تازہ ترین

جائز شکوک پیدا ہورہے ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر//پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو کہا کہ شہر کے رام باغ علاقے میں ہونے والے مبینہ تصادم کی صداقت پر’’جائز شکوک پیدا ہو رہے ہیں‘‘۔محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’کل کے رام باغ میں مبینہ انکانٹر کے بعد اس کی صداقت پر جائز شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔‘‘پی ڈی پی سربراہ نے الزام لگایا کہ رپورٹوں اور گواہوں کے مطابق’’ایسا لگتا ہے کہ فائرنگ یک طرفہ تھی‘‘۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے الزام لگایاکہ’’ایک بار پھر سچائی سے دور سرکاری بیان زمینی حقائق کے مطابق نہیں ہے جیسا کہ شوپیاں، ایچ ایم ٹی اور حیدر پورہ میں دیکھا گیا ہے۔‘‘  

حج 2022 …20ہزار درخواستیں موصول

ممبئی// مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے حج 2022کے متعلق مطلع کیا کہ یکم نومبرسے درخواستوں کی وصولیابی کے بعد سے 25 دنوں میں 20ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں، جبکہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکاہے ۔آئندہ حج کے سلسلہ میں عہدیداران سے ایک میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نقوی نے کہاکہ عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ بھی موبائل کااستعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ سے موبائل ایپ پر بھی درخواستیں کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ حج سیزن میں ملک بھر سے صرف 10،مقامات سے حجاج کرام فریضہ حج کے لیے روانہ ہوں گے ۔ آن لائن درخواست دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔آخری تاریخ 31،جنوری رکھی گئی ہے ۔  

’مرکزی وزراء کے آئے روز تعمیر و ترقی کے دعوے سراب‘

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے مرکزی وزراء کی طرف سے آئے روز دفعہ370اور 35اے کے خاتمے کے بعد جموں وکشمیر سے متعلق بے بنیاد اور گمراہ کُن دعوئوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپروچ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نئی دلی یا تو جموں وکشمیر کے زمینی حقائق سے نابلد ہے یا پھر حکمرانوں نے اپنی آنکھیں موند کر رکھی ہیں۔ پارٹی کے اراکین پارلیمان محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ گذشتہ 2ماہ سے جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے مرکزی وزراء خصوصاً سینئر وزراء کی طرف سے یہاں کے حالات اور تعمیر و ترقی سے متعلق جو بیانات سامنے آرہے ہیں، وہ گمراہ کُن، صداقت سے بعید اور زمینی صورتحال کے عین برعکس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو سال میں یہاں کوئی بھی تعمیر و ترقی نہیں ہوئی ہے، مذکورہ وزراء جن پروجیکٹوں کا افتتاح کررہے ہیں وہ سابق حکومتوں کے دوران شروع کئے گئے تھے، گذش

مقامی سیاسی جماعتوں نے عوام کو لُوٹا : رویندر رینہ

سرینگر //بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نہ صرف ریاست کا درجہ بحال کرنے کے اپنے وعدے پر قائم ہے بلکہ حدبندی کے مکمل ہونے کے فوراً بعد جموں وکشمیر میں انتخابات بھی کرائے جائیں گئے ۔کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموںوکشمیر کے بی جے پی چیف روندر رینہ نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نرندر مودی نے پارلی منٹ میں تمام ممبران کے سامنے ریاست کے درجہ کی بحالی کی بات کی ہے اور وہ اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں حد بندی کے بعد انتخابات ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ حد بندی کمیشن نے یہاں کا دورہ کرنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور انتظامیہ سے کچھ رپورٹ بھی مانگی ہے اور حدبندی مکمل ہونے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں انتخابات کرائے جائیں گے ۔ روندر رینہ نے  پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ بات چیت کے لائق نہیں ہے کیونکہ آج تک سب سے پہلے دوستی

گلمرگ سرد ترین مقام

سرینگر// مطلع ابرالود رہنے کے نتیجے میں وادی میں دوسرے روز بھی شبانہ درجہ حرارت میں بہتری دیکھی گئی ۔ سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوںمیں شبانہ سردی میں بدستور کمی آرہی ہے۔منگل اوربدھ کی درمیانی شب سرینگر میں درجہ حرارت 0.4 ڈگری رہا،جومنگل اوربدھ کی درمیانی رات 0.3ڈگری تھا۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ قاضی گنڈ میں0.0 ،پہلگام میں منفی0.2 ڈگر ی اورکوکرناگ میں 1.2ڈگری رہا ۔گلمرگ میںبدھ اورجمعرات کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری ریکارڈکیاگیا ، جو وادی میں سب سے کم تھا۔ادھر لداخ میں بھی موسم ابرالود رہنے کے نتیجے میں درجہ حررات میں معمولی گراوٹ دیکھنے کو ملی  ۔دراس علاقہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 6.4، لیہہ میں منفی 4.8 اور کرگل میں منفی3.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 4دسمبر تک وادی میں موسم خشک رہے گا اس بیچ درجہ حرارت میں منفی 2سے3ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے ۔ &

