تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے متعدد علاقے پینے کے صاف پانی سے محروم | خان محلہ قاضی گنڈ کے لوگ دو رِ جدید میں بھی آلودہ پانی پینے پر مجبور

اننت ناگ// جنوبی کشمیر میں کئی گائوں پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے ۔خان محلہ چک بڈونی قاضی گنڈ قصبہ سے محض1کلو میٹر دور آباد ہے ۔ریلوے اسٹیشن قاضی گنڈ کے متصل آباد بستی میں جل شکتی محکمہ کی جانب سے کوئی  واٹر سپلائی اسکیم نہیں پہنچی ہے جس کی وجہ سے آبادی آلودہ پانی پینے پرمجبورہے۔ بستی کی خواتین روزانہ مٹکے لیکر نزدیکی ندی نالوںسے پانی حاصل کرتی ہیں جو کافی آلودہ اور مضر صحت ہے۔رافعی نامی ایک خاتون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مضر صحت پانی استعمال کرنے سے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بستی کے سامنے ریلوے اسٹیشن قائم ہیں تاہم بنیادی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی سال قبل جل شکتی محکمہ نے گائوں کیلئے واٹر سپلائی اسکیم شروع کی ہے جس کیلئے پائپیں بھی بچ

پولیس کے فلاحی اقدامات | اہلکاروں اور افسروں کے حق میں امداد اور قرضوں کی منظوری

جموں// پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پولیس اہلکاروں کے لئے زیادہ سے زیادہ فلاحی اقدامات کی فراہمی اور فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کرنے کے مقصد کو جاری رکھتے ہوئے 345 افسران اور اہلکاروں کے حق میں ریلیف اورفلاحی قرضوں کی منظوری دی۔اس سلسلے میں پولیس ہیڈکواٹر کی جانب سے جاری ایک آرڈر کے مطابق  294 اہلکاروں کے حق میں اپنی اوراپنوں کی شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لئے 2.9 کروڑ روپے منظورکئے گئے جبکہ اپنے اوراہل خانہ کے علاج ومعالجہ کے لئے 37 اہلکاروں کے حق میں 52 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔8 اہلکاروں کو اپنے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے فلاحی قرضہ فراہم کیا گیا ہے۔ پانچ پولیس اہلکاروںکو ان کے بچوں کے  ختنہ ، اکھنڈ پاٹھ کیلئے ڈھائی لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔س آرڈر کے تحت دس اہلکاروں کے حق میں فلاحی امداد میں بھی 1.5 لاکھ سے زائد کی منظوری دی گئی ہے۔ پولیس اہل

آرپار گولہ باری | اوڑی کے متاثرین میں امداد تقسیم

اوڑی//اوڑی میں اتوار کوحالیہ گولہ باری سے متاثرہ کنبوں میں نقدامداد فراہم کی۔ ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے حالیہ گولہ باری سے 20 متاثرہ کنبوں میں ریڈ کراس سوسائٹی کے تین لاکھ 95 ہزار روپئے بطور امداد فراہم کئے جن میں گولہ باری سے ہلاک ہونے والے 4 افرادافرار احمد ولد لطیف احمد گوجر ساکن گوہالن،طاہر احمد ولد عبدالجلیل میر ساکن سلطان ڈھکی، ارشاد احمد ولد کرامت حسین گنگیال ساکن بانڈی کملکوٹ اور فاروقہ بیگم زوجہ بشیر احمد ڈار ساکن بلکوٹ اوڑی کے لوحقین میں نقدامداد فراہم کی اور گولہ باری سے زخمی ہوئے 6 افرد  کے علاوہ مزید 10 رہائشی مکانوں کو نقصان ہوا تھا ،میں بھی امداد فراہم کی۔  

