَفسران اور رجسٹری آف مین ونِگ اور جموں ونگ کے اَفسران نے کارروائی میں حصہ لیا۔ہائی کورٹ کی سرینگر وِنگ میں یوم آئین منانے کے لئے ایک ایسی ہی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور جسٹس سنجیو کمار نے آئین کی تمہید پڑھ کر سنائی۔سرینگر وِنگ کے ججوں میں ج

خواتین کے خلاف تشددکی روکتھام کا عالمی دن

سرینگر// نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ ایام کے دوران نہ صرف خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے بلکہ خواتین کے خلاف انسانی حقوق کی جو پامالیاں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق غیر سنجیدہ پالیسی کے اس حد تک خراب نتائج سامنے آگئے ہیں کہ اب سرِ راہ خواتین کی جامع تلاشیاں لی جارہی ہیں۔یہاں ایسے مناظر پُرآشوب دور میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتے تھے۔ انہوں نے کہا ’’ ہم ہر حال میں خواتین کے خلاف ہورہے مظالم کے خلاف آواز اُٹھاتے رہیں گے‘‘۔ خواتین ونگ کی صوبائی صدر انجینئر صبیہ قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماج میں رسومات بدخصوصاً جہیز کی بدعت کے خاتمہ کیلئے ہمیں صف آرا ہونا چاہئے کیونکہ جہیز کی وجہ سے سماج کی بیٹ

سرحد پار بھی جھنڈا لہرائیں گے :رینہ

سرینگر //بی جے پی جموں وکشمیر کے چیف روندر رینہ نےکہا کہ سرحد پار لوگ غلامی کی زنجیروں میں جھکڑے ہیں اور ایک دن آئے گا جب ہماراجھنڈا وہاںبھی لہرایا جائے گا ۔رینہ ٹیٹوال کرناہ میں تقریرکررہے تھے ۔انہوں نے کہا ’’ ایک دن آئے گا جب اسی طرح ہم پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے کےگائوں میں جائیں گےاور وہاں جھنڈا بھی لہرائیں گے ‘‘۔انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کی اور فوجی اہلکاروں کا بھی حوصلہ بڑھایا۔منقسم خاندانوں کی آواجاہی کیلئے ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ کو کھولنے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رینہ نے کہاکہ بھارت کی سرکار نے ہمیشہ کوشش کی کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کی جائے ،پیار محبت سے رہیں ۔انہوں نے فوجی اہلکاروں کو سرحد پر جھنڈا بلند کرنے اور ملک کے تئیں محبت کرنے پر ان کی سرہنا کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔  

صنفی مطالعے پر پروفیسر طلعت کازور

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرطلعت احمد نے صنفی مطالعہ پر زور دیا ہے تاکہ معاصردنیامیں اس کے مختلف پہلواور جہات کو سمجھنے میں مدد ملے۔وہ کشمیریونیورسٹی میں مطالعات اصناف پرایک ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب پر بول رہے تھے۔یونیورسٹی کے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر کی طرف سے منعقدہ دوہفتوں کے آن لائن ورکشاپ میں مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے 30 اساتذہ نے حصہ لیا۔پروفیسر طلعت نے اس موقعہ پر کہا کہ صنفی مطالعہ بین شعبہ جاتی مضمون کے طور اُبھررہا ہے اور اس میں کافی تحقیق اورمطالعہ کرنے کی گنجائش ہے ،تاکہ اس کے مختلف پہلوئو ں اور موضوعات کو سمجھا جائے۔انہوں نے نوجوان طلبہ اور اساتذہ پرزوردیا کہ وہ نئی قومی تعلیمی پالیسی2020کے تحت بین شعبہ جاتی مضامین پر توجہ مرکوزکریں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کورس کرنے سے اساتذہ کو معروف ماہرین سے سیکھنے کا موقعہ ملتاہے۔اس موقعہ پر کورس کارڈن

جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ

سرینگر //جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ایک  29سالہ خاتون نے بیزہ دانی سمیت بچے کو جنم دیا ہے۔ شعبہ زچگی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 80ہزار سے زائد بچوں میں ایک بچہ بیزہ دانی سمیت پیدا ہوتا ہے۔ ضلع اسپتال بڈگام کے شعبہ زچگی سے وابستہ ڈاکٹر سنجیدہ کائوسہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’9نومبر کی شام 7بچے سخت درد میں مبتلا ایک مریضہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے پوری ٹیم نے ایمرجنسی جراحی کرنے کا فیصلہ لیا ‘‘۔ڈاکٹر سنجیدہ نے بتایا ’’  جراحی انجام دی گئی اور اس میں انوکھی بات یہ تھی کہ بچہ بیزہ دانی سمیت پیدا ہوا‘‘۔ڈاکٹرکائوسہ نے بتایا ’’ عام طور پر ایسے بچے 21سے 24ہفتوں کے ہوتے ہیں اور ان کے زندہ رہنے کی شرح بھی کافی کم ہوتی ہے‘‘۔ڈاکٹر کاوئسہ نے بتایا کہ اس معاملہ میں بچہ پورے 39ہفتوں کا تھا اور اس کا وزن بھی 3.3کلو گرام تھاجو