لداخ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات2کے اے ایس افسران تبدیل

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے مرکزی زیر انتظام لداخ میں خدمات کی انجام دہی کیلئے ڈیپوٹیشن پر روانہ کئے گئے 2جموں کشمیر انتظامی افسراں کو فارغ کرتے ہوئے فوری طور پر نئی تقرری کے مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ سرکاری آرڈر زیر نمبر1131-JK(GAD) of 2021محرر25 اکتوبر کے تحت جن دو افسراں کو مرکزی زیر انتظام لداخ میں اپنی خدمات کی انجام دہی کیلئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا،وہ خود کو25نومبر2021سے خود کو موجودہ پوزیشنوں و مقامات سے فارغ کیا ہوا تصور کریں۔ ان افسراں میں جموں کشمیر انتظامی سروس کے افسران محمد نذیر شیخ اور کیپل شرما شامل ہیں۔ حکم نامہ میں انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نئی تقرری کے مقام پر رپورٹ کریں۔  

دودرہامہ اور ہاری پورہ میں اے ٹی ایم بے کار

گاندربل// دودرہامہ اور ہاری پورہ میں موجود جے کے بنک کے اے ٹی ایم پچھلے ایک ہفتہ سے ناکارہ ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دودرہامہ میں اے ٹی ایم ضلع گاندربل کا سب سے پہلا اے ٹی ایم ہے جسے بائز ہائر سیکنڈری سکول کے قریب مصروف ترین بازار میں قائم کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو بازار میں خریداری کرنے کے دوران درکار رقومات میسر رہے۔اسی طرح ہاری پورہ میں منیگام پولیس ٹریننگ سینٹر سے ملحقہ جامع مسجد کے متصل اے ٹی ایم نصب کیا گیا ہے تاہم دونوں اے ٹی ایم پچھلے ایک ہفتہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں صارفین گوناگوں مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔صارفین نے اس بارے میں کشمیر عظمی کو بتایا کہ متعدد بار جموں کشمیر بنک کے اعلی حکام تک اس جانب توجہ مبذول کرائی تھی لیکن حکام لیت لعل سے کام لے رہے ہیں جس کا خمیازہ صارفین کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

کورونا ویکسین کے اضافی ڈوز سے مدافعتی نظام مضبوط ہوگا : ڈاک

سرینگر //ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لینے والے لوگوں کو اضافی ڈوز کی ضرورت ہے تاکہ وائرس سے مزید پھلنے سے روکا جاسکے۔ ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ اضافی ڈوز سے مدافعتی نظام مضبوط ہوگا۔ ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ کورونا ویکسین سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور اس سے سخت بیماری ہونے سے بچتے ہیں لیکن وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ مدافعتی قوت کمزور ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مدافعتی قوت میں بھی کمی آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائزر ویکسین سے پیدا ہونے والی مدافعتی قوت ایک ماہ میں 88اور چھ ماہ کے دوران 74فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔ ڈاکٹر نثار نے بتایا کہ آکسفورڈ ویکسین سے مدافعتی نظام ایک ماہ کے بعد 77 اور 5ماہ کے دوران 67فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لینے

گنڈمیں7برسوں کے دران 10گاڑیاں اُڑالی گئیں

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے تحصیل گنڈ کے مختلف علاقوں میں چوری کی مسلسل وارداتوں میں اضافے ہونے سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ھے۔ 2014سے 2021تک گنڈ، کلن، گگن گیرمیں چوروں نے 10 گاڑیاں اڑالی تاہم پولیس نے آج تک ان چوری کی گئی گاڑیوں میں سے ایک بھی برآمد نہیں کی ہے ۔کشمیر عظمی کو ملی تفصیلات کے وسطی ضلع گاندربل کے تحصیل گنڈ  کے مختلف علاقوں جن میں ریول، کلن، گنڈ، گگن گیر شامل ہیں، میں 2014 سے چور سرگرم میں اور ان علاقوں میں چوروں نے10 گاڑیاں اڑالی ں۔ چوری کی گئی گاڑیوں کے مالکان جن میں محمد یوسف بٹ ساکن ریزن ،فیاض احمد لون ساکن ریول، شوکت احمد نایک اور دیگر مالکان نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ 15 مارچ 2015 میں چوروں نے گگن گیر سے شوکت احمد نایک کی ٹاٹا سوموں زہر نمبر JK01P, 0692 اڈالی جبکہ 23مارچ 2021 کو چوروں نے کلن میں حبیب اللہ لون کی آلٹو کے ٹین زیر نمبر JK16A, 3713 اور 23مارچ کو