چکریشی پورہ میں سرکاری میوہ باغ کی حالت ناگفتہ بہ

بانڈی پورہ//چکریشی پورہ بانڈی پورہ میںچوبیس کنال اراضی پر مشتمل محکمہ ہارٹی کلچر کا میوہ باغ لاپرواہی کی وجہ سے تباہ ہوچکا ہے۔ اس سرکاری باغ میںکئی درخت خراب ہوچکے ہیں ۔اس باغ کے اردگرد فینسنگ نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے آس پاس کی آبادی باغ میںبھیڑ بکریاں چراتے ہیں ۔اس خوبصورت میوہ باغ میں لوگ جوا کھیلتے ہیں اور بچے کرکٹ کھیلتے ہیں ۔ محکمہ ہارٹی کلچر نے یہاں دیکھ ریکھ کے لئے ایک کیجول ملازم کوتعینات کیا ہے جومقامی لوگوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔ اگرچہ سیکریٹری ایگریکلچر اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر سے پچھلے پانچ برسوں کے دوران اس سرکاری باغ کی ناگفتہ بہ حالت تبدیل کرنے کیلئے کئی بارعوام نے رجوع کیا ہے اور دیوار بندی ونرسری لگانے کی مانگ کی ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔تین برس قبل سیکریٹری زراعت منظور احمد لون نے دیوار بندی کے لئے پروجیکٹ کو منظوری دی تھی لیکن وہ پروجیکٹ ا

ضلع شوپیان میں کلا اتسوکے بین ضلعی مقابلے کا انعقاد

 شوپیان//شوپیان میں ’کلا اتسو‘ مقابلے میں ضلع کے طالب علموں نے موسیقی،مصوری اور دیگر فنون کا مظاہرہ کیا۔چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیان محمد مشتاق نے بحیثیت مہمانِ خصوصی مقابلے میں شرکت کی۔طلاب کے اندر چھپے مختلف قسم کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں منظر عام پر لانے کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر ایک مہم کا آغاز کیا جسےkalautsav2020کانام دیا گیا ہے۔اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت چیف ایجوکیشن آفس شوپیان کی جانب سے ایک بین ضلعی مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔یہ مقابلہ گورنمنٹ ہائی اسکول سیندو شیرما ل شوپیان میں منعقد کیا گیاجس میں ضلع کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے تقریباًساٹھ طلاب نے حصہ لے کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا،جن میں سے چار بچوں کو اُن کے فن کی بنیاد پر چن لیا گیاجو اب صوبائی سطح کے مقا بلے میں حصہ لیں گے۔اس مقابلے کی نظامت زونل کلچرل کارڈی نیٹر کیگام نذ

آبی ذخائرکے تحفظ کوخطرہ برقرار | بیشتر ندی نالوں سے ریت اورباجری نکالنے کا سلسلہ جاری

 سرینگر//شمالی اورجنوبی کشمیر میں مختلف ندی نالوں سے پابندی کے باوجود غیر قانونی طور ریت ،باجری اور بولڈر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔اننت ناگ کے ڈورو پل ، ساندرن ،لارکی پورہ،ویسو ،نیپورہ ،بھمتن ،شنکر پورہ،لالن ،سڈورہ،آنگ متی پورہ ،ہلتر پل اور ڈونی پاوا کے مقامات پر ان نالوں سے غیر قانونی طور پر ریت ،باجری اور بولڈر نکالے جارہے ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جیالوجی اینڈ مایننگ کی طرف سے کئی افراد کو ٹھیکے دئے گئے ہیں جو محکمہ کو اس کیلئے پیسہ بھی ادا کر رہے ہیںاور امسال محکمہ نے باضابطہ یہ نالے الاٹ کئے گئے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان جگہوں پر بلڈوزر لگاکر ریت ،باجری یا بولڈر نکالے جاتے ہیںاور آہستہ آہستہ ان نالوں کی خوبصورتی ختم ہوچکی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ان ندی نالوں سے کئی ٹراوٹ مچھلیوں کیلئے مخصوص قرار پائے ہیں۔ محکمہ مچلی پالن کے ایک افسر نے اس سلسلے میں بتایا کہ ٹرا

تعمیراتی مواد حاصل کرنے کا غیر قانونی طرز عمل ناقابل قبول | نالہ سندھ سے ریت نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت

گاندربل// ضلع انتظامیہ گاندربل نے نالہ سندھ سے غیرقانونی طور تعمیراتی مواد نکالنے کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدرات ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال نے کی ۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے عہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دینے کے لئے احکامات جاری کئے جو نالہ سندھ اور دیگر ندی نالوں سے تعمیراتی مواد کوغیر قانونی طریقے سے روکنے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دیں گے۔انہوں نے ایس ایس پی گاندربل سے کہا کہ وہ اس طرح کی تمام مشینری اور گاڑیاں ضبط کریں اور متعلقہ قوانین کے تحت ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی انجام دیں جو اس غیر قانونی کام میں ملوث ہونگے۔اس موقع پر ضلع گاندربل کے تمام تحصیلداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں اس غیر قانونی کام کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کریں ۔ ترقیاتی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی ان

گاندربل کے کئی علاقوں میں زرعی اراضی سے مٹی نکالنے کا عمل جاری

گاندربل//ضلع گاندربل کے کئی علاقوں میں کئی مقامات پر غیر قانونی طریقے سے زرعی اراضی اورپہاڑوں سے مٹی کھود کر فروخت کیا جارہاہے۔کئی علاقوں میں عدالت عالیہ کے حکم نامہ کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔گاندربل کے باباصالح،سینک سکول مانسبل،ستہ کریل،کوندہ بل اورواکورہ سمیت دیگر علاقوں سے مٹی اورپتھر نکال کراونچی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔بابا صالح،مانسبل اور سینک سکول علاقوں میں عدالت عالیہ کی جانب سے پتھر اور مٹی نکالنے کے خلاف باضابطہ روک لگادی گئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس کاروبار میں ملوث افراد دن رات جے سی بی استعمال میں لاکر غیر قانونی طور پتھر اور مٹی فروخت کرتے ہیں۔پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی قانونی کارروائی یا روک نہ لگانے پر عوامی حلقوں میں شک و شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کیوں یہ غیر قانونی عمل روکنے کیلئے کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔حال ہی میں پولیس تھانہ کھیر بوانی

ڈگری کالج بارہمولہ کے سابق فزیکل ایجوکیشن ڈائریکٹر فوت

بارہمولہ // گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ کے سابقہ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور معروف سماجی کارکن منجیت  بیئر سنگھ صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔منجیت سنگھ نے دوران ملازمت اپنے فرائض اور لگن اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیئے۔کالج اور سماج کے لئے ان کی خدمات اور ورمول کالج ایلومنی ایسوسی ایشن (وی سی اے اے) کی مضبوطی کیلئے ان کی شراکت کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ ادھر منجیت سنگھ کے انتقال پر مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور سوشل میڈیا پر اپنے تعزیتی پیغامات شیئرکئے۔    

آتشزدگی وارداتیں | شوپیان میں ہسپتالی عمارت،ونپوہ میں دکان خاکستر

 شوپیان+کولگام //جنوبی ضلع شوپیان میں قائم ضلع ہسپتال کی ایک عمارت آگ کی واردات میں خاکستر ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اتوار کی صبح 3 بجے کے قریب ضلع ہسپتال میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس سے ہسپتال کی ایک عمارت خاکستر ہوگئی۔ اس عمارت کے سرجیکل اور زچگی وارڈ میں موجود مریضوں کو بحفاظت باہر نکال کر دوسری عمارت میں منتقل کیا گیا ۔ فائر سروسز محکمہ کے اہلکارفوری طور جائے واردات پر پہنچ گئے جنہوںنے آگ پر قابو پا لیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ادھر ونپوہ اننت ناگ میں سنیچر کی شام دیر گئے سبزار احمد شاہ ولد غلام احمدکی ڈیجیٹل سٹوڈیو نامی دوکان آگ کی پُراسرار واردات میں  خاکستر ہوئی۔ معلوم ہواکہ آناً فاناً لاکھوں روپے کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر چیزیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔اطلاع ملتے ہی فائر سروس عملہ جائے واردات پر پہنچا اور آگ پ