سرینگر کے کئی علاقوں میں دوسرے روزبھی جزوی ہڑتال

سری نگر// سری نگر کے بعض علاقوں میں دوسرے روز بھی کاروباری ادارے اور دکانیں بند رہنے سے بازار سنسان اور ویران دکھائی دے رہے تھے ۔ پائین شہر میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کے بیچ اکثر بازار بند پڑے تھے ۔جمعہ کے روز پائین شہر کے اکثر علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی مزید نفری کو تعینات کردیا گیا تھا۔ شہر خاص کے نوہٹہ سے لے کر نوا کدل تک جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔پائین شہر کے معروف بازار جن میں جامع مسجد ، مہاراج گنج، گوجوارہ، زینہ کدل شامل ہیں میں دکانیں بند رہنے سے بازار سنسانی دکھائی دے رہے تھے ۔ امکانی احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پائین شہر کے نوہٹہ ، گوجوارہ ، راجوری کدل ، بہوری کدل ، نالہ مار روڑ ، نوا کدل ، کاوڈارہ اور عید گاہ علاقوں میں چپے چپے پر نیم فوجی دستوں کے اہلکارتعینات کئے گئے تھے ۔ پائین شہر کی سبھی مساجد میں باجماعت نماز جمعہ ادا کی گئی لیکن تاریخ

ترال میں چوری کی واردات

ترال// ترال قصبے میں چوری کی ایک واردات کے دوران ایک شہری کے شیپ فارم سے 32بھیڑیں چرالی گئیں۔جلال الدین نائک ساکن تاج محل بستی ترال پائین نے بتایا کہ گزشتہ دس برسوں سے وہ یہ شیپ فارم چلا رہا ہے اور دیکھ ریکھ کیلئے ایک شخص کو بھی ملازمت دی ہے ۔انہوں نے بتایا ’’ جمعہ کی صبح جب میں فارم پر پہنچاتو یہاں 60میں سے 32بھیڑیں غائب پاکر میں ششدر رہ گیاجن میں ایک  محکمہ شیپ کا(ریم)اورایک پڑوسی کے2 شامل ہیں‘‘ ۔نائک نے بتایا کہ چوکیدارکی لا علمی کے بعد انہوں نے ترال تھانہ میں ایک تحریری شکایت درج کی جس کے بعدپولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ،جنہوں نے تحقیقات شروع کی ہے ۔    

اننت ناگ میں بجلی محکمہ کے عارضی ملازمین کا احتجاج

 سرینگر //ضلع اننت ناگ میں پی ڈی ڈی محکمہ کے عارضی ملازمین نے تنخواہوں کی واگزاری کے مطالبہ کو لیکر زور دار احتجاج کیا۔ عارضی ملازمین نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا کہ ان کی رکی پڑی تنخواہیں جلد از جلد واگزار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آ ج تک کیجول ملازمین دوران ڈیوٹی لقمہ اجل بن گئے پھر بھی عارضی ملازمین نے ڈیوٹی دینے میں کوئی کوتاہی نہیں کی۔انہوں نے اپنے مطالبات حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔سی این آئی  

پنگلش ترال میں ریچھ پکڑ ا گیا

سرینگر// ترال کے پنگلش علاقے میں جمعہ کی صبح ایک ریچھ کو زندہ پکڑ لیا گیا ۔محکمہ وائلڈ لائف کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پنگلش میں ریچھ کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد متعلقہ محکمہ نے ایک پنجرہ نصب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ریچھ کو زندہ پکڑ لیا گیا اور اس کو وائلڈ لائف سنکچوری منتقل کیا گیا ۔ ترال میں رواں سال کے دوران آٹھ ریچھ پکڑے گئے ۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا آبادی والے علاقوں میں گھومنا پھرنا ایک معمول سا بن گیا ہے ۔وادی کے کئی علاقوں میں جنگلی جانوروں خاصکر تیندئوں نے لوگوں کو جانی ومالی نقصان سے دو چار بھی کر دیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور اب بالائی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہ گئے ہیں بلکہ میدانی علاقوں میں بھی نمودار ہونے لگے ہیں جس سے وادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔  

مزید خبریں

شکایات کاازالہ کشمیر پولیس کا آن لائن نظام متعارف سرینگر//کشمیرپولیس نے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ایک آن لائن نظام متعارف کرایا ہے جس کی تحت محکمہ میں ایک پندرھواڑے میں شکایات کا شفاف طور ازالہ کیا جائے گا۔ یہ آن لائن نظام صوبائی پولیس سربراہ وجے کمار کی ہدایت پرمتعارف کرایاگیا تاکہ پولیس تھانہ سطح پر محکمہ میں شفافیت لائی جائے۔اس کے تحت https://kashmirpolice.Jk.Gov.Inزونل پولیس ہیڈ کوارٹرس پر قائم کی گئی ہے جہاں لوگ اپنی شکایات کااندراج کرسکیں گے۔اس کے تحت کوئی بھی شخص کسی پولیس افسر کی طرف سے اختیارات کاناجائز استعمال کرنے یا محکمہ کے کسی افسر کی طرف سے اختیارات کاغلط استعمال کرنے کی شکایت تفصیلات کے ساتھ درج کرسکتا ہے۔   رفیع آباد میں 2افراد گرفتار، غیر قانونی لکڑی ضبط غلام محمد  سوپور / / سوپور پولیس اور محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک مشترکہ