جسمانی طور خاص طلاب کے امتحانی جوابی پرچے

 سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے تمام کالجوں کے پرنسپلوں کو جسمانی طور خاص طلاب کیلئے امتحانات میں جوابی پرچے لکھنے کیلئے املا نویسوں کی فراہمی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلے میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد احمدناوچو  نے اپنے ایک حکم نامہ میں لکھا ’’ وائز چانسلر تمام کالجوں کے پرنسپلوں کو یہ اختیار دینے میں مسرت محسوس کرکے ہیں کہ یونیورسٹی سے منسلک تمام کالجوں میں خصوصی صلاحیت سے لیس بچوں کو معان فراہم کرسکے ہیں۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاونت چھوٹی جماعت سے پڑھنے والا ہے اور مختلف مضامین میں زیر تعلیم ہونا چاہئے۔ پروفیسر ناوچو نے اپنے حکم نامہ میں لکھا ہے کہ  بی ائے فرسٹ ایئر امتحانات کے طالب علموں کو 12ویں یا اس سے کم جماعت کے طالت علموں کو ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔ حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام کالج طلبہ اور انکے م

بارہمولہ ضلع میں دیہی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا

بارہمولہ//ناظم دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر نے بارہمولہ کا دورہ کیا اور دیہی ترقیاتی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع میں جاری مختلف کاموں کا موقعہ پر جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے سی ڈی بارہمولہ ، اے سی پی بارہمولہ ، ایگزیکٹیو اِنجینئر ( آر اِی ڈبلیو ) بارہمولہ ، بی ڈی او اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں فلیگ شپ پروگراموں بشمول منریگا ، جی ۔ پی ایم اے وائی اور 14ویں ایف سی اے کے علاوہ کیپکس بجٹ ( سی ڈی اینڈ پی وائی ٹی سیکٹر ) کے تحت کاموں کی پیش رفت ، آر جی ایس اے کے تحت پنچایت گھروں کی تزئین و آرائش اور دیگر اَمور کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ اکتوبر 2021ء کے آخیر تک 8.49لاکھ ایام کام کے ہدف کے مقابلے میں 7.07 لاکھ ایام کار پید ا ہوئے ۔منریگا جاب کارڈ ہولڈروں میں منریگا کی اُجرت وقت پر واگذار کی جاتی ہے اور آج تک 15 ک

کشمیری ادب کو فروغ دینے اور مقبول بنانے کی ضرورت: پروفیسر طلعت

سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے جمعرات کو ’’European Literary Genres اور کشمیری زبان‘‘ کے موضوع پر دو روزہ سمینار کا افتتاح کیا۔ اس قومی سطح کے سمینار کا انعقاد شعبہ کشمیری نے کیا تھا ۔اپنے صدارتی خطاب میںپروفیسر طلعت نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں بیان کردہ زور کے پس منظر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زبان سیکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری ادب کو فروغ دینے اور اسے مقبول بنانے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر طلعت نے کہا کہ کشمیری یونیورسٹی کا شعبہ کشمیری ایک فلیگ شپ شعبہ ہے اور اسے تمام طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی تمام کوششیں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ میں ایک ٹرانسلیشن سنٹر کا قیام یونیورسٹی کے زیر غور ہے۔انہوں نے نوجوان طلباء اور اسکالروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری ادب کو پڑھیں اور کشمیری زبان میں بھی لکھیں تاکہ اس کی زیا