مزید 5فوت، کشمیر میں اموات میں بتدریج کمی | متوفین کی تعداد1629، متاثرین میں 564کا اضافہ، مجموعی تعداد 106548

 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 5افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 4جموں جبکہ صرف ایک شخص کشمیر میں فوت ہوا ۔ پچھلے 8ماہ میں یہ پہلا موقع ہے جب کشمیر صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات صرف ایک تک سمٹ گئی۔متوفین کی مجموعی تعداد1629ہوگئی جن میں555جموں جبکہ 1074کشمیر میں فوت ہوئے ۔ سنیچر شام 5بجے سے لیکر اتوار کو شام 5بجے تک 27ہزار165تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 564افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6ہزار548ہوگئی۔ ان میں 42ہزار387جموں جبکہ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد64ہزار 161تک پہنچ گئی۔ نئے 564 معاملات میں 290کشمیر جبکہ 274جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 290متاثرین میں 107 سرینگر،52بارہمولہ، 28بڈگام، 25 پلوامہ، 32 کپوارہ،8اننت ناگ، 6بانڈی پورہ، 22 گاندربل، 6کولگام اور 4شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔  جم

پلوامہ میں شبانہ محاصرے کے دوران جنگجو سمیت2 افراد گرفتار :فوج | ترال اور وار پورہ سوپور علاقوں میں محاصرے ، تلاشیاں اور مکینوں سے پوچھ تاچھ

سرینگر//شدید ٹھنڈ کے چلتے جنوبی قصبہ ترال اور سوپور میں فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے محاصرے کرکے تلاشی کارورائی عمل میںلائی تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ادھر جنوبی ضلع پلوامہ کے چاٹہ پورہ علاقے میں فوج نے سرچ آپریشن کے دوران جنگجو سمیت دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق شمالی قصبہ سوپور کے وار پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے اتوار کو گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے تھے اور گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی تاہم گھر گھر کی تلاشی کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کسی جگہ سے کوئی قابل

کپوارہ میں محکمہ صحت کی طبیعت خراب | پرائمری ہیلتھ سنٹر آورہ اور ہرے کو 24گھنٹے کھلا رکھنے میں حکام ناکام

کپوارہ//کپوارہ کے دور افتادہ علاقوں میں اگرچہ اسپتال قائم ہیں، تاہم مزکورہ اسپتال محض صبح 10بجے سے شام4بجے تک کھلا رہتے ہیں جس کے نتیجے میں علاقہ کے لوگو ں کو علاج و معالجہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ضلع کے بلاک میڈیکل ترہگام میں پرائمری ہیلتھ سنٹر آورہ کی مثال لیجئے ۔علاقہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ آورہ علاقہ میں نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم ہے لیکن بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہے ۔لوگو ں کے مطابق مزکورہ اسپتال میں ایک ڈاکٹر تعینات ہے جو کبھی کبھی ڈیوٹی پر آ تا ہے اور واپس چلا جاتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ نیو ٹائب پرائمری ہیلتھ سنٹر محکمہ صحت کی نظرو ں سے اوجھل ہے جس کی وجہ سے یہ اسپتال بے یادو مدد گار بن گیا ہے ۔لوگو ں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزکورہ اسپتال میں ڈاکٹرو ں کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہا ں کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ نیم طبی عملہ

بلاک ڈیولپمنٹ اور پنچایتی انتخابات | بڈگام اور گاندربل میںانتظامات کو حتمی شکل دی گئی

بڈگام+گاندربل//بڈگام میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) ، پنچایت اور یو ایل بی کے ضمنی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد کی سربراہی میں ایک اجلاس طلب کیا گیا ، جو الیکشن کیلئے نوڈل آفیسر بھی ہیں۔انتظامات کے بارے میں ایک بریفنگ دیتے ہوئے نوڈل آفیسر نے بتایا کہ کووڈ ڈیوٹی میں مصروف تمام ملازمین کو اپنا ووٹ ڈالنے میں آسانی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح مثبت مریض بھی پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیے بغیر اپنے مقررہ مقامات پر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ڈاکٹر ناصر نے مزید کہا کہ مقررہ مقامات پر ضروری سامان بھیجنے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ہیٹنگ کا انتظام ، بلاخلل بجلی اور پانی کی فراہمی سمیت تمام سہولیات کو یقینی بنایا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وائرس کی منتقلی کی روک تھا

کانگریس پارٹی کے ڈھانچے میں تبدیلی لازمی: آزاد | 5سٹارہوٹل کلچر سے چنائوجیتے نہیں جاتے

سرینگر//غلام نبی آزاد نے پارٹی کے لیڈروں کے رویہ پر بھی جم کر سوالات اٹھائے کہا کہ الیکشن فائیواسٹار کلچر سے نہیں جیتے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام شکستوں سے فکرمند ہیں ، خاص طور پر بہار اور ضمنی انتخابات کے نتائج سے مایوس ہے۔پہلے سے ہی اندرونی اختلافات سے پریشان کانگریس بہار اسمبلی انتخابات کے بعد مزید مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔ پارٹی کے کئی بڑے لیڈران کھل کر تنقید کررہے ہیں۔ اب پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بہار میں پارٹی کی کارکردگی کا الزام لیڈرشپ پر نہیں لگا رہے ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے پارٹی لیڈروں کے رویہ پر بھی سوالات اٹھائے۔آزاد نے کہا کہ ہم سبھی شکستوں سے فکرمند ہیں ، خاص طور پر بہار اور ضمنی انتخابات کے نتائج سے۔ انہوں نے کہا کہ میں شکست کیلئے لیڈر شپ کو ذمہ دار نہیں مانتا ہوں ، ہمارے لوگوں نے زمینی سطح پر

جے این یو طلاب رہنما عمر خالد اور شرجیل امام کیخلاف اضافی چارج شیٹ داخل

سرینگر// دہلی پولیس نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالبعلم لیڈر عمر خالد اور طالب علم شرجیل امام کے خلاف امسال فروری میں شمالی دہلی میں  مبینہ فرقہ وارانہ تشدد کی سازش کے الزام میں عدالت میں اضافی فرد جرم پیش کیا۔ یہ چارج شیٹ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کی عدالت میں عمر خالد شرجیل امام اور فیضان خان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روکتھام سے متعلق قانون اور قتل، غیر قانونی اجتماعات اور لوگوں کو مذہب ،نسل اور زبان کے نام پر مشتعل کرنے کے سلسلے میںپیش کیا گیا۔اس قانون کے تحت ملزم کو سزائے موت بھی دی جاسکتی ہے۔ عمر خالد اور شرجیل امام اس وقت نظر بند ہے جبکہ فیضان خان کو دہلی ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا ہے۔اس حوالے سے اصل فرد جرم امسال ستمبر میں جواہر لال نہروں کے پنجرہ توڑ ارکان دئون گانا کالی ٹا،نتاشا نروال،جامع ملیہ اسلامیہ کے طلاب آصف اقبال تنہا اور گلافشاں فاطمہ کے علاوہ کانگر

مزید خبرں

سابق میجر جنرل آر این چبر فوت | لیفٹنٹ گورنر نے خدمات کو ناقابل فراموش قراردیا جموں // لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق میجر جنرل آر این چبر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔گورنر نے کہا کہ ہند چین کے ساتھ 1962 کی جنگ اور 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں کا ایک تجربہ کار ، میجر جنرل آر این چبر کو بھی ان کی مثالی خدمات کے سبب وششیٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مادر وطن کیلئے میجر جنرل کی ممتاز خدمات آئندہ نسلوں کو قوم کی خدمت کیلئے ترغیب دیتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ 1962 کی ہند چین جنگ اور 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں کے دوران ان کی شرکت کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار کنبہ کے صبر کیلئے دعا کی ۔       ۔5اگست کے بعد جموں وکشمیر میں اقتصادی بحران پیدا ہوا | کشمیر مسئلہ جنگ

تازہ ترین