افسر شاہی کو دوام بخش کر عوام کو پشت بہ دیوارکیا جارہا ہے

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کو 1990 کی طرف دھکیل رہی ہے۔ موصولہ بیان کے مطابق ان باتوں کا اظہار پارٹی لیڈران عرفان احمد شاہ، شمیمہ فردوس،پیر آفاق احمداورانجینئر صبیہ قادری نے ضلع سرینگر کے عہدیداروں سے ایک اجلاس کیا۔ اس موقع پر ضلع سرینگر کے عہدیداران اور بلاک صدور موجود تھے۔ اجلاس میں شرکاء نے اپنے اپنے بلاکوںکے مسائل اُجاگر کئے اور اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ انتظامیہ نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ پارٹی لیڈران نے کہا کہ کشمیر ی عوام اس وقت نہ صرف انتظامی نااہلی اور غفلت شعاری سے روزمرہ کی ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں بلکہ حکمرانوں کی غلط پالیسی سے یہاں خوف و دہشت کا ماحال ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ اور ہراسانی اس قدر عروج پر ہے کہ بہت سارے نوجوان غلط راستہ اپنانے کیلئے مجب

ڈگری کالج اوڑی میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

اوڑی// گورنمنٹ ڈگری کالج اوڑی میں پیغمبر آخرالزماںحضرت محمد عربیؐ ’بطور استاد اور رہنما‘کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ڈاکٹر عبدالرف میر گورنمنٹ ڈگری کالج لنگیٹ نے موضوع پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔انہوں نے انسانی معاشرہ میں ایک عالم پیدا کرنے میں پیغمبر اسلامؐکے مثالی کردار کی وضاحت کی۔ پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر شرف الدین خان نے کی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر امتیاز عبدالقادر اور خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر محمد امین لون نے پیش کیا۔  

شہر میں قائم سی ایس سی سنٹروں کا اچانک معائنہ

سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران کی ایک ٹیم نے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر  گلزار احمد کی سربراہی میں جمعرات کومختلف کامن سروس سینٹروں (سی ایس سی) کا اچانک معائنہ کیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی ترسیل کے نظام کے حوالے سے ان کے کام کاج کی نگرانی کیلئے ٹیم نے شہید گنج، لالچوک گھنٹہ گھر، ڈل گیٹ، خانیار اور شہر کے دیگر علاقوں میں مختلف CSC مراکز کا معائنہ کیا۔سی ایس سی مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے گولڈن کارڈ جاری کرنے اور ای شرام پورٹل پر غیر منظم کارکنوں کے رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی ڈی سی نے ضلعی کوآرڈی نیٹروں سے کہا کہ وہ رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنائیں اور مقررہ مدت میں ہدف کو پورا کریں تاکہ تمام مستفیدین اس سکیم کے تحت آئیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی اپنے مراکز کی تعمیل نہیں کرے گا اس کا اندراج ختم کر د

ڈاکٹر پشپندرا سنگھ آئی آئی ٹی روپرکا طلاب سے تبادلۂ خیال

اونتی پورہ//آئی آئی ٹی روپر میں نیوکلیئر فزیکس کے استادڈاکٹر پشپندرا پی سنگھ نے جمعرات کو اسلامک یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے اسلامک یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کئے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کارکردگی آئی یو ایس ٹی کے معیار اور بہترین ہونے کا ایک اہم اشارہ ہے۔ انہوں نے اپنے ادارے سے انٹرنشپ اور انکیوبیشن کے ماڈل کے بارے میں مختلف تجربات شیئر کئے جو IIT روپر میں موجود ہیں۔ انہوں نے مختلف منصوبوں کے حوالے سے کامیابی کی کہانیاں بھی شیئر کیں۔ڈاکٹر سنگھ نے وائس چانسلر IUST  پروفیسر شکیل احمد رومشو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے IUST کے اختراعی اقدامات کی تعریف کی۔ ڈاکٹر سنگھ نے IUST کے ساتھ انٹرنشپ اور دیگر معاملات میں تعاون کا اظہار کیا۔  

مزید خبریں

ڈیلی ویجروں کے مطالبات پر غور کیا جائے پائور ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی کا مطالبہ سرینگر// محکمہ بجلی کے ملازمین کی انجمن پائور ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی نے گورنر انتظامیہ سے ڈیلی ویجروں کے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملازمین نامساعد موسمی و دگر گوں حالات کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے زندگیوں کو بھی قربان کر رہے ہیں۔ سرینگر میں منعقدہ میٹنگ کے دوران بجلی ملازمین بالخصوص ڈیلی ویجروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیااور ہڑتالی ڈیلی ویجروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔پائور ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی نے ڈیلی ویجروں و نیڈ بیس ملازمین کو یقین دلایا کہ وہ انکے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ۔ میٹنگ میں مشتاق احمد نجار،ذوالقرنین بٹ، اعجاز مخدومی،فرید احمد میر،عبدالرحمان سنبلی،وسیم جان،خالد جان،محمد شفیع ڈار،محمد مقبول اور منظور احمد آخون نے بھی شرکت کی